سوال نمبر 3 کا جواب

ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی حالت رجوع الی اللہ و توكل واستقامت ذاتی و تعلیم کامل و مطهر
والقائے تا ثیر و اصلاح خلق کثیر از مفسدین و تائیدات ظاہری و باطنی قادر مطلق کو ان معجزات
سے الگ کر کے بھی دیکھیں جو بعد منقول ان کی نسبت بیان کی جاتی ہیں تب بھی ہمارا انصاف
اس اقرار کے لئے ہمیں مجبور کرتا ہے کہ یہ تمام امور جو اُن سے ظہور میں آئے یہ بھی بلا شبہ فوق
العادت اور بشری طاقتوں سے بالاتر ہیں اور نبوت صحیحہ صادقہ کے شناخت کرنے کیلئے قومی اور
کافی نشان ہیں۔ کوئی انسان جب تک اس کے ساتھ خدائے تعالیٰ نہ ہو کبھی ان سب باتوں
میں کامل اور کامیاب نہیں ہو سکتا اور نہ ایسی غیبی تائیدیں اُس کے شامل ہوتی ہیں۔
تیسرے سوال کا جواب
جن خیالات کو عیسائی صاحب نے اپنی عبارت میں بصورت اعتراض پیش کیا ہے وہ
در حقیقت اعتراض نہیں ہیں بلکہ وہ تین غلط فہمیاں ہیں جو بوجہ قلت تدبر اُن کے دل میں ﴿۲۶﴾
پیدا ہوگئی ہیں ۔ اول ہم الگ الگ ان غلط فہمیوں کو دور کرتے ہیں۔
پہلی غلط فہمی کی نسبت جواب یہ ہے کہ نبی برحق کی یہ نشانی ہرگز نہیں ہے کہ
خدائے تعالیٰ کی طرح ہر ایک مخفی بات کا بالاستقلال اس کو علم بھی ہو بلکہ اپنے ذاتی اقتدار اور
اپنی ذاتی خاصیت سے عالم الغیب ہونا خدائے تعالیٰ کی ذات کا ہی خاصہ ہے۔ قدیم سے
اہل حق حضرت واجب الوجود کے علم غیب کی نسبت وجوب ذاتی کا عقیدہ رکھتے ہیں اور
دوسرے تمام ممکنات کی نسبت امتناع ذاتی اور امکان بالواجب عزاسمہ کا عقیدہ ہے یعنی یہ
عقیدہ کہ خدائے تعالیٰ کی ذات کے لئے عالم الغیب ہونا واجب ہے اور اس کی ہوتیت حقہ کی
یہ ذاتی خاصیت ہے کہ عالم الغیب ہومگر ممکنات کے جو هالكة الذات اور باطلة الحقیقت
ہیں اس صفت میں اور ایسا ہی دوسری صفات میں شراکت بحضرت باری عزّ اسمه

جائز نہیں اور جیسا ذات کی رو سے شریک الباری ممتنع ہے ایسا ہی صفات کی رو سے بھی ممتنع
ہے۔ پس ممکنات کیلئے نظراً على ذاتهم عالم الغیب ہونا ممتنعات میں سے ہے۔
خواہ نبی ہوں یا محدث ہوں یا ولی ہوں ، ہاں الہام الہی سے اسرار غیبیہ کو معلوم کرنا یہ ہمیشہ
خاص اور برگزیدہ کو حصہ ملتا رہا ہے اور اب بھی ملتا ہے جس کو ہم صرف تابعین آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم میں پاتے ہیں نہ کسی اور میں ۔ عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ وہ کبھی
کبھی اپنے مخصوص بندوں کو اپنے بعض اسرار خاصہ پر مطلع کر دیتا ہے اور اوقات مقررہ اور
مقدرہ میں رشح فیض غیب ان پر ہوتا ہے بلکہ کامل مقرب اللہ اسی سے آزمائے جاتے اور
شناخت کئے جاتے ہیں کہ بعض اوقات آئندہ کی پوشیدہ باتیں یا کچھ چھپے اسرار ا نہیں
بتلائے جاتے ہیں مگر یہ نہیں کہ ان کے اختیار اور ارادہ اور اقتدار سے بلکہ خدائے تعالیٰ کے
ارادہ اور اختیار اور اقتدار سے یہ سب نعمتیں انہیں ملتی ہیں ۔
وہ جو اس کی مرضی پر چلتے ہیں اور اُسی کے ہو رہتے اور اسی میں کھوئے جاتے ہیں اس
خیر محض کی ان سے کچھ ایسی ہی عادت ہے کہ اکثر ان کی سنتا اور اپنا گزشتہ فعل یا آئندہ کا
منشاء بسا اوقات ان پر ظاہر کر دیتا ہے مگر بغیر اعلام الہی انہیں کچھ بھی معلوم نہیں ہوتا وہ
اگر چہ خدائے تعالیٰ کے مقرب تو ہوتے ہیں مگر خدا تو نہیں ہوتے سمجھائے سمجھتے ہیں،
بتلائے جانتے ہیں ، دکھلائے دیکھتے ہیں بلائے بولتے ہیں اور اپنی ذات میں کچھ بھی نہیں
۲۷ ہوتے۔ جب طاقت عظمیٰ انہیں اپنے الہام کی تحریک سے بلاتی ہے تو وہ بولتے ہیں
اور جب دکھلاتی ہے تو دیکھتے ہیں اور جب سناتی ہے تو سنتے ہیں اور جب تک خدائے تعالیٰ
ان پر کوئی پوشیدہ بات ظاہر نہیں کرتا تب تک انہیں اس بات کی کچھ بھی خبر نہیں ہوتی ۔ تمام
نبیوں کے حالات زندگی (لائف) میں اس کی شہادت پائی جاتی ہے۔ حضرت مسیح علیہ السلام

کی طرف ہی دیکھو کہ وہ کیونکر اپنی لاعلمی کا آپ اقرار کر کے کہتے ہیں کہ اُس دن اور
اس گھڑی کی بابت سوا باپ کے نہ تو فرشتے جو آسمان پر ہیں ، نہ بیٹا ، کوئی نہیں جانتا۔
باب ۱۳۔ آیت ۳۲ مرقس ۔ اور پھر وہ فرماتے ہیں کہ میں آپ سے کچھ نہیں کرتا ( یعنی
کچھ نہیں کر سکتا مگر جو میرے باپ نے سکھلایا وہ باتیں کہتا ہوں ۔کسی کو راستبازوں
کے مرتبہ تک پہنچانا میرے اختیار میں نہیں ۔ مجھے کیوں نیک کہتا ہے نیک کوئی نہیں مگر
☆
ایک یعنی خدا ۔ مرقس ۔
غرض کسی نبی نے با اقتدار یا عالم الغیب ہونے کا دعوی نہیں کیا۔ دیکھو اس عاجز
بندہ کی طرف جس کو مسیح کر کے پکارا جاتا ہے اور جسے نادان مخلوق پرستوں نے خدا سمجھ رکھا
ہے کہ کیسے اس نے ہر مقام میں اپنے قول اور فعل سے ظاہر کر دیا کہ میں ایک ضعیف اور
کمزور اور نا تواں بندہ ہوں اور مجھ میں ذاتی طور پر کوئی بھی خوبی نہیں اور آخری اقرار جس پر
ان کا خاتمہ ہوا کیسا پیارے لفظوں میں ہے۔ چنانچہ انجیل میں یوں لکھا ہے کہ وہ یعنی مسیح
اپنی گرفتاری کی خبر پا کر ) گھبرانے اور بہت دلگیر ہونے لگا اور ان سے (یعنی اپنے
حواریوں سے ) کہا کہ میری جان کا غم موت کا سا ہے اور وہ تھوڑا آ - ا جان کا عم موت کا سا ہے اور وہ تھوڑا آگے جا کر زمین پر گر پڑا
( یعنی سجدہ کیا ) اور دعا مانگی کہ اگر ہو سکے تو یہ گھڑی مجھ سے مل جائے اور کہا کہ اے ابا !
اے باپ ! سب کچھ تجھ سے ہو سکتا ہے۔ اس پیالہ کو مجھ سے ٹال دے۔ یعنی تو قادر مطلق
ہے اور میں ضعیف اور عاجز بندہ ہوں ۔ تیرے ٹالنے سے یہ بلا ٹل سکتی ہے اور آخر
ایلی ایلی لما سبقتنی کہہ کر جان دی جس کا ترجمہ یہ ہے کہ اے میرے خدا ! اے
میرے خدا !! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔“
اب دیکھئے کہ اگر چہ دعا تو قبول نہ ہوئی کیونکہ تقدیر مبرم تھی۔ ایک مسکین مخلوق کی
مرقس باب ۱۰ آیت ۱۸۔ (ناشر)

خالق کے قطعی ارادہ کے آگے کیا پیش جاتی تھی مگر حضرت مسیح نے اپنی عاجزی اور بندگی
کے اقرار کو نہایت حد تک پہنچا دیا۔ اس امید سے کہ شاید قبول ہو جائے ۔ اگر انہیں پہلے
ے علم ہوتا کہ دعارڈ کی جائے گی ہرگز قبول نہیں ہوگی تو وہ ساری رات برابر فجر تک
۲۸ سے علم ہوتا
سے
اپنے بچاؤ کے لئے کیوں دعا کرتے رہتے اور کیوں اپنے تئیں اور اپنے حواریوں کو بھی
تقید
سے اس لا حاصل مشقت میں ڈالتے ۔
سو بقول معترض صاحب ان کے دل میں یہی تھا کہ انجام خدا کو معلوم ہے مجھے معلوم
نہیں۔ پھر ایسا ہی حضرت مسیح کی بعض پیشگوئیوں کا صحیح نہ نکلنا دراصل اسی وجہ سے تھا کہ
باعث عدم علم بر اسرار مخفیہ اجتہادی طور پر تشریح کرنے میں اُن سے غلطی ہو جاتی تھی
جیسا کہ آپ نے فرمایا تھا کہ جب نئی خلقت میں ابن آدم اپنے جلال کے تخت پر بیٹھے گا
تم بھی (اے میرے بارہ حواریو) بارہ تختوں پر بیٹھو گے۔ دیکھو باب ۱۹۔ آیت ۲۸ میتی ۔
لیکن اسی انجیل سے ظاہر ہے کہ یہودا اسکر یوٹی اس تخت سے بے نصیب رہ گیا۔ اس
کے کانوں نے تخت نشینی کی خبر سن لی مگر تخت پر بیٹھنا اُسے نصیب نہ ہوا اب راستی اور سچائی
سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر حضرت مسیح کو اس شخص کے مرتد اور بد عاقبت ہونے کا پہلے
سے علم ہوتا تو کیوں اس کو تخت نشینی کی جھوٹی خوش خبری سناتے ۔ ایسا ہی ایک مرتبہ آپ ایک
انجیر کا درخت دور سے دیکھ کر انجیر کھانے کی نیت سے اس کی طرف گئے مگر جا کر جو دیکھا تو
معلوم ہوا کہ اس پر ایک بھی انجیر نہیں تو آپ بہت ناراض ہوئے اور غصہ کی حالت میں اس
انجیر کو بد دعا دی جس کا کوئی بداثر انجیر پر ظاہر نہ ہوا ۔ اگر آپ کو کچھ غیب کا علم ہوتا تو بے ثمر
درخت کی طرف اس کا پھل کھانے کے ارادہ سے کیوں جاتے ۔
ایسا ہی ایک مرتبہ آپ کے دامن کو ایک عورت نے چھوا تھا تو آپ چاروں طرف

پوچھنے لگے کہ کس نے میرا دامن چھوا ہے؟ اگر کچھ علم غیب سے حصہ ہوتا تو دامن چھونے
والی کا پتہ معلوم کرنا تو کچھ بڑی بات نہ تھی ایک اور مرتبہ آپ نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ
اس زمانہ کے لوگ گزر نہ جائیں گے جب تک یہ سب کچھ (یعنی مسیح کا دوبارہ دنیا میں آنا
اور ستاروں کا گرنا وغیرہ) واقع نہ ہو وے لیکن ظاہر ہے کہ نہ اس زمانہ میں کوئی ستارہ آسمان
کا زمین پر گرا اور نہ حضرت مسیح عدالت کیلئے دنیا میں آئے اور وہ صدی تو کیا اس پر اٹھارہ
صدیاں اور بھی گزر گئیں اور انیسویں گزرنے کو عنقریب ہے۔ سو حضرت مسیح کے علم غیب
سے بے بہرہ ہونے کے لئے یہی چند شہادتیں کافی ہیں جو کسی اور کتاب سے نہیں بلکہ
چاروں انجیلوں سے دیکھ کر ہم نے لکھی ہیں دوسرے اسرائیلی نبیوں کا بھی یہی حال ہے۔
حضرت یعقوب نبی ہی تھے مگر انہیں کچھ خبر نہ ہوئی کہ اُسی گاؤں کے بیابان میں میرے بیٹے ﴿۲۹﴾
پر کیا گزر رہا ہے۔ حضرت دانیال اس مدت تک کہ خدائے تعالیٰ نے بخت نصر کے رویا کی
ان پر تعبیر کھول دی کچھ بھی علم نہیں رکھتے تھے کہ خواب کیا ہے اور اس کی تعبیر کیا ہے؟
پس اس تمام تحقیق سے ظاہر ہے کہ نبی کا یہ کہنا کہ یہ بات خدا کو معلوم ہے مجھے معلوم
نہیں، بالکل سچ اور اپنے محل پر چسپاں اور سراسر اس نبی کا شرف اور اس کی عبودیت کا فخر
ہے بلکہ ان باتوں سے اپنے آقائے کریم کے آگے اس کی شان بڑھتی ہے نہ یہ کہ اس کے
منصب نبوت میں کچھ فتور لازم آتا ہے۔ ہاں اگر یہ تحقیق منظور ہو کہ خدائے تعالیٰ کے اعلام
سے جو اسرار غیب حاصل ہوتے ہیں وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کس قدر ہوئے تو میں
ایک بڑا ثبوت اس بات کا پیش کرنے کیلئے تیار ہوں کہ جس قدر توریت وانجیل اور تمام
بائیبل میں نبیوں کی پیشگوئیاں لکھی ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئیاں كَما وَ
كيفا ہزار حصہ سے بھی ان سے زیادہ ہیں جن کی تفصیل احادیث نبویہ کی رو سے جو بڑی

آج 10 میں سے 10 باقی