جماعت احمدیہ کا پروگرام

احمدیت کا پیغام

۲۹
چکا ہے اور غالباً جلد ہی کسی نہ کسی ملک میں تبلیغ اسلام کے کام پر لگ جائے گا۔بے شک
جماعت احمد یہ تھوڑی ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس کے ذریعہ سے جماعت اسلامی قائم ہو
رہی ہے۔ہر ملک میں کچھ نہ کچھ افراد اس میں شامل ہو کر ایک عالمگیر اتحاد کی بنیادرکھ رہے
ہیں اور ہر سیاست کے ماننے والے لوگوں میں سے کچھ نہ کچھ آدمی اس میں شامل ہورہے
ہیں۔ایسی تحریکوں کی ابتداء شروع میں چھوٹی ہی ہوا کرتی ہے لیکن ایک وقت میں جا کر وہ
ایک فوری قوت حاصل کر لیتی ہیں اور چند دنوں میں اتحاد اور اتفاق کا بیج بونے میں
کامیاب ہو جاتی ہے۔ظاہر ہے کہ سیاسی طاقت کے لئے سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے
اور مذہبی اور اخلاقی طاقت کے لئے مذہبی اور اخلاقی جماعتوں کی ضرورت ہے۔جماعت
احمد یہ سیاست سے اسی لئے الگ رہتی ہے کہ اگر وہ ان باتوں میں دخل دے تو وہ اپنے کام
میں سست ہو جائے۔جماعت احمدیہ کا پروگرام
دوسرا سوال پروگرام کا رہا۔پروگرام کے لحاظ سے بھی جماعت احمد یہ ہی ایک
متحدہ پروگرام رکھتی ہے اور کوئی جماعت متحدہ پروگرام نہیں رکھتی۔جماعت احمدیہ
عیسائیت کے حملہ کا پورا اندازہ لگا کر ہر ملک میں اس کا مقابلہ کر رہی ہے۔اس وقت دنیا کا
سب سے کمزور خطہ اور بعض لحاظ سے سب سے طاقت ور خطہ افریقہ ہے۔عیسائیت نے
اس وقت اپنی ساری طاقت سے افریقہ میں دھاوا بول دیا ہے اب تو کھلے بندوں وہ اپنے
ان ارادوں کا اظہار کر رہے ہیں۔اس سے پہلے صرف پادریوں کا ذہن ادھر جاتا تھا۔پھر
انگلستان کی کنسرویٹو پارٹی ادھر مائل ہوئی اور اب تو لیبر پارٹی نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ

یورپ کی نجات کا دار و مدار افریقہ کی ترقی اور اس کی تنظیم پر ہے۔مگر یورپ
سمجھتا تھا کہ یہ
ترقی اور تنظیم اسی صورت میں یورپ کے لئے مفید ہوسکتی ہے جبکہ اس کے باشندے عیسائی
ہو جائیں۔احمدیت نے اس راز کو چوبیس سال پہلے بھانپ لیا اور چوبیس سال پہلے اپنے
مبلغ وہاں بھجوادیئے جہاں ہزاروں ہزار آدمی عیسائیت سے نکل کر مسلمان ہو گئے اور اس
وقت افریقہ میں سب سے منظم اسلامی جماعت احمدیت کی ہے جس کا مقابلہ کرنے سے
عیسائیوں نے گریز کرنا شروع کر دیا ہے اور اُن کے لٹریچر میں متواتر اس بات کا اظہار کیا
جا رہا ہے کہ احمد یہ جماعت کی مساعی نے عیسائی مشنریوں کی کوششوں کو باطل کر دیا
ہے۔یہی تبلیغی سلسلہ مشرقی افریقہ میں بھی سالہا سال سے جاری ہے اور گو وہاں کام کی
ابتداء ہے اور اس وجہ سے نتائج ابھی اتنے شاندار نہیں جتنے مغربی افریقہ میں ہیں۔لیکن
پھر بھی عیسائیوں میں سے کچھ لوگ مسلمان ہونے شروع ہو گئے ہیں اور امید ہے کہ چند
سال میں یہاں بھی مبلغوں کی کوششیں اعلیٰ نتائج پیدا کرنے لگ جائیں گی۔انڈونیشیا اور
ملایا میں بھی ایک لمبے عرصہ سے مشن قائم ہیں اور اسلام کے بھاگتے ہوئے گروہوں کو
ٹھہرانے جمع کرنے اور اکٹھا کر کے دشمن کے مقابلہ پر کھڑا کرنے کی کوشش کی جا رہی
ہے۔یونائیٹیڈ سٹیٹس امریکہ عیسائی طاقتوں میں اب سب سے آگے آچکی ہے، وہاں بھی
چوبیس سال سے احمدی مبلغ کام کر رہے ہیں اور ہزاروں باشندے امریکہ کے احمدی ہو
چکے ہیں اور ہزار ہا روپیہ سالانہ تبلیغ اسلام پر خرچ کر رہے ہیں۔امریکہ کی دولت کے
مقابلہ میں یہ کچھ بھی نہیں اور وہاں کے پادریوں کی کوششوں کے مقابلہ میں یہ بالکل حقیر
کوشش ہے لیکن سوال تو یہ ہے کہ مقابلہ شروع کر دیا گیا ہے اور فتح ہم کو ہورہی ہے کیونکہ
ہم عیسائی جماعت کے آدمی چھین کر اپنی طرف لا رہے ہیں۔عیسائی جماعت ہمارے

آج 10 میں سے 10 باقی