آریہ سماج کی تعلیمات پر مزید تنقید

قادیان کے آریہ اور ہم

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لد لد
قادیان کے آریہ اور ہم
دین خدا کے آگے کچھ بن نہ آئی آخر سب گالیوں پہ اترے دل میں اُٹھا یہی ہے
شرم و حیا نہیں ہے آنکھوں میں اُن کے ہرگز وہ بڑھ چکے ہیں حد سے اب انتہا یہی ہے
ہم نے ہے جس کو مانا قادر ہے وہ توانا اُس نے ہے کچھ دکھانا اُس سے رجا یہی ہے
اُن سے دو چار ہونا عزت ہے اپنی کھونا اُن سے ملاپ کرنا راہ ریا یہی ہے
پس اے مرے پیار و عقبی کومت بسا رو اس دیں کو پاؤ یارو بدر الدجی یہی ہے
بقیه حاشیه
نا پاک شہوات عورتوں کی جوش ماریں گی بلکہ وہ تو دس قدم اور بھی آگے بڑھیں گی اور جبکہ پردہ کا پیل بھی
ٹوٹ گیا تو ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ ان نا پاک شہوتوں کا سیلاب کہاں تک خانہ خرابی کرے گا چنانچہ جگن ناتھ اور
بنارس اور کئی جگہ میں اس کے نمونے بھی موجود ہیں ۔ کاش! اس قوم میں کوئی سمجھدار پیدا ہو۔
اور ہمیں یہ بھی سمجھ نہیں آتا کہ مکتی حاصل کرنے کے لئے اولاد کی ضرورت کیوں ہے۔ کیا ایسے لوگ
جیسے پنڈت دیانند تھا جس نے شادی نہیں کی اور نہ کوئی اولاد ہوئی مکتی سے محروم ہیں؟ اور ایسی مکتی پر تو لعنت
بھیجنا چاہیے کہ اپنی عورت کو دوسرے سے ہمبستر کرا کر اور ایسا فعل اس سے کرا کر جو عام دنیا کی نظر میں زنا کی
صورت میں ہی حاصل ہو سکتی ہے اور بجز اس نا پاک فعل کے اور کوئی ذریعہ اُس کی مکتی کا نہیں اور یہ بھی ہم سمجھ
نہیں سکتے کہ جو ہزاروں طاقتیں اور قوتیں اور خاصیتیں روحوں اور ذرات اجسام میں ہیں وہ سب قدیم سے
خود بخود ہیں۔ پر میشر سے وہ حاصل نہیں ہوئیں۔ پھر ایسا پر میشر کس کام کا ہے اور اس کے وجود کا ثبوت کیا
ہے؟ اور کیا وجہ کہ اس کو پر میشر کہا جائے؟ اور کامل اطاعت کا وہ کیونکر مستحق ہے جبکہ اس کی پرورش کامل نہیں
اور جن طاقتوں کو اُس نے آپ نہیں بنایا اُن کا علم اس کو کیونکر ہے اور جبکہ وہ ایک روح کے پیدا کرنے کی بھی
قدرت نہیں رکھتا تو کن معنوں سے اُس کو سرب شکتی مان کہا جاتا ہے جبکہ اُس کی شکتی صرف جوڑنے تک ہی
محدود ہے۔ میرا دل تو یہی گواہی دیتا ہے کہ یہ نا پاک تعلیمیں وید میں ہرگز نہیں ہیں۔ پر میشر تو تبھی پر میشر رہ
سکتا ہے جبکہ ہر ایک فیض کا وہی مبدء ہو۔ بیدانت والوں نے بھی اگر چہ غلطیاں کیں مگر تھوڑی سی اصلاح سے
ان کا مذہب قابل اعتراض نہیں رہتا مگر دیا نند کا مذہب تو سرا سر گندہ ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ دیا نند نے ان
جھوٹے فلسفیوں اور منطقیوں کی پیروی کی ہے جن کو وید سے کچھ بھی تعلق نہ تھا بلکہ وید کے در پردہ پکے دشمن
تھے۔ اسی وجہ سے اس کے مذہب میں پرمیشر کی وہ تعظیم نہیں جو ہونی چاہیے اور نہ پاک دل جو گیوں کی طرح
پر میشر سے ملنے کے لئے مجاہدات کی تعلیم ہے۔ صرف تعصب اور خدا کے پاک نبیوں کو کینہ اور گالیاں دینا ہی
شخص یہ شخص بدا بد نصیب اپنے چیلوں کو سکھا گیا ہے بلکہ یوں کہو کہ ایک زہر کا پیالہ پلا گیا ہے۔ خلاصہ کلام یہ ہے کہ
ہمارا سب اعتراض دیانند کے فرضی ویدوں پر ہے نہ خدا کی کسی کتاب پر ۔ واللہ اعلم ۔ منہ

میں ہوں ستم رسیدہ اُن سے جو ہیں رمیدہ شاہد ہے آب دیدہ واقف بڑا یہی ہے
میں دل کی کیا سناؤں کس کو یہ غم بتاؤں دُکھ درد کے ہیں جھگڑے مجھ پر بلا یہی ہے ﴿۵۵
دیں کے غموں نے مارا اب دل ہے پارہ پارہ دلبر کا ہے سہارا ورنہ فنا یہی ہے
ہم مر چکے ہیں غم سے کیا پوچھتے ہو ہم سے اُس یار کی نظر میں شرط وفا یہی ہے
برباد جائیں گے ہم گروہ نہ پائیں گے ہم رونے سے لائیں گے ہم دل میں رجا یہی ہے
وہ دن گئے کہ راتیں کٹتی تھیں کر کے باتیں اب موت کی ہیں گھاتیں غم کی کتھا یہی ہے ﴿۵۶
جلد آ پیارے ساقی اب کچھ نہیں ہے باقی دے شربت تلاقی حرص و ہوا یہی ہے
شکر خدائے رحماں جس نے د جس نے دیا ہے قرآں غنچے تھے سارے پہلے اب گل کھلا یہ ہے
کیا وصف اُس کے کہنا ہر حرف اُس کا گہنا دلبر بہت ہیں دیکھے دل لے گیا یہی ہے
دیکھتی ہیں سب کتابیں مجمل ہیں جیسی خواہیں خالی ہیں اُن کی قابمیں خوانِ ھدی یہی ہے ﴿۵﴾
اُس نے خدا ملایا وہ یار اُس سے پایا راتیں تھیں جتنی گزریں اب دن چڑھا یہی ہے
اُس نے نشاں دکھائے طالب سبھی بلائے سوتے ہوئے جگائے بس حق نما یہی ہے
پہلے صحیفے سارے لوگوں نے جب بگاڑے دنیا سے وہ سدھارے نوشہ نیا یہی ہے
کہتے ہیں حسن یوسف دلکش بہت تھا لیکن خوبی و دلبری میں سب سے سوا یہی ہے
یوسف تو سن چکے ہو اک چاہ میں گرا تھا یہ چاہ سے نکالے جس کی صدا یہی ہے
اسلام کے محاسن کیونکر بیاں کروں میں سب خشک باغ دیکھے پھولا پھلا یہی ہے
ہر جا زمیں کے کیڑے دیں کے ہوئے ہیں دشمن اسلام پر خدا سے آج ابتلا یہی ہے
تھم جاتے ہیں کچھ آنسو یہ دیکھ کر کہ ہر سو اس غم سے صادقوں کا آہ و بکا یہی ہے
سب مشرکوں کے سر پر یہ دیں ہے ایک خنجر یہ شرک سے چھڑاوے اُن کو اڈی یہی ہے

کیوں ہو گئے ہیں اس کے دشمن یہ سارے گمرہ وہ رہنما ہے راز چون و چرا یہی ہے
دیں غار میں چھپا ہے اک شور کفر کا ہے اب تم دُعائیں کر لو غار حرا یہی ہے
وہ
صلعم
پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اُس کا ہے محمد دلبر مرا یہی ہے
۵۸ سب پاک ہیں پیمبر اک دوسرے سے بہتر لیک از خدائے برتر خیرالوریٰ یہی ہے
پہلوں سے خوب تر ہے خوبی میں اک قمر ہے اُس پر ہر اک نظر ہے بدرالدجی یہی ہے
قربان
پہلے تو رہ میں ہارے پار اس نے ہیں اُتارے میں جاؤں اس کے وارے بس ناخدا یہی ہے
پردے جو تھے ہٹائے اندر کی رہ دکھائے دل یار سے ملائے وہ آشنا یہی ہے
وہ یار لامکانی وہ دلبر نہانی دیکھا ہے ہم نے اُس سے بس رہنما یہی ہے
وہ آج شاہ دیں ہے وہ تاج مرسلیں ہے وہ طیب و امیں ہے اُس کی ثنا یہی ہے
حق سے جو حکم آئے اُس نے وہ کر دکھائے جو راز تھے بتائے نعم العطا یہی ہے
آنکھ اُس کی دور میں ہے دل یار سے قریں ہے ہاتھوں میں شمع دیں ہے عین الضیا یہی ہے
جو راز دیں تھے بھارے اُس نے بتائے سارے دولت کا دینے والا فرماں روا یہی ہے
اُس نور پر فدا ہوں اُس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے
وه دلبر یگانہ علموں کا ہے خزانہ باقی ہے سب فسانہ سچ بے خطا یہی ہے
سب ہم نے اُس سے پایا شاہد ہے تو خدایا وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے
ہم تھے دلوں کے اندھے سو سو دلوں پر پھندے پھر کھولے جس نے بندے وہ مجتبی یہی ہے
ہے
قفل
جندے سے مراد اس جگہ مقفل ہے۔ چونکہ اس جگہ کوئی شاعری دکھلا نا منظور نہیں اور

اے میرے رب رحماں تیرے ہی ہیں یہ احساں مشکل ہو تجھ سے آساں ہر دم رجا یہی ہے ﴿۵۹)
اے میرے یار جانی خود کر تو مہربانی! ور نہ بلائے دنیا اک اژدھا یہی ہے
دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآں کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے
جلد با مرے سہارے غم کے ہیں بوجھ بھارے منہ مت چھپا پیارے میری دوا یہی ہے
کہتے ہیں جوش الفت یکساں نہیں ہے رہتا دل پر مرے پیارے ہر دم گھٹا یہی ہے
ہم خاک میں ملے ہیں شاید ملے وہ دلبر جیتا ہوں اس ہوس سے میری غذا یہی ہے
دنیا میں عشق تیرا باقی ہے سب اندھیرا معشوق ہے تو میرا عشق صفا یہی ہے
مشتِ غبار اپنا تیرے لئے اُڑایا جب سے سنا کہ شرط مہر و وفا یہی ہے
دلبر کا درد آیا حرف خودی مٹایا جب میں مرا جلایا جام بقا یہی ہے
اس عشق میں مصائب سوسو میں ہر قدم میں پر کیا کروں کہ اُس نے مجھ کو دیا یہی ہے
حرف وفا نہ چھوڑوں اِس عہد کو نہ توڑوں اُس دلبر ازل نے مجھ کو کہا یہی ہے
جب سے ملا وہ دلبر دشمن ہیں میرے گھر گھر دل ہو گئے ہیں پتھر قدر و قضا یہی ہے
مجھ کو ہیں وہ ڈراتے پھر پھر کے در پر آتے تیغ و تبر دکھاتے ہر سو ہوا یہی ہے
دلبر کی رہ میں یہ دل ڈرتا نہیں کسی سے ہشیار ساری دنیا اک باؤلا یہی ہے ﴿۲۰﴾
بقیه حاشیه
نہ میں یہ نام اپنے لئے پسند کرتا ہوں اس لئے بعض جگہ میں نے پنجابی الفاظ استعمال کئے
ہیں اور ہمیں صرف اردو سے کچھ غرض نہیں اصل مطلب امر حق کو دلوں میں ڈالنا ہے۔
شاعری سے کچھ تعلق نہیں ہے۔ منہ

اس رہ میں اپنے قصے تم کو میں کیا سناؤں دکھ درد کے ہیں جھگڑے سب ماجرا یہی ہے
دل کر کے پارہ پارہ چاہوں میں اک نظارہ دیوانہ مت کہو تم عقل رسا یہی ہے
اے میرے یار جانی کر خود ہی مہربانی مت کہہ کہ لَنْ تَرَانِی تجھ سے رجا یہی ہے
فرقت بھی کیا بنی ہے ہر دم میں جان کنی ہے عاشق جہاں پہ مرتے وہ کربلا یہی ہے
تیری وفا ہے پوری ہم میں ہے عیب دوری طاعت بھی ہے ادھوری ہم پر بلا یہی ہے
تجھ میں وفا ہے پیارے سچے ہیں عہد سارے ہم جا پڑے کنارے جائے بکا یہی ہے
ہم نے نہ عہد پالا یاری میں رخنہ ڈالا پر تو ہے فضل والا ہم پر کھلا یہی ہے
اے میرے دل کے درماں ہجراں ہے تیرا سوزاں کہتے ہیں جس کو دوزخ وہ جاں گزا یہی ہے
اک دیں کی آفتوں کا غم کھا گیا ہے مجھ کو سینہ پہ دشمنوں کے پتھر بڑا یہی ہے
کیونکر تبہ وہ ہووے کیونکر فنا وہ ہووے ظالم جو حق کا دشمن وہ سوچتا یہی ہے
ایسا زمانہ آیا جس نے غضب ہے ڈھایا جو پیستی ہے دیں کو وہ آسیا یہی ہے
شادابی و لطافت اس دیں کی کیا کہوں میں سب خشک ہو گئے ہیں پھولا پھلا یہی ہے
آنکھیں ہر ایک دیں کی بے نور ہم نے پائیں سرمہ سے معرفت کے اِک سرمہ سا یہی ہے
لعل یمن بھی دیکھے دُر عدن بھی دیکھے سب جو ہروں کو دیکھا دل میں جچا یہی ہے
انکار کر کے اس سے پچھتاؤ گے بہت تم بنتا ہے جس سے سونا وہ کیمیا یہی ہے
پر آریوں کی آنکھیں اندھی ہوئی ہیں ایسی وہ گالیوں پہ اترے دل میں پڑا یہی ہے
بدتر ہر ایک بد سے وہ ہے جو بد زبان ہے جس دل میں یہ نجاست بیت الخلا یہی ہے

گو ہیں بہت درندے انساں کے پوستیں میں پاکوں کا خوں جو پیوے وہ بھیڑیا یہی ہے
☆
کس دیں پہ ناز اُن کو جو ویڈ کے ہیں حامی مذہب جو پھل سے خالی وہ کھوکھلا یہی ہے
اے آریو یہ کیا ہے کیوں دل بگڑ گیا ہے ان شوخیوں کو چھوڑو راہِ حیا یہی ہے
مجھ کو ہو کیوں ستاتے سو افترا بناتے بہتر تھا باز آتے دور از بلا یہی ہے
جس کی دعا ما اسے سے آخر آخر لیکھو مرا تھا کٹ کر ماتم پڑا تھا گھر گھر و
پنڈت لیکھرام
پڑا تھا گھر گھر وہ میرزا یہی ہے
اچھا نہیں ستانا پاکوں کا دل دُکھانا گستاخ ہوتے جانا اس کی جزا یہی ہے
اس دیں کی شان و شوکت یا رب مجھے دکھادے سب جھوٹے دیں مٹادے میری دعا یہی ہے
کچھ شعر و شاعری سے اپنا نہیں تعلق
اس ڈھب سے کوئی سمجھے بس مدعا یہی ہے
تمام شد
یاد رہے کہ وید پر ہمارا کوئی حملہ نہیں ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ اس کی تفسیر میں کیا کیا تصرف
کئے گئے آریہ ورت کے صد ہاند ہب اپنے عقائد کا ویدوں پر ہی انحصار رکھتے ہیں حالانکہ وہ ایک دوسرے
کے دشمن ہیں اور با ہم اُن کا سخت اختلاف ہے۔ پس ہم اس جگہ وید سے مراد صرف آریہ سماج والوں کی
شائع کردہ تعلیمیں اور اصول لیتے ہیں۔ منہ
نوٹ :۔ ایڈیشن اول میں یہ حاشیہ تو موجود ہے لیکن اس شعر کی نشان دہی نہیں کی گئی جس پر یہ حاشیہ ہے۔ ہم نے مضمون کو دیکھ کر یہ نشان
لگایا ہے۔ (ناشر)

آج 10 میں سے 10 باقی