نماز کے دوران بدسلوکی اور جواب
قادیان کے آریہ اور ہم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کہ اپنے مالوں سے تیری مدد کریں ۔ فوج در فوج لوگ آئیں گے اور مال دیں
گے اور اس قدر آئیں گے کہ قریب ہے کہ تو تھک جائے وہ ہر ایک راہ سے سفر
کر کے قادیان میں آئیں گے اور اُن کی آمد کی کثرت سے راہیں گہری ہو
جائیں گی ۔ اور جب اس پیشگوئی کے آثار ظاہر ہوں گے تو دشمن چاہیں گے کہ
یہ پیشگوئی ظاہر نہ ہو۔ اور کوشش کریں گے کہ ایسا نہ ہو مگر میں اُن کو نا مراد
رکھوں گا اور اپنا وعدہ پورا کروں گا اور پھر ساتھ اس کے یہ بھی فرمایا کہ میں تجھے
برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت
ڈھونڈیں گے۔
یہ خلاصہ ہے اس پیشگوئی کا جو آج سے چھبیس برس پہلے براہین احمد یہ میں چھپ
چکی ہے اور در حقیقت اس زمانہ سے بہت عرصہ پہلے کی پیشگوئی ہے جس کو کم سے کم
پینتیس برس ہوتے ہیں ۔ سو اس جلسہ میں میں نے اس پیشگوئی کا ذکر کیا تھا اور اس کے
لئے یہ تقریب پیش آئی تھی کہ جب ہم مع اپنی جماعت کے جو دو ہزار کے قریب تھی اپنی
جامع مسجد میں نماز میں مشغول تھے۔ اور دور دور سے میری جماعت کے معزز لوگ آئے
ہوئے تھے جن میں گورنمنٹ انگریزی کے بھی بڑے بڑے عہدہ دار اور معزز رئیس اور
جاگیردار اور نواب بھی موجود تھے تو عین اس حالت میں کہ جب ہم اپنی اس جامع مسجد میں
نماز ادا کر رہے تھے ایک نا پاک طبع آریہ برہمن نے گالیاں دینی شروع کیں اور نعوذ باللہ
ان الفاظ سے بار بار گالیاں دیتا تھا کہ یہ سب کنجر اس جگہ جمع ہوئے ہیں کیوں باہر جا کر
نماز نہیں پڑھتے ۔ اور پہلے سب سے مجھے ہی یہ گالی دی اور بار بار ایسے گندے الفاظ
سے یاد کیا کہ بہتر ہے کہ ہم اس رسالہ کو اُن کی تفصیل سے پاک رکھیں ۔ قریباً ہم دو گھنٹہ
تک نماز پڑھتے رہے اور وہ آریہ قوم کا برہمن برابر سخت اور گندے الفاظ کے ساتھ
گالیاں دیتا رہا اُس وقت بعض دیہات کے سکھ بھی ہماری کثیر جماعت کو دیکھ رہے تھے اور
حیرت کی نظر سے دیکھتے تھے کہ خدا نے ایک دنیا کو جمع کر دیا ہے۔ اور ان لوگوں نے بھی
منع کیا مگر وہ نا پاک طبع آریہ باز نہ آیا۔ اور معزز مسلمانوں کو کنجر کے پلید لفظ سے بار بار یاد کرتا
اور اشتعال دلاتا رہا۔
یہ ایک بڑا دکھ تھا جو عین نماز کی حالت میں مجھے اُٹھانا پڑا۔ اور یہ بھی خوف تھا کہ
ہماری جماعت میں سے کسی کو جوش پیدا ہو مگر خدا کا شکر ہے کہ سب نے صبر کیا۔ تعجب ہے کہ
☆
کیوں اُس نے یہ پلید اور گندہ لفظ اس جماعت کے لئے اختیار کیا۔ شاید اس کو اپنے مذہب کا
نیوگ یاد آیا ہوگا ) - اُس وقت سرکاری ملازم بٹالہ کا ایک ڈپٹی ا بٹالہ کا ایک ڈپٹی انسپکٹر بھی موجود تھا ۔ غرض
جب اس آریہ کی گالیاں حد سے بڑھ گئیں تو معزز مسلمانوں کے دلوں کو سخت رنج پہنچا اور اگر
وہ ایک وحشی قوم ہوتی تو قادیان کے تمام آریوں کیلئے کافی تھی۔ مگر ان کے اخلاق قابل تحسین ﴿۵﴾
ہیں کہ ایک سفلہ طبع آریہ نے باوجود یکہ اس قدر گندی گالیاں دیں تاہم انہوں نے ایسے صبر
سے کام لیا کہ گویا مردے ہیں جن میں آواز نہیں اور اس تعلیم کو یا درکھا جو بار بار دی جاتی ہے کہ
اپنے دشمنوں کے ساتھ صبر کے ساتھ پیش آؤ۔
جب نماز ہو چکی تو میں نے دیکھا کہ ان گندی گالیوں سے بہت سے دلوں کو بہت
رنج پہنچا تھا۔ تب میں نے اُن کی دلجوئی کے لئے اُٹھ کر یہ تقریر کی کہ یہ رنج جو پہنچا ہے
اس کو دلوں سے نکال دو۔ خدا تعالیٰ دیکھتا ہے وہ ظالم کو آپ سزا دے گا۔ اور اُس وقت
نیوگ آریہ مذہب کی رو سے ایک مذہبی حکم ہے جس کی رو سے ایک آریہ کی پاک دامن عورت
با وجود زندہ ہونے خاوند کے اور باوجود اس کے کہ اُس کو طلاق بھی نہیں دی گئی ایک دوسرے
آدمی سے محض اولاد لینے کی غرض سے ہم بستر ہوسکتی ہے اور جب تک گیارہ لڑ کے غیر آدمی کے
نطفہ سے پیدا ہو جائیں اس کام میں مشغول رہ سکتی ہے اور ایسی عورت مذہب کی رو سے بڑی
مقدس کہلاتی ہے اور ایسا لڑکا ماں اور اپنے فرضی باپ دونوں کو دوزخ سے نجات دلانے والا اور
مکتی کا دا تا کہلاتا ہے۔ منہ
میں نے یہ بھی کہا کہ میں جانتا ہوں کہ قادیان کے ہندو سب سے زیادہ خدا کے غضب کے
نیچے ہیں کیونکہ خدا کے بڑے بڑے نشان دیکھتے ہیں اور پھر ایسی گندی گالیاں دیتے اور دکھ
پہنچاتے ہیں۔ ان کو معلوم ہے کہ خدا نے اس گاؤں میں کیسا بڑا نشان قدرت دکھلایا ہے۔ وہ
اس بات سے بے خبر نہیں ہیں کہ آج سے چھپیں ستائیس برس پہلے میں کیسی گمنامی کے گوشہ میں
پڑا ہوا تھا۔ کیا کوئی بول سکتا ہے کہ اُس وقت یہ رجوع خلائق موجود تھا بلکہ ایک انسان بھی
میری جماعت میں داخل نہ تھا اور نہ کوئی میرے ملنے کیلئے آتا تھا۔ اور بجز اپنی ملکیت کی قلیل
آمدن کے کوئی آمدنی بھی نہیں تھی۔ پھر اسی زمانہ میں بلکہ اُس سے بھی پہلے جس کو پینتیس برس
سے بھی کچھ زیادہ عرصہ گزرتا ہے خدا نے مجھے یہ خبر دی کہ ہزاروں لاکھوں انسان ہر ایک
راہ سے تیرے پاس آئیں گے یہاں تک کہ سڑکیں گھس جائیں گی اور ہر ایک راہ سے مال
آئے گا۔ اور ہر ایک قوم کے مخالف اپنی تدبیروں سے زور لگائیں گے کہ یہ پیشگوئی
وقوع میں نہ آوے مگر وہ اپنی کوششوں میں نامرادر ہیں گئے ۔ یہ خبر اُسی زمانہ میں میری
کتاب براہین احمدیہ میں چھپ کر ہر ایک ملک میں شائع ہوگئی تھی ۔
پھر کچھ مدت کے بعد اس پیشگوئی کا آہستہ آہستہ ظہور شروع ہوا چنانچہ اب
میری جماعت میں تین لاکھ سے زیادہ آدمی ہیں ہیں ۔ اور فتوحات مالی کا یہ حال ہے
☆
ے اس رسالہ کے لکھنے کے وقت ملک مصر سے یعنی مقام اسکندریہ سے کل ۲۳ جنوری ۱۹۰۷ء کو ایک
خط بذریعہ ڈاک مجھ کو ملا ۔ لکھنے والا ایک معزز بزرگ اس شہر کا ہے یعنی اسکندریہ کا ۔ جن کا نام ہے
احمد زہری بدرالدین ۔ خط محفوظ ہے جو اس وقت میرے ہاتھ میں ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ میں آپ کو
یہ خوشخبری دیتا ہوں کہ اس ملک میں آپ کے تابع اور آپ کی پیروی کرنے والے اس قدر بڑھ گئے
ہیں کہ جیسے بیابان کی ریت اور کنکریں۔ اور لکھتے ہیں کہ میرے خیال میں کوئی ایسا باقی نہیں جو آپ
کا پیرو نہیں ہو گیا ۔ منہ