خط مولوی عبداللہ صاحب باشندۂ کشمی
رازِ حقیقت
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
خط مولوی عبداللہ صاحب باشنده کشمیر
فائدہ عام کے لئے معہ نقشہء مزار حضرت عیسی علیہ السلام
اس اشتہار میں شائع کیا جاتا ہے
از جانب خاکسار عبد الله بخدمت حضور مسیح موعود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
حضرت اقدس ! اس خاکسار نے حسب الحکم سرینگر میں عین موقعہ پر یعنی روضہ مزار شریف
شاہزادہ یوز آسف نبی اللہ علیہ الصلواۃ والسلام پر پہنچ کر جہاں تک ممکن تھا بکوشش تحقیقات کی اور معمر
اور سن رسیدہ بزرگوں سے بھی دریافت کیا اور مجاوروں اور گردو جوار کے لوگوں سے بھی ہر ایک پہلو سے
استفسار کرتا رہا۔
جناب من عند التحقیقات مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ مزار در حقیقت جناب یوز آسف علیہ السلام
نبی اللہ کی ہے اور مسلمانوں کے محلہ میں یہ مزار واقع ہے۔ کسی ہندو کی وہاں سکونت نہیں اور نہ اُس جگہ
ہندوؤں کا کوئی مدفن ہے۔ اور معتبر لوگوں کی شہادت سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ قریباً انیس نتوابرس
سے یہ مزار ہے۔ اور مسلمان بہت عزت اور تعظیم کی نظر سے اس کو دیکھتے ہیں اور اس کی زیارت کرتے
ہیں۔ اور عام خیال ہے کہ اس مزار میں ایک بزرگ پیغمبر مدفون ہے جو کشمیر میں کسی اور ملک سے لوگوں
کو نصیحت کرنے کے لئے آیا تھا۔ اور کہتے ہیں کہ یہ نبی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے قریبا چھ سو برس
پہلے گذرا ہے۔ یہ اب تک نہیں کھلا کہ اس ملک میں کیوں آیا۔ مگر یہ واقعات بہر حال ثابت ہو چکے ہیں۔ ۱۲
وہ نبی جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے چھ سو برس پہلے گزرا ہے وہ حضرت عیسی علیہ السلام ہیں اور کوئی
نہیں ۔ اور تیسوع کے لفظ کی صورت بگڑ کر یوز آسف بننا نہایت قرین قیاس ہے کیونکہ جب کہ یسوع کے لفظ
کو انگریزی میں بھی جیزس بنالیا ہے تو یوز آسف میں جیزس سے کچھ زیادہ تغیر نہیں ہے۔ یہ لفظ سنسکرت
سے ہرگز مناسبت نہیں رکھتا۔ صریح عبرانی معلوم ہوتا ہے اور یہ کہ حضرت عیسی علیہ السلام اس ملک میں کیوں
تشریف لائے اس کا سبب ظاہر ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ جبکہ ملک شام کے یہودیوں نے آپ کی تبلیغ کو قبول نہ ے اکھ
کیا اور آپ کو صلیب پر قتل کرنا چاہا تو خدا تعالیٰ نے اپنے وعدے کے موافق اور نیز دعا کو قبول کر کے
حضرت مسیح کو صلیب سے نجات دے دی۔ اور جیسا کہ انجیل میں لکھا ہے حضرت مسیح ۔ کے دل میں تھا کہ اُن
یہودیوں کو بھی خدا تعالی کا پیغام پہنچا وہیں کہ جو بخت النصر کی غارت گری کے زمانہ میں ہندوستان کے
حاشيه من المشتهر
را از حقیقت
روحانی خزائن جلد ۱۴
اور تواتر شہادت سے کمال درجہ کے یقین تک پہنچ چکے ہیں کہ یہ بزرگ جن کا نام کشمیر کے مسلمانوں نے
یوز آسف رکھ لیا ہے یہ نبی ہیں اور نیز شہزادہ ہیں۔ اس ملک میں کوئی ہندوؤں کا لقب ان کا مشہور نہیں ہے
جیسے راجہ یا اوتار یا رکھی منی وسیدہ وغیرہ بلکہ بالا تفاق سب نبی کہتے ہیں اور نبی کا لفظ اہل اسلام اور
اسرائیلیوں میں ایک مشترک لفظ ہے۔ اور جبکہ اسلام میں کوئی نبی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہیں آیا
اور نہ آ سکتا تھا اس لئے کشمیر کے عام مسلمان بالاتفاق یہی کہتے ہیں کہ یہ نبی اسلام کے پہلے کا ہے۔ ہاں اس
نتیجہ تک وہ اب تک نہیں پہنچے کہ جبکہ نبی کا لفظ صرف دو ہی قوموں کے نبیوں میں مشترک تھا یعنی مسلمانوں
اور بنی اسرائیل کے نبیوں میں اور اسلام میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی آ نہیں سکتا تو
بالضرور یہی متعین ہوا کہ وہ اسرائیلی نبی ہے کیونکہ کسی تیسری زبان نے کبھی اس لفظ کو استعمال نہیں کیا۔
بلا شبہ اس اشتراک کا صرف دو زبانوں اور دوقوموں میں تخصیر اں میں تخصیص ہونا لازمی ہے۔ مگر بوجہ ختم نبوت
اسلامی قوم اس سے باہر نکل گئی۔ لہذا صفائی سے یہ بات طے ہوگئی کہ یہ نبی اسرائیلی نبی ہے۔ پھر اس کے بعد
تواتر تاریخی سے یہ ثابت ہو جانا کہ یہ نبی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے چھ سو برس پہلے گذرا ہے پہلی دلیل
پر اور بھی یقین کا رنگ چڑھاتا ہے اور زیرک دلوں کو زور کے ساتھ اس طرف لے آتا ہے کہ یہ نبی
☆
ملکوں میں آگئے تھے۔ سواسی غرض کی تکمیل کے لئے وہ اس ملک میں تشریف لائے۔
ڈاکٹر بر نیر صاحب فرانسیسی اپنے سفرنامہ میں لکھتے ہیں کہ کئی انگریز محققوں نے اس رائے کو
ے زور کے ساتھ ظاہر کی ہے کہ میر ے مسلمان باشد در اصل اسرائیل ہیں جو فرق کے وقتوں
میں اس ملک میں آئے تھے۔ اور اُن کے کتابی چہرے اور لمبے گرتے اور بعض رسوم اس بات کے
نوٹ : نبی کا لفظ صرف دوزبانوں سے مخصوص ہے اور دنیا کی کسی اور زبان میں یہ لفظ مستعمل نہیں ہوا
یعنی ایک تو عبرانی میں یہ لفظ نبی آتا ہے اور دوسری عربی میں ۔ اس کے سوا تمام دنیا کی اور زبانیں اس لفظ سے
کچھ تعلق نہیں رکھتیں ۔ لہذا یہ لفظ جو یوز آسف پر بولا گیا کتبہ کی طرح گواہی دیتا ہے کہ یہ شخص یا اسرائیلی نبی ہے
یا اسلامی نبی مگر ختم نبوت کے بعد اسلام میں کوئی اور نبی نہیں آسکتا لہذا متعین ہوا کہ یہ اسرائیلی نبی ہے۔ اب
جو مدت بتلائی گئی ہے اُس پر غور کر کے قطعی فیصلہ ہو جاتا ہے کہ یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں اور وہی شہزادہ
کے نام سے پکارے گئے ہیں۔ منہ