حضرت عیسیٰ نے ہندوستان کی طرف ہجرت کی
رازِ حقیقت
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
را از حقیقت
سامنے ہلاک کیا۔ ہاں خدا تعالیٰ کی اُس قدیم سنت کے موافق کہ کوئی اولوالعزم نبی ایسا ۳
نہیں گزرا جس نے قوم کی ایذا کی وجہ سے ہجرت نہ کی ہو ۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی
تین برس کی تبلیغ کے بعد صلیبی فتنہ سے نجات پاکر ہندوستان کی طرف ہجرت کی اور
یہودیوں کی دوسری قوموں کو جو بابل کے تفرقہ کے زمانہ سے ہندوستان اور کشمیر اور تثبت
میں آئے ہوئے تھے خدا تعالیٰ کا پیغام پہنچا کر آخر کا ر خاک کشمیر جنت نظیر میں انتقال فرمایا
اور سری نگر خان یار کے محلہ میں باعز از تمام دفن کئے گئے ۔ آپ کی قبر بہت مشہور ہے۔
يُزَارُ ويُتَبَرَّكُ بِهِ -
ایسا ہی خدا تعالیٰ نے ہمارے سید و مولی نبی آخر الزمان کو جو سید المتقین تھے انواع اقسام
کی تائیدات سے مظفر اور منصور کیا گو اوائل میں حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی کی طرح
داغ ہجرت آپ کے بھی نصیب ہوا مگر وہی ہجرت فتح اور نصرت کے مبادی اپنے اندر
رکھتی تھی ۔ سواے دوستو ! یقیناً سمجھو کہ متقی کبھی بر باد نہیں کیا جاتا جب دو فریق آپس میں
دشمنی کرتے ہیں اور خصومت کو انتہا تک پہنچاتے ہیں تو وہ فریق جو خدا تعالیٰ کی نظر میں
متقی اور پر ہیز گار ہوتا ہے آسمان سے اس کے لئے مدد نازل ہوتی ہے اور اس طرح پر
آسمانی فیصلہ سے مذہبی جھگڑے انفصال پا جاتے ہیں ۔ دیکھو ہمارے سید و مولی نبینا محمد
بقیه حاشيه
لیکن تمام یہود نصاری کے اتفاق سے صلیب کا واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب کہ حضرت مدوح کی عمر
صرف تینتیس برس کی تھی۔ اس دلیل سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نے صلیب سے بفضلہ تعالیٰ
نجات پا کر باقی عمر سیاحت میں گزاری تھی۔ احادیث صحیحہ سے یہ ثبوت بھی ملتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
نبی سیاح تھے۔ پس اگر وہ صلیب کے واقعہ پر مع جسم آسمان پر چلے گئے تھے تو سیاحت کسی زمانہ میں کی ۔
حالانکہ اہل لغت بھی مسیح کے لفظ کی ایک وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ یہ لفظ مسح سے نکلا ہے اور مسیح سیاحت
کو کہتے ہیں۔ ماسوا اس کے یہ عقیدہ کہ خدا نے یہودیوں سے بچانے کے لئے حضرت عیسیٰ کو دوسرے
را از حقیقت
صلی اللہ علیہ وسلم کیسے کمزوری کی حالت میں مکہ میں ظاہر ہوئے تھے اور ان دنوں میں
ابوجہل وغیرہ کفار کا کیا کچھ عروج تھا اور لاکھوں آدمی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن
جانی ہو گئے تھے تو پھر کیا چیز تھی جس نے انجام کار ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح اور ظفر
بخشی ۔ یقیناً سمجھو کہ یہی راستبازی اور صدق اور پاک باطنی اور سچائی تھی ۔ سو بھائیو! اس
پر قدم مارو اور اس گھر میں بہت زور کے ساتھ داخل ہو۔ پھر عنقریب دیکھ لو گے کہ
خدا تعالی تمہاری مدد کرے گا۔ وہ خدا جو آنکھوں سے پوشیدہ مگر سب چیزوں سے زیادہ
چمک رہا ہے جس کے جلال سے فرشتے بھی ڈرتے ہیں۔ وہ شوخی اور چالا کی کو پسند نہیں
کرتا اور ڈرنے والوں پر رحم کرتا ہے سو اس سے ڈرو اور ہر ایک بات سمجھ کر کہو ۔ تم اُس کی
جماعت ہو جن کو اُس نے نیکی کا نمونہ دکھانے کے لئے چنا ہے۔ سو جو شخص بدی نہیں چھوڑتا
اور اُس کے لب جھوٹ سے اور اُس کا دل نا پاک خیالات سے پر ہیز نہیں کرتا وہ اس
جماعت سے کاٹا جائے گا۔ اے خدا کے بندو دلوں کو صاف کرو اور اپنے اندرونوں کو دھو
ڈالو ۔ تم نفاق اور دو رنگی سے ہر ایک کو راضی کر سکتے ہو مگر خدا کو اس خصلت سے غضب میں
لاؤ گے اپنی جانوں پر رحم کرو اور اپنی ذریت کو ہلاکت سے بچاؤ کبھی ممکن ہی نہیں کہ
آسمان پر پہنچا دیا تھا سرا سر لغو خیال معلوم ہوتا ہے ۔ کیونکہ خدا کے اس فعل سے یہودیوں پر
کوئی حجت پوری نہیں ہوتی ۔ یہودیوں نے نہ تو آسمان پر چڑھتے دیکھا اور نہ آج تک
اُترتے دیکھا ۔ پھر وہ اس مہمل اور بے ثبوت قصے کو کیونکر مان سکتے ہیں ۔ ماسوا اس کے یہ بھی
سوچنے کے لائق ہے کہ خدا تعالیٰ نے اپنے رسول کریم حضرت سید نا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش
کے حملہ کے وقت جو یہودیوں کی نسبت زیادہ بہادر اور جنگ جو اور کینہ ور تھے صرف اسی غار کی
پناہ میں بچا لیا جو مکہ معظمہ سے تین میل سے زیادہ نہ تھی تو کیا نعوذ باللہ خدا تعالیٰ کو بز دل
یہودیوں کا کچھ ایسا خوف تھا کہ بجز دوسرے آسمان پر پہنچانے کے اُس کے دل میں
بقيه حاشيه