عربی الہام

رازِ حقیقت

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

را از حقیقت
میں صرف ایک طرف سے بددعا نہیں ہوتی بلکہ دونوں طرف سے بد دعا ہوتی ہے۔ پس اگر ایک فریق
مومن اور مسلمان کہلاتا ہے اور دوسرے فریق کو کافر اور دجال اور بے دین اور لعنتی اور مرتد کہہ کر اسلام
سے خارج کرتا ہے جیسا کہ میاں محمد حسین بٹالوی ہے تو اس کو کس نے منع کیا ہے کہ وہ فوری عذاب کے
لئے بددعا کرے۔ مگر ملہم اُس کی مرضی کا تابع نہیں ہو سکتا ملہم تو خدا تعالیٰ کے الہام کی تابع داری کرے گا
لیکن ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کا ہمارا اشتہار جو مباہلہ کے رنگ میں شیخ محمد حسین اور اُس کے دو ہمراز رفیقوں کے
مقابل پر نکلا ہے وہ صرف ایک دعا ہے جس کا صرف مطلب یہ ہے کہ جھوٹے کو خدا تعالیٰ کی طرف سے
ذلت پہنچے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جھوٹا مارا جائے یا کسی کو ٹھے سے گرے۔ چونکہ محمد حسین اور زٹلی
اور تبتی نے افتراؤں اور لعنتوں اور گالیوں سے صرف میری ذلت چاہی ہے اس لئے میں نے خدا تعالیٰ
سے یہی چاہا کہ اگر در حقیقت میں ذلت کے لائق اور کا ذب اور دجال اور لعنتی ہوں جیسا کہ محمد حسین نے
اس قسم کی گالیوں سے اپنے رسالے بھر دیئے ہیں اور بار بار میرا دل دکھایا ہے تو اور بھی ذلیل کیا جاؤں اور
شیخ محمد حسین کو خدا تعالیٰ کی طرف سے عزت ملے اور بڑے بڑے مراتب پاوے لیکن اگر میں کا ذب اور
دجال اور لعنتی نہیں ہوں تو جناب احدیت میں میری فریاد ہے کہ میرے ذلیل کرنے والے محمد حسین اور
زٹلی اور تبتی کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ذلت پہنچے۔ غرض میں خدا تعالیٰ سے ظالم اور کا ذب کی ذلت چاہتا
ہوں ۔ ہم دونوں میں سے کوئی ہو، اور اس پر آمین کرتا ہوں۔ مجھے یہ الہام ہوا ہے کہ ان دونوں فریق میں
سے جو فریق در حقیقت خدا تعالیٰ کی نظر میں ظالم اور کاذب ہے، اس کو خدا ذلیل کرے گا اور یہ واقعہ پندرہ
جنوری ۱۹۰۰ء تک پورا ہو جائے گا۔ خدا تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ اُس کی نظر میں کون ظالم اور کا ذب ہے۔
اگر اس عرصے میں میری ذلت ظاہر ہوگئی تو بلا شبہ میرا کا ذب اور ظالم اور دجال ہونا ثابت ہو جائے گا اور
اس طرح پر قوم کا روز کا جھگڑا مٹ جائے گا۔ اور اگر شیخ محمد حسین اور جعفر زٹلی اور تبتی پر آسمان سے کوئی
ذلت آئے تو وہ اس بات پر دلیل قاطعہ ہوگی کہ انہوں نے گالیاں دینے اور دجال اور لعنتی اور کذاب
کہنے میں میرے پر ظلم کیا ہے لیکن شیخ محمد حسین نے میرے عربی الہام پر اعتراض کرکے جو اشتہار
۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں ہے یعنی جو فقرہ اَتَعْجَبُ لامری ہے اپنے لئے ذلت کا دروازہ آپ کھولا ہے گویا
ت اپنے ہاتھوں سے فوری ذلت کی خواہش کو پورا کیا ہے بلکہ فوری ذلت تو ۱۵ار دسمبر ۱۸۹۸ء سے پوری ہونی
چاہیے تھی اور انہوں نے اس سے پہلے ہی ایک قابلِ شرم ذلت اٹھائی ہے جس کو فوری نہیں بلکہ

را از حقیقت
پیشگی ذلت کہنا چاہیے اور وہ یہ ہے کہ شیخ مذکور نے الہام موصوف کو دیکھ کر ایک موقعہ میں شیخ غلام مصطفیٰ صاحب کے
آگے جو اسی شہر کے باشندے ہیں میرے اس اشتہار کو دیکھ کر یہ اعتراض کیا کہ الہام مندرجہ اشتہار میں جو
یہ فقرہ ہے کہ اتَعْجَبُ الاَمرِی اِس میں نحوی غلطی ہے اور خدا کا کلام غلط نہیں ہو سکتا بلکہ أَتَعْجَبُ مِن
امری چاہیے یہ وہ اعتراض ہے جس سے بلا توقف شیخ کو ذلت نصیب ہوئی کیونکہ عرب کے نامی شاعروں
بلکہ جاہلیت کے جلیل الشان شعراء کے کلام سے ہم نے ثابت کر دیا ہے کہ عجب کا صلہ لام بھی ہوا کرتا ہے۔اب
بدیہی طور پر ظاہر ہے کہ شیخ صاحب موصوف نے یہ غلط اعتراض کر کے جو اُن کے کمال درجہ کی بے خبری اور
جہالت پر دلالت کرتا ہے اہل علم کے سامنے اپنی نہایت درجہ کی پردہ دری اپنے ہاتھوں سے کرائی ہے اور ہر ایک
دشمن اور دوست پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف نام کے مولوی اور علوم عربیہ سے بے بہرہ ہیں اور ایسے شخص کے
لئے جو مولوی کہلاتا ہے اس سے بڑھ کر اور کوئی ذلت نہیں جو وہ در حقیقت مولویت کی صفات سے بے نصیب
ہے۔ افسوس اس شخص کو اب تک خبر نہیں کہ اس فعل کا صلہ یعنی عجب کا کبھی مین کے لفظ سے آتا ہے اور کبھی لام
سے ۔ ایک بچہ جس نے هداية النحو تک پڑھا ہو وہ بھی جانتا ہے کہ نویوں نے لام کا صلہ بھی بیان کیا ہے جیسا
کہ من کا بیان کیا ہے ۔ چنانچہ اس صلہ کی شہادت میں جو شعر پیش کئے گئے ہیں اُن میں سے ایک یہ بھی ہے
عجبت لمولود ليس له اب ومن ذى ولد ليس له ابوان
شاعر نے اس شعر میں دونوں صلوں کا ذکر کر دیا ہے لام کا بھی اور من کا بھی ۔ اور دیوان حماسہ کے صفحہ 9 اور
۱۳۹۰ و۴۱۱ و ۴۷۵ و ۵۱ میں جو سرکاری کالجوں میں داخل ہے جس کی فصاحت بلاغت مسلم اور مقبول ہے جعفر بن علبہ
اور دوسرے شاعروں کے پانچ شعر لکھے گئے ہیں جن میں اُن عرب کے نامی شاعروں نے عجب کا صلہ
لام رکھا ہے۔ وہ یہ ہیں ۔
(1) عجبت لمسراها واني تخلصت
الی و باب السجن دوني مغلق
(۲) عجبت لسعى الدهر بيني وبينها
فلما انقضى ما بيننا سكن الدهر
(۳) عجبت لبرئى منك يا عز بعد ما
عمرت زمانا منك غير صحيح
(۴) عجبت لعبدان هجوني سفاهة
ان اصطبحوا من شائهم وتقيلوا
(۵) عجبا لاحمد والعجائب جمة اني يوم على الزمان تبذلي
اور اس سے بڑھ کر یہ کہ جو حدیث مشکوۃ کتاب الایمان صفحہ ۳ میں اسلام کے معنے کے بارے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے مروی ہے جس کو متفق علیہ بیان کیا گیا ہے۔ اس میں بھی عجب کے لفظ کا صلہ لام کے ساتھ آیا ہے اور حدیث کے اث
لفظ یہ ہیں عجبنا له يسئله و يُصَدِّقُهُ۔ دیکھو اس جگہ عجبنا کا صلہ من نہیں لکھا بلکہ لام لکھا ہے اور عجبنا منہ نہیں کہا

را از حقیقت
بلکہ عجبنا لهہ کہا ہے۔ اب بٹالوی صاحب فرماویں کہ اہل علم کے نزدیک ایک مولوی کہلانے والے کی یہی
ذلت ہے یا اس کا کوئی اور نام ہے۔ اور یہ بھی فتوی دیں کہ اس ذلت کو فوری ذلت کہنا چاہیے یا کوئی اور نام
رکھنا چاہیے۔ شیخ کینہ ور نے اپنے جوش کینہ سے جلد تر اپنے تئیں اس شعر کا مصداق بنالیا کہ
مرا خواندی و خود بدام آمدی
نظر پخته تر کن که خام آمدی
دیکھنا چاہیے کہ میری ذلت کی تلاش میں کیسی اپنی ذلت ظاہر کر دی۔ جس شخص کو مشکوۃ شریف کی پہلی حدیث کی
بھی خبر نہیں اور جو حدیث اسلام شناسی کا مدار ہے اس کے الفاظ بھی معلوم نہیں اور جوامر بخاری اور مسلم میں
بتصریح مذکور ہے اس سے اب تک سفید ریش ہونے کی حالت میں بھی ایک ذرہ اطلاع نہیں کیا ایک منصف
انسان یسے شخص کا نام مولوی رکھ سکتا ہے۔ پس جس شخص کی عربی دانی کا یہ حال ہے اور حدیث دانی کی یہ
حقیقت کہ مشکوۃ کی پہلی حدیث کے الفاظ سے ہی نا آشنائی ہے اُس کا حال بے شک قابل رحم ہے اور اُس کی
ذلت پردہ پوشی کی کوششوں سے بالا تر ہے۔ اور اس کی یہ ذلت بلا شبہ فوری ذلت ہے جو نشان کے طور پر اس کی
درخواست کے موافق ظاہر ہوئی ۔ اُس نے اپنے منہ سے فوری ذلت مانگی خدا نے فوری ذلت ہی دکھلائی ۔
ہم لکھ چکے ہیں کہ اس الہام کو کسی کی موت یا ٹانگ ٹوٹنے سے تعلق نہیں ۔ یہ صرف کا ذب کی ذلت ظاہر
کرنے کے لئے ہے۔ سو قبل اس کے جو خدا تعالیٰ کا کوئی اور بھاری نشان ذلت ظاہر کرنے کے لئے ہو یہ ذلت
بھی کاذب کے لئے خدا کے ہاتھ کا ایک تازیانہ ہے اور الہام اَتَعْجَبُ لامری میں در حقیقت یہ ایک نکتہ
پوشیدہ تھا کہ یہ الہام محمد حسین کے لئے ایک پوشیدہ پیشگوئی تھی جس میں اشارہ کے طور پر یہ بیان تھا کہ محمد حسین
فقره اتعجب لامری پر اعتراض کرے گا اور اس کے یہ معنے ہیں کہ اے محمد حسین کیا تو لامری کے لفظ پر
تعجب کرتا ہے اور میرے اس الہام کو غلط ٹھہراتا ہے اور اس کا صلہ من بتلاتا ہے۔ دیکھ میں تیرے پر ثابت
کروں گا کہ میں عشاق کے ساتھ ہوں اور تیری ذلت ظاہر کروں گا۔ سو وہی ذلت ظاہر ہوئی۔ اور اس پر حصر نہیں
ہے۔ کیونکہ محمد حسین اور اس کے دوست اس ذلت کو حلوہ کی طرح ہضم کر جائیں گے یا شیر مادر کی طرح
پی جائیں گے اس لئے وہ ذلت جو کا ذب اور ظالم کے لئے آسمان پر طیار ہے وہ اس سے بڑھ کر ہے۔ خدا نے
مجھے الہام دیا ہے کہ جَزَاءُ سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا پس اگر میں ناحق ذلیل کیا گیا ہوں تو خدا کے اُس ذلت دینے
والے نشان کا اُمیدوار ہوں جو جھوٹے اور ظالم اور مفتری اور دجال کے ذلیل کرنے کے بارے میں ہے۔ اور
اگر میں ہی ایسا ہوں تو میں ذلیل ہونگا ورنہ ان دو فریق میں سے جو ظالم اور کا ذب ہو گا وہ اس ذلت کا مزہ چکھے
گا۔ علاوہ اس علمی پردہ دری کے محمد حسین اور اس کے گروہ کو ایک اور بھی فوری ذلت پیش آئی ہے کہ واقعات
صحیحہ یقینیہ سے بپایہ ثبوت پہنچ گیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام نہ صلیب پر فوت ہوئے اور نہ آسمان پر چڑھے
بلکہ یہود کے قتل کے ارادہ سے مخلصی پا کر ہندوستان میں آئے اور آخر ایک سو بیس کی عمر میں سری نگر کشمیر میں
فوت ہوئے۔ پس محمد حسین وغیرہ کے لئے یہ ماتم سخت اور ذلت سخت ہے۔ منہ

10 von 10 heute frei