حضور اکرم ﷺ کا کامل ایمان
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے۔ (۱۱) آج کے دن میں جو حکم تجھے کرتا ہوں تو اُسے یاد رکھیو۔ (۱۲) ہوشیار رہ تا نہ
ہو دے کہ اُس زمین کے باشندوں کے ساتھ جس میں تو جاتا ہے کچھ عہد باندھے۔
(۱۷) تو اپنے لئے ڈھالے ہوئے معبودوں کومت بنائیو۔
اب ان آیات کا سیاق سباق دیکھنے سے صاف ظاہر ہے کہ اگر چہ ان آیات میں
حضرت موسی مخاطب کئے گئے تھے مگر دراصل حضرت موسی کو ان احکام کا نشانہ نہیں بنایا
گیا ۔ حضرت موسی نہ کنعان میں گئے اور نہ بت پرستی جیسا برا کام حضرت موسی جیسے
مرد خدا بت شکن سے ہو سکتا تھا جس سے ان کو منع کیا جاتا کیونکہ موسی وہ مقرب اللہ ہے
جس کی شان میں اسی باب میں خدائے تعالیٰ فرماتا ہے کہ ” تو میری نظر میں منظور ہے اور
میں تجھ کو بنام پہچانتا ہوں ۔ دیکھو خروج ( باب۳۳) آیت (۱۷)۔
سو یا د رکھنا چاہیے کہ یہی طرز قرآن شریف کی ہے توریت اور قرآن شریف میں ﴿۵﴾
اکثر احکام اسی شکل سے واقعہ ہیں کہ گویا مخاطب اُن کے حضرت موسی اور جناب رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم ہیں مگر دراصل وہ خطاب قوم اور اُمت کے لوگوں کی طرف ہوتا ہے لیکن
جس کو ان کتابوں کی طرز تحریر معلوم نہیں ۔ وہ اپنی بے خبری سے یہی خیال کر لیتا ہے کہ گویا
وہ خطاب و عتاب نبی منزل علیہ کو ہو رہا ہے مگر غور اور قرائن پر نظر ڈالنے سے اُس پر کھل جاتا
ہے کہ یہ سراسر غلطی ہے۔
پھر یہ اعتراض ان آیات پر نظر ڈالنے سے بھی بکلی مستاصل ہوتا ہے جن میں اللہ جل شانہ
نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے یقین کامل کی تعریف کی ہے جیسا کہ وہ ایک جگہ فرماتا
ہے۔ قُلْ إِنِّي عَلَى بَيِّنَةٍ مِنْ رَّبِّی کے نمبرے یعنی کہہ کہ مجھے اپنی رسالت پر کھلی کھلی
دلیل اپنے رب کی طرف سے ملی ہے اور پھر دوسری جگہ فرماتا ہے قُلْ هَذِهِ سَبِيلِي
الانعام: ۵۸
لده۔
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
ادْعُوا إِلَى اللهِ عَلَى بَصِيرَةٍ ل نمبر ۱۳ یعنی کہہ کہ یہ میری راہ ہے میں اللہ کی طرف
بصیرت کاملہ کے ساتھ بُلاتا ہوں اور پھر ایک جگہ فرماتا ہے وَأَنْزَلَ اللهُ عَلَيْكَ
الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ
عَظِيمًا کے نمبر ۵ یعنی خدا نے تجھ پر کتاب اُتاری اور حکمت یعنی دلائل حقیت کتاب و
حقیت رسالت تجھ پر ظاہر کئے اور تجھے وہ علوم سکھائے جنہیں تو خود بخود جان نہیں سکتا تھا اور
تجھ پر اُس کا ایک عظیم فضل ہے پھر سورہ نجم میں فرماتا ہے مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى سے
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى لَقَدْ رَأَى مِنْ أَيْتِ رَبِّهِ الْكُبُری کے یعنی آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے دل نے جو اپنی صداقت کے آسمانی نشان دیکھے تو اُس کی کچھ تکذیب نہ کی
یعنی شک نہیں کیا اور آنکھ چپ وراست کی طرف نہیں پھیری اور نہ حد سے آگے بڑھی یعنی
حق پر ٹھہر گئی اور اس نے اپنے خدا کے وہ نشان دیکھے جو نہایت بزرگ تھے۔
اب اے ناظرین ذرا انصافاً دیکھو اے حق پسند و ذرا منصفانہ نگہ سے غور کرو کہ
خدائے تعالیٰ کیسے صاف صاف طور پر بشارت دیتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو
بصیرت کا ملہ کے ساتھ اپنی نبوت پر یقین تھا اور عظیم الشان نشان ان کو دکھلائے گئے تھے۔
اب خلاصہ جواب یہ ہے کہ تمام قرآن شریف میں ایک نقطہ یا ایک شعشہ اس بات پر
دلالت کرنے والا نہیں پاؤ گے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی نبوت یا قرآن شریف
کے منجانب اللہ ہونے کی نسبت کچھ شک تھا بلکہ یقینی اور قطعی بات ہے کہ جس قدر یقین
کامل و بصیرت کامل و معرفت اکمل کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ذات بابرکات
کی نسبت دعوی کیا ہے اور پھر اُس کا ثبوت دیا ہے ایسا کامل ثبوت کسی دوسری موجودہ
کتاب میں ہرگز نہیں پایا جاتا ۔ فَهَلْ مَنْ يَسْمَعُ فَيُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ مُحَمَّدٍ
ا يوسف : ۱۰۹ ۲ النساء : ۱۱۴ ۳ النجم: ١٢ النجم: ۱۹،۱۸