پیش لفظ

عدل، احسان اور ایتآءِ ذی القربٰی

X
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی
پیش لفظ
حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ المسیح الرابع امام جماعت احمد یہ عالمگیر
(1982ء تا2003ء) نے 1982ء میں مسند خلافت پر متمکن ہونے کے بعد جلسہ سالانہ ربوہ
پاکستان کے موقع پر اردو میں
اسلام کا نظام عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی
کے عنوان سے خطابات کا ایک سلسلہ شروع فرمایا۔اس سلسلہ کا دوسرا خطاب آپ نے جلسہ سالانہ
ربوہ پاکستان کے موقع پر 1983ء میں ارشاد فرمایا۔1984ء میں بوجوہ آپ کو انگلستان ہجرت
کرنا پڑی جہاں آپ نے جلسہ سالانہ انگلستان کے موقع پر دو مزید خطابات ارشاد فرمائے جن میں
سے پہلا یعنی اس سلسلہ کا تیسر ا خطاب 2 اگست 1987ء کو اور دوسرا یعنی اس سلسلہ کا چوتھا اور آخری
خطاب 24 جولائی 1988 ء کو ارشاد فرمایا۔اس عنوان پر پہلے خطاب کا انگریزی میں ترجمہ کیا گیا جسے اسلام انٹرنیشنل پبلیکیشنز لمٹیڈ انگلستان نے
Absolute Justice, Kindness and Kinship - The Three Creative Principles
کے عنوان سے 1996ء میں شائع کیا۔بعد ازاں حضور انور نے چاروں خطابات کے مسودات کی
خود نظر ثانی کرتے ہوئے ان میں متعدد اضافے اور تبدیلیاں فرمائیں۔چونکہ خطابات کے تسلسل
میں کافی وقفہ آ گیا تھا جس کی وجہ سے ابتدائی دو اور آخری دو خطابات میں مضامین کی اچھی خاصی
تکرار ہو گئی تھی اس لئے حضور انور نے انگریزی متن کی خود نظر ثانی کرتے ہوئے کئی حصوں کو مختصر کر دیا
اور کئی ایک حصے متن سے خارج کر دیئے تا کہ غیر ضروری تکرار قاری پر گراں نہ گزرے نیز مضمون کا
تسلسل بھی برقرارر ہے۔حضور نے محترمہ فرینہ قریشی صاحبہ اور محترمہ فوزیہ احمد صاحبہ کو پہلے دو خطابات کا انگریزی ترجمہ
بذات خود از سر نولکھوایا۔جن کو مد نظر رکھتے ہوئے مکرم و محترم چوہدری محمد علی صاحب وکیل التصنيف
کی زیر نگرانی اردو تر جمہ کو ان کے مطابق کیا گیا۔

xi
خاکسار نے محض خدا تعالیٰ کے فضل سے مہینوں تک روزانہ کئی کئی گھنٹوں حضور انور کی خدمت میں
حاضر ہوکر اس کتاب پر کام کرنے کی توفیق اور سعادت پائی۔حضور انور نے چاروں خطابات کے
مسودات کا بنظر غائر جائزہ لیا۔اس کا طریق یہ تھا کہ خاکسار مسودہ پڑھتا جاتا اور حضور انور قطع نظر اپنی
بیماری کے مناسب مواقع پر ہدایات دیتے جاتے اور مناسب حال صحیح اور تبدیلی فرماتے جاتے۔محترمه فرینه قریشی صاحبہ اور فریدہ احمد صاحبہ نے بھی کئی ماہ تک گھنٹوں حضور سے ہدایات لینے کی
سعادت پائی اور حضور کی ہدایات کے مطابق مسودہ پر کام کیا۔اسی طرح مندرجہ ذیل احباب نے بھی
حضور کی ہدایات کے مطابق ان خطابات کے بارہ میں حوالہ جات وغیرہ کے حصول میں خدمت کی
توفیق پائی۔منیر احمد جاوید صاحب، پیر محمد عالم صاحب (مرحوم)،
مسر صالحہ صفی صاحبہ اور مسز فوزیہ باجوہ صاحبہ۔حوالہ جات وغیرہ کی چیکنگ اور کتاب کی سیٹنگ کا کام مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا انس احمد
صاحب وکیل الاشاعت نے بڑی محنت سے کیا۔اللہ تعالیٰ اُن سب کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں
نے کسی بھی رنگ میں خدمت کی توفیق پائی ہے۔مجھے دکھ ہے کہ بالآخر مسودہ نے جب حتمی شکل اختیار کی تو بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر یہ
کتاب حضور کی زندگی میں شائع نہ ہوگی۔غم اور خوشی کے ملے جلے جذبات کے ساتھ آج ہم حضرت
مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی زیر ہدایت ونگرانی اس
کتاب کی اشاعت کی توفیق پارہے ہیں۔فالحمد لله على ذالك
اب پہلی بار چاروں خطابات کو ایک جلد میں اکٹھا پیش کیا جارہا ہے۔فہرست مضامین کو کتاب
کے شروع میں اور انڈیکس کو آخر پر رکھا گیا ہے۔اور دراصل یہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمتہ اللہ علیہ
کی خواہش اور ہدایات کے مطابق کیا گیا ہے۔حضور انور کے ان خطابات کا مرکزی نقطہ یہ ہے کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کے بیان فرمودہ
نظام عدل، احسان اور ایتاء ذی القربیٰ جیسے سنہری اصول اپنی جامعیت کے اعتبار سے مخلوق خدا کے

xii
عدل، احسان اور ایتاء ذی القربی
ہر پہلو کا احاطہ کیے ہوئے ہیں۔نیز کوئی بھی چیز ان کے دائرہ عمل سے باہر نہیں ہے۔گویا ہر ایک واقعہ
نیز جسمانی، اخلاقی، روحانی اور سماجی ہر ایک عمل کے حاکم اصول یہی ہیں۔ان اصول کی عدم
موجودگی سے نظام کائنات درہم برہم ہو کر رہ جائے گا اور انسانوں کے باہمی تعلقات میں بگاڑ پیدا
ہو جائے گا۔توازن، ترتیب اور ہم آہنگی، انتشار اور بدنظمی کا شکار ہو جائے گی۔نہ صرف انسانی
معاشرہ کا تارو پود بکھر کر رہ جائے گا بلکہ زندگی کی کم ترین شکل یعنی غیر نامیاتی مادے بھی اپنا وجود کھو
دیں گے اور سائنسی قوانین بھی معطل ہو کر رہ جائیں گے۔حضور انور نے یہ بحث بھی اٹھائی ہے کہ ان تین بنیادی اصول میں سے عدل سب سے بنیادی
کردار کا حامل ہے اور باقی دونوں اصول اسکا تکملہ ہیں اور عدل کے بغیر کام نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کی اشاعت ہر لحاظ سے بے حد با برکت فرمائے۔آمین
منیرالدین شمس
ایڈیشنل وکیل التصنيف
لندن
دسمبر 2008

آج 10 میں سے 10 باقی