ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اے ایمان لانے والو! اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ۔ایک عیسائی کے تین سوال
اور
ان کے جوابات
۱۳۰۹ ہجری ۱۸۹۲ء
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں آخری زمانہ میں اسلام کے از سر نو احیاء اور
غلبہ کے لئے اُمت میں مسیح موعود کے مبعوث ہونے کی بشارت دی وہاں مسیح موعود کا ایک بنیادی
کام فَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ (بخارى كتاب الانبياء باب نزول عیسیٰ ابن مریم)
یعنی مسیح موعود صلیب کو توڑے گا اور خنزیر کو قتل کرے گا، بھی بیان فرمایا۔ صلیب کو توڑنے
سے مراد یہ تھی کہ مسیح موعود عیسائیت کے عقائد باطلہ کے زور کو توڑ کر ان کی بجائے اسلام کے
عقائد حقہ کو غالب کرے گا اور خنزیر صفت لوگوں سے ہر قسم کی پلیدی دور کر کے انہیں پاک و
صاف اور مطہر بنائے گا۔ اس حدیث میں جہاں مسیح موعود کے مبعوث ہونے کی بشارت دی گئی
تھی وہاں اس میں یہ واضح اشارہ بھی مضمر تھا کہ آخری زمانہ میں عیسائیت کو بہت فروغ حاصل
ہوگا یہاں تک کہ وہ پورے کرہ ارض پر چھا جائے گا۔
اُس وقت جو مسلمانوں کی حالت تھی اس سے ہر وہ مسلمان جس کے دل میں اسلام کا درد تھا
بے چین تھا۔ برصغیر میں آریوں اور عیسائی پادریوں اور اُن کے مبلغوں نے اسلام پر بے انتہا
تابڑ توڑ حملے شروع کئے ہوئے تھے اتنے شدید حملے تھے کہ مسلمان علماء بھی اس وقت سہمے ہوئے
تھے اور ان کے پاس کوئی جواب ان حملوں کا نہیں تھا۔ کچھ مسلمان تو لا جواب ہونے کی وجہ سے
اسلام کو چھوڑ کر عیسائیت کی جھولی میں گرتے جاتے تھے اور کچھ بالکل اسلام سے لا تعلق ہور ہے
تھے۔ اس وقت اگر عیسائیت اور دوسرے مذاہب کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اگر کوئی شخص
تھا تو ایک ہی جری اللہ تھا یعنی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام ۔ آپ نے ان مذاہب
سے تن تنہا چومکھی لڑائی لڑی۔
انجمن حمایت اسلام سے ایک عیسائی عبداللہ جیمز نے تین سوال اسلام کی نسبت بطلب
جواب تحریر کئے ۔ انہوں نے یہ سوال حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت مولانا نور الدین
صاحب کو بھی ارسال کئے ۔ ان جوابات کو انجمن حمایت اسلام نے ۱۳۰۹ھ میں ایک عیسائی کے
تین سوال اور ان کے جوابات کے نام سے شائع کیا۔ ( اس کتاب کو بعد میں قادیان سے
تصدیق النبی کے نام سے شائع کیا گیا جس میں صرف حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے
جوابات شائع کئے گئے ۔ )
انجمن حمایت اسلام نے اس کے دیباچہ میں تحریر کیا کہ
دین اسلام کے وہ مخلص پیرو بندے جو اپنی اعلیٰ درجے کی دین داری،
لیاقت، فضیلت ، حسن اخلاق وغیرہ خوبیوں کے باعث آج کل کی معدن علم ہونے
کی مدعی قوموں کے استاد تھے۔ انہیں کی نسلیں آج جاہل مطلق بے ہنر محض اور اپنے
سچے مذہب کے مقدس اصولوں کی پابندی سے کوسوں دور ہیں۔ ان کی جہالت کا
نتیجہ یہ ہے کہ بت پرست قو میں جن کے پاس اپنے مذہب کی حقیقت کی کوئی بھی
عقلی اور نقلی دلیل نہیں علانیہ اسلام کی تردید کے واسطے کھڑی ہیں اور ہمیں اپنی
بے علمی اور نالیاقتی سے ان کے جواب دینے کی جرات نہیں ۔“
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے نہایت شرح اور بسط کے ساتھ ان سوالات کے جواب
دیئے۔ بطور نمونہ چند اقتباسات پیش ہیں۔
اب اے حق کے طالبو ! اور سچے نشانوں کے بھوکو اور پیاسو!! انصاف سے
دیکھو اور ذرا پاک نظر سے غور کرو کہ جن نشانوں کا خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں
ذکر کیا ہے کس اعلیٰ درجہ کے نشان ہیں اور کیسے ہر زمانہ کے لئے مشہود و محسوس کا حکم
رکھتے ہیں۔ پہلے نبیوں کے معجزات کا اب نام و نشان باقی نہیں صرف قصے ہیں ۔خدا
جانے ان کی اصلیت کہاں تک درست ہے؟ بالخصوص حضرت مسیح کے معجزات جو
انجیلوں میں لکھے ہیں باوجود قصوں اور کہانیوں کے رنگ میں ہونے کے اور باوجود
بہت سے مبالغات کے جو ان میں پائے جاتے ہیں ایسے شکوک و شبہات ان پر وارد
ہوتے ہیں کہ جن سے انہیں بکلی صاف و پاک کر کے دکھلانا بہت مشکل ہے۔“
غرض امریکہ اور یورپ آج کل ایک جوش کی حالت میں ہے اور انجیل کے
عقیدوں نے جو بر خلاف حقیقت ہیں بڑی گھبراہٹ میں انہیں ڈال دیا ہے یہاں
تک کہ بعضوں نے یہ رائے ظاہر کی کہ مسیح یا عیسی نام خارج میں کوئی شخص کبھی پیدا
نہیں ہوا بلکہ اس سے آفتاب مراد ہے اور بارہ حواریوں سے بارہ برج مراد ہیں اور
پھر اس مذہب عیسائی کی حقیقت زیادہ تر اس بات سے کھلتی ہے کہ جن نشانیوں کو
حضرت مسیح ایمانداروں کے لئے قرار دے گئے تھے ان میں سے ایک بھی ان لوگوں
میں پائی نہیں جاتی ۔ حضرت مسیح نے فرمایا تھا کہ اگر تم میری پیروی کرو گے تو ہر ایک
طرح کی برکت اور قبولیت میں میرا ہی روپ بن جاؤ گے اور معجزات اور قبولیت کے
نشان تم کو دیئے جائیں گے اور تمہارے مومن ہونے کی یہی علامت ہوگی کہ تم طرح
طرح کے نشان دکھلا سکو گے اور جو چاہو گے تمہارے لئے وہی ہوگا اور کوئی بات
تمہارے لئے نا ممکن نہیں ہوگی لیکن عیسائیوں کے ہاتھ میں ان برکتوں میں سے
کچھ بھی نہیں وہ اس خدا سے نا آشنا محض ہیں جو اپنے مخصوص بندوں کی دعا ئیں سنتا
ہے اور انہیں آمنے سامنے شفقت اور رحمت کا جواب دیتا ہے اور عجیب عجیب کام
ان کے لئے کر دکھاتا ہے۔“
” اب جاننا چاہیئے کہ محبوبیت اور قبولیت اور ولایت حقہ کا درجہ جس کے کسی
قدر مختصر طور پر نشان بیان کر چکا ہوں یہ بجز اتباع آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہرگز حاصل نہیں ہو سکتا اور سچے متبع کے مقابل پر اگر کوئی عیسائی یا آریہ یا یہودی
قبولیت کے آثار و انوار دکھلانا چاہے تو یہ اس کے لئے ہرگز ممکن نہ ہوگا اور نہایت
صاف طریق امتحان کا یہ ہے کہ اگر ایک مسلمان صالح مقابل پر جو سچا مسلمان اور
سچائی سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا متبع ہو اور کوئی دوسرا شخص عیسائی وغیرہ معاوضہ کے
طور پر کھڑا ہو اور یہ کہے کہ جس قدر تجھ پر آسمان سے کوئی نشان ظاہر ہوگا یا جس قدر
اسرار غیبیہ تجھ پر کھلیں گے یا جو کچھ قبولیت دعاؤں سے تجھے مدد دی جائے گی یا جس
طور سے تیری عزت اور شرف کے اظہار کے لئے کوئی نمونہ قدرت ظاہر کیا جائے گایا
اگر انعامات خاصہ کا بطور پیشگوئی تجھے وعدہ دیا جائے گا یا اگر تیرے کسی موذی
مخالف پر کسی تنبیہہ کے نزول کی خبر دی جائے گی تو ان سب باتوں میں جو کچھ تجھ سے
ظہور میں آئے گا اور جو کچھ تو دکھلائے گا وہ میں بھی دکھلاؤں گا۔ تو ایسا معارضہ کسی
مخالف سے سے ہرگز ہرگز ممکن نہیں اور ہرگز مقابل پر نہیں آئیں گے کیونکہ ان ۔ کے دل
شہادت دے رہے ہیں کہ وہ کذاب ہیں انہیں اس سچے خدا سے کچھ بھی تعلق نہیں کہ
جو راستبازوں کا مددگار اور صدیقوں کا دوست دار ہے جیسا کہ ہم پہلے بھی کسی قدر
بیان کر چکے ہیں۔ و هذا اخر كلامنا والحمد لله اولا و آخرًا و ظاهرًا
و باطنا هو مولانا نعم المولى و نعم الوكيل
ناظر اشاعت