غلام قادر یا امین چند کی موت کی پیشگوئی

قادیان کے آریہ اور ہم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

٢٠م
قادیان کے آریہ اور ہم
کہ سرور خان کا اس قدر روپیہ آیا مگر ساتھ ہی یہ عذر کیا کہ کیونکر معلوم ہو کہ یہ فلاں شخص کا
رشتہ دار ہے۔ تب اس کے تصفیہ کے لئے ان کے روبرو مردان میں بابو الہی بخش اکو نٹنٹ
کی طرف خط لکھا گیا تھا جو ان دنوں میں میرے سخت مخالف ہیں ۔ اُن کا جواب آیا کہ
ارباب سرور خان ارباب محمد لشکر خان کا بیٹا ہے۔
(۷) اور کیا یہ سچ نہیں کہ ایک مرتبہ مجھے یہ الہام ہوا تھا کہ اے عمی بازی خویش کر دی
و مرا افسوس بسیار دادی اور اُسی دن شرمیت کے گھر میں ایک لڑکا پیدا ہوا تھا جس کا نام اُس
نے امین چند رکھا اور اُن دنوں میں میرا بھائی غلام قادر مرحوم بیمار تھا میں نے لالہ شرمیت کو
کہا کہ آج مجھے یہ الہام ہوا ہے ۔ یہ میرے بھائی کی موت کی طرف اشارہ ہے اور الہامی طور پر
میرے بیٹے سلطان احمد کی طرف سے یہ کلمہ ہے اور یا ممکن ہے کہ تیرے بیٹے کی طرف اشارہ ہو
جس کا نام تو نے امین چند رکھا ہے ۔ یہ میرا کہنا ہی تھا کہ لالہ شرمیت نے گھر میں جا کر اپنے
۳۵ بیٹے کا نام بدل دیا اور بجائے امین چند کے گوکل چند نام رکھ دیا جواب تک زندہ موجود ہے
مگر چند روز کے بعد میرا بھائی فوت ہو گیا اور یہ بات بھی لالہ شرمیت سے حلفاً دریافت کرنی
چاہیے کہ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ جب گورداسپور میں ایک شخص کرم دین نام نے میرے پر دعوئی
ازالہ حیثیت عرفی عدالت آتما رام اکسٹرا اسسٹنٹ میں دائر کیا ہوا تھا تو میں نے لالہ شرمیت کو
اگر چہ مجھے یقین تھا کہ یہ الہام میرے بھائی مرزا غلام قادر مرحوم کی وفات کے بارے میں ہے
اور یہی میں نے اپنے بعض عزیزوں کو بتلا بھی دیا تھا اور خود اپنے بھائی مرحوم کو بھی بتلایا تھا جس
سے وہ بہت عملین ہوئے اور پیچھے سے میں نے افسوس بھی کیا کہ ان کو میں نے کیوں بتلایا مگر
جب شرمیت نے مجھے خبر دی کہ میں نے اپنے بیٹے کا امین چند نام رکھا ہے تو تقدیر الہی سے
میرے منہ سے یہ الفاظ نکل گئے کہ ممکن ہے کہ علمی سے مرادا مین چند ہو کیونکہ ہندولوگ امین چند
کے نام کو مختصر کر کے امی بھی کہہ دیتے ہیں۔ تب اس کے دل میں بہت خوف پیدا ہوا اور اس نے
گھر میں جا کر امین چند کی جگہ گوگل چند اپنے لڑکے کا نام رکھ دیا۔ منہ

کہا تھا کہ خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ انجام کار میں اس مقدمہ میں بری کیا جاؤں گا مگر
کرم دین سزا پائے گا ۔ یہ اُس وقت کی خبر ہے کہ جب تمام آثار اس کے برخلاف تھے
اور حاکم کی رائے ہمارے مخالف تھی۔ چنانچہ آتما رام مجوز مقدمہ نے اپنے فیصلہ کے
وقت بڑی سختی سے فیصلہ دیا اور ہم پر سات سو روپیہ جرمانہ کیا ۔ اور ناخنوں تک زور لگا کر
فیصلہ لکھا۔ اور پھر صاحب ڈویژنل حج کے محکمہ سے جیسا کہ میں نے پیشگوئی کی تھی وہ حکم
آتما رام کا منسوخ کیا گیا اور صاحب موصوف نے مجھ کو بڑی عزت کے ساتھ بری کر
کے اپنے فیصلہ میں لکھا کہ جو الفاظ اپیلانٹ نے یعنی میں نے کرم دین کی نسبت استعمال
لله
کئے ہیں یعنی کہ ور لیم" کا لفظ ان الفاظ سے کرم دین ن کذاب اور نیم
سے کرم دین کی کچھ بھی ازالہ حیثیت عرفی
نہیں ہوئی بلکہ اگر ان الفاظ سے بڑھ کر بھی کوئی اور سخت الفاظ اس کے حق میں
استعمال کئے جاتے تب بھی وہ ان الفاظ کا مستحق تھا ۔ یہ تو میرے حق میں فیصلہ ہوا مگر
کرم دین پر پچاس روپیہ جرمانہ قائم رہا۔ یہ پیشگوئی نہ صرف میں نے لالہ شرمیت کو ﴿۳۶﴾
بتلائی تھی بلکہ میں اس پیشگوئی کو مقدمہ کے وجود سے بھی پہلے اپنی کتاب مواہب الرحمن
میں جو ایک عربی زبان میں کتاب ہے شائع کر چکا تھا۔ پس کسی کے لئے ممکن نہیں جو
کرم دین کا بیان تھا کہ کذاب اس کو کہتے ہیں جو بہت جھوٹ بولنے والا ہو اور ہمیشہ جھوٹ بولتا
ہو۔ اور لیم اس کو کہتے ہیں جو ولد الزنا ہو اور اس کے خاندان میں ایسا ہی سلسلہ چلا آیا ہو۔ اور اس
پر اُس نے کتابیں بھی دکھلائیں مگر ڈویژنل جج نے فرمایا کہ اگر ان الفاظ سے سخت تر بھی الفاظ
بولے جاتے تب بھی ان سے کرم دین کی کچھ بے عزتی نہیں تھی۔ یعنی اس کی حالت کے لحاظ سے
ابھی یہ الفاظ تھوڑے ہیں۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی