احمدیت کا پیغام
اَعُوْذُ بِا اللَّهُ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
خُدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هُوَ الله
ماصر احمدیت کیا ہے اور کس غرض سے اس کو قائم کیا گیا ہے؟ یہ ایک سوال ہے جو بہت
سے واقفوں اور ناواقفوں کے دلوں میں پیدا ہوتا ہے۔واقفوں کا مطالعہ زیادہ گہرا ہوتا
ہے اور نا واقفوں کے سوالات بہت سطحی ہوتے ہیں۔بوجہ عدم علم کے بہت سی باتیں وہ
اپنے خیال سے ایجاد کر لیتے ہیں اور بہت سی باتوں پر لوگوں سے سُن سُنا کر یقین کر لیتے
ہیں۔میں پہلے انہی لوگوں کی واقفیت کے لئے کچھ باتیں کہنی چاہتا ہوں جو عدم علم اور
ناواقفیت کی وجہ سے احمدیت کے متعلق مختلف قسم کی غلط فہمیوں میں مبتلا ہیں۔احمدیت کوئی نیا مذ ہب نہیں
ان ناواقفوں میں سے بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ احمدی لوگ کلمہ لا إلهَ إِلَّا
اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کے قائل نہیں اور احمدیت ایک نیا مذہب ہے یہ لوگ یا تو بعض
دوسرے لوگوں کے بہکانے سے یہ عقیدہ رکھتے ہیں یا اُن کے دماغ یہ خیال کر کے کہ
احمدیت ایک مذہب ہے اور ہر مذہب کے لئے کسی کلمہ کی ضرورت ہے سمجھ لیتے ہیں کہ
احمدیوں کا بھی کوئی نیا کلمہ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ نہ احمدیت کوئی نیا مذہب ہے اور نہ
مذہب کے لئے کسی کلمہ کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ اس سے بڑھ کر میں یہ کہتا ہوں کہ کلمہ
اسلام کے سوا کسی مذہب کی علامت نہیں۔جس طرح اسلام دوسرے مذاہب سے اپنی
کتاب کے لحاظ سے ممتاز ہے، اپنے نبی کے لحاظ سے ممتاز ہے، اپنی عالمگیری کے لحاظ
سے ممتاز ہے اسی طرح اسلام دوسرے مذاہب سے کلمہ کے لحاظ سے بھی ممتاز ہے
، دوسرے مذاہب کے پاس کتابیں ہیں مگر کلام اللہ سوائے مسلمانوں کے کسی کو
نہیں ملا۔کتاب کے معنی صرف مضمون کے ہیں، فرائض کے ہیں، احکام کے ہیں لیکن
کتاب کے مفہوم میں ہر گز یہ بات شامل نہیں کہ اس کے اندر بیان شدہ مضمون کا ایک ایک
لفظ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو مگر اسلامی کتاب کا نام کلام اللہ رکھا گیا یعنی اس کا ایک ایک
لفظ بھی خدا تعالیٰ کا بیان کردہ ہے جس طرح اس کا مضمون خدا تعالیٰ کا بیان کردہ
ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کی کتاب کا مضمون وہی تھا جو خُدا تعالیٰ نے بیان فرمایا
تھا۔حضرت عیسی علیہ السلام کی وہ تعلیم جو دُنیا کے سامنے وہ پیش کرتے تھے وہی تھی جو خدا
تعالیٰ نے اُن کو دی تھی لیکن ان لفظوں میں نہ تھی جو خدا تعالیٰ نے استعمال فرمائے
تھے۔تورات، انجیل اور قرآن کو پڑھنے والا اگر اس مضمون کی طرف اس کی تو جہ کو پھیر دیا
جائے تو دس منٹ کے مطالعہ کے بعد ہی یہ فیصلہ کر لے گا کہ تو رات اور انجیل کے مضامین
خواہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں اُن کے الفاظ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور اسی
طرح وہ یہ بھی فیصلہ کر لے گا کہ قرآن کریم کے مضامین بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور
اس کے الفاظ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں۔یا یوں کہہ لو کہ ایک ایسا شخص جو قرآن
کریم تو رات اور انجیل پر ایمان نہیں رکھتا ان تینوں کتابوں کا چند منٹ مطالعہ کرنے کے
بعد اس بات کا اقرار کرنے پر مجبور ہوگا کہ تورات اور انجیل کو پیش کرنے والے گو اس بات
کے مدعی ہیں کہ یہ دونوں کتب خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں لیکن اس بات کے ہرگز مدعی
نہیں کہ ان دونوں کتب کا ایک ایک لفظ خدا تعالیٰ کا بولا ہوا ہے مگر قرآن کریم کے متعلق وہ
یہ کہنے پر مجبور ہوگا کہ اس کا پیش کرنے والا نہ صرف اس بات کا دعویدار ہے کہ قرآن کریم
کا مضمون خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے بلکہ اس بات کا بھی دعویدار ہے کہ قرآن کریم کا ایک
ایک لفظ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم نے اپنا نام علاوہ کتاب
اللہ کے کلام اللہ بھی رکھا ہے لیکن تو رات و انجیل نے اپنا نا کلام اللہ نہیں رکھا، نہ قرآن
کریم نے اُن کو کلام اللہ کہا ہے۔پس مسلمان ممتاز ہے دوسرے مذاہب سے اس بات
میں کہ دوسرے مذاہب کی مذہبی کتابیں کتاب اللہ تو ہیں لیکن کلام اللہ نہیں لیکن
مسلمانوں کی کتاب نہ صرف یہ کہ کتاب اللہ ہے بلکہ کلام اللہ بھی ہے۔اسی طرح سب ہی مذاہب کی ابتداء انبیاء کی ذات سے ہوئی ہے لیکن کوئی مذہب
بھی ایسا نہیں جس نے ایسے نبی کو پیش کیا ہو جو تمام امور دینیہ کی حکمتوں کو بیان کرنے کا
مدعی ہو اور جسے بنی نوع انسان کے لئے اسوہ حسنہ کے طور پر پیش کیا گیا ہو۔عیسائیت جو
سب سے قریب کا مذہب ہے وہ تو مسیح کو ابن اللہ قرار دے کر اس قابل ہی نہیں چھوڑتی
کہ اس کے نقش قدم پر کوئی انسان چلے کیونکہ انسان خدا جیسا نہیں ہوسکتا۔تو رات حضرت
موسیٰ علیہ السلام کو بطور اُسوہ حسنہ کے پیش نہیں کرتی۔نہ تو رات اور انجیل حضرت موسیٰ اور
حضرت عیسی علیہا السلام کو مذہبی حکمتوں کے بیان کرنے کا ذمہ دار قرار دیتی ہے لیکن قرآن
کریم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق فرماتا ہے وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتَابَ
وَالْحِكْمَة یہ نبی تمہیں احکام الہیہ اور اُن کی حکمتیں بتاتا ہے۔پس اسلام ممتاز ہے اس
لے
بقره: ۱۵۲
بات میں کہ اس کا نبی دنیا کے لئے اُسوہ حسنہ بھی ہے اور جبر سے اپنے احکام نہیں منواتا بلکہ
جب کوئی حکم دیتا ہے تو اپنے اتباع کے ایمانوں کو مضبوط کرنے اور اُن کے جوش کو زیادہ
کرنے کے لئے یہ بھی بتاتا ہے کہ اس نے جو احکام دیئے ہیں اُن کے اندر ملت، افرادِ
اُمت اور باقی بنی نوع انسان کے لئے کیا کیا فوائد مخفی ہیں اسی طرح اسلام ممتاز ہے
دوسرے مذاہب سے اپنی تعلیم کے لحاظ سے۔اسلام کی تعلیم چھوٹے اور بڑے ،غریب
اور امیر عورت اور مردہ مشرقی اور مغربی ، کمزور اور طاقتور ،حاکم اور رعایا، آقا اور
مزدور، خاوند اور بیوی، ماں باپ اور اولاد، بائع و مشتری ہمسائے اور مسافر سب کے لئے
راحت ، امن اور ترقی کا پیغام ہے۔وہ بنی نوع انسان میں سے کسی گروہ کو اپنے خطاب
سے محروم نہیں کرتی۔وہ اگلی اور پچھلی تمام اقوام کے لئے ایک ہدایت نامہ ہے جس طرح
عالم الغیب خدا کی نظر پتھروں کے نیچے پڑے ہوئے ذروں پر بھی پڑتی ہے اور آسمان میں
چمکنے والے ستاروں پر بھی۔اسی طرح مسلمانوں کی مذہبی تعلیم غریب سے غریب اور کمزور
سے کمزور انسانوں کی ضرورتوں کو بھی پورا کرتی ہے اور امیر سے امیر اور قوی سے قوی
انسانوں کی احتیاجوں کو بھی دور کرتی ہے۔غرض اسلام صرف گزشتہ مذاہب کی ایک نقل
نہیں بلکہ وہ مذہب کی زنجیر کی آخری کڑی اور نظامِ روحانی کا سورج ہے اور اُس کی کسی
بات سے دوسرے مذہب کا قیاس کرنا درست نہیں۔مذہب کے نام میں بیشک سب
شریک ہیں ، اسی طرح جس طرح ہیرا اور کوئلہ کار بن کے نام میں شریک ہیں لیکن ہیرا ہیرا
ہی ہے اور کوئلہ کوئلہ ہی ہے۔جس طرح پتھر کا نام کنکریلے پتھر اور سنگ مرمر دونوں پر بولا جا
سکتا ہے لیکن کنکریلا پتھر کنکریلا پتھر ہی ہے اور سنگ مرمر سنگ مرمر ہی ہے پس یہ خیال کر
لینا کہ چونکہ اسلام میں کلمہ پایا جاتا ہے اس لئے باقی مذاہب کا بھی کلمہ ہوتا ہوگا یہ محض نا
واقفیت ہے اور قرآن کریم پر غور نہ کرنے کا نتیجہ ہے اس سے بڑھ کر ظلم یہ ہے کہ
بعض لوگوں نے تو لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ إِبْرَاهِيمُ خَلِيلُ اللهِ - لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُوسَى
كَلِيمُ الله اور لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ عِيسَى رُوحُ اللہ کے کلمات بھی پیش کر دیئے ہیں اور
کہا ہے کہ یہ پہلے مذاہب کے کلمے ہیں حالانکہ تو رات اور انجیل اور عیسائی لٹریچر میں ان
کلموں کا کہیں نام و نشان بھی نہیں۔مسلمانوں میں آج ہزاروں خرابیاں پیدا ہو چکی
ہیں لیکن کیا وہ اپنا کلمہ بھول گئے ہیں؟ پھر یہ کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ عیسائی اور یہودی
اپنا کلمہ بھول گئے ہیں۔اگر وہ اپنا کلمہ بھول گئے ہیں اور ان کی کتابوں سے بھی یہ کلمے
غائب ہو گئے ہیں تو مسلمانوں کو یہ کلمے کس نے بتائے ہیں۔حق یہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی اور نبی کا کلمہ نہیں تھا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
خصوصیتوں میں سے ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ سارے نبیوں میں سے صرف آپ کو کلمہ
ملا ہے اور کسی نبی کو کلمہ نہیں ملا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کلمہ میں اقرار رسالت کو اقرار توحید کے
ساتھ ملادیا گیا ہے اور اقرار توحید ایک دائی صداقت ہے وہ کبھی مٹ نہیں سکتی۔چونکہ پہلے
نبیوں کی نبوت کے زمانہ نے کسی نہ کسی وقت ختم ہو جانا تھا اس لئے خدا تعالیٰ نے ان میں
سے کسی نبی کے نام کو اپنے نام کے ساتھ ملا کر نہیں بیان کیا لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کی نبوت نے چونکہ قیامت تک چلتے چلے جانا تھا اور آپ
کا زمانہ کبھی ختم نہیں ہونا تھا
اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کی رسالت اور آپ کے نام کو کم یہ تو حید کے ساتھ ملا کر بیان کیا
تا دنیا کو یہ بتا دے کہ جس طرح لا اله الا اللہ کبھی نہیں مٹے گا اسی طرح محمد رَسُولُ
اللہ بھی کبھی نہیں مٹے گا۔تعجب ہے کہ یہودی نہیں کہتا کہ موسیٰ علیہ السلام کا کوئی کلمہ
تھا۔عیسائی نہیں کہتا کہ عیسی علیہ السلام کا کوئی کلمہ تھا۔صابی نہیں کہتا کہ ابراہیم علیہ السلام کا
کوئی کلمہ تھا لیکن مسلمان جس کے نبی کی کلمہ خصوصیت تھا جس کے نبی کو اللہ تعالیٰ نے کلمہ
سے ممتاز کیا تھا، جس کو کلمہ کے ذریعہ سے دوسری قوموں پر فضیلت دی گئی وہ بڑی فراخ دلی
سے اپنے نبی کی اس فضیلت کو دوسرے نبیوں میں بانٹنے کے لئے تیار ہو جاتا ہے اور جبکہ
ان نبیوں کی اپنی امتیں کسی کلمہ کی دعویدار نہیں۔یہ اُن کی طرف سے کلمے بنا کر آپ پیش
کر دیتا ہے کہ یہودیوں کا یہ کلمہ تھا اور ابراہیمیوں
کا یہ تھا اور عیسائیوں کا یہ کلمہ تھا۔خلاصہ کلام یہ کہ ہر مذہب کے لئے کلمہ کا ہونا ضروری نہیں۔اگر ضروری ہوتا تب
بھی احمدیت کا کوئی نیا کلمہ نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ احمدیت کوئی نیا مذہب نہیں۔احمدیت
صرف اسلام کا نام ہے۔احمدیت اسی کلمہ پر ایمان رکھتی ہے جس کو محمد رسول
اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے پیش کیا۔یعنی
لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ
احمدیوں کے نزدیک اس مادی جہان کا پیدا کرنے والا ایک خدا ہے جو وحدہ لاشریک ہے
جس کی قوتوں اور طاقتوں کی کوئی انتہاء نہیں۔جو رب ہے ، رحمن ہے ، رحیم ہے، مالک یوم
الدین ہے۔اُس کے اندر وہ تمام صفات پائی جاتی ہیں جو قرآن کریم میں بیان ہوئی
ہیں اور وہ اُن تمام باتوں سے منزہ ہے جن باتوں سے قرآن کریم نے اُسے منزہ قرار دیا
ہے اور احمدیوں کے نزدیک محمد بن عبد اللہ بن عبد المطلب قرشی ملکی صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ تعالیٰ کے رسول تھے اور سب سے آخری شریعت آپ پر نازل ہوئی۔آپ بجھی اور
عربی ، گورے اور کالے، تمام اقوام اور تمام نسلوں کی طرف مبعوث ہوئے۔آپ کا زمادیہ
نبوت ادعائے بنوت سے لے کر اُس وقت تک ممتد ہے جب تک کہ دنیا کے پردہ پر کوئی
متنفس زندہ ہے، آپ کی تعلیم ہر انسان کے لئے واجب العمل ہے اور کوئی انسان ایسا