نظم از مصنف

قادیان کے آریہ اور ہم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نظر
قادیان کے آریہ اور ہم
از مصنف
اسلام سے نہ بھا گو! راہ ھدی یہی ہے اے سونے والو جا گو! جا گو! شمس الضحی یہی ہے
مجھ کو قسم خدا کی جس نے ہمیں بنایا اب آسماں کے نیچے دین خدا یہی ہے
وہ داستاں نہاں ہے کس راہ سے اُس کو دیکھیں ان مشکلوں کا یارو مشکل کشا یہی ہے
باطن سیہ ہیں جن کے اس دیں سے ہیں وہ منکر پر اے اندھیرے والو! دل کا دیا یہی ہے
دنیا کی سب دکانیں ہیں ہم نے دیکھی بھالیں آخر ہوا یہ ثابت دارالشفا یہی ہے
سب خشک ہو گئے ہیں جتنے تھے باغ پہلے ہر طرف میں نے دیکھا بستاں ہرا یہی ہے ۴۹
دنیا میں اِس کا ثانی کوئی نہیں ہے شربت پی لو تم اس کو یارو آب بقا یہی ہے
اسلام کی سچائی ثابت ہے جیسے سورج پر دیکھتے نہیں ہیں دشمن۔ بلا یہی ہے
جب گھل گئی سچائی پھر اُس کو مان لینا نیکوں کی ہے یہ خصلت راہِ حیا یہی ہے
جو ہو مفید لینا جو بد ہو اس سے بچنا عقل و خرد یہی ہے فہم و ذکا یہی ہے
ملتی ہے بادشاہی اس دیں سے آسمانی اے طالبان دولت ظل ہما یہی ہے
سب دیں ہیں اک فسانہ شرکوں کا آشیانہ اُس کا جو ہے یگانہ چہرہ نما یہی ہے
سو سو نشاں دکھا کر لاتا ہے وہ بلا کر مجھ کو جو اُس نے بھیجا بس مدعا یہی ہے
کرتا ہے معجزوں سے وہ یار دیں کو تازہ اسلام کے چمن کی باد صبا یہی ہے
یہ سب نشاں ہیں جن سے دیں اب تلک ہے تازہ اے گرنے والو دوڑو دیں کا عصا یہی ہے
کس کام کا وہ دیں ہے جس میں نشاں نہیں ہے دیں کی مرے پیارو زریں قبا یہی ہے

لده۔
قادیان کے آریہ اور ہم
افسوس آریوں پر جو ہو گئے ہیں شہر وہ دیکھ کر ہیں منکر ظلم و جفا یہی ہے
معلوم کر کے سب کچھ محروم ہو گئے ہیں کیا ان نیوگیوں کا ذہن رسا یہی ہے
۵۰ اک ہیں جو پاک بندے اک ہیں دلوں کے گندے جیتیں گے صادق آخر حق کا مزا یہی ہے
ان آریوں کا پیشہ ہر دم ہے بد زبانی ویدوں میں آریوں نے شاید پڑھا یہی ہے
پاکوں کو پاک فطرت دیتے نہیں ہیں گالی پر ان سیہ دلوں کا شیوہ سدا یہی ہے
افسوس سبّ و تو ہیں سب کا ہوا ہے پیشہ کس کو کہوں کہ اُن میں ہرزہ درا یہی ہے
آخر یہ آدمی تھے پھر کیوں ہوئے درندے کیا جون ان کی بگڑی یا خود قضا یہی ہے
جس آریہ کو دیکھیں تہذیب سے ہے عاری کس کس کا نام لیویں ہر سُو وبا یہی ہے
لیکھو کی بد زبانی کارد ہوئی تھی اُس پر پھر بھی نہیں سمجھتے حمق و خطا یہی ہے
لیکھرام
اپنے کئے کا ثمرہ لیکھو نے کیسا پایا آخر خدا کے گھر میں بد کی سزا یہی ہے
نبیوں کی ہتک کرنا اور گالیاں بھی دینا کتوں سا کھولنا منہ تخم فنا یہی ہے
میٹھے بھی ہو کے آخر نشتر ہی ہیں چلاتے ان تیرہ باطنوں کے دل میں دعا یہی ہے
جاں بھی اگر چہ دیویں ان کو بطور احسان عادت ہے ان کی کفراں رنج و عنا یہی ہے
ہندو کچھ ایسے بگڑے دل پر ہیں بغض و کیس سے ہر بات میں ہے تو ہیں طرزِ ادا یہی ہے
جاں بھی ہے ان پہ قرباں گردل سے ہوویں صافی پس ایسے بدکنوں کا مجھ کو گلا یہی ہے
ا احوال کیا کہوں میں اس غم سے اپنے دل کا گویا کہ ان غموں کا مہماں سرا یہی ہے
لیتے ہی جنم اپنا دشمن ہوا یہ فرقہ آخر کی کیا اُمیدیں جب ابتدا یہی ہے
دل پھٹ گیا ہمارا تحقیر سنتے سنتے غم تو بہت ہیں دل میں پر جاں گزا یہی ہے
دنیا میں گرچہ ہو گی سو قسم کی بُرائی پاکوں کی ہتک کرنا سب سے بُرا یہی ہے

غفلت پر غافلوں کی روتے رہے ہیں مرسل پر اس زماں میں لوگو نوحہ نیا یہی ہے
ہم بد نہیں ہیں کہتے اُن کے مقدسوں کو تعلیم میں ہماری حکم خدا یہی ہے
ہم کو نہیں سکھاتا وہ پاک بد زبانی تقویٰ کی جڑھ یہی ہے صدق وصفا یہی ہے
پر آریوں کے دیں میں گالی بھی ہے عبادت کہتے ہیں سب کو جھوٹے کیا اتقا یہی ہے
جتنے نبی تھے آئے موسیٰ ہو یا کہ عیسیٰ مکار ہیں وہ سارے اِن کی ندا یہی ہے
اک وید ہے جو سچا باقی کتابیں ساری جھوٹی ہیں اور جعلی اک رہ نما یہی ہے
یہ ہے خیال ان کا پربت بنایا تنکا پر کیا کہیں جب ان کا فہم و ذکا یہی ہے
کیڑا جو دب رہا ہے گوبر کی تہ کے نیچے اُس کے گماں میں اُس کا ارض و سما یہی ہے
ویدوں کا سب خلاصہ ہم نے نیوگ پایا ان پستکوں کی رو سے کارج بھلا یہی ہے
عورت
خاوند
جس استری کو لڑکا پیدا نہ ہو پیا سے ویدوں کی رو سے اُس پر واجب ہوا یہی ہے ﴿۵۲﴾
جب ہے یہی اشارہ پھر اُس سے کیا ہے چارہ جب تک نہ ہوویں گیارہ لڑکے روا یہی ہے
ایشر کے گن عجب ہیں ویدوں میں اے عزیزو! اُس میں نہیں مروّت ہم نے سنا یہی ہے
دے کر نجات دمکتی پھر چھینتا ہے سب سے کیسا ہے وہ دیالو جس کی عطا یہی ہے
ایشر بنا ہے منہ سے خالق نہیں کسی کا روحیں ہیں سب انادی پھر کیوں خدا یہی ہے
روحیں اگر نہ ہوتیں ایشر سے کچھ نہ بنتا اُس کی حکومتوں کی ساری بنا یہی ہے
اُن کا ہی منہ ہے تکتا ہر کام میں جو چاہے گویا وہ بادشہ ہیں اُن کا گدا یہی ہے
القصہ آریوں کے ویدوں کا یہ خدا ہے اُن کا ہے جس پہ تکیہ وہ بے نوا یہی ہے
اے آریو کہو اب ایشر کے ہیں یہی گن جس پر ہو ناز کرتے بولو وہ کیا یہی ہے؟
ویدوں کو شرم کر کے تم نے بہت چھپایا آخر کو راز بستہ اس کا کھلا یہی ہے

آج 10 میں سے 10 باقی