درخت کاٹنے کا مقدمہ
قادیان کے آریہ اور ہم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تحصیل بٹالہ میں ہماری طرف سے نالش دائر کی گئی تھی کہ اُس نے بغیر اجازت ہماری کے
اپنے کھیت سے درخت کاٹ لئے ہیں ۔ تب خدا نے میرے دعا کرنے کے وقت میری دعا
کو قبول فرما کر میرے پر یہ ظاہر کیا تھا کہ ڈگری ہوگئی اور میں نے یہ پیشگوئی شرمیت کو
بتادی تھی۔ پھر ایسا اتفاق ہوا کہ حکم کے وقت ہماری طرف سے عدالت میں کوئی حاضر نہ تھا
اور فریق ثانی حاضر ہو گئے تھے۔ قریب عصر کے وقت تھا کہ شرمیت نے ہماری مسجد میں
آکر تمسخر کے طور پر مجھے یہ کہا کہ مقدمہ خارج ہو گیا ۔ ڈگری نہیں ہوئی ۔ تب مجھ پر وہ غم
گذرا جس کو میں بیان نہیں کر سکتا کیونکہ خدا کا قطعی طور پر کلام تھا۔ میں مسجد میں نہایت
پریشانی سے بیٹھ گیا اس خیال سے کہ ایک مشرک نے مجھے شرمندہ کیا۔ اور میں اُس کی اس ﴿۳۰﴾
خبر سے انکار نہیں کر سکتا تھا کیونکہ قریب پندرہ آدمی کے ہندو اور مسلمان بٹالہ سے یہ خبر
لائے تھے۔ اس لئے نہایت درجہ کا غم مجھ پر طاری تھا۔ اتنے میں غیب سے ایک آواز آئی
اور وہ نہایت رعب ناک آواز تھی اس کے الفاظ یہ تھے ۔ ” ڈگری ہوگئی ہے۔ مسلمان
ہے؟ یعنی کیا تو خدا کے کلام کو باور نہیں کرتا ۔ ایسی آواز پہلے اس سے میں نے کبھی
نہیں سنی تھی۔ میں مسجد کے ہر طرف دوڑا کہ یہ بلند آواز کس کی طرف سے آئی اور آخر
معلوم ہوا کہ فرشتہ کی آواز ہے۔ یہ وہی فرشتے ہیں جن سے آج کل کے اندھے آریہ
انکار کرتے ہیں تب میں نے اُسی وقت شرمیت کو بلایا اور کہا کہ ابھی خدا کی طرف سے
مجھے یہ آواز آئی ہے۔ اِس پر اُس نے پھر ہنس دیا اور کہا کہ بٹالہ سے پندرہ سولہ آدمی
نادان آریہ کہتے ہیں کہ خدا کو کسی چٹھی رسان کی کیا حاجت ہے یعنی وہ فرشتوں کا محتاج
نہیں ۔ پس یہ تو سچ ہے کہ خدا کسی چیز کا محتاج نہیں مگر اس کی عادت میں داخل ہے کہ وہ
وسائط سے کام لیتا ہے۔ اور وسائط سے کام لینا اس کے عام قانون قدرت میں داخل ہے۔
دیکھو وہ ہوا کے ذریعہ سے کانوں تک آواز پہنچاتا ہے۔ پس جسمانی سلسلہ سے یہ روحانی فعل (۳۱)
اس کا عین مطابق ہے جو روحانی کانوں کو اپنی آواز فرشتوں کے ذریعہ سے جو ہوا کے قائم مقام
ہیں پہنچاوے اور ضرور ہے کہ جسمانی اور روحانی سلسلے دونوں باہم مطابق ہوں اور یہی دلیل
قرآن شریف نے پیش کی ہے۔ منہ
☆
آئے ہیں جو بعض ہند و بعض سکھ اور بعض مسلمان ہیں اور ابھی بعض اُن کے بازار میں موجود
ہیں۔ یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ وہ سب جھوٹ بولیں یہ کہہ کر چلا گیا اور مجھے اُس نے اُس وقت
ایک دیوانہ سا خیال کیا۔ رات میری سخت بیقراری میں بسر ہوئی ۔ صبح ہوتے ہی میں خود بٹالہ
گیا۔ تحصیل میں حافظ ہدایت علی تحصیلدار موجود نہ تھا مگر اس کا سر رشتہ دار متھر اداس نام موجود
:
تھا جو اب تک زندہ ہوگا ۔ میں نے اس سے دریافت کیا کہ کیا ہمارا مقدمہ خارج ہو گیا ؟ اس
نے جواب دیا کہ نہیں بلکہ ڈگری ہوئی۔ میں نے کہا کہ قادیان کے پندرہ سولہ آدمی جو فریق
مخالف اور اس کے گواہ تھے ۔ سب نے جا کر یہی بیان کیا ہے کہ مقدمہ خارج ہو گیا ہے۔
اُس نے جواب دیا کہ ایک طرح سے انہوں نے بھی جھوٹ نہیں بولا ۔ بات یہ ہوئی کہ
تحصیلدار کے فیصلہ لکھنے کے وقت میں حاضر نہ تھا۔ کسی کام کے لئے باہر چلا گیا تھا یا شاید یہ کہا
تھا کہ میں پاخانہ پھرنے کے لئے چلا گیا تھا اور تحصیلدار نیا آیا ہوا تھا اور اُس کو بیچ در پیچ
مقدمات کی خبر نہ تھی اور فریق مخالف نے اس کے فیصلہ لکھنے کے وقت ایک فیصلہ صاحب کمشنر
کا اُس کے آگے پیش کیا تھا۔ اور اس میں صاحب کمشنر کا یہ حکم تھا کہ چونکہ یہ مزارعہ موروثی ہیں
اس لئے ان کا حق ہے کہ اپنے اپنے کھیت کے درخت ضرورت کے وقت کاٹ لیا کریں۔
مالک کا اس میں کچھ دخل نہیں ۔ تحصیلدار نے اس فیصلہ کو دیکھ کر مقدمہ خارج کر دیا اور
جب میں آیا تو مجھے وہ اپنا لکھا ہوا فیصلہ دیا کہ شامل مسل کر دو ۔ میں نے پڑھ کر کہا کہ ان
زمینداروں نے آپ کو دھو کہ دیا ہے کیونکہ جس فیصلہ کو انہوں نے پیش کیا ہے وہ صاحب
۳۲ فنانشل کے حکم سے منسوخ ہو چکا ہے۔ اور بموجب اس حکم کے کوئی مزارعہ موروثی ہو یا
غیر موروثی بغیر اجازت مالک کے اپنے کھیت کا درخت نہیں کاٹ سکتا۔ اور میں نے مسل
میں سے وہ فیصلہ ان کو دکھلا دیا۔ تب تح تب تحصیلدار نے فی الفور اپنا پہلا فیصلہ چاک کر دیا اور
ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھینک دیا اور دوسرا فیصلہ ڈگری کا لکھا اور کل خرچہ مدعا علیہم کے ذمہ ڈالا ۔
فریق ثانی تو خوشی خوشی اپنے حق میں فیصلہ سن کر قادیان کو چلے گئے تھے اُن کو اس دوسرے