نظم: قادیان کے آریہ
قادیان کے آریہ اور ہم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قادیان کے آریہ
آریوں پر ہے صد ہزار افسوس دل میں آتا ہے بار بار افسوس
ہو گئے حق کے سخت نافرمان کر دیا دیں کو قوم پر قربان
وہ نشاں جن کی روشنی سے جہاں ہو کے بیدار ہو گیا لرزاں
ان نشانوں سے ہیں یہ انکاری پر کہاں تک چلے گی طراری
اُن کے باطن میں اک اندھیرا ہے کین و نخوت نے آکے گھیرا ہے
لڑ رہے ہیں خدائے یکتا سے
باز آتے نہیں ہیں غوغا
قوم کے خوف سے وہ مرتے ہیں سونشاں دیکھیں کب وہ ڈرتے ہیں
موت لیکھو بڑی کرامت ہے پر سمجھتے نہیں
پنڈت لیکھرام
میرے مالک تو ان کو خود سمجھا
سے
یہ شامت ہے
آسماں سے پھر اک نشان دکھلا (آمین)
تازہ نشان کی پیشگوئی
خدا فرماتا ہے کہ میں ایک تازہ نشان ظاہر کروں گا جس میں فتح عظیم ہو گی وہ عام دنیا کے لئے
ایک نشان ہوگا اور خدا کے ہاتھوں سے اور آسمان سے ہوگا۔ چاہیے کہ ہر ایک آنکھ اس کی
منتظر رہے کیونکہ خدا اس کو عنقریب ظاہر کرے گا تا وہ یہ گواہی دے کہ یہ عاجز جس کو تمام قو میں
گالیاں دے رہی ہیں اُس کی طرف سے ہے۔ مبارک وہ جو اس سے فائدہ اُٹھا دے۔ آمین
احمد مسیح موعود
المشتهر ميرزا غلام احمد ۔