آریہ، عیسائی، اور مسلم مخالفت
قادیان کے آریہ اور ہم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
سکتا ہے کہ اگر یہ کاروبار انسان کا ہوتا تو انسانوں کی مخالفانہ کوششیں ضرور کارگر ہو جاتیں۔
ان اشتہاروں کا اگر کچھ نتیجہ ہوا تو یہ ہوا کہ وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو خدا تعالیٰ نے پہلے سے
فرمایا تھا کہ دشمن جان توڑ کر زور لگا ئیں گے کہ عروج اور نصرت الہی اور رجو اور رجوع خلائق کی
پیشگوئی پوری نہ ہو مگر وہ پوری ہو جائے گی اور عجیب بات ہے کہ صرف ملا وامل نے ہی زور
نہیں لگایا بلکہ آریہ صاحبوں کا وہ پنڈت جس کی جان کو خدا کی پیشگوئی نے لے لیا یعنی ۱۴
لیکھرام وہ بھی اپنی نا چیز عمر کا حصہ انہیں تحریروں میں کھو گیا کہ تا براہین احمدیہ کی وہ پیشگوئی
پوری نہ ہو جو براہین احمدیہ میں لاکھوں انسانوں کے رجوع اور لاکھوں روپے کی آمدن کے
بارہ میں شائع ہو چکی تھی ۔ آخر نتیجہ یہ ہوا کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے پانچ برس پہلے خبر دی
تھی کہ وہ اپنی بد زبانی کی پاداش میں چھ برس کی میعاد میں قتل کیا جائے گا۔ وہ بدنصیب
اُس پیشگوئی کو پورا کر کے راکھ کا ڈھیر ہو گیا۔
ایسا ہی عیسائیوں نے بھی اس پیشگوئی کو روکنے کے لئے بہت زور لگایا اور اُن کے
اشتہار بھی اب تک میرے پاس موجود ہیں ۔ پھر مسلمان جن کا حق تھا اور جن کا فخر تھا کہ
مجھے قبول کرتے انہوں نے بھی اس پیشگوئی کے روکنے کے لئے جو براہین احمد یہ میں
میری آئندہ ترقی اور اقبال اور رجوع خلائق کی نسبت چھبیس برس سے درج تھی اور تخمیناً
پینتیس برس سے زبانی شائع ہو چکی تھی ناخنوں تک زور لگایا یہاں تک کہ میں خیال کرتا
ہوں کہ ایک لاکھ سے زیادہ پر چہ ان کی طرف سے ایسا نکلا ہوگا جس میں اس بات پر زور دیا
گیا کہ یہ شخص کافر ہے، دجال ہے، بے ایمان ہے کوئی اس کی طرف رخ نہ کرے اور کوئی ﴿۱۵﴾
اس کی مدد نہ کرے بلکہ کوئی مصافحہ اور السلام علیکم نہ کرے اور جب مر جائے تو مسلمانوں
کے قبرستان میں دفن نہ کیا جائے مگر ان اشتہاروں کی کیسی الٹی تاثیر ہوئی جس سے خدا تعالیٰ
کی قدرت نظر آتی ہے کہ ان کے بعد کئی لاکھ آدمیوں نے میری بیعت کر لی اور کئی لاکھ
روپیہ آیا اور دوسرے بے شمار تحائف ہر طرف سے آئے۔ اور خدا کی غیرت اور قدرت نے
ان کے منہ پر وہ طمانچے مارے کہ ہر ایک میدان میں ان کو شکست نصیب ہوئی اور ہر ایک
مباہلہ میں موت یا ذلت اُن کے حصہ میں آئی۔ یہ تمام اشتہارات جو آریوں کی طرف سے
نکلے اور عیسائیوں کی طرف سے اور مسلمانوں کی طرف سے شائع ہوئے میرے چند صندوقوں
میں موجود ہیں جن میں ہزار ہا گالیوں کے ساتھ جو چوہڑوں چماروں کی گالیوں سے بڑھ کر
ہیں مجھے مکار ، فریبی ، ٹھگ ، دجال ، دہریہ اور بے ایمان کر کے یاد کیا گیا ہے اور اس لئے جمع
رکھے گئے تا کسی کو انکار نہ ہو سکے۔
جب میں ایک طرف براہین احمدیہ میں خدا تعالیٰ کی یہ پیشگوئی دیکھتا ہوں کہ اگرچہ
ا تو اب اکیلا ہے، تیرے ساتھ کوئی بھی نہیں مگر وہ وقت آتا ہے بلکہ نزدیک ہے کہ لاکھوں
انسان تیرے ساتھ ہو جائیں گے اور اپنے عزیز مالوں سے تیری مدد کریں گے اور ہر ایک قوم
کے دشمن زور لگائیں گے کہ یہ پیشگوئی پوری نہ ہو مگر میں ان کو نا مرا د رکھوں گا اور میں تجھے
ہر ایک تباہی سے بچاؤں گا اگر چہ کوئی بچانے والا نہ ہو۔ اور دوسری طرف اس پیشگوئی کے
مطابق ہر ایک قوم کے دشمنوں کا پیشگوئی کے روکنے کے لئے پوری کوشش کا مشاہدہ کرتا
ہوں اور پھر دیکھتا ہوں کہ باوجود دشمنوں کی سخت مزاحمت کے آخر وہ پیشگوئی ایسی پوری ہوگئی
کہ اگر آج وہ تمام بیعت کرنے والے ایک وسیع میدان میں جمع کئے جائیں تو ایک بڑے
بادشاہ کے لشکر سے بھی زیادہ ہوں گے۔ تو اس موقعہ پر مجھے وجد سے رونا آتا ہے کہ ہمارا خدا
کیسا قادر خدا ہے کہ جس کے منہ کی بات کبھی ٹل نہیں سکتی گو تمام جہان دشمن ہو جائے اور
اس بات کو روکنا چاہے۔
یہ وہ بیان تھا جو اس جلسہ میں میں نے کیا تھا۔ اب میں پوچھتا ہوں کہ کیا قادیان کے
ہندوؤں کو اس پیشگوئی اور اس کے پورے ہونے کی کچھ خبر نہیں؟ کیا لالہ شرمیت اور لالہ ملا وامل
اس پیشگوئی سے بے خبر ہیں؟ اور کیا آر یہ صاحبان اپنے مذہب میں اس کی کوئی ثابت شدہ
نظیر بتلا سکتے ہیں؟ اور کیا وہ اس سے انکار کر سکتے ہیں کہ جس زمانہ میں یہ پیشگوئی شائع کی گئی