حاشیہ [صفحہ 60 سے]
قادیان کے آریہ اور ہم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قدرت نہیں ہے جس میں وہ خاک کا ہے ایشر کیا دین حق کے آگے زور آزما یہی ہے
کچھ کم نہیں بتوں سے یہ ہندوؤں کا ایشر سچ پوچھئے تو واللہ بت دوسرا یہی ہے
☆
ہم نے نہیں بنائیں یہ اپنے دل سے باتیں ویدوں سے اے عزیز و ہم کو ملا یہی ہے
۵۳ فطرت ہر اک بشر کی کرتی ہے اس سے نفرت پھر آریوں کے دل میں کیونکر بسا یہی ہے
یہ حکم وید کے ہیں جن کا ہے یہ نمونہ ویدوں سے آریوں کو حاصل ہوا یہی ہے
خوش خوش عمل ہیں کرتے اوباش سارے اس پر سارے نیوگیوں کا اک آسرا یہی ہے
پھر کس طرح وہ مانیں تعلیم پاک فرقاں اُن کے تو دل کا رہبر اور مقتدا یہی ہے
جب ہو گئے ہیں ملزم اُترے ہیں گالیوں پر ہاتھوں میں جاہلوں کے سنگ جفا یہی ہے
رکھتے نہیں ہیں ظالم گالی سے ایک دم بھی ان کا تو شغل و پیشہ صبح و مسا یہی ہے
کہنے کو دید والے پر دل ہیں سب کے کالے پردہ اُٹھا کے دیکھو اُن میں بھرا یہی ہے
حاشیه
اس جگہ وید کے لفظ سے وہ تعلیم مراد ہے جو آریہ سماج والوں نے اپنے زعم میں ویدوں کے حوالہ
سے شائع کی ہے۔ ورنہ یا د رکھنا چاہئے کہ ہم وید کی اصل حقیقت کو خدا کے حوالہ کرتے ہیں ۔ ہم
نہیں جانتے کہ ان لوگوں نے اس میں کیا بڑھایا اور کیا گھٹایا جبکہ ہندوستان اور پنجاب میں وید کی
پیروی کا دعویٰ کرنے والے صد ہا مذہب ہیں تو ہم کسی خاص فرقہ کی غلطی کو وید پر کیونکر تھوپ سکتے
ہیں ۔ پھر یہ بھی ثابت ہے کہ وید بھی محرف ہو چکا ہے۔ پس بوجہ تحریف اس سے کسی بہتری کی امید
بھی لا حاصل ہے۔ منه
یادر ہے کہ وید کی تعلیم سے مراد ہماری اس جگہ وہ تعلیمیں اور وہ اصول ہیں جن کو آر یہ لوگ اس جگہ ظاہر
کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نیوگ کی تعلیم وید میں موجود ہے اور بقول ان کے وید بلند آواز سے کہتا ہے
کہ جس کے گھر میں کوئی اولاد نہ ہو یا صرف لڑکیاں ہوں تو اس کے لئے یہ ضروری امر ہے کہ وہ اپنی
بیوی کو اجازت دے کہ وہ دوسرے سے ہم بستر ہو اور اس طرح اپنی نجات کے لئے لڑکا حاصل کرے
اور گیارہ لڑ کے حاصل کرنے تک یہ تعلق قائم رہ سکتا ہے اور اگر اس کا خاوند کہیں سفر میں گیا ہو
اگر ایسے لوگ بھی ان میں ہیں جو خدا کے پاک نبیوں کو گالیاں نہیں دیتے اور صلاحیت اور شرافت
رکھتے ہیں وہ ہمارے اس بیان سے باہر ہیں۔ منہ
بقیه حاشیه
لده الله
قادیان کے آریہ اور ہم
☆
فطرت کے ہیں درند ہیں درندے مردار ہیں نہ زندے ہر دم زباں کے گندے قہر خدا یہی ہے ﴿۵﴾
یاد رہے کہ یہ ہماری رائے اُن آریہ سماج والوں کی نسبت ہے جنہوں نے اپنے اشتہاروں اور
رسالوں اور اخباروں کے ذریعہ سے اپنی گندی طبیعت کا ثبوت دے دیا ہے اور ہزار ہا گالیاں خدا
کے پاک نبیوں کو دی ہیں۔ جن کی اخبار اور کتابیں ہمارے پاس موجود ہیں مگر شریف طبع لوگ اس
جگہ ہماری مراد نہیں ہیں اور نہ وہ ایسے طریق کو پسند کرتے ہیں ۔ منہ
تو خود اس کی بیوی نیوگ کی نیت سے کسی دوسرے آدمی سے آشنائی کا تعلق پیدا کر سکتی ہے تا اس طریق سے
اولاد حاصل کرلے اور پھر خاوند کے سفر سے واپس آنے پر یہ تحفہ اس کے آگے پیش کرے اور اُس کو
دکھاوے کہ تو تو مال حاصل کرنے گیا تھا مگر میں نے تیرے پیچھے یہ مال کمایا ہے ۔ پس عقل اور انسانی غیرت
تجویز نہیں کر سکتی کہ یہ بے شرمی کا طریق جائز ہو سکے۔ اور کیونکر جائز ہو حالانکہ اس بیوی نے اپنے خاوند
سے طلاق حاصل نہیں کی اور اس کی قید نکاح سے اس کو آزادی حاصل نہیں ہوئی ۔ افسوس بلکہ ہزار افسوس کہ ۵۴
یہ وہ باتیں ہیں جو آریہ لوگ وید کی طرف منسوب کرتے ہیں ۔ مگر ہم نہیں کہہ سکتے کہ در حقیقت یہی تعلیم وید
کی ہے ۔ ممکن ہے کہ ہندوؤں کے بعض جوگی جو مجرد رہتے ہیں اور اندر ہی اندر نفسانی جذبات ان کو
مغلوب کر لیتے ہیں انہوں نے یہ باتیں خود بنا کر وید کی طرف منسوب کر دی ہوں یا تحریف کے طور پر وید میں
شامل کر دی ہوں ۔ کیونکہ محقق پنڈتوں نے لکھا ہے کہ ایک زمانہ وید پر وہ بھی آیا ہے کہ ان میں بڑی تحریف
کی گئی ہے اور اس کے بہت سے پاک مسائل بدلا دیئے گئے ہیں۔ ورنہ عقل قبول نہیں کرتی کہ وید نے ایسی
تعلیم دی ہو۔ اور نہ کوئی فطرت صحیحہ قبول کرتی ہے کہ ایک شخص اپنی پاک دامن بیوی کو بغیر اس کے کہ اُس کو
طلاق دے کر شرعی طور پر اس سے قطع تعلق کرے یونہی اولاد حاصل کرنے کے لئے اپنے ہاتھ سے اس کو
دوسرے سے ہمبستر کراوے کیونکہ یہ تو دیوثوں کا کام ہے۔ ہاں اگر کسی عورت نے طلاق حاصل کر لی ہو اور
خاوند سے کوئی اس کا تعلق نہ رہا ہو تو اس صورت میں ایسی عورت کو جائز ہے کہ دوسرے سے نکاح کرے اور ۵۵
اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور نہ اس کی پاک دامنی پر کوئی حرف ۔ ورنہ ہم بلند آواز سے کہتے ہیں کہ نیوگ
کا نتیجہ اچھا نہیں ہے جس صورت میں آریہ سماج کے لوگ ایک طرف تو عورتوں کے پردہ کے مخالف ہیں کہ
یہ مسلمانوں کی رسم ہے۔ پھر دوسری طرف جبکہ ہر روز نیوگ کا پاک مسئلہ ان عورتوں کے کانوں تک پہنچتا
رہتا ہے اور ان عورتوں کے دلوں میں جما ہوا ہے کہ ہم دوسرے مردوں سے بھی ہمبستر ہو سکتی ہیں تو ہر ایک دانا
سمجھ سکتا ہے کہ ایسی باتوں کے سننے سے خاص کر جبکہ ویدوں کے حوالہ سے بیان کی جاتی ہیں کس قدر