نئی جماعت بنانے کی وجہ
احمدیت کا پیغام
۲۱
حیران ہیں کہ جب احمدی دوسرے مسلمانوں کی طرح مسلمان ہیں تو پھر اس نئے فرقہ کو
قائم کرنے کی ضرورت کیا ہے؟ اُن کے نزدیک احمدیوں کا عقیدہ اور احمدیوں کا عمل قابل
اعتراض نہیں لیکن اُن کے نزدیک ایک نئی جماعت بنا نا قابل اعتراض امر ہے کیونکہ جب
فرق کوئی نہیں تو افتراق کرنے کی وجہ کیا ہوئی اور جب اختلاف نہیں تو دوسری مسجد بنانے کا
مقصد کیا ہوا؟
نئی جماعت بنانے کی وجہ
اس سوال کا جواب دو طرح دیا جا سکتا ہے۔عقلی طور پر اور روحانی طور پر عقلی طور
پر اس سوال کا جواب یہ ہے کہ جماعت صرف تعداد کا نام نہیں۔ہزار ، لاکھ یا کروڑ افراد کو
جماعت نہیں کہتے بلکہ جماعت اُن افراد کے مجموعہ کو کہتے ہیں جو متحد ہو کر کام کرنے کا
فیصلہ کر چکے ہوں اور ایک متحدہ پروگرام کے مطابق کام کر رہے ہوں ایسے افراد اگر پانچ
سات بھی ہوں تو جماعت ہے اور جن میں یہ بات نہ ہو وہ کروڑوں بھی جماعت
نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب مکہ میں نبوت کا دعوی کیا تو پہلے دن آپ پر
صرف چار آدمی ایمان لائے تھے آپ پانچویں تھے ، باوجود پانچ ہونے کے آپ ایک
جماعت تھے مگر منہ کی آٹھ دس ہزار کی آبادی جماعت نہیں تھی نہ عرب کی آبادی جماعت
تھی۔کیونکہ نہ اُنہوں نے متحد ہو کر کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور نہ ان کا کوئی متحدہ پروگرام
تھا پس اس قسم کا سوال کرنے سے پہلے یہ دیکھنا چاہئے کہ کیا اس وقت مسلمان کوئی
جماعت ہیں؟ کیا دنیا کے مسلمان تمام معاملات میں آپس میں مل کر کام کرنے کا فیصلہ کر
چکے ہیں یا ان کا کوئی متحدہ پروگرام ہے؟ جہاں تک ہمدردی کا سوال ہے میں مانتا ہوں کہ
۲۲
مسلمانوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے متعلق ہمدردی ہے مگر وہ بھی سارے
مسلمانوں میں نہیں۔کچھ کے دلوں میں ہے اور کچھ کے دلوں میں نہیں۔اور پھر کوئی ایسا
نظام موجود نہیں جس کے ذریعہ سے اختلاف کو مٹایا جا سکے۔اختلاف تو جماعت میں بھی
ہوتا ہے بلکہ نبیوں کے وقت کی جماعت میں بھی ہوتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
زمانہ میں بھی بعض دفعہ انصار اور مہاجرین کا اختلاف ہو گیا اور بعض دفعہ بعض دوسرے
قبائل میں اختلاف ہو گیا لیکن جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرما دیا تو اس
وقت سب اختلاف مٹ گیا۔اسی طرح خلافت کے ایام میں بھی اختلاف پیدا ہو جاتا تھا
لیکن جب کوئی اختلاف پیدا ہوتا تو خلفاء فیصلہ کرتے اور وہ اختلاف مٹ جاتا۔خلافت
کے ختم ہونے کے بعد بھی کوئی ستر سال تک مسلمان ایک حکومت کے نیچے
رہے۔جہاں جہاں بھی مسلمان تھے وہ ایک نظام کے تابع تھے۔وہ نظام بُرا تھا یا اچھا تھا
بہر حال اُس نے مسلمانوں کو ایک رشتہ سے باندھ رکھا تھا۔اس کے بعد اختلاف ہوا اور
مسلمان دو گروہوں میں تقسیم ہو گئے۔سپین کا ایک حلقہ بن گیا اور باقی دنیا کا ایک حلقہ بن
گیا۔یہ اختلاف تو تھا مگر بہت ہی محدود اختلاف تھا۔دنیا کے مسلمانوں کا بیشتر حصہ پھر بھی
ایک نظام کے نیچے چل رہا تھا مگر تین سو سال گزرنے کے بعد یہ انتظام ایسا ٹوٹا کہ تمام
مسلمانوں میں اختلاف پیدا ہو گیا اور ان میں تشئت اور پراگندگی پیدا ہوگئی۔رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے بیچ فرمایا تھا کہ خَيْرُ الْقُرُونِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ ثُمَّ
الَّذِينَ يَلُوْنَهُمْ يَفْشُوا الْكَذِبُ سب سے اچھی صدی میری ہے ان سے اتر کر وہ
لوگ ہوں گے جو دوسری صدی میں ہوں گے اور ان سے اتر کر وہ لوگ ہوں گے جو تیسری
مسلم کتاب الفضائل في فضل الصحابة ثمّ الّذين يلونهم
۲۳
صدی میں ہوں گے۔پھر دُنیا میں سے سچائی مٹ جائے گی اور ظلم وتشد داور اختلاف کا
دور دورہ ہو جائے گا اور ایسا ہی ہوا اور پھر یہ اختلاف بڑھتا ہی چلا گیا یہاں تک کہ گزشتہ
تین صدیوں میں تو مسلمان اپنی طاقت بالکل کھو بیٹھے۔گجاوہ وقت تھا کہ یورپ ایک ایک
مسلمان بادشاہ سے ڈرتا تھا اور اب یورپ اور امریکہ کی ایک ایک طاقت کا مقابلہ کرنے
کی سکت سارے عالم اسلام میں بھی نہیں۔یہودیوں کی کتنی چھوٹی سی حکومت فلسطین میں
بنی ہے۔شام، عراق، لبنان ، سعودی عرب، مصر اور فلسطین کی فوجیں اس کا مقابلہ کر رہی
ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یو۔این۔اونے جو علاقہ یہودیوں کو دیا تھا اس سے بہت زیادہ
اس وقت یہودیوں کے قبضہ میں ہے۔یہ درست ہے کہ یہودی حکومت کی مدد امریکہ اور
انگلستان کر رہے ہیں لیکن سوال بھی تو یہی ہے کہ کبھی تو مسلمانوں کی ایک ایک حکومت
سارے مغرب پر غالب تھی اور اب مغرب کی بعض حکومتیں سارے مسلمانوں سے زیادہ
طاقت ور ہیں۔پس جماعت کا جو مفہوم ہے اس وقت اس کے مطابق مسلمانوں کی کوئی
جماعت نہیں۔حکومتیں ہیں جن میں سب سے بڑی پاکستان کی حکومت ہے جو اللہ
تعالیٰ کے فضل سے اب قائم ہوئی ہے لیکن اسلام پاکستان کا نام نہیں ، نہ اسلام مصر کا نام
ہے، نہ اسلام شام کا نام ہے، نہ اسلام ایران کا نام ہے، نہ اسلام افغانستان کا نام ہے، نہ
اسلام سعودی عرب کا نام ہے، اسلام تو اُس رشتہ وحدت کا نام ہے جس نے سارے
مسلمانوں کو یکجا کر دیا تھا اور ایسا کوئی نظام اس وقت دنیا میں موجود نہیں۔پاکستان کو
افغانستان سے ہمدردی ہے افغانستان کو پاکستان سے ہمدردی ہے لیکن نہ پاکستان
افغانستان کی ہر بات ماننے کے لئے تیار ہے نہ افغانستان پاکستان کی ہر بات ماننے کے
لئے تیا رہے۔دونوں کی سیاست الگ الگ ہے اور دونوں اپنے اندرونی معاملات
۲۴
میں آزاد ہیں۔یہی حال افراد کا ہے۔افغانستان کے باشندے اپنی جگہ پر آزاد
ہیں۔پاکستان کے باشندے اپنی جگہ پر آزاد ہیں۔مصر کے باشندے اپنی جگہ پر آزاد
ہیں۔ان کو ایک لڑی میں پرونے والی کوئی چیز نہیں۔پس اس وقت مسلمان بھی ہیں
مسلمانوں کی حکومتیں بھی ہیں اور ان میں سے بعض حکومتیں خدا تعالیٰ کے فضل سے مضبوط
ہو رہی ہیں لیکن پھر بھی مسلمان ایک جماعت نہیں۔فرض کرو پاکستان
کا بیڑا اتنا مضبوط ہو
جائے کہ تمام بحر الہند میں حکومت کرنے لگ جائے۔اس کی فوج اتنی مضبوط ہو جائے کہ
ہندوستان یونین اس سے کانپنے لگ جائے۔اس کی اقتصادی حالت اتنی بڑھ جائے کہ دُنیا
کی منڈیوں پر اس کا قبضہ ہو جائے بلکہ اس کی اتنی طاقت بڑھ جائے کہ امریکہ کی طاقت
سے بھی بڑھ جائے تو کیا ایران، شام، فلسطین اور مصر اپنے آپ کو پاکستان میں مدغم کرنے
کے لئے تیار ہو جائیں گے؟ ظاہر ہے کہ نہیں۔وہ پاکستان کی عظمت کا اقرار کرنے کے
لئے تیار ہوں گے وہ اس سے ہمدردی کرنے کے لئے تیار ہوں گے مگر وہ اپنی ہستی کو اس
میں مٹا دینے کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔پس گو خدا تعالیٰ کے فضل سے مسلمانوں کی
سیاسی حالت بہتر ہو رہی ہے اور بعض نئی اسلامی حکومتیں قائم ہو رہی ہیں لیکن باوجود اس
کے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک اسلامی جماعت نہیں کہہ سکتے کیونکہ وہ مختلف
سیاستوں میں بٹے ہوئے ہیں اور الگ الگ حکومتوں میں تقسیم ہیں۔ان سب کی آواز کو
ایک جگہ جمع کرنے والی کوئی طاقت نہیں مگر اسلام تو عالمگیر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔اسلام
عرب کے مسلمانوں کا نام نہیں۔اسلام شام کے مسلمانوں کا نام نہیں۔اسلام ایران کے
مسلمانوں کا نام نہیں۔اسلام افغانستان کے مسلمانوں کا نام نہیں۔جب دینا کے ہر ملک
کے مسلمان اسلام کے نام کے نیچے جمع ہو جاتے ہیں تو اسلامی جماعت وہی ہوسکتی ہے جو
۲۵
ان سارے گروہوں کو اکٹھا کرنے والی ہو اور جب تک ایسی جماعت دنیا میں قائم نہ ہو ہم
یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ ہم اس وقت مسلمانوں کو کوئی جماعت نہیں گو حکومت ہے اور سیاست
ہے۔اسی طرح متحدہ پروگرام کا سوال ہے جہاں ایسا کوئی نظام نہیں جو ساری دنیا کے
مسلمانوں
کو اکٹھا کر سکے وہاں مسلمانوں کا کوئی متحدہ پروگرام بھی نہیں نہ سیاسی ، نہ تمدنی
نہ مذہبی۔منفردانہ طور پر کسی کسی جگہ پر کسی مسلمان کا دشمنانِ اسلام سے مقابلہ کر لینا یہ اور
چیز ہے اور متحدہ طور پر ایک مخصوص نظام کے ماتحت چاروں طرف سے دشمن کے حملہ کا
جائزہ لے کر اس کے مقابلہ کی کوشش کرنا یہ الگ بات ہے۔پس پروگرام کے لحاظ سے بھی
مسلمان ایک جماعت نہیں۔ایسی صورت میں اگر کوئی جماعت قائم ہو اور مذکورہ بالا دونوں
مقاصد کو لے کر قائم ہوا تو اس پر یہ اعتراض نہیں کیا جاسکتا کہ وہ ایک نئی جماعت قائم ہوگئی
ہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ پہلے کوئی جماعت نہیں تھی اب ایک جماعت بن گئی ہے۔میں ان دوستوں سے جن کے دلوں میں یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ باوجود ایک
نماز، ایک قبلہ ، ایک قرآن اور ایک رسول ہونے کے پھر احمدی جماعت نے الگ جماعت
کیوں بنائی، کہتا ہوں کہ وہ اس نکتہ پر غور کریں اور سوچیں کہ اسلام کو پھر ایک جماعت
بنانے کا وقت آچکا ہے اس کام کے لئے کب تک انتظار کیا جائے گا؟ مصر کی حکومت اپنی
جگہ پر اپنا کام کر رہی ہے۔ایران کی حکومت اپنی جگہ پر اپنا کام کر رہی ہے۔افغانستان
کی حکومت اپنی جگہ پر اپنا کام کر رہی ہے۔دیگر اسلامی حکومتیں اپنی اپنی جگہ پر اپنا اپنا
کام کر رہی ہیں لیکن ان کی موجودگی میں بھی ایک خلاء باقی ہے۔ایک کمی باقی ہے اور اسی
خلا اور اسی کمی کو پورا کرنے کے لئے احمد یہ جماعت قائم ہوئی ہے۔
۲۶
جب خلافت ترکیہ کو ترکوں نے ختم کر دیا تو مصر کے بعض علماء نے
بعض راز داروں کے قول کے مطابق شاہ مصر کے اشارہ سے ) ایک تحریک خلافت شروع
کی اور اس تحریک سے ان کا منشاء یہ تھا کہ شاہ مصر کو خلیفتہ المسلمین تصور کر لیا جائے اور اس
طرح مصر کو دوسرے اسلامی ممالک پر فوقیت حاصل ہو جائے۔سعودی عرب نے اس کی
مخالفت شروع کی اور یہ پروپیگنڈا شروع کر دیا کہ یہ تحریک انگریزوں کی اٹھائی ہوئی ہے
اگر کوئی شخص خلافت کا مستحق ہے تو وہ سعودی عرب کا بادشاہ ہے۔جہاں تک خلافت کا تعلق
ہے وہ یقیناً ایک ایسا رشتہ ہے جس سے سب مسلمان اکٹھے ہو سکتے ہیں لیکن جب یہ خلافت
کا لفظ کسی خاص بادشاہ کے ساتھ مخصوص ہونے لگا تو دوسرے بادشاہوں نے فوراً تاڑ لیا
کہ ہماری حکومت میں رخنہ ڈالا جاتا ہے اور وہ مفید تحریک بے کار ہو کر رہ گئی لیکن اگر یہی
تحریک عوام میں پیدا ہو اور مذہبی روح اس کے پیچھے کام کر رہی ہو تو سیاسی رقابت اس کے
رستہ میں حائل نہیں ہوگی ،صرف جماعتی رقابت اس کے رستہ میں روک بنے گی۔سیاسی
رقابت کی وجہ سے ایسی تحریک اسی ملک میں محدود ہو کر رہ جائے گی جس کی حکومت اس کی
تائید میں ہوگی لیکن جماعتی مخالفت کی صورت میں وہ کسی ملک میں محدود نہیں رہے گی ہر
ملک میں جائے گی اور پھیلے گی اور اپنی جڑیں بنائے گی بلکہ ایسے ملکوں بھی میں جا کر
کامیاب ہوگی جہاں اسلامی حکومت نہیں ہوگی کیونکہ سیاسی ٹکراؤ نہ ہونے کی وجہ سے
ابتدائی زمانہ میں حکومتیں اس کی مخالفت نہیں کریں گی۔چنانچہ احمدیت کی تاریخ اس بات
کی گواہ ہے۔احمدیت کا منشاء محض مسلمانوں کے اندر اتحاد پیدا کرنا تھا۔وہ بادشاہت کی
طالب نہیں تھی ، وہ حکومت کی طالب نہیں تھی۔انگریزوں نے اپنے ملک میں بعض دفعہ
احمدیت کو تکلیفیں بھی پہنچائی ہیں لیکن اس کے خالص مذہبی ہونے کی وجہ سے اس سے کھلے
۲۷
بندوں ٹکرانے کی ضرورت نہیں سمجھی۔افغانستان میں ملانوں سے ڈر کر بعض دفعہ
بادشاہوں نے سختیاں کیں لیکن پرائیویٹ ملاقاتوں میں اپنی معذوریاں بھی ظاہر کرتے
رہے اور اظہار ندامت بھی کرتے رہے۔اسی طرح دوسرے اسلامی ممالک میں عوام
الناس نے مخالفت کی۔علماء نے مخالفت کی اور اُن سے ڈر کر حکومت نے بھی بعض دفعہ
روکیں ڈالیں لیکن کسی حکومت نے یہ نہیں سمجھا کہ یہ تحریک ہماری حکومت کا تختہ الٹنے کے
لئے قائم ہوئی ہے اور یہ ان کا خیال بالکل درست تھا۔احمدیت کو سیاست سے کوئی غرض نہیں، احمدیت صرف اس غرض کے لئے کھڑی
ہوئی ہے کہ مسلمانوں کی دینی حالت کو درست کرے اور اُنہیں ایک رشتہ میں پروئے تا کہ
وہ مل کر اسلام کے دشمنوں کا اخلاقی اور روحانی ہتھیاروں سے مقابلہ کر سکیں۔اسی بات کو
سمجھتے ہوئے امریکہ میں احمدی مبلغ گئے۔جس حد تک وہ ایشیائیوں کی مخالفت کرتے تھے
انہوں نے احمدی مبلغوں کی مخالفت کی۔لیکن جہاں تک مذہبی تحریک کا سوال تھا اس کے
مدنظر انہوں نے مخالفت نہیں کی۔ڈچ حکومت نے انڈونیشیا میں بھی اسی طریق سے کام
لیا۔جب انہوں نے دیکھا کہ سیاست میں یہ ہمارے ساتھ نہیں ٹکراتے تو گو انہوں نے مخفی
نگرانیاں بھی کیں، بے اعتنائیاں بھی کیں مگر کھلے بندوں احمدیت سے ٹکرانے کی ضرورت
نہیں سمجھی اور اس رویہ میں وہ بالکل حق بجانب تھے۔بہر حال ہم اُن کے مذہب کے
خلاف تبلیغ کرتے تھے اس لئے ہم ان سے کسی ہمدردی کے امید وار نہیں تھے مگر ہم ان کی
سیاست سے بھی براہ راست نہیں ٹکراتے تھے۔اس لئے ان
کا بھی یہ کوئی حق نہیں تھا کہ ہم
سے براہ راست ٹکراتے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب جماعت احمدیہ قریباً ہر ملک میں قائم
ہے۔ہندوستان میں بھی، افغانستان میں بھی ، ایران میں بھی عراق میں بھی ،شام
۲۸
میں بھی فلسطین میں بھی مصر میں بھی ، اٹلی میں بھی ، سوئٹزرلینڈ میں بھی، جرمنی
میں بھی ، انگلینڈ میں بھی، یونائیٹیڈ سٹیٹس امریکہ میں بھی، انڈونیشیا، ملایا ،ایسٹ اور ویسٹ
افریقہ، ایسے سینیا، ارجن ٹائن، غرض ہر ملک میں تھوڑی یا بہت جماعت موجود ہے لے اور
ان ممالک کے اصلی شہریوں میں سے جماعت موجود ہے یہ نہیں کہ وہاں کے بعض
ہندوستانی احمدی ہو گئے ہوں اور وہ ایسے مخلص لوگ ہیں کہ اپنی زندگیاں اسلام کی خدمت
کے لئے قربان کر رہے ہیں۔ایک انگریز لیفٹینٹ اپنی زندگی وقف کر کے اس وقت مبلغ
کے طور پر انگلستان میں کام کر رہا ہے۔باقاعدہ نمازی ہے،شراب وغیرہ کے قریب
نہیں جاتا۔خود محنت مزدوری سے پیسے کما کر ٹریکٹ وغیرہ شائع کرتا ہے یا جلسے کرتا
ہے۔ہم اسے گزارہ کے لئے اتنی قلیل رقم دیتے ہیں جس سے انگلستان کا ایک ٹچوہڑا بھی
زیادہ کماتا ہے۔اسی طرح جرمنی کے ایک شخص نے زندگی وقف کی ہے، وہ بھی فوجی افسر
ہے بڑی جد و جہد سے وہ جرمنی سے نکلنے میں کامیاب ہوا ہے۔ابھی اطلاع آئی ہے کہ وہ
سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے اور وہاں ویزہ کا انتظار کر رہا ہے۔یہ نوجوان اسلام کی خدمت کا
بے انتہاء جوش اپنے دل میں رکھتا ہے اور اس لئے پاکستان آرہا ہے کہ یہاں اسلام کی تعلیم
پوری طرح حاصل کر کے کسی غیر ملک میں اسلام کی تبلیغ کرے۔جرمنی کا ایک اور نوجوان مصنف اور اس کی تعلیم یافتہ بیوی زندگی وقف کرنے کا
ارادہ کر رہے ہیں اور شاید عنقریب ہی وہ اس فیصلہ پر پہنچ کر پاکستان تعلیم اسلام کے لئے
آجائیں گے۔اسی طرح ہالینڈ کا ایک نوجوان اسلام کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے کا ارادہ کر
یہ ۱۹۴۸ء کا مضمون ہے اس کے بعد کے عرصہ میں احمد یہ جماعت دُنیا کے مزید ممالک میں قائم ہو چکی ہے۔ناشر