اسلام میں توبہ اور نجات
قادیان کے آریہ اور ہم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ملا وامل اس بات کا بھی مجرم ہے کہ اُس نے یہ سب کچھ دیکھ کر پھر مخالفت کر کے اپنے پورے
زور اور پوری مخالفت سے ایک اشتہار دیا تھا جس کو دس برس گزر گئے اور لوگوں کو روکا تھا
کہ میری طرف رجوع نہ کریں اور نہ کچھ مالی مدد کریں ۔ تب اس کے روکنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ
اس کے اشتہار کے بعد کئی لاکھ انسان میرے ساتھ شامل ہوئے اور کئی لاکھ روپیہ آیا مگر پھر بھی
اُس نے خدا کے ہاتھ کو محسوس نہ کیا۔
بالآخر ہم اس بات کا لکھنا بہت ہی ضروری سمجھتے ہیں کہ جس پر میشر کو پنڈت دیانند نے
آریوں کے سامنے پیش کیا ہے وہ ایک ایسا پر میشر ہے جس کا عدم اور وجود برابر ہے کیونکہ
وہ اس بات پر قادر نہیں کہ اگر ایک شخص اپنی آوارگی اور بد چلنی کے زمانہ سے تائب ہو کر
اسی اپنے پہلے جنم میں مکتی کو پانا چاہے تو اُس کو اس کی توبہ اور پاک تبدیلی کی وجہ سے مکتی
عنایت کر سکے بلکہ اُس کے لئے آریہ اصول کی رو سے کسی دوسری جون میں پڑ کر دوبارہ دنیا
میں آنا ضروری ہے خواہ وہ انسانی جون کو چھوڑ کر کتا بنے یا بند رسو رنگر بنا تو ضرور چاہیے۔
یہ پر میشر ہے جس کو دیا لو اور سرب شکتی مان کہا جاتا ہے۔ اگر انسان نے اپنی ہی کوشش سے
سب کچھ کرنا ہے تو میں نہیں سمجھ سکتا کہ پھر پر میشر کا کس بات میں شکر ادا کیا جائے اور جبکہ
ہم دیکھتے ہیں کہ انسان کے بعض حصہ عمر میں ایسا زمانہ بھی آجاتا ہے کہ وہ کہ کسی حد تک
نفسانی جوشوں اور خواہشوں کا تابع ہوتا ہے۔ اور کم سے کم یہ کہ غفلت جو گناہوں کی ماں
ہے ضرور کسی قدر اس سے حصہ لیتا ہے اور یہ انسان کی فطرت میں داخل ہے کہ وہ کیا جسمانی
پہلو کی رو سے اور کیا روحانی پہلو کی رو سے ابتدا میں کمزوری میں پیدا ہوتا ہے اور پھر
اگر خدا کا فضل شامل حال ہو تو آہستہ آہستہ پاکیزگی کی طرف ترقی کرتا ہے۔ پس یہ خوب
پر میشر ہے جس کو انسان کی فطرت کی بھی خبر نہیں ۔ اگر اسی طرح مکتی پانا ہے تو پھر مکتی کی
حقیقت معلوم ۔ ہم اس آزمائش کے لئے نہ صرف ایک آریہ کو مخاطب کرتے ہیں نہ دو کو
نہ تین کو بلکہ نہایت یقین اور بصیرت تامہ کی راہ سے کہتے ہیں کہ ہمارے رو برو دو ہزار یا
دس ہزار یا بیس ہزار یا مثلاً ایک لاکھ ہی آریہ کھڑے ہو کر قسم کھاویں کہ کیا اُن کی
۔
سوانح عمری ایسی پاک ہے کہ کسی قسم کا اُن سے گناہ سرزد نہیں ہوا۔ اور کیا وہ آریہ اصولوں کی
رو سے تسلی رکھتے ہیں کہ وہ مرتے ہی مکتی پا جائیں گے۔ اور پھر جب مخلوقات پر نظر ڈالی
جاتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ انسانوں کی تعداد کو دوسری مخلوقات سے وہ نسبت نہیں جو قطرہ کو
دریا کی طرف ہوتی ہے کیونکہ علاوہ ان تمام بے شمار جانوروں کے جو خشکی او تلی اور تری میں
پائے جاتے ہیں ایسے غیر مرئی جانور بھی کرہ ہوا اور پانی میں موجود ہیں جو وہ نظر نہیں آسکتے
جیسا کہ تحقیقات سے ثابت ہے کہ ایک قطرہ پانی میں کئی ہزار کیڑے ہوتے ہیں۔ پس اس
سے ثابت ہوتا ہے کہ باوجود اس قدر زمانہ اور مدت دراز گزرنے کے پرمیشر نے مکتی دینے
میں ایسی نا قابل کارروائی کی ہے کہ گویا کچھ بھی نہیں کی۔ اس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ پر میشر کی ۴۱
ہرگز مرضی ہی نہیں کہ کوئی شخص مکتی حاصل کر سکے اور یا یوں کہو کہ وہ مکتی دینے پر قادر ہی نہیں ۔
اور یہ بات بہت قرین قیاس معلوم ہوتی ہے کیونکہ اگر قادر ہو تو پھر کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی
کہ وہ دائمی نجات یا مکتی نہ دے سکے اور ایسا ہی با وجود دیا لو اور قادر ہونے اس کے کے کچھ سمجھ
نہیں آتا کہ کیوں وہ ایسا چڑ چڑا مزاج کا ہے کہ ایک ذرا سے گناہ کو بھی بخش نہیں سکتا اور جب
تک ایک گناہ کے لئے کروڑہا جونوں میں نہ ڈالے خوش نہیں ہوتا ۔ ایسے پرمیشر سے کس
بہتری کی امید ہو سکتی ہے؟ اور جبکہ ایک شریف طبع انسان اپنے قصور واروں کے قصور ان کی
تو بہ اور درخواست معافی پر بخش سکتا ہے اور انسان کی فطرت میں یہ قوت پائی جاتی ہے کہ کسی
خطا کار کی پشیمانی اور آہ وزاری پر اس کی خطا کو بخش دیتا ہے تو کیا وہ خدا جس نے انسان کو
پیدا کیا ہے وہ اس صفت سے محروم ہے؟ نعوذ باللہ ہرگز نہیں ہرگز نہیں۔
پس یہ آریوں کی غلطی ہے کہ اس خدا کو جس کو وہ دیالو بھی کہتے ہیں اور سرب شکتی مان بھی
سمجھتے ہیں اس کو اس عظیم الشان صفت سے محروم قرار دیتے ہیں۔ اور یادر ہے کہ انسان جو سراسر ۴۲
کمزوری میں بھرا ہوا ہے بغیر خدا کی صفت مغفرت کے ہرگز نجات نہیں پا سکتا اور اگر خدا میں صفت
مغفرت نہیں تو پھر انسان میں کہاں سے پیدا ہو گئی ؟ یادر ہے کہ نجات نہ پانا ایک موت ہے ایسا
ہی سچی توبہ کرنا بھی ایک موت ہے۔ پس موت کا علاج موت ہے۔ کیا وہ خدا جو ہر ایک چیز پر