ملاوامل کا حضرت مسیح موعودؑ کے خلاف اشتہار

قادیان کے آریہ اور ہم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ایک ویرانہ اور خالی تھا اور کوئی ہمارے پاس نہیں آتا تھا ہاں یہ لوگ دن میں دو تین مرتبہ یا
کم و بیش آجاتے تھے ۔ یہ سب باتیں وہ حلفاً بیان کر سکتے ہیں ۔
پس جلسہ کے دن میری تقریر کا یہی خلاصہ تھا کہ قادیان کے آریوں پر خدا تعالیٰ
کی حجت پوری ہو چکی ہے۔ خاص کر ان دونوں آریوں پر تو بخوبی اتمام حجت ہو چکا ہے جو
بہت سے نشانوں کے گواہ رؤیت ہیں مگر وہ لوگ اس زبر دست طاقتوں والے خدا سے نہیں
ڈرتے جو ایک دم میں معدوم کر سکتا ہے اور جیسا کہ میں ابھی لکھ چکا ہوں اس پیشگوئی کے
ساتھ یہ پیشگوئی بھی پوری ہو گئی کہ جو اُسی کتاب براہین احمدیہ میں درج تھی اور اسی زمانہ
میں جس کو قریباً چھبیس برس گزر چکے ہیں تمام پنجاب و ہندوستان میں شائع ہو چکی تھی یعنی 1
یہ کہ دشمن بہت زور لگائیں گے کہ تا یہ عروج اور یہ نشان اور یہ رجوع خلائق ظہور میں نہ
آوے اور لوگ مالی مدد نہ کریں لیکن پھر بھی خدا تعالیٰ اپنی پیشگوئی کو پوری کرے گا اور وہ
سب نامرادر ہیں گے ۔ اور یہ پیشگوئیاں نہ صرف عربی میں ہیں بلکہ عربی میں ، اردو میں،
انگریزی میں ، فارسی میں عبرانی میں براہین احمدیہ میں موجود ہیں ۔
اور پھر جب چند سال کے بعد ان پیشگوئیوں کے آثار شروع ہونے لگے تو مخالفوں
میں روکنے کے لئے جوش پیدا ہوا۔ قادیان میں لالہ ملا وامل نے لالہ شرمیت کے مشورہ
سے اشتہار دیا جس کو قریباً دس برس گزر گئے ۔ اس اشتہار میں میری نسبت یہ لکھا کہ یہ شخص
محض مکار، فریبی ہے اور صرف دوکاندار ہے لوگ اس کا دھوکہ نہ کھاویں، مالی مدد نہ کریں
ور نہ اپنا روپیہ ضائع کریں گے۔ اس اشتہار سے ان آریوں کا مدعا یہ تھا کہ تا لوگ رجوع سے
بقیه حاشیه
منکر ہو گئے ہیں جن کو کہ وہ دیکھ چکے ہیں۔ صرف آریہ اخبار کے حوالہ سے یہ لکھتا ہوں ۔ اور
میں نہیں امید رکھتا کہ کوئی انسان ایسا خدا تعالیٰ سے بے خوف ہو جائے کہ اپنی رؤیت کی
گواہیوں سے منکر ہو جائے ۔ ہر ایک شخص کا آخر خدا تعالیٰ سے معاملہ ہے۔ منہ

باز آجاویں۔ اور مالی امداد سے منہ پھیر لیں مگر دنیا جانتی ہے کہ اس اشتہار کے زمانہ میں
میری جماعت ساتھ یا سترے آدمی سے زیادہ نہ تھی۔ چنانچہ یہ امر سر کاری رجسٹروں سے بھی
بخوبی معلوم ہو سکتا ہے کہ اُس زمانہ میں زیادہ سے زیادہ تھیں یا چالیس روپیہ ماہوار آمدنی
تھی ۔ مگر اس اشتہار کے بعد گویا مالی امداد کا ایک دریا رواں ہو گیا ۔ اور آج تک کئی لاکھ لوگ
بیعت میں داخل ہوئے اور اب تک ہر ایک مہینہ میں پانسو کے قریب بیعت میں داخل ہو
جاتا ہے۔اس سے ثابت ہے کہ انسان خدا کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ یہ میرا بیان بغیر کسی ثبوت
کے نہیں۔ ملا وامل کا اشتہا ر اب تک میرے پاس موجود ہے جو لالہ شرمیت کے مشورہ سے
لکھا گیا تھا۔ سرکاری مہمان شماری تو ہمارے سلسلہ کے لئے مقررہی ہے۔ پس اس اشتہار کی
تاریخ اشاعت پڑھو اور پھر دوسری طرف سرکاری کا غذات کے ذریعہ سے اس زمانہ اور بعد
کے زمانہ کا مقابلہ کرو کہ اشتہار سے پہلے کس قدر مہمان آتے تھے۔ کس قدر رو پیہ آتا تھا۔ اور
بعد میں کس قدر خدا کی مدد شامل ہو گئی ۔ یہ امر منی آرڈر کے رجسٹروں اور کاغذات
مہمان شماری سے ظاہر ہو سکتا ہے کہ اُس زمانہ میں جبکہ ملا وال نے اشتہار شائع کیا کس قدر
میری جماعت تھی یعنی ان کا غذات سے جو پولس کی معرفت گورنمنٹ میں پہنچے ہیں بخوبی
فیصلہ ہو سکتا ہے اور صفائی سے ظاہر ہو سکتا ہے کہ اس زمانہ میں جبکہ ملا وامل نے لوگوں کو
۱۳ روکنے کے لئے اشتہار دیا کس قدر میری جماعت تھی اور کس قدر رو یہ آتا تھا اور پھر ! روپیہ بعد میں
کس قدر ترقی ہوئی۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس قدر ترقی ہوئی کہ جیسا ایک قطرہ سے دریا
بن جاتا ہے۔ اور یہ ترقی بالکل غیر معمولی اور معجزانہ تھی ۔ حالانکہ نہ صرف ملا وامل نے بلکہ
ہر ایک دشمن نے اس ترقی کو روکنے کے لئے پورا زور لگایا اور چاہا کہ خدا تعالیٰ کی پیشگوئی
جھوٹی ثابت ہو۔ آخر نتیجہ یہ ہوا کہ ایک دوسری پیشگوئی پوری ہوگئی یعنی جیسا کہ خدا تعالیٰ نے
پہلے سے فرمایا تھا دشمن لوگوں کے رجوع کو روک نہ سکے۔
اگر
انسان حیا اور شرم کا کچھ مادہ اپنے اندر رکھتا ہو تو یہ سمجھ سکتا ہے کہ یہ عمیق در
عمیق غیب کی باتیں جو خدائی قدرتوں سے پر ہیں انسانی طاقتوں سے بالاتر ہیں اور سوچ

آج 10 میں سے 10 باقی