اعلان
قادیان کے آریہ اور ہم
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اعلان
یادر ہے کہ اس رسالہ کے شائع کرنے کی ہمیں کچھ بھی ضرورت نہ تھی لیکن ایک گندی
اخبار جو قادیان سے آریوں کی طرف سے نکلتی ہے جس میں ہمیشہ وہ لوگ تو ہین اور بد زبانی
کر کے اور دین اسلام کی نسبت اپنی فطرتی عداوت کی وجہ سے ناشائستہ کلمات بول کر اور
ساتھ ہی مجھ کو بھی گالیاں دے کر لیکھرام کے قائم مقام ہو رہے ہیں ان کی اخبار نے ہمیں
مجبور کیا کہ ان کے جھوٹے الزاموں کو اس رسالہ میں ہم دُور کر دیں اور ثابت کریں کہ ان
کے بھائی لالہ شرمیت اور لالہ ملا وامل ساکنان قادیان در حقیقت میرے بہت سے نشانوں
کے گواہ ہیں۔ اور ان پر کیا حصر ہے تمام قادیان کے آریہ اور ہندو بعض نشانوں کے گواہ
رؤیت ہیں۔ اور پھر قادیان پر ہی موقوف نہیں لیکھرام کے مارے جانے کی پیشگوئی ایک
ایسی مہاں جال پیشگوئی ہے جس نے تمام پنجاب اور ہندوستان کے ہندو اور آریہ سماج
والے اس عظیم الشان نشان کے گواہ کر دیئے ہیں ۔ اب ان پیشگوئیوں سے انکار کرنا آریوں
کے لئے ممکن نہیں اور اس بارے میں قلم اُٹھا نا محض بے حیائی ہے اور اگر وہ اس قدر پر باز نہ
آئے تو پھر ان کا تمام پر دہ کھول دیا جائے گا ۔ وَ السَّلام على من اتبع الهدى
راق
میرزا غلام احمد مسیح موعود از قادیان