لیکھرام کی موت بحیثیت نشانِ خدا
قادیان کے آریہ اور ہم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس زمانہ میں میری طرف کسی کو رجوع نہ تھا۔ لعنتی ہے وہ شخص جو جھوٹ بولے اور مردار ہے وہ
کمینہ جو سچ کو چھپاوے۔ ایسے انسان اگر چہ زبان سے کہیں کہ خدا ہے لیکن در حقیقت وہ خدا
سے منکر ہی ہوتے ہیں مگر خدا اپنی طاقتوں سے ظاہر کرتا ہے کہ میں موجود ہوں۔ میں آج سے
نہیں بلکہ قدیم سے جانتا ہوں کہ عموماً قادیان کے ہند وسخت اسلام کے دشمن اور تاریکی سے
پیار کرتے ہیں۔ وہ نور کو دیکھ کر اور بھی تاریکی کی طرف دوڑتے ہیں گویا ان کے نزدیک خدا
نہیں۔ اور خدا نے اُن کو لیکھرام کا بڑا نشان دکھایا تھا لیکن انہوں نے اس سے کوئی سبق حاصل
نہیں کیا۔ اور یہ کس قدر صاف نشان تھا جس میں یہ خبر دی گئی تھی کہ لیکھر ام طبعی موت سے نہیں
مرے گا بلکہ وہ چھ سال کے اندر قتل کیا جاوے گا اور عید کے دن کے بعد جو دن ہوگا اُس میں
یہ واقعہ ہوگا چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا اور اس پیشگوئی کی بنا صرف یہ تھی کہ وہ مذہب اسلام کو
جھوٹا سمجھتا تھا اور بہت بد زبانی کرتا تھا اور گالیاں دیتا تھا ۔ پس خدا نے مجھ کو اطلاع دی کہ
وہ تو گوشت یعنی زبان کی چھری اسلام پر چلا رہا ہے مگر خدا تعالیٰ لوہے کی چھری سے اس کا
کام تمام کرے گا سو ایسا ہی وقوع میں آیا۔ اور میں نے اشتہار دیا تھا کہ اے آریو! اگر تمہارے
پر میشر میں کچھ شکتی ہے تو اُس کی جناب میں دعا اور پرارتھنا کر کے لیکھرام کو بچالو مگر تمہارا ۱۸
پر میشر اُس کو بچا نہ سکا۔ اور اُس نے میری نسبت یہ پیشگوئی کی تھی کہ یہ شخص تین برس تک
مر جائے گا۔ خدا نے اس کی پیشگوئی جھوٹی ثابت کی اور ہمارا خدا غالب رہا۔ پھر اُس نے اپنی
کتاب خبط احمد یہ میں میرے ساتھ مباہلہ کیا یعنی دعا کی کہ ہم دونوں میں سے جس کا جھوٹا
مذہب ہے وہ مر جائے ۔ آخر وہ اس دُعا کے بعد آپ ہی مر گیا اور اس بات پر مہر لگا گیا کہ آریہ
مذہب سچا نہیں ہے اور اسلام سچا ہے۔ اور اُس نے اپنے مرنے سے میری نسبت یہ بھی گواہی
دے دی کہ میں خدا کی طرف سے ہوں ۔
ہمیں یہ افسوس کبھی فراموش نہیں ہوگا کہ لیکھرام کی اس موت کا اصل باعث قادیان
کے ہندو ہی ہیں ۔ وہ محض نا واقف تھا۔ اور جب وہ قادیان میں آیا تو قادیاں کے
ہندوؤں نے میری نسبت اس کو یہ کہا کہ یہ جھوٹا اور فریبی ہے ۔ ان باتوں کو سن کر وہ سخت
دلیر ہو گیا اور سخت بگڑ گیا اور اپنی زبان کو بدگوئی میں چھری بنالیا۔ سو وہی چھری اس کا
کام کر گئی ۔ خدا کے برگزیدہ اور پاک نبی کو گالیاں دینا اور سچے کو جھوٹا قرار دینا آخر
انسان کو سزا کے لائق کر دیتا ہے۔ اگر لیکھر اہم نرمی اور تواضع اختیار کرتا تو بچایا جاتا کیونکہ
ا خدا کریم و رحیم ہے اور سزا دینے میں دھیما ہے مگر ان لوگوں نے اس کو بڑا دھو کہ دیا۔ میں
جانتا ہوں کہ اس کی موت کا گناہ قادیان کے ہندوؤں کی گردن پر ہے اور مجھے افسوس ہے
اس جگہ یہ واقعۂ قدرت یا درکھنے کے لائق ہے کہ ڈپٹی عبداللہ آتھم کی نسبت یہ پیشگوئی تھی کہ وہ اگر
حق کی طرف رجوع نہیں کرے گا تو پندرہ مہینے میں مر جائے گا اور لیکھرام کی نسبت یہ پیشگوئی
تھی کہ وہ چھ سال کے اندر قتل کیا جائے گا۔ پھر چونکہ عبداللہ آتھم پیشگوئی کے دنوں میں بہت
روتا رہا اور اس کے دل پر حق کی عظمت غالب آگئی اور اُس نے اس مدت میں کوئی بُرا لفظ
زبان سے نہ کہا۔ اس لئے خدا نے جو رحیم وکریم ہے اُس کی میعاد کو بڑھا دیا اور وہ کچھ اور قلیل
مدت تک زندہ رہ کر مر گیا مگر لیکھرام نے پیشگوئی سننے کے بعد زبان درازی شروع کی جیسا کہ
سفلہ ہندوؤں کی عادت ہے اس لئے اس کی اصل میعاد بھی پوری نہ ہونے پائی اور ابھی میعاد
میں ایک سال باقی تھا جو پیشگوئی کے مطابق قتل کیا گیا ۔ ایسا ہی احمد بیگ کی نسبت پیشگوئی
پوری ہونے کے بعد یعنی اس کے مرنے کے بعد اس کے وارثوں نے بہت غم اور خوف ظاہر کیا
اس لئے خدا نے اپنے وعدہ کے موافق اس کے داماد کی موت میں تا خیر ڈال دی کیونکہ تمام
نبیوں کی زبانی خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ جب کسی بلا کے نازل ہونے کی کسی کی نسبت کوئی
پیشگوئی ہو اور وہ لوگ ڈر جائیں اور دل ان کا خوف سے بھر جائے اور خدا تعالیٰ سے دعا یا
صدقہ خیرات سے رحم چاہیں تو خدا تعالیٰ رحم کرتا ہے۔ اور اسی اصول کے موافق ہر ایک قوم کے
لوگ کسی بلا کے وقت صدقہ خیرات کیا کرتے ہیں ۔ منہ