بسمبر داس کی قید

قادیان کے آریہ اور ہم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

(۲) دوسری قسم کھا کر یہ بتاوے کہ کیا یہ سچ نہیں کہ اس کا بھائی بسمبر داس مع خوشحال
برہمن کسی فوجداری مقدمہ میں سزا یاب ہو کر دونوں قید ہو گئے تھے تو اُس وقت اس نے مجھ ﴿۲۶﴾
سے دعا کی درخواست کی تھی ۔ اور میں ت کی تھی ۔ اور میں نے خدا تعالیٰ سے علم پا کر اسے یہ بتلایا تھا کہ میری دعا
سے آدھی قید بسمبر داس کی تخفیف کی گئی اور اسے میں نے کشفی حالت میں دیکھا ہے کہ میں اس
دفتر میں پہنچا ہوں جہاں اس کی سزا کا رجسٹر ہے۔ اور میں نے اپنی قلم سے آدھی سزا کاٹ دی
ہے مگر خوشحال برہمن کی سزا نہیں کاٹی بلکہ اس کی سزا پوری رکھی کیونکہ اس نے مجھ سے دعا کی
درخواست نہیں کی تھی۔ اور کیا یہ سچ نہیں کہ میں نے اس پیشگوئی کے بتانے کے وقت میں یہ
بھی کہا تھا کہ خدا نے مجھے اپنی وحی سے علم دیا ہے کہ چیف کورٹ سے مسل واپس آئے گی اور
بسمبر داس کی آدھی قید تخفیف کی جائے گی مگر بری نہیں ہوگا اور خوشحال برہمن پوری قید بھگت کر
جیل سے باہر آئے گا اور یہ اُس وقت کہا تھا کہ چیف کورٹ میں بسمبر داس اور خوشحال برہمن
کا اپیل ابھی دائر ہی کیا گیا تھا۔ اور کسی کو خبر نہیں تھی کہ انجام کیا ہوگا بلکہ خود چیف کورٹ کے
ججوں کو بھی خبر نہیں ہو گی کہ کسی حکم کی طرف ہمارا قلم چلے گا ۔ اُس وقت میں نے بتلایا تھا
کہ وہ قادر خدا جس نے قرآن نازل کیا ہے وہ مجھے کہتا ہے کہ میں نے تیری دعا قبول کی اور
ایسا ہوگا کہ چیف کورٹ سے مسل واپس آئے گی اور بسمبر داس کی آدھی قید دعا کے باعث سے ﴿۲۷﴾
معاف کی جائے گی مگر بری نہیں ہوگا اور خوشحال برہمن نہ بری ہوگا اور نہ اس کی قید میں تخفیف
کی جائے گی تا دعا قبول ہونے کے لئے ایک نشان رہے۔ اور آخر ایسا ہی ہوا اور مسل چند
ہفتوں کے بعد ضلع میں واپس آئی اور بسمبر داس کی آدھی قید تخفیف کی گئی مگر خوشحال برہمن کا قید
میں سے ایک دن بھی تخفیف نہ کیا گیا اور دونوں بری ہونے سے محروم رہے اور شرمیت حلف
اُٹھا کر یہ بھی بتادے کہ کیا یہ سچ نہیں کہ جب اس طرح پر آخر کار میری پیشگوئی کے مطابق فیصلہ
ہوا تو لالہ شرمیت نے میری طرف ایک رقعہ لکھا کہ آپ کی نیک بختی کی وجہ سے خدا نے یہ
غیب کی باتیں آپ پر کھول دیں اور دعا قبول کی ۔

اور لالہ شرمیت قسم کھا کر یہ بھی بتادے کہ کیا یہ سچ نہیں کہ ایک مدت تک وہ میرے
پاس یہی جھوٹ بولتا رہا کہ میرا بھائی بسمبر داس بری ہو گیا ہے۔ اور پھر جب حافظ ہدایت علی
جو اُن دنوں میں بٹالہ کا تحصیلدار تھا اتفاقاً قادیان میں آیا اور قریباً دس بجے کا وقت تھا۔ تب
بسمبر داس میرے مردانہ مکان کے نیچے اس کو ملا اور اُس نے بسمبر داس کو مخاطب کر کے کہا کہ
۲۸) ہم خوش ہوئے کہ تم قید سے مخلصی پاگئے مگر افسوس کہ تم بری نہ ہوئے۔ تب میں نے شرمپت
کو کہا کہ تم کیوں اس قدر مدت تک میرے پاس جھوٹ بولتے رہے کہ میرا بھائی بسمبر داس
بری ہو گیا ہے۔ تو شرمیت نے یہ جواب دیا کہ ہم نے اس لئے اصل حقیقت کو چھپایا کہ
اصلیت ظاہر کرنے سے ایک داغ رہ جاتا تھا اور آئندہ رشتوں ناطوں میں ایک رکاوٹ پیدا
ہو جاتی تھی اور اندیشہ تھا کہ برادری کے لوگ ہمارے خاندان کو بد چلن خیال کریں اور کیا
یہ سچ نہیں کہ جب بسمبر داس کی قید کی نسبت چیف کورٹ میں اپیل دائر کیا گیا تو نماز عشاء
کے وقت جب میں اپنی بڑی مسجد میں تھا علی محمد نام ایک ملاں ساکن قادیان نے جواب
تک زندہ اور ہمارے سلسلہ کا مخالف ہے میرے پاس آکر بیان کیا کہ اپیل منظور ہوگئی
اور بسمبر داس بری ہو گیا اور کہا کہ بازار میں اس خوشی کا ایک جوش بر پا ہے۔ تب اس غم سے
میرے پر وہ حالت گزری جس کو خدا جانتا ہے۔ اس غم سے میں محسوس نہیں کر سکتا تھا کہ میں
زندہ ہوں یا مر گیا ۔ تب اسی حالت میں نماز شروع کی گئی ۔ جب میں سجدہ میں گیا تب مجھے
یہ الہام ہوا لا تحزن انک انت الاعلی یعنی غم نہ کر کبھی کو غلبہ ہوگا ۔ تب میں نے
۲۹ شرمیت کو اس سے اطلاع دی۔ اور حقیقت یہ کھلی کہ اپیل صرف لیا گیا ہے یہ نہیں کہ
بسمبر داس بری کیا گیا ہے۔
پس شرمیت قسم کھا کر بتلاوے کہ کیا یہ واقعہ نہیں گزرا؟ اور دوسری طرف علی محمد ملاں بھی
قسم کے لئے بلایا جائے گا جو ایک مخالف بلکہ ایک نہایت خبیث مخالف کا بھائی ہے۔
(۳) اور کیا یہ سچ نہیں ہے کہ ایک دفعہ چندا سنگھ نام ایک سکھ پر بابت در و درختان

آج 10 میں سے 10 باقی