قرآن مجید کے معجزات
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہرگز ثابت نہیں ہوتا بلکہ برخلاف اس کے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے ضرور ایسے معجزات ظہور پذیر ہوتے رہے ہیں کہ جو ایک صادق و کامل نبی سے ہونے
چاہئیں۔ چنانچہ تصریح اس کی نیچے کے بیانات سے بخوبی ہو جائے گی ۔
پہلی آیت جس کا ترجمہ معترض نے اپنے دعوی کی تائید کیلئے عبارات متعلقہ سے کاٹ
کر پیش کر دیا ہے مع اس ساتھ کی دوسری آیتوں کے جن سے مطلب کھلتا ہے، یہ ہے۔
وَقَالُوا لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ أَيْتُ مِنْ رَّبِّهِ قُلْ إِنَّمَا الْآيَتُ عِنْدَ اللَّهِ وَإِنَّمَا أَنَا نَذِيرُ
مُّبِينٌ أَوَلَمْ يَكْفِهِمْ أَنَّا اَنْزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَبَ يُتْلَى عَلَيْهِمْ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَرَحْمَةً
وَذِكْرَى لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ۔ وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ وَلَوْلَا أَجَلٌ
سے
مُّسَمًّى لَجَاءَهُمُ الْعَذَابُ وَلَيَأْتِيَنَّهُمْ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
یعنی کہتے ہیں کیوں نہ اتریں اس پر نشانیاں کہ وہ نشانیاں ( جو تم مانگتے ہو یعنی عذاب
کی نشانیاں ) وہ تو خدائے تعالیٰ کے پاس اور خاص اس کے اختیار میں ہیں اور میں تو صرف
ڈرانے والا ہوں ۔ یعنی میرا کام فقط یہ ہے کہ عذاب کے دن سے ڈراؤں نہ یہ کہ اپنی طرف
عذاب نازل کروں اور پھر فرمایا کہ کیا ان لوگوں کیلئے ( جو اپنے پر کوئی عذاب کی نشانی
وارد کرانی چاہتے ہیں ) یہ رحمت کی نشانی کافی نہیں جو ہم نے تجھ پر (اے رسول اُمی ) وہ
کتاب ( جو جامع کمالات ہے ) نازل کی جو اُن پر پڑھی جاتی ہے یعنی قرآن شریف جو
ایک رحمت کا نشان ہے۔ جس سے درحقیقت وہی مطلب نکلتا ہے جو کفار عذاب کے
نشانوں سے پورا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ کفار مکہ اس غرض سے عذاب کا نشان مانگتے تھے کہ تا
وہ ان پر وارد ہو کر انہیں حق الیقین تک پہنچادے۔ صرف دیکھنے کی چیز نہ رہے کیونکہ
مجرد رؤیت کے نشانوں میں ان کو دھو کے کا احتمال تھا اور چشم بندی وغیرہ کا خیال سواس
ل العنكبوت: ۵۲۵۱
العنكبوت: ۵۴
و ہم اور اضطراب کے دور کرنے کے لئے فرمایا کہ ایسا ہی نشان چاہتے ہو جو تمہارے
وجودوں پر وارد ہو جائے تو پھر عذاب کے نشان کی کیا حاجت ہے؟ کیا اس مدعا کے
حاصل کرنے کے لئے رحمت کا نشان کافی نہیں؟ یعنی قرآن شریف جو تمہاری آنکھوں کو
اپنی پُر نور اور تیز شعاعوں سے خیرہ کر رہا ہے اور اپنی ذاتی خوبیاں اور اپنے حقائق اور
معارف اور اپنے فوق العادت خواص اس قدر دکھلا رہا ہے جس کے مقابلہ و معارضہ سے تم
عاجز رہ گئے ہو اور تم پر اور تمہاری قوم پر ایک خارق عادت اثر ڈال رہا ہے اور دلوں پر
وارد ہو کر عجیب در عجیب تبدیلیاں دکھلا رہا ہے۔ مدت ہائے دراز کے مردے اس سے زندہ ﴿۸﴾
حاشيه
یہ تمام خارق عادت خاصیتیں قرآن شریف کی ، جن کی رو سے وہ معجزہ کہلاتا ہے ان ﴾
مفصلہ ذیل سورتوں میں یہ تفصیل ذیل لکھتے ہیں۔ سورۃ البقر ، سورة آل عمران،
سورة النساء، سورة المائده، سورة الانعام سورة الاعراف سورة الانفال )
سورة التوبة سورة يونس سورة هود سورة الرعد، سورة ابراهيم
سورة الحجر سورة الواقعه، سورة النمل، سورة الحج، سورة البينه
سورة المجادلة چنانچه بطور نمونه چند آیات یہ ہیں فرماتا ہے عز وجل۔
يَهْدِي بِهِ اللهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلْمِ وَيُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمَتِ إِلَى
النُّورِ شِفَاء لِمَا فِي الصُّدُورِ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ
بَعْدَ مَوْتِهَا اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا أَنْزَلَ مِنَ
السَّمَاءِ مَاءً فَتُصْبِحُ الْأَرْضُ مُخْضَرَّةً تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ
يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ۚ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ ، أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ
تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ ، أُولَئِكَ كَتَبَ فِي قُلُوبِهِمُ الْإِيْمَانَ وَأَيَّدَهُمْ بِرُوجٍ مِنْهُ ^
قُلْ نَزَّلَهُ رُوحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ لِيُثَبِّتَ الَّذِينَ آمَنُوا وَهُدًى وَبُشْرَى
لِلْمُسْلِمِينَ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحٰفِظُونَ فِيهَا كُتُبُ قَيِّمَةٌ قُلْ لَبِنِ
المائدة : ۱ ۲ یونس : ۵۸ ۳ النحل : ۶۶ ] الرعد: ۱۸ ۵ الحج : ۶۴ - الزمر : ۲۴ - الرعد : ۲۹
المجادلة: ٢٣ النحل : ١٠٣ ما الحجر : ١٠ الى البينة :
لد لد
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات
ہوتے چلے جاتے ہیں اور مادر زاد اندھے جو بے شمار پشتوں سے اندھے ہی چلے آتے
تھے۔ آنکھیں کھول رہے ہیں اور کفر اور الحاد کی طرح طرح کی بیماریاں اس سے اچھی ہوتی
چلی جاتی ہیں اور تعصب کے سخت جذامی اس سے صاف ہوتے جاتے ہیں۔ اس سے نور
ملتا ہے اور ظلمت دور ہوتی ہے اور وصل الہی میسر آتا ہے اور اس کی علامات پیدا ہوتی ہیں۔
سو تم کیوں اس رحمت کے نشان کو چھوڑ کر جو ہمیشہ کی زندگی بخشتا ہے عذاب اور موت کا
نشان مانگتے ہو؟ پھر بعد اس کے فرمایا کہ یہ قوم تو جلدی سے عذاب ہی مانگتی ہے۔ رحمت
کے نشانوں سے فائدہ اُٹھانا نہیں چاہتی ۔ اُن کو کہہ دے کہ اگر یہ بات نہ ہوتی کہ عذاب کی
نشانیاں وابستہ باوقات ہوتی ہیں تو یہ عذابی نشانیاں بھی کب کی نازل ہوگئی ہوتیں اور
و
**
اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوْا بِمِثْلِ هُذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُوْنَ بِمِثْلِهِ
وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ ظَهِيرًا لے یعنی قرآن کے ذریعہ سے سلامتی کی راہوں
کی ہدایت ملتی ہے اور لوگ ظلمت سے نور کی طرف نکالے جاتے ہیں وہ ہر ایک اندرونی بیماری
کو اچھا کرتا ہے۔ خدا نے ایک ایسا پانی اُتارا ہے جس سے مردہ زمین زندہ ہو رہی ہے ایسا پانی
اُتارا جس سے ہر ایک وادی میں بقدر اپنی وسعت کے بہہ نکلا ہے۔ ایسا پانی اُتارا جس سے
گلی سڑی ہوئی زمین سرسبز ہو گئی۔ اس سے خدا خوف بندوں کی جلدیں کا نپتی ہیں۔ پھر ان کی
جلدیں اور ان کے دل ذکر الہی کیلئے نرم ہو جاتے ہیں۔ یاد رکھو کہ قرآن سے دل اطمینان
پکڑتے ہیں جو لوگ قرآن کے تابع ہو جائیں اُن کے دلوں میں ایمان لکھا جاتا ہے اور روح
القدس انہیں ملتا ہے۔ روح القدس نے ہی قرآن کو تا را تا قرآن ایمانداروں کے دلوں کو
مضبوط کرے اور مسلمین کیلئے ہدایت اور بشارت کا نشان ہو۔ ہم نے ہی قرآن کو اُتارا ہے اور
ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ، یعنی کیا صورت کے لحاظ سے اور کیا خاصیت کے لحاظ
سے ہمیشہ قرآن اپنی حالت اصلی پر رہے گا اور الہی حفاظت کا اس پر سایہ ہوگا۔ پھر فرمایا کہ
قرآن میں تمام معارف و حقائق و صداقتیں ہیں جو حقانی کتابوں میں پائی جاتی ہیں۔ اور اس
کی مثل بنانے پر کوئی انسان و جن قادر نہیں اگر چہ اس کام کیلئے با ہم محمد و معاون ہو جائیں ۔
بنی اسراءیل: ۸۹