اتھم کی نسبت پیشگوئی
رازِ حقیقت
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور رسوا کرے گا۔ اور یہ ایک کھلا کھلا معیار صادق و کاذب تھا جو خدا تعالیٰ نے اپنے الہام کے ﴿۷﴾
ذریعہ سے قائم کیا تھا اور چاہیئے تھا کہ یہ لوگ اس اشتہار کے شائع ہونے کے بعد چُپ ہو جاتے
اور ۱۵ جنوری ۱۹۰۰ ء تک خدا تعالیٰ کے فیصلہ کا انتظار کرتے لیکن افسوس کہ انہوں نے ایسا نہیں
کیا بلکہ زٹلی مذکور نے اپنے اشتہار ۳۰ نومبر ۱۸۹۸ء میں وہی گند پھر بھر دیا جو ہمیشہ اس کا خاصہ ہے
اور سراسر جھوٹ سے کام لیا۔ وہ اس اشتہار میں لکھتا ہے کہ کوئی پیشگوئی اس شخص یعنی اس عاجز کی
پوری نہیں ہوئی ہم اس کے جواب میں بجز اس کے کیا کہیں کہ لعنة اللہ علی الکاذبین۔ وہ یہ
بھی کہتا ہے کہ آتھم کے متعلق پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ ہم اس کے جواب میں بھی بجز لعنة الله
علی الکاذبین کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ اصل تو یہ ہے کہ جب انسان کا دل بخل اور عناد سے سیاہ ہو
جاتا ہے تو وہ دیکھتے ہوئے نہیں دیکھتا اور سنتے ہوئے نہیں سنتا۔ اُس کے دل پر خدا کی مہر لگ جاتی
ہے۔ اُس کے کانوں پر پردے پڑ جاتے ہیں۔ یہ بات اب تک کس پر پوشیدہ ہے کہ آتھم کی
نسبت پیشگوئی شرطی تھی اور خدا کے الہام نے ظاہر کیا تھا کہ وہ رجوع الی الحق کی حالت میں میعاد
کے اندر مرنے سے بچ جائے گا۔ اور پھر آتھم نے اپنے افعال سے اپنے اقوال سے اپنی سراسیمگی
سے اپنے خوف سے اپنے قسم نہ کھانے سے اپنے نالش نہ کرنے سے ثابت کر دیا کہ ایام پیشگوئی
میں اُس کا دل عیسائی مذہب پر قائم نہ رہا اور اسلام کی عظمت اُس کے دل میں بیٹھ گئی اور یہ کچھ بعید
بقیه حاشیه
بر خلاف لکھا ہے تو اُن کی گواہی ایک ذرہ اعتبار کے لائق نہیں کیونکہ اول تو وہ لوگ واقعہ صلیب
کے وقت حاضر نہیں تھے اور اپنے آقا سے طرز بے وفائی اختیار کر کے سب کے سب بھاگ گئے
تھے اور دوسرے یہ کہ انجیلوں میں بکثرت اختلاف ہے یہاں تک کہ برنباس کی انجیل میں حضرت
مسیح کے مصلوب ہونے سے انکار کیا گیا ہے۔ اور تیسرے یہ کہ ان ہی انجیلوں میں جو بڑی معتبر
سمجھی جاتی ہیں لکھا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام واقعۂ صلیب کے بعد اپنے حواریوں کو ملے۔
را از حقیقت
نہ تھا کیونکہ وہ مسلمانوں کی اولاد تھا اور اسلام سے بعض اغراض کی وجہ سے مرتد ہوا تھا
اسلامی چاشنی رکھتا تھا۔ اسی وجہ سے اُس کو پورے طور پر عیسائیوں کے عقیدہ سے اتفاق بھی
نہیں تھا۔ اور میری نسبت وہ ابتدا سے نیک ظن رکھتا تھا ۔ لہذا اس کا اسلامی پیشگوئی سے ڈرنا
قرین قیاس تھا۔ پھر جب کہ اُس نے قسم کھا کر اپنی عیسائیت ثابت نہ کی اور نہ نالش کی اور
چور کی طرح ڈرتا رہا اور عیسائیوں کی سخت تحریک سے بھی وہ ان کاموں کے لئے آمادہ نہ ہوا
تو کیا اس کی یہ حرکات ایسی نہ تھیں کہ اُس سے یہ نتیجہ نکلے کہ وہ اسلامی پیشگوئی کی عظمت سے
ضرور ڈرتا رہا۔ غافل زندگی کے لوگ تو نجومیوں کی پیشگوئیوں سے بھی ڈر جاتے ہیں
چہ جائیکہ ایسی پیشگوئی جو بڑے شد و مد سے کی گئی تھی۔ جس کے سننے سے اُسی وقت اُس کا رنگ
زرد ہو گیا تھا۔ جس کے ساتھ در صورت نہ پورے ہونے کے میں نے اپنے سزا یاب ہونے
کا وعدہ کیا تھا پس اس کا رُعب ایسے دلوں پر جو دینی سچائی سے بے بہرہ ہیں کیونکر نہ ہوتا ۔
پھر جب کہ یہ بات صرف قیاسی نہ رہی بلکہ خود آتھم نے اپنے خوف ا نے خوف اور سراسیمگی اور دہشت
زدہ ہونے کی حالت سے جس کو صد ہا لوگوں نے دیکھا اپنی اندرونی بے قراری اور اعتقادی
حالت کے تغیر کو ظاہر کر دیا اور پھر بعد میعاد قسم نہ کھانے اور نالش نہ کرنے سے اُس تغیر
کی حالت کو اور بھی یقین تک پہنچایا اور پھر الہام الہی کے موافق ہمارے آخری اشتہار سے
چھ ماہ کے اندر مر بھی گیا تو کیا یہ تمام واقعات ایک منصف اور خدا ترس کے دل کو
اور اپنے زخم اُن کو دکھلائے ۔ پس اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت زخم موجود تھے جن
کے لئے مرہم طیار کرنے کی ضرورت تھی ۔ لہٰذا یقینا سمجھا جاتا ہے کہ اسے موقعہ پر وہ مرہم طیار
کی گئی تھی ۔ اور انجیلوں سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام چالیس روز اُسی
گرد و نواح میں بطور مخفی رہے اور جب مرہم کے استعمال سے بکلی شفا پائی تب آپ نے سیاحت
اختیار کی ۔ افسوس کہ ایک ڈاکٹر صاحب نے راولپنڈی سے ایک اشتہار شائع کیا ہے جس میں اُن کو
را از حقیقت
اس یقین سے نہیں بھرتے کہ وہ پیشگوئی کی میعاد کے اندر الہامی شرط سے فائدہ اٹھا کر زندہ رہا اور 9
پھر الہام الہی کی خبر کے موافق اخفاء شہادت کی وجہ سے مر گیا۔ اب دیکھو تلاش کرو کہ آٹھم
اس بات کا انکار ہے کہ مرہم عیسی کا نسخہ مختلف قوموں کی کتابوں میں پایا جاتا ہے لیکن معلوم ہوتا ہے کہ اُن
کو اس واقعہ کے سننے سے کہ حضرت عیسی علیہ السلام مصلوب نہیں ہوئے بلکہ زندہ مگر مجروح ہونے کی
الت میں رہائی پئی بڑی گھبراہٹ پیدا ہوئی اور خیال کیاکہ اس تمام منصو بہ کار کا اہل ہوتا ہے۔
لیکن یہ قابل شرم بات ہے کہ اُن کتابوں کے وجود سے انکار کیا جائے جن میں یہ نسخہ مرہم عیسی موجود
ہے۔ اگر وہ طالب حق ہیں تو ہمارے پاس آ کر ان کتابوں کو دیکھ لیں ۔ اور صرف عیسائیوں کے لئے یہی
مصیبت نہیں کہ مرہم عیسی کی علمی گواہی اُن عقائد کورڈ کرتی ہے اور تمام عمارت کفارہ و تثلیث وغیرہ کی
یکدفعہ گر جاتی ہے بلکہ ان دنوں میں اس ثبوت کی تائید میں اور ثبوت بھی نکل آئے ہیں کیونکہ تحقیقات
سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے صلیبی واقعہ سے نجات پا کر ضرور ہندوستان کا سفر کیا ہے
اور نیپال سے ہوتے ہوئے آخر مثبت تک پہنچے اور پھر کشمیر میں ایک مدت تک ٹھہرے ۔ اور وہ
بنی اسرائیل جو کشمیر میں بابل کے تفرقہ کے وقت میں سکونت پذیر ہوئے تھے اُن کو ہدایت کی اور آخر
ایک سو بیس برس کی عمر میں سری نگر میں انتقال فرمایا اور محلہ خان یار میں مدفون ہوئے اور عوام کی غلط بیانی
سے یوز آسف نبی کے نام سے مشہور ہو گئے ۔ اس واقعہ کی تائید وہ انجیل بھی کرتی ہے جو حال میں تبت سے
برآمد ہوئی ہے۔ یہ انجیل بڑی کوشش سے لندن سے ملی ہے۔ ہمارے مخلص دوست شیخ رحمت اللہ صاحب
تاجر قریباً تین ماہ تک لندن میں رہے اور اس انجیل کو تلاش کرتے رہے۔ آخر ایک جگہ سے میتر آ گئی۔
نوٹ :۔ ایک نادان مسلمان نے اپنے دل سے ہی یہ بات پیش کی ہے کہ شاید یوز آسف سے زوجہ آصف مراد ہو جو
سلیمان کا وزیر تھا۔ مگر اس جاہل کو یہ خیال نہیں آیا کہ زوجہ آصف نبی نہیں تھی اور اُس کو شہزادہ نہیں کہہ سکتے یہ بھی نہیں سوچا کہ یہ
دونوں مذکر نام ہیں ۔ مؤنث کے لئے اگر وہ یہ صفات بھی رکھتی ہو نبیہ اور شہزادی کہا جائے گا۔ نہ نبی اور شہزادہ۔اس سادہ لوح نے
یہ بھی خیال نہیں کیا کہ انیس سو کی مدت حضرت عیسی کے زمانہ سے ہی مطابق آتی ہے۔ سلیمان تو حضرت عیسی سے کئی سو برس پہلے
تھا۔ ماسوا اس کے اس نبی کی قبر کو جو سری نگر میں واقع ہے بعض یوز آسف کے نام سے پکارتے ہیں مگر اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ
حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر ہے۔ ہمارے مخلص مولوی عبداللہ صاحب کشمیری نے جب سری نگر میں اس مزار کی نسبت تفتیش کرنا
شروع کیا تو بعض لوگوں نے یوز آسف کا نام سن کر کہا کہ ہم میں وہ قبر عیسی صاحب کی قبر مشہور ہے۔ چنانچہ کئی لوگوں نے یہی
گواہی دی جواب تک سری نگر میں زندہ موجود ہیں جس کو شک ہو وہ خود کشمیر میں جا کر کئی لاکھ انسان سے دریافت کر لے اب اس
کے بعد انکار بے حیائی ہے۔ منہ
کہاں
قيه حاشيه
را از حقیقت
ہے؟ کیا وہ زندہ ہے؟ کیا یہ سچ نہیں کہ وہ کئی برس سے مر چکا گا سے مر چکا مگر جس شخص - ص کے ساتھ اُس نے
یہ انجیل بدھ مذہب کی ایک پرانی کتاب کا گویا ایک حصہ ہے۔ بدھ مذہب کی کتابوں سے
یہ شہادت ملتی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام ملک ہند میں آئے اور ایک مدت تک مختلف
قوموں کو وعظ کرتے رہے ۔ اور بدھ مذہب کی کتابوں میں جو اُن کے ان ملکوں میں آنے
کا ذکر لکھا گیا ہے اُس کا وہ سبب نہیں جو لا نے بیان کرتے ہیں یعنی یہ کہ انہوں نے
گوتم بدھ کی تعلیم استفادہ کے طور پر پائی تھی ایسا کہنا ایک شرارت ہے، بلکہ اصل حقیقت یہ
ہے کہ جب کہ خدا تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کو واقعہ صلیب سے نجات بخشی تو انہوں
نے بعد اس کے اس ملک میں رہنا قرین مصلحت نہ سمجھا اور جس طرح قریش کے انتہائی
درجہ کے ظلم کے وقت یعنی جب کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کا ارادہ کیا
تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ملک سے ہجرت فرمائی تھی۔ اسی طرح حضرت عیسی
علیہ السلام نے یہودیوں کے انتہائی ظلم کے وقت یعنی قتل کے ارادہ کے وقت ہجرت فرمائی۔ اور
چونکہ بنی اسرائیل بخت النصر کے حادثہ میں متفرق ہو کر بلادِ ہند اور کشمیر اور مثبت اور چین کی
طرف چلے آئے تھے اس لئے حضرت مسیح علیہ السلام نے ان ہی ملکوں کی طرف ہجرت کرنا
ضروری سمجھا۔ اور تواریخ سے اس بات کا بھی پتہ ملتا ہے کہ بعض یہودی اس ملک میں آ کر اپنی قدیم
عادت کے موافق بدھ مذہب میں بھی داخل ہو گئے تھے۔ چنانچہ حال میں جو ایک مضمون
سول ملٹری گزٹ پر چہ تاریخ ۲۳ نومبر ۱۸۹۸ء میں چھپا ہے اُس میں ایک محقق انگریز نے
اس بات کا اقرار بھی کیا ہے اور اس بات کو بھی مان لیا ہے کہ بعض جماعتیں یہودیوں کی اس
ملک میں آئی تھیں اور اس ملک میں سکونت پذیر ہوگئی تھیں اور اُسی پر چہ سول میں لکھا ہے کہ
در اصل افغان بھی بنی اسرائیل میں سے ہیں، غرض جب کہ بعض بنی اسرائیل بدھ مذہب میں
داخل ہو گئے تھے تو ضرور تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام اس ملک میں آ کر بدھ مذہب کے رڈ کی
طرف متوجہ ہوتے اور اس مذہب کے پیشواؤں کو ملتے ۔ سو ایسا ہی وقوع میں آیا۔ اسی وجہ سے
را از حقیقت
ڈاکٹر کلارک کی کوٹھی پر بمقام امرتسر مقابلہ کیا تھا وہ تو اب تک زندہ موجود ہے، جواب یہ مضمون لکھ رہا ہے
حضرت عیسی علیہ السلام کے سوانح بدھ مذہب میں لکھے گئے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس زمانہ میں
اس ملک میں بدھ مذہب کا بہت زور تھا اور بید کا مذہب مر چکا تھا اور بدھ مذہب بید کا انکار
خلاصہ یہ کہ ان تمام امور کو جمع کرنے سے ضروری طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ ضرور
حضرت عیسی علیہ السلام اس ملک میں تشریف لائے تھے۔ یہ بات یقینی اور پختہ ہے کہ بدھ مذہب
کی کتابوں میں اُن کے اس ملک میں آنے کا ذکر ہے اور جو مزار حضرت عیسی علیہ السلام کا کشمیر
میں ہے جس کی نسبت بیان کیا جاتا ہے کہ وہ قریباً انیس سو برس سے ہے۔ یہ اس امر کے لئے
نہایت اعلیٰ درجہ کا ثبوت ہے۔ غالباً اس مزار کے ساتھ کچھ کتبے ہوں گے جواب مخفی ہیں ۔ ان تمام امور
کی مزید تحقیقات کے لئے ہماری جماعت میں سے ایک علمی تفتیش کا قافلہ طیار ہو رہا ہے جس کے پیشرو ا
اخویم مولوی حکیم حاجی حرمین نورالدین صاحب سلمه ربہ قرار پائے ہیں یہ قافلہ اس کھوج اور
تفتیش کے لئے مختلف ملکوں میں پھرے گا اور ان سرگرم دینداروں کا کام ہوگا کہ پالی زبان کی کتابوں
کو بھی دیکھیں کیونکہ یہ بھی پتہ لگا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام اس نواح میں بھی اپنی گم شدہ
بھیڑوں کی تلاش میں گئے تھے لیکن بہر حال کشمیر میں جانا اور پھر تبت میں جا کر بدھ مذہب کی
پستکوں سے یہ تمام پتہ لگانا اس جماعت کا فرض منصبی ہو گا۔ اخویم شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر
لاہور نے ان تمام اخراجات کو اپنے ذمہ قبول کیا ہے لیکن اگر یہ سفر جیسا کہ خیال کیا جاتا ہے
بنارس اور نیپال اور مدراس اور سوات اور کشمیر اور تثبت وغیرہ ممالک تک کیا جائے جہاں جہاں
حضرت مسیح علیہ السلام کی بود و باش کا پتہ ملا ہے تو کچھ شک نہیں کہ یہ بڑے اخراجات کا کام ہے
اور امید کی جاتی ہے کہ بہر حال اللہ تعالیٰ اس کو انجام دے دے گا۔ ہر ایک دانش مند سمجھ سکتا ہے
صرف یہی بات نہیں کہ بدھ مذہب کی بعض کتابوں میں حضرت عیسی علیہ السلام کے ہندوستان اور
مثبت میں آنے کا تذکرہ ہے بلکہ ہمیں معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کشمیر کی پُرانی تحریروں میں بھی اس کا
تذکرہ ہے۔منہ
را از حقیقت
۱۲ اے حیا و شرم سے دور رہنے والو! ذرہ اس بات کو تو سوچو کہ وہ شہادت کے اخفا کے بعد کیوں جلد مر گیا۔
بقيه حاشيه
کہ یہ ایک ایسا ثبوت ہے کہ اس سے یک دفعہ عیسائی مذہب کا تمام تانا بانا ٹوٹتا ہے اور انیس سو
برس کا منصوبہ یکد فعہ کا لعدم ہو جاتا ہے ۔ اس بات کا اطمینان ہو گیا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام
کا اس ملک ہند اور کشمیر وغیرہ میں آنا ایک واقعی امر ہے۔ اور اس کے بارے میں ایسے زبر دست
ثبوت مل گئے ہیں کہ اب وہ کسی مخالف کے منصوبہ سے چھپ نہیں سکتے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ ان
بیہودہ اور غلط عقائد کی اسی زمانہ تک عمر تھی ۔ ہمارے سید و مولی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ
فرمانا کہ وہ مسیح موعود جو آنے والا ہے صلیب کو توڑے گا اور آسمانی حربہ سے دجال کو قتل کرے
گا۔ اس حدیث کے اب یہ معنے کھلے ہیں کہ اُس مسیح کے وقت میں زمین و آسمان کا خدا اپنی
طرف سے بعض ایسے امور اور واقعات پیدا کر دے گا جن سے صلیب اور تثلیث اور کفارہ کے
عقائد خود بخود نابود ہو جائیں گے مسیح کا آسمان سے نازل ہونا بھی ان ہی معنوں سے ہے کہ
اُس وقت آسمان کے خدا کے ارادہ سے کسرِ صلیب کے لئے بدیہی شہادتیں پیدا ہو جائیں
گی ۔ سوایسا ہی ہوا ۔ یہ کس کو معلوم تھا کہ مرہم عیسی کا نسخہ صد باطبی کتابوں میں لکھا ہوا پیدا ہو
جائے گا اس بات کی کس کو خبر تھی کہ بدھ مذہب کی پرانی کتابوں سے یہ ثبوت مل جائے گا کہ
حضرت عیسی علیہ السلام بلاد شام کے یہودیوں سے نومید ہو کر ہندوستان اور کشمیر اور تثبت کی
طرف آئے تھے کہ یہ بات کون جانتا تھا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی کشمیر میں قبر ہے ۔ کیا
انسان کی طاقت میں تھا کہ ان تمام باتوں کو اپنے زور سے پیدا کر سکتا۔ اب یہ واقعات اس
طرح سے عیسائی مذہب کو مٹاتے ہیں جیسا کہ دن چڑھ جانے سے رات مٹ جاتی ہے۔ اس
واقعہ کے ثابت ہونے سے عیسائی مذہب کو وہ صدمہ پہنچتا ہے جو اُس چھت کو پہنچ سکتا ہے جس
کا تمام بوجھ ایک شہتیر پر تھا۔ شہتیر ٹوٹا اور چھت گری۔ پس اسی طرح اس واقعہ ۔ اور کے ثبوت
نوٹ :۔ حال میں مسلمانوں کی تالیف بھی چند پرانی کتابیں دستیاب ہوئی ہیں جن میں صریح یہ بیان موجود
ہے کہ یوز آسف ایک پیغمبر تھا جو کسی ملک سے آیا تھا اور شہزادہ بھی تھا۔ اور کشمیر میں اُس نے انتقال کیا۔ اور بیان کیا
گیا ہے کہ وہ نبی چھ سو برس پہلے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے گزرا ہے ۔ منہ
را از حقیقت
بقیه حاشيه
میں نے تو اُس کی زندگی میں یہ بھی لکھ دیا تھا کہ اگر میں کا ذب ہوں تو میں پہلے مروں گا۔ ورنہ میں آتھم ۱۳
کی موت کو دیکھوں گا سوا گر شرم ہے تو آتھم کو ڈھونڈ کر لاؤ کہ کہاں ہے۔ وہ میری عمر کے قریب قریب تھا
اور عرصہ تین برس سے مجھ سے واقفیت رکھتا تھا۔ اگر خدا چاہتا تو وہ تمہیں برس تک اور زندہ رہ سکتا تھا۔ پس
یہ کیا باعث ہوا کہ وہ انہی دنوں میں جب کہ اُس نے عیسائیوں کی دلجوئی کے لئے الہامی پیشگوئی کی
سچائی اور اپنے دلی رجوع کو چھپایا خدا کے الہام کے موافق فوت ہو گیا ۔ خدا اُن دلوں پر لعنت کرتا ہے
جو سچائی کو پا کر پھر اس کا انکار کرتے ہیں ۔ اور چونکہ یہ انکار جو اکثر عیسائیوں اور بعض شریر مسلمانوں
نے کیا خدا تعالیٰ کی نظر میں ظلم صریح تھا اس لئے اُس نے ایک دوسری عظیم الشان پیشگوئی کے پورا
سے عیسائی مذہب کا خاتمہ ہے۔ خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ انہی قدرتوں سے وہ پہچانا گیا ہے۔ دیکھو کیسے
عمدہ معنے اس آیت کے ثابت ہوئے کہ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ یعنی قتل کرنا اور
صلیب سے مسیح کا مارنا سب جھوٹ ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ ان لوگوں کو دھوکا لگا ہے اور مسیح
خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق صلیب سے بچ کر نکل گیا ۔ اور اگر انجیل کو غور سے دیکھا جائے تو انجیل
بھی یہی گواہی دیتی ہے۔ کیا مسیح کی تمام رات کی دردمندانہ دعا رد ہو سکتی تھی ۔ کیا مسیح کا یہ کہنا کہ میں
یونس کی طرح تین دن قبر میں رہوں گا اس کے یہ معنے ہو سکتے ہیں کہ وہ مردہ قبر میں رہا۔ کیا یونس مچھلی
کے پیٹ میں تین دن مرا ر ہا تھا۔ کیا پیلاطوس کی بیوی کے خواب سے خدا کا یہ منشا نہیں معلوم ہوتا کہ مسیح
کو صلیب سے بچالے۔ ایسا ہی مسیح کا جمعہ کی آخری گھڑی صلیب پر چڑھائے جانا اور شام سے پہلے
اتارے جانا اور رسم قدیم کے موافق تین دن تک صلیب پر نہ رہنا اور ہڈی نہ توڑے جانا اور خون کا
نکلنا کیا یہ تمام وہ امور نہیں ہیں جو بآواز بلند پکار رہے ہیں کہ یہ تمام اسباب مسیح کی جان بچانے کے لئے
پیدا کئے گئے ہیں اور دعا کرنے کے ساتھ ہی یہ رحمت کے اسباب ظہور میں آئے ۔ بھلا مقبول کی ایسی
دعا جو تمام رات رو رو کر کی گئی کب رد ہو سکتی تھی ۔ پھر مسیح کا صلیب کے بعد حواریوں کو ملنا اور زخم دکھلانا
کس قدر مضبوط دلیل اس بات پر ہے کہ وہ صلیب پر نہیں مرا ۔ اور اگر یہ صحیح نہیں ہے تو بھلا اب مسیح کو
پکا رو کہ تمہیں آکر مل جائے جیسا کہ حواریوں کو ملا تھا۔ غرض ہر ایک پہلو سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح کی
صلیب سے جان بچائی گئی اور وہ اس ملک ہند میں آئے ۔ کیونکہ بنی اسرائیل کے دس فرقے ان ہی
ملکوں میں آگئے تھے جو آخر کار مسلمان ہو گئے اور پھر اسلام کے بعد بموجب وعدہ توریت کے اُن
میں کئی بادشاہ بھی ہوئے ۔ اور یہ ایک دلیل صدق نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہے کیونکہ
ا النساء : ۱۵۸