احمدیوں کا ختمِ نبو٘ت کے متعلق بعض شکوک کا ازالہ

احمدیت کا پیغام

نہیں جس پر حجت تمام ہوگئی ہو اور وہ آپ پر ایمان نہ لایا ہو اور وہ خدائی عذاب کا مستحق نہ
ہو۔ہر ایک شخص جس تک آپ
کا نام پہنچا اور جس کے سامنے آپ کی صداقت کے دلائل
بیان کئے گئے وہ مکلف ہے آپ پر ایمان لانے کے لئے اور بغیر آپ پر ایمان لائے وہ
نجات کا حقدار نہیں اور بچی پاکیزگی محض آپ ہی کے نقش قدم پر چل کر حاصل ہو سکتی ہے۔احمدیوں کے متعلق بعض شکوک کا ازالہ
ختم نبوت کے متعلق احمد یوں کا عقیدہ
مذکورہ بالا نا واقف گروہ میں سے بعض لوگ یہ خیال بھی کرتے ہیں کہ احمدی ختم
ثبوت کے قائل نہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین نہیں مانتے۔یہ
محض دھو کے اور ناواقفیت کا نتیجہ ہے۔جب احمدی اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور کلمہ
شہادت پر یقین رکھتے ہیں تو یہ کیونکر ہوسکتا ہے کہ وہ ختم نبوت کے منکر ہوں اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین نہ مانیں۔قرآن کریم میں صاف طور پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ
النبي محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم میں سے کسی جوان مرد کے باپ نہ ہیں نہ آئندہ
ہوں گے لیکن آپ اللہ تعالیٰ کے رسول اور خاتم النبیین ہیں ،قرآن کریم پر ایمان رکھنے والا
آدمی اس آیت کا انکار کس طرح کر سکتا ہے۔پس احمدیوں کا ہرگز یہ عقیدہ نہیں کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ باللہ خاتم النبیین نہیں تھے۔جو کچھ احمدی کہتے ہیں وہ صرف یہ
احزاب : ۴۱

ہے کہ خاتم النبیین کے وہ معنی جو اس وقت مسلمانوں میں رائج ہیں نہ تو قرآن کریم کی
مذکورہ بالا آیت پر چسپاں ہوتے ہیں اور نہ اُن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت
اور شان اُس طرح ظاہر ہوتی ہے جس عزت اور شان کی طرف اس آیت میں اشارہ کیا گیا
ہے اور احمدی جماعت خاتم النبیین کے وہ معنی کرتی ہے جو عربی لغت میں عام طور پر
متداول ہیں اور جن معنوں کی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور حضرت علی رضی اللہ
عنہ اور بعض دوسرے صحابہ تائید کرتے ہیں اور جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
شان اور آپ کی منزلت بہت بڑھ جاتی ہے اور تمام بنی نوع انسان پر آپ کی فضیلت
ثابت ہوتی ہے۔پس احمدی ختم نبوت کے منکر نہیں بلکہ ختم نبوت کے ان معنوں کے منکر
ہیں جو عام مسلمانوں میں موجودہ زمانہ میں غلطی سے رائج ہو گئے ہیں ورنہ ختم نبوت
کا انکار
تو گفر ہے اور احمدی خدا تعالیٰ کے فضل سے مسلمان ہیں اور اسلام پر چلنا ہی نجات کا واحد
ذریعہ سمجھتے ہیں۔قرآن کریم
انہی ناواقف لوگوں میں سے بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ احمدی قرآن شریف
پر پورا ایمان نہیں رکھتے بلکہ صرف چند سیپاروں
کو مانتے ہیں چنانچہ مجھے حال میں کوئٹہ میں
درجنوں آدمیوں نے مل کر بتایا کہ ہمیں علماء نے بتایا ہے کہ احمدی سارے قرآن کو
نہیں مانتے یہ بھی ایک اتہام ہے جو احمدیت کے دشمنوں نے احمدیت پر لگایا
ہے۔احمدیت قرآن کریم کو ایک نہ تبدیل ہونے والی اور نہ منسوخ ہونے والی کتاب قرار
دیتی ہے۔احمدیت بسم اللہ کی سب سے لے کر والناس کے س تک ہر ایک حرف اور

ہر ایک لفظ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے
سمجھتی اور قابل عمل تسلیم کرتی ہے۔احمدیوں کا فرشتوں کے متعلق عقیدہ
انہی نا واقف لوگوں میں سے بعض لوگ یہ الزام لگاتے ہیں کہ احمدی فرشتوں اور
شیطان کے قائل نہیں یہ الزام بھی محض اتہام ہے۔فرشتوں کا ذکر بھی قرآن کریم میں موجود
ہے اور شیطان کا ذکر بھی قرآن کریم میں موجو د ہے۔جن چیزوں کا ذکر قرآن کریم
میں موجود ہے ، قرآن کریم پر ایمان کا دعوی کرتے ہوئے ان چیزوں کا انکار احمدیت کر
ہی کس طرح سکتی ہے۔ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے فرشتوں پر پورا ایمان رکھتے ہیں بلکہ
احمدیت سے جو برکات ہمیں حاصل ہوئی ہیں اُن کی وجہ سے نہ صرف یہ کہ ہم فرشتوں پر
ایمان لاتے ہیں بلکہ ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ فرشتوں کے ساتھ قرآن کریم کی مدد سے
تعلق بھی پیدا کیا جا سکتا ہے اور اُن سے علوم روحانیہ بھی سیکھے جاسکتے ہیں۔خود راقم الحروف نے کئی علوم فرشتوں سے سیکھے۔مجھے ایک دفعہ ایک فرشتہ نے
سورہ فاتحہ کی تفسیر پڑھائی اور اُس وقت سے لے کر اس وقت تک سورہ فاتحہ کے اس قدر
مطالب مجھ پر کھلے ہیں کہ اُن کی حد ہی کوئی نہیں اور میرا دعوی ہے کہ کسی مذہب و ملت کا
آدمی روحانی علوم میں سے کسی مضمون کے متعلق بھی جو کچھ اپنی ساری کتاب میں نکال سکتا
ہے اس سے بڑھ کر مضامین خدا تعالیٰ کے فضل سے میں صرف سورہ فاتحہ سے نکال سکتا
ہوں۔مدتوں سے میں دنیا کو یہ چیلنج دے رہا ہوں مگر آج تک کسی نے اس چیلنج کو قبول نہیں
کیا۔ہستی باری تعالیٰ کا ثبوت، توحید الہی کا ثبوت، رسالت اور اس کی ضرورت ،شریعتِ
کاملہ کی علامات اور بنی نوع انسان کے لئے اس کی ضرورت ، دعا، تقدیر، کشر ونشر، جنت و

۱۲
دوزخ۔ان تمام مضامین پر سورہ فاتحہ سے ایسی روشنی پڑتی ہے کہ دوسری کتب کے
سینکڑوں صفحات بھی اتنی روشنی انسان
کو نہیں پہنچاتے۔پس فرشتوں کے انکار کا تو کوئی
سوال ہی نہیں احمدی تو فرشتوں سے فائدہ اٹھانے کا بھی مدعی ہے باقی رہا شیطان۔سو
شیطان تو ایک گندی چیز ہے اس پر ایمان لانے کا تو سوال ہی کوئی نہیں۔ہاں اس کے وجود
کا علم ہمیں قرآن کریم سے حاصل ہوتا ہے اور ہم اس کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں اور نہ
صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمارے ذمہ یہ کام لگایا ہے کہ
ہم شیطان کی طاقت کو توڑیں اور اس کی حکومت کو مٹائیں۔شیطان کو بھی میں نے خواب
میں دیکھا ہے اور ایک دفعہ تو میں نے اس سے گشتی بھی کی ہے اور خدائے تعالیٰ کی مدد سے
اور کلمات تعوذ کی برکت سے اس کو شکست بھی دی ہے، اور ایک دفعہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا
کہ جس کام کے لئے تم مقرر کئے جاؤ گے اس کے رستہ میں شیطان اور اسکی اولاد بہت سی
روکیں ڈالے گی تم اس کی روکوں کی پرواہ نہ کرنا اور یہ فقرہ کہتے ہوئے بڑھتے چلے جانا
کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ تب میں اس جہت کو چلا جس جہت کی طرف جانے کا
خدا تعالیٰ نے مجھے ارشاد فرمایا تھا اور میں نے دیکھا کہ شیطان اور اس کی اولاد مختلف طریق
سے مجھے دھمکانے اور ڈرانے کی کوشش کرنے لگی۔بعض جگہ پر صرف سر ہی سر سامنے آ
جاتے تھے اور مجھے ڈرانے کی کوشش کرتے تھے بعض جگہ خالی دھڑ آ جاتے تھے۔بعض جگہ شیطان شیروں اور چیتوں کی شکل بدل کر یا ہاتھیوں کی شکل بدل کر آتا تھا مگر الہی
حکم کے ماتحت میں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہ کی اور یہی کہتے ہوئے بڑھتا چلا
گیا کہ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ، خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ جب کبھی میں یہ فقرہ
پڑھتا تھا شیطان اور اس کی اولا د بھاگ جاتی تھی اور میدان صاف ہو جاتا تھا مگر تھوڑی

دیر کے بعد وہ پھر ایک نئی شکل اور نئی صورت میں میرے سامنے آتا تھا۔مگر اس دفعہ بھی
یہی حربہ اس کے مٹانے میں کامیاب ہو جاتا تھا حتی کہ منزل مقصود آگئی اور شیطان کلی طور
پر میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔اسی رؤیا کی بنا پر میں اپنی تمام اہم تحریروں پر سر نامہ سے
او پر خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ کا فقرہ لکھا کرتا ہوں۔پس ہم ملائکہ پر ایمان رکھتے
ہیں اور شیطان کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ احمدی لوگ معجزات کے منکر ہیں۔یہ بھی واقعات کے
خلاف ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات تو الگ رہے ہم تو اس بات کے
بھی قائل ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بچے اتباع کو بھی اللہ تعالیٰ معجزات عطا
فرماتا ہے۔قرآن کریم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات سے بھرا ہوا ہے اور ان
کا انکارصرف ایک ازلی اور ابدی اندھا ہی کر سکتا ہے۔نجات کے متعلق احمدیوں کا عقیدہ
بعض لوگ احمدیت کے متعلق اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ احمد یہ عقیدہ کی رُو سے
احمدیوں کے سوا باقی تمام لوگ جہنمی ہیں۔یہ بھی محض ناواقفیت یا دشمنی کا نتیجہ ہے۔ہمارا
ہرگز یہ عقیدہ نہیں کہ احمدیوں کے سوا باقی تمام لوگ جہنمی ہیں۔ہمارے نزدیک یہ ہوسکتا
ہے کہ کوئی احمدی ہو لیکن وہ جہنمی ہو جائے جس طرح یہ بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی احمدی نہ ہو اور
وہ جنت میں چلا جائے کیونکہ جنت صرف منہ کے اقرار کا نتیجہ نہیں۔جنت بہت سی ذمہ
داریوں کو پورا کرنے کے نتیجہ میں ملتی ہے۔اسی طرح دوزخ صرف منہ کے انکار کا نتیجہ
نہیں بلکہ دوزخ کا شکار بننے کے لئے بہت سی شرطیں ہیں۔کوئی انسان دوزخ میں نہیں جا

۱۴
سکتا جب تک اُس پر حجت تمام نہ ہو۔خواہ وہ بڑی سے بڑی صداقت کا منکر ہی کیوں نہ
ہو۔خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ بچپن میں مر جانے والے یا بلند
پہاڑوں میں رہنے والے یا جنگلوں میں رہنے والے یا اتنے بڑھے جن کی سمجھ ماری گئی ہو
یا پاگل جو عقل سے کورے ہوں ان لوگوں سے مؤاخذہ نہیں ہوگا بلکہ خدا تعالیٰ قیامت کے
دن ان لوگوں کی طرف دوبارہ نبی مبعوث فرمائے گا اور اُن کو سچ اور جھوٹ کے پہچاننے کا
موقع دیا جائے گا تب جس پر حجت تمام ہوگی وہ دوزخ میں جائے گا اور جو ہدایت قبول
کرے گا وہ جنت میں جائے گا۔پس یہ غلط ہے کہ احمدیوں کے نزدیک ہر وہ شخص جو
احمدیت میں داخل نہیں ہوتا دوزخی ہے۔نجات کے متعلق ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ ہر وہ شخص جو
صداقت کے سمجھنے سے گریز کرتا ہے اور یہ کوشش کرتا ہے کہ صداقت اس کے کان میں نہ
پڑے تا کہ اسے ماننی نہ پڑے یا جس پر مجبت تمام ہو جائے مگر پھر بھی ایمان نہ لائے خدا
تعالیٰ کے نزدیک قابل مؤاخذہ ہے لیکن ایسے شخص کو بھی اگر خدا تعالیٰ چاہے تو معاف کر سکتا
ہے اس کی رحمت کی تقسیم ہمارے ہاتھ میں نہیں۔ایک غلام اپنے آقا کو سخاوت سے باز
نہیں رکھ سکتا۔خدا تعالیٰ ہمارا آقا ہے اور ہمارا بادشاہ ہے اور ہمارا خالق ہے اور ہمارا مالک
ہے۔اگر اس کی حکمت اور اس کا علم اور اس کی رحمت کسی ایسے شخص کو بھی بخشتا چاہے جس کی
عام حالات کے مطابق بخشش ناممکن نظر آتی ہو تو ہم کون ہیں جو اس کے ہاتھ کو روکیں اور
ہم کون ہیں جو اُس کو بخشش سے باز رکھیں۔نجات کے متعلق تو احدیت کا عقیدہ اتنا وسیع ہے کہ اس کی وجہ سے
بعض مولویوں نے احمدیوں پر کفر کا فتویٰ لگایا ہے یعنی ہم لوگ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ کوئی
انسان بھی دائمی عذاب میں مبتلا نہیں ہوگا، نہ مومن نہ کا فر۔کیونکہ قرآن کریم میں اللہ

۱۵
تعالیٰ فرماتا ہے وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَى اے میری رحمت نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا
ہے اور پھر فرماتا ہے کہ فَأُتُهُ هَاوِيَةٌ 10 کافر اور دوزخ کی آپس کی نسبت ایسی ہی
ہوگی جیسے عورت اور اس کے بچہ کی ہوتی ہے اور پھر فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ
وَالإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ سے تمام جن و انس کو میں نے اپنا عبد بنانے کے لئے پیدا
کیا ہے۔ان اور ایسی ہی بہت سی آیات کے ہوتے ہوئے ہم کیوں کر مان سکتے ہیں کہ خدا
تعالیٰ کی رحمت آخر دوزخیوں کو نہیں ڈھانپ لے گی اور دوزخی جہنم کے رحم سے کبھی بھی
خارج نہ ہوگا اور وہ بندے جن کو خدا تعالیٰ نے اپنا عبد بنانے کے لئے پیدا کیا تھا وہ دائمی
طور پر شیطان کے عبد رہیں گے اور خد اتعالیٰ کے عبد نہیں بنیں گے اور خدا
تعالیٰ کی محبت بھری آواز کبھی بھی اُن کو مخاطب کر کے یہ نہیں کہے گی کہ فَادْخُلِي فِي
عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي " آؤ میرے بندوں میں داخل ہو کر میری جنت میں داخل
ہو جاؤ!
احمدیوں کا احادیث پر ایمان
بعض لوگ اس وہم میں مبتلا ہیں کہ احمدی حدیثوں
کو نہیں مانتے اور بعض لوگ یہ
الزام لگاتے ہیں کہ احمدی ائمہ فقہاء کو نہیں مانتے۔یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔احمدیت تقلید
اعراف: ۱۵۷
القارعة : ١٠
الدريت : ۵۷
الفجر :۳۱،۳۰

۱۶
وعدم تقلید کے مسئلہ میں بین بین راہ اختیار کرتی ہے۔احمدیت کی تعلیم یہ ہے کہ جو بات
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہو اس کے بعد کسی اور انسان کی آواز کو سننا محمد
رسول اللہ کی ہتک ہے۔آقا کے ہوتے ہوئے کسی غلام کی آواز نہیں سنی جاسکتی۔اُستاد کی
موجودگی میں کسی شاگرد سے سبق نہیں لیا جا سکتا۔آئمہ فقہاء خواہ کتنے بڑے ہوں بہر حال
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شاگرد اور محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں اُن
کی تمام عزت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں تھی اور اُن کی تمام شان محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں تھی۔پس جب کوئی بات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے ثابت ہو جائے اور اس کی علامت یہ ہے کہ وہ قول جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
طرف منسوب کیا جائے قرآن کریم کے مطابق ہو تو وہ بات ایک آخری فیصلہ ہے، ایک نہ
ٹلنے والا حکم ہے اور کوئی شخص اس بات کا حق نہیں رکھتا کہ وہ اس حکم کو ر ڈ کر دے یا اس کے
خلاف زبان کھولے لیکن چونکہ حدیث کے راوی انسان ہیں اور ان میں نیک بھی ہیں اور بد
بھی ہیں اور اچھے حافظوں والے بھی ہیں اور بُرے حافظوں والے بھی ہیں اور اچھے ذہن
والے بھی ہیں اور کند ذہن والے بھی ہیں۔اگر کوئی ایسی حدیث ہو جس کا مفہوم قرآن کریم
کے خلاف ہو تو چونکہ ہر ایک حدیث قطعی نہیں بلکہ خود آئمہ حدیث کے مسلمات کے مطابق
بعض حدیثیں قطعی ہیں اور بعض عام درجہ کی ہیں بعض مشکوک اور ظنی ہیں اور بعض وضعی
ہیں اس لئے قرآن
کریم جیسی قطعی کتاب کے مقابلہ میں جو حدیث آجائے گی اُس کو تسلیم
نہیں کیا جائے گا مگر جہاں قرآن کریم کی بھی کوئی نص صریح موجود نہ ہو اور حدیث بھی
ایسے ذرائع سے ثابت نہ ہو جو یقین اور قطعیت تک پہنچاتے ہوں یا حدیث کے الفاظ
ایسے ہوں کہ اُن سے کئی معنے نکل سکتے ہوں تو اس وقت یقیناً آئمہ فقہاء جنہوں نے اپنی

۱۷
عمریں قرآن کریم اور احادیث پر غور اور تدبر کرنے میں صرف کر دی ہیں اجتہاد کرنے
کے مستحق ہیں اور ایک عام آدمی جس نے نہ قرآن پر غور کیا ہے نہ حدیث پر غور کیا ہے یا
جس کا علم اور تفقہ اس قابل ہی نہیں ہے کہ وہ غور کر سکے، اس کا حق نہیں کہ وہ یہ کہے کہ امام
ابو حنیفہ یا امام احمد یا امام شافعی یا امالک یا دوسرے آئمہ دین کو کیا حق ہے کہ اُن کی بات کو
مجھ سے زیادہ وزن دیا جائے۔میں بھی مسلمان ہوں اور وہ بھی مسلمان۔اگر ایک عام
آدمی اور ایک ڈاکٹر کا مرض کے متعلق اختلاف ہو تو ایک ڈاکٹر کی رائے کو عام کی رائے پر
ترجیح دی جاتی ہے اور قانون میں اختلاف ہو تو ایک وکیل کی رائے کو غیر وکیل کی رائے پر
ترجیح دی جاتی ہے پھر کیا وجہ ہے کہ دینی معاملات میں ان آئمہ کی رائے کو تر جیح نہ دی
جائے جنہوں نے اپنی عمریں قرآن کریم اور حدیث پر تدبر کرنے پر صرف کر دی ہوں اور
جن کے ذہنی قوی بھی دوسرے لاکھوں آدمیوں سے اچھے ہوں اور جن کے تقویٰ اور جن
کی طہارت پر خدائی سلوک نے مہر لگادی ہو۔غرض احمدیت نہ گلی طور پر اہل حدیث کی
بات کی تائید کرتی ہے نہ گلی طور پر مقلدین کی تائید کرتی ہے۔احمدیت کا سیدھا سادھا
عقیدہ اس بارہ میں وہی ہے جو حضرت امام ابو حنیفہ کا تھا کہ قرآن کریم سب سے مقدم
ہے۔اس سے اتر کر احادیث صحیحہ ہیں اور اس سے اتر کر ماہرین فن کا استدلال اور اجتہاد
ہے۔اس عقیدہ کے مطابق احمدی بعض دفعہ اپنے آپ
کو حنفی بھی کہتے ہیں جس کے معنے یہ
بھی ہوتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ نے جو اصل مذہب کا بیان فرمایا ہے ہم اس کو صحیح تسلیم کرتے
ہیں اور بعض دفعہ احمدی اپنے آپ کو اہل حدیث بھی کہہ دیتے ہیں کیونکہ احمدیت کے
نزدیک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول جب وہ ثابت اور روشن ہو تمام بنی نوع انسان
کے اقوال پر فوقیت رکھتا ہے حتی کہ تمام آئمہ کے مجموعی اقوال پر بھی فوقیت رکھتا ہے۔

۱۸
احمدیوں کا تقدیر کے متعلق عقیدہ
ان
غلط فہمیوں میں سے جو نا واقفوں کو جماعت احمدیہ کے متعلق ہیں ایک غلط نہی یہ
بھی ہے کہ احمدی لوگ تقدیر کے منکر ہیں۔احمدی لوگ تقدیر کے ہرگز منکر نہیں۔ہم لوگ
اس بات کے قائل ہیں کہ خدا تعالیٰ کی تقدیر اس دُنیا میں جاری ہے اور قیامت تک جاری
رہے گی اور اس کی تقدیر کو کوئی بدل نہیں سکتا۔ہم صرف اسبات کے خلاف ہیں کہ چور کی
چوری، بے نماز کے ترک نماز ، جھوٹے کے جھوٹ ، دھو کے باز کے دھوکے، قاتل کے قتل
اور بد کار کی بدکاری کو خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کیا جائے اور اپنے منہ کی سیاہی خدا
تعالیٰ کے منہ پر ملنے کی کوشش کی جائے۔ہمارے نزدیک اللہ تعالیٰ نے اس دینا
میں تقدیر اور تدبیر کی دو نہریں ایک وقت میں چلائی ہیں اور بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا
یبْغِین کے ارشاد کے مطابق ان دونوں کے درمیان ایک ایسی حد فاصل مقرر کر دی ہے
کہ یہ
کبھی آپس میں ٹکراتی نہیں۔تدبیر کا میدان اپنی جگہ پر ہے۔اور تقدیر کا میدان اپنی
جگہ پر ہے جن امور کے لئے خدا تعالیٰ نے اپنی تقدیر کو لازم قرار دیا ہے ان میں تدبیر کچھ
نہیں کر سکتی اور جن امور کے لئے اس نے تدبیر کا رستہ کھولا ہے اُن میں تقدیر پر اُمید لگا کر
بیٹھے رہنا اپنے
پنے مستقبل کو خود تباہ کرنا ہے۔پس ہم جس بات کے مخالف ہیں وہ یہ ہے کہ
انسان اپنی بد اعمالیوں کو تقدیر کے پردہ میں چھپانے کی کوشش کرے اور اپنی
ستیوں اور غفلتوں کا جواز تقدیر کے لفظ سے نکالے اور جہاں خدا تعالیٰ نے تدبیر کا حکم
دیا ہے وہاں تقدیر پر آس لگائے بیٹھا رہے کیونکہ اس کا نتیجہ ہمیشہ خطرناک نکلتا
الرحمن : ۲۱

۱۹
ہے۔مسلمان خدائی تقدیر پر نظر رکھ کر بیٹھے رہے اور اس جد و جہد کو انہوں نے ترک کر دیا
جو قومی ترقی کے لئے ضروری ہوتی ہے اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ دین سے تو گئے تھے دُنیا سے
بھی گزر گئے۔اگر وہ اس امر کو مد نظر رکھتے کہ جن کاموں کے لئے خدا تعالیٰ نے تدبیر کا
دروازہ کھولا ہے ان میں تقدیر کو مدنظر رکھنے کی بجائے تدبیر کو مد نظر رکھنا چاہئے تو اُن کی
حالت اتنی نہ گرتی اور وہ اتنے زبوں حال نہ ہوتے جتنے کہ اب ہیں۔احمدیوں کا جہاد کے متعلق عقیدہ
احمدیت کے متعلق جو غلط فہمیاں ہیں اُن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ احمدی جہاد
کے منکر ہیں۔یہ درست نہیں۔احمدی جہاد کے منکر نہیں۔احمدیوں کا عقیدہ صرف یہ ہے کہ
جنگیں دو قسم کی ہوتی ہیں ایک جہاد اور ایک محض جنگ۔جہاد صرف اس جنگ کو کہتے
ہیں جس میں مذہب کو بچانے کے لئے لڑائی کی جائے اور ایسے دشمنوں کا مقابلہ کیا جائے جو
مذہب کو تلوار کے زور سے مٹانا چاہتے ہیں اور جو شجر کی نوک سے عقیدہ تبدیل کروانا چاہتے
ہیں، اگر دنیا میں ایسے واقعات ظاہر ہوں تو جہاد ہر مسلمان پر فرض ہو جاتا ہے مگر ایسے جہاد
کے لئے ایک یہ بھی شرط ہے کہ اس جہاد کا اعلان امام کی طرف سے ہونا چاہئے تا
مسلمانوں کو معلوم ہو سکے کہ ان میں سے کن کن کو جہاد میں شامل ہونا چاہئے اور کن کن کو
اپنی باری کا انتظار کرنا چاہئے۔اگر ایسا نہ ہو تو ایسے جہاد کے موقع کے آنے پر جو مسلمان
بھی جہاد میں شامل نہ ہو گا وہ گنہگار ہو گا لیکن اگر امام ہو تو وہی مسلمان گنہ گار ہو گا جس کو جہاد
کے لئے بلایا جائے اور وہ نہ آئے۔جب احمدی جماعت کسی ملک میں جہاد کا انکار کرتی تھی
تو اس لئے کرتی تھی کہ مذہب کو بزور شمشیر بدلوانے کی کوشش انگریز نہیں کر رہے

تھے۔اگر احمدی جماعت کا یہ خیال غلط تھا اور واقعہ میں انگریز شمشیر سے مذہب بدلوانے
کی کوشش کر رہے تھے تو پھر یقیناً جہاد واجب تھا مگر سوال یہ ہے کہ کیا جہاد کے واجب
ہو جانے کے بعد ہر مسلمان نے تلوار اٹھا کر انگریز کا مقابلہ کیا ؟ اگر نہیں کیا تو احمدی تو
خدا تعالیٰ کو یہ جواب دیں گے کہ ہمارے نزدیک ابھی جہاد کا وقت نہیں آیا تھا اگر ہم نے
غلطی کی تو ہماری غلطی اجتہادی تھی لیکن ان کے مخالف مولوی کیا جواب دیں گے؟ کیا وہ یہ
کہیں گے کہ اے خدا جہاد کا وقت تو تھا اور ہم یقین رکھتے تھے کہ یہ جہاد کا وقت ہے اور ہم
سمجھتے تھے کہ جہاد فرض ہو گیا ہے لیکن اے ہمارے خدا ہم نے جہاد نہیں کیا کیونکہ ہمارے
دل ڈرتے تھے اور نہ ہم نے ان لوگوں کو جہاد کے لئے آگے بھجوایا جن کے دل
نہیں ڈرتے تھے کیونکہ ہم ڈرتے تھے کہ ایسا کرنے سے بھی انگریز ہم کو پکڑ لیں گے
میں یہ فیصلہ مُنصف مزاج لوگوں پر ہی چھوڑتا ہوں کہ ان دونوں جوابوں میں سے کون سا
جواب خدا تعالیٰ کے نزدیک زیادہ قابل قبول ہے۔اب تک تو جو کچھ میں نے کہا وہ ان لوگوں کے وساوس کو دور کرنے کے لئے کہا ہے
جو احمدیت کا سرسری مطالعہ بھی نہیں رکھتے اور جو احمدیت کے پیغام کو اس کے دشمن سے
سنتے یا بغیر احمدیت کا مطالعہ کرنے کے اپنے دلوں سے احمدیت کے عقائد اور احمدیت کی
تعلیم بنانا چاہتے ہیں۔اب میں ان لوگوں کو مخاطب کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے احمدیت کا
ایک حد تک مطالعہ کیا ہے اور جو جانتے ہیں کہ احمدی خدا تعالیٰ کی توحید پر یقین رکھتے ہیں
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر بھی یقین رکھتے ہیں ، قرآن کریم کو بھی مانتے
ہیں ،حدیث کو بھی مانتے ہیں، نمازیں بھی پڑھتے ہیں، روزے بھی رکھتے ہیں، حج بھی
کرتے ہیں، زکوۃ بھی دیتے ہیں، حشر ونشر اور جزا وسزا پر بھی ایمان رکھتے ہیں۔لیکن وہ

آج 10 میں سے 10 باقی