عیسائیوں کا اسی ناقص منطق پر عمل

قادیان کے آریہ اور ہم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قادر ہے۔ اُس نے ہماری اس موت کا کوئی علاج نہیں رکھا اور کیا ہم بے علاج ہی مریں گے؟ ہرگز
نہیں جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے علاج بھی ساتھ ہی پیدا ہوا ہے۔ اور افسوس سے کہا جاتا ہے کہ
عیسائیوں اور آریوں نے اس اعتقاد میں ایک ہی راہ پر قدم مارا ہے صرف فرق یہ ہے کہ عیسائی تو
انسان کے گناہ بخشوانے کے لئے ایک نبی کے خون کی حاجت سمجھتے ہیں اور اگر وہ نہ مارا جاتا تو گناہ نہ
بخشے جاتے ۔ اور اگر ثابت ہو کہ وہ مارا نہیں گیا۔ جیسا کہ ہم نے ثابت بھی کر دیا ہے اور یہ امر پایہ
ثبوت کو پہنچا دیا ہے کہ حضرت عیسی اپنی طبعی موت سے فوت ہوا اور ایک دنیا جانتی ہے کہ کشمیر میں اس کی
قبر ہے تو اس صورت میں سب تانا بانا کفارہ کا بیکار ہو گیا اور آریہ صاحبان مطلقاً اپنے پر میشر کو گنا ہوں
۴۳ کے بخشنے سے قاصر سمجھتے ہیں اور آریہ اور عیسائی اس اعتقاد میں دونوں شریک ہیں کہ خدا خطا کاروں کو
اُن کی پشیمانی اور تو بہ پر بخش نہیں سکتا اور آر یہ صاحبوں نے صرف اسی قدر پر بس نہیں کی بلکہ وہ تو اپنے
پر میشر کو اس بات سے بھی جواب دیتے ہیں کہ وہ انسان کا خالق اور اس کی تمام قوتوں روحانی اور
جسمانی کا مبدع فیض ۔ اہے اور اس طور پر پرمیشر کی شناخت کا دروازہ بھی اُن پر بند ہے کیونکہ وید کی رو
سے پرمیشر کی عادت نہیں ہے کہ کوئی نشان آسمانی دکھاوے اور اس طرح پر اپنے وجود کا پتہ دے۔ اور
دوسری طرف وہ ارواح اور ذرات عالم کا پیدا کرنے والا نہیں ہے۔ پس دونوں طرف سے آریہ
مذہب کے رو سے پرمیشر کی شناخت محال ہے۔ علاوہ اس کے جس تعلیم پر ناز کیا جاتا ہے نیوگ کا مسئلہ
اس کی حقیقت سمجھنے کیلئے ایک عمدہ نمونہ ہے لیکن کیا کسی شریف انسان کی فطرت قبول کر سکتی ہے کہ اُس
کی زندگی میں اُس کی جو رو جس کو طلاق بھی نہیں دی گئی دوسرے سے ہم بستر ہو جائے۔
علاوہ اس کے جس جاودانی نجات کا انسان طبعاً خواہش مند ہے اور اس کی فطرت میں یہ
نقش کر دیا گیا ہے کہ وہ ہمیشہ کی لذت اور آرام کا طالب ہو اس جاودانی نجات سے یہ مذہب
۴۴ منکر ہے اور اپنے پرمیشر کے لئے یہ تجویز کرتے ہیں کہ گویا وہ ایک محدود مدت کے بعد اپنے
بندوں کو مکتی خانہ سے باہر نکال دیتا ہے اور اس کی وجہ یہ پیش کرتے ہیں کہ چونکہ دنیا کا سلسلہ
ہمیشہ کے لئے جاری ہے اور پرمیشر ارواح کا خالق نہیں اس لئے پر میشر کے لئے یہ مصیبت پیش آئی
کہ اگر وہ تمام روحوں کو ہمیشہ کی نجات دے دیوے تو اس سے سلسلہ دنیا کا ٹوٹ جائے گا اور کسی
دن پرمیشر معطل اور خالی ہاتھ رہ جائے گا کیونکہ ہر ایک روح جو ہمیشہ کی مکتی پا کر دنیا سے گئی تو گویا

وہ پر میشر کے ہاتھ سے گئی ۔ پس اس طرح پر جب روحیں خرچ ہوتی رہیں تو باعث اس کے کہ
پر میشر کوئی روح پیدا نہیں کر سکتا اور آمدن کی سبیل قطعاً بند تو ضرور ایک دن ایسا آجائے گا جبکہ
پر میشر کے ہاتھ میں ایک بھی روح نہیں رہے گی تا وہ دنیا میں بھیجی جائے ۔ پس اس خیال سے
پر میشر نے یہ پیش بندی اختیار کر رکھی ہے جو ہمیشہ کی مکتی سے روحوں کو جواب دے دیا کرتا ہے اور
دھکے دے کر مکتی خانہ سے باہر نکالتا ہے۔
اس جگہ بعض نادان آریہ محض چالاکی سے یہ بھی کہتے ہیں کہ چونکہ انسان کے اعمال محدود
ہیں اس لئے مکتی بھی محدود رکھی گئی مگر وہ دھو کہ کھاتے ہیں یا دھوکہ دیتے ہیں کیونکہ انسان کی فطرت
میں ہمیشہ کی اطاعت مرکوز ہے۔ نیک آدمی کب کہتے ہیں کہ اتنی مدت کے بعد ہم خدا تعالیٰ کی ۴۵
بندگی اور اطاعت چھوڑ دیں گے بلکہ اگر بے انتہا مدت تک ان کو عمر دی جائے تب بھی وہ خدا تعالیٰ کی
اطاعت اور بندگی کرتے رہیں گے۔ اس صورت میں اگر وہ جلد مرجائیں تو ان کا کیا گناہ ہے۔
اُن کی نیت میں تو ہمیشہ کی اطاعت ہے نہ کہ کسی حد تک اور تمام مدار نیت پر ہے اور موت جو
انسان پر آتی ہے یہ خدا کا فعل ہے نہ کہ انسان کا۔
یہ ہیں عقائد آریہ صاحبوں کے جن پر وہ ناز کرتے ہیں۔ چونکہ ان کے خیال میں یہ بات جمی
ہوئی ہے کہ ایک گناہ سے بھی بیشمار جونوں کی سزا در پیش ہے۔ اس لئے وہ گناہ سے پاک ہونے کے
لئے کوئی کوشش کرنا عبث اور بے سود سمجھتے ہیں اور ان کے مذہب میں کوئی مجاہدہ نہیں ہے جس کی رو
سے اسی دنیا میں انسان گناہ سے پاک ہو سکے جب تک تناسخ کے ذریعہ سے اور طرح طرح کی جونوں
میں پڑنے سے سزانہ پالے۔ پس ظاہر ہے کہ اس صورت میں کس اُمید پر وہ کوئی مجاہدہ کر سکتے ہیں
اگر وہ سوچیں۔ اور اگر ان کو روحانی فلاسفی کا کوئی حصہ نصیب ہو تو وہ جلدی سمجھ سکتے ہیں کہ وہ اس
عقیدہ کی وجہ سے خدائے کریم و رحیم کی رحمت کا دروازہ اپنے پر بند کر رہے ہیں۔ وہ تو بہ سے صرف ﴿۴۶﴾
چند لفظ مراد لیتے ہیں مگر سچی تو بہ در حقیقت ایک موت ہے جو انسان کے ناپاک جذبات پر آتی ہے
اور ایک سچی قربانی ہے جو انسان اپنے پورے صدق سے حضرت احدیت میں ادا کرتا ہے اور تمام
قربانیاں جو رسم کے طور پر ہوتی ہیں اسی کا نمونہ ہے۔ سو جو لوگ یہ بچی قربانی ادا کرتے ہیں جس کا نام
دوسرے لفظوں میں تو بہ ہے۔ در حقیقت وہ اپنی سفلی زندگی پر ایک موت وارد کرتے ہیں تب خدا تعالیٰ

آج 10 میں سے 10 باقی