اچھا مبلغ بننے کے لئے اچھی تربیت ضروری ہے

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
خطاب ۳ را پریل ۱۹۸۸ء
اچھا مبلغ بننے کے لئے اچھی تربیت ضروری ہے
جلسہ سالانہ مستورات جرمنی سے خطاب فرموده ۳ را پریل ۱۹۸۸ء بمقام ناصر باغ)
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد آپ نے فرمایا:
آج صبح ملاقاتوں کے پروگرام میں کچھ ایسے ملاقاتی بھی آئے جو تبلیغی گفتگو کرنا چاہتے تھے۔مختلف مسلمان ممالک سے اُن کا تعلق تھا، بعض عرب تھے، بعض ترک تھے ، بعض افغان اور چونکہ وہ
بہت صاف دل لے کر بات کرنے کے لئے آئے تھے اور اچھے ذہین ، تعلیم یافتہ نو جوان تھے اس لئے
اُن کو اتنا وقت دینا پڑا کہ آپ کا وقت تھوڑا رہ گیا اور اس کے بعد جو جرمن مردوں ، خواتین اور فیملیز سے
ملاقات تھی اُس میں بھی بہت ہی مختصر وقت دے کر بمشکل ایک دوسرے سے تعارف ہوسکا ورنہ میری
خواہش تھی کہ جو جرمن نو مسلم احمدی ہیں خصوصیت سے اُن کے ساتھ کچھ عرصہ بیٹھ کرکھل کے بات کروں
مگر بہر حال یہ مجبوری ہے اس لئے آج بجائے اس کے کہ میں آپ سے کچھ لمبا خطاب کروں مختصر چند
منٹ ہی کی بات ہوگی۔باقی انشاء اللہ آج آخری اختتامی پروگرام میں جب میں خطاب کروں گا تو مرد
اور خواتین دونوں ہی مخاطب ہوں گے۔اس وقت میں سب سے پہلے تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ یہاں جرمنی میں اللہ تعالیٰ کے
فضل سے ایک مضبوط خواتین کی جماعت قائم ہو چکی ہے اور وہ شامیانے جو پچھلے سال مردوں کے لئے
بمشکل کافی ہوئے تھے امسال خواتین کے لئے بمشکل کافی ہیں بلکہ بہت سی خواتین ان خیموں سے باہر
بیٹھی ہوئی ہیں۔دوسری بات شکر کے لائق یہ ہے کہ گزشتہ سال جب میں چند منٹ کے لئے آیا تھا تو
اس قدر ہنگامہ برپا ہوا کہ کچھ سمجھ نہیں آتی تھی کہ کیا ہورہا ہے۔چند خواتین بچوں کو لے کر آگے دوڑ پڑیں
اور باقی بیچاری بالکل ہی محروم رہ گئیں۔اس سال آپ نہایت صبر اور اطمینان اور نظم وضبط کے ساتھ بیٹھی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۰۸
خطاب ۳ را پریل ۱۹۸۸ء
ہوئیں ہیں اور یہ بھی بڑی قابل شکر اور قابل تعریف بات ہے۔احمدی خواتین اور غیر احمدی خواتین میں ایک یہ
نمایاں فرق ہے۔باہر بھی جذباتی حالات میں
نظم و ضبط ٹوٹ جاتے ہیں اور پچھلی دفعہ بھی میں سمجھتا ہوں کہ کیوں ایسا ہوا۔بہت سی ایسی خواتین تھیں جو
پاکستان سے تشریف لائی تھیں ان کے دل دکھے ہوئے تھے دیر کے بعد مجھے بھی پردیس میں دیکھا اس
کی وجہ سے وہ بھی جذباتی ہو گئیں تھیں اور میں بھی جذباتی تھا لیکن بحیثیت مرد کے مجھ میں ضبط کی طاقت
زیادہ تھی اور وہ برداشت نہ کر سکیں اس لئے میں ناراض نہیں تھا میں سمجھتا تھا کہ کیوں ایسا ہوالیکن اس
کے باوجود اس سال بھی اگر چہ بہت سی ایسی خواتین یہاں تشریف لائی ہیں۔گزشتہ سال اور اس سال
کے درمیان مختلف پاکستان کے علاقے چھوڑ کر آئی ہیں اور ان کے دل میں جذباتی ہنگامے برپا ہیں لیکن
چونکہ واضح طور پر ہدایت تھی کہ اس دفعہ آپ نے نظم و ضبط کا نمونہ دکھانا ہے،صبر سے کام لینا ہے اس لئے
خدا کے فضل سے آپ کتنی خاموشی کے ساتھ اور ضبط کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہیں۔یہ ایک احمدیت کا خاصہ
ہے کہ حکم کی اطاعت کرنا احمدیت نے سکھایا جو دراصل اسلام کی تعلیم کی روح ہے اور ایسے نظارے
دوسری دنیا کی مجالس میں آپ کو دکھائی نہیں دے سکتے ہیں پس میں اللہ تعالیٰ کا آج شکر ادا کرتا ہوں کہ
اس پہلو سے آپ نے نہایت ہی اعلیٰ نمونہ دکھا کر احمدیت کا سر بلند کیا ہے یا بلند رکھا ہے۔تیسری بات مختصراً میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ اس دفعہ جن جرمن احمدی خواتین سے یا مہمان
خواتین سے میری ملاقات ہوئی ہے کچھ کل کی مجلس سوال و جواب میں کچھ آج اس سے میرا یہ تأثر پہلے
سے بھی زیادہ گہرا ہو گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جرمن قوم میں بعض ایسی خوبیاں رکھی ہیں کہ وہ اسلام کی
خدمت میں ایک عظیم الشان تاریخی کارنامہ سرانجام دے سکتے ہیں اور جرمن خواتین میں جو اخلاص ہے
اور جو سچائی ہے اور جو سادگی ہے یہ چیزیں اتنی نمایاں ہیں کہ یورپ کی کسی اور قوم میں آپ کو اس شدت
سے دکھائی نہیں دیں گی۔وہ جب فیصلہ کرتی ہیں، سچائی سے کرتی ہیں کوئی دکھاوا نہیں، بعض ایسی ہیں
جنہوں نے دس دس پندرہ پندرہ سال اپنے خاوندوں کے ساتھ گزارے اُن کا اپنا مذہب رہا ان کا
اپنار ہالیکن خاوند کی خاطر تبدیل نہیں کیا لیکن جب خود دل مان گیا تو احمدی ہوئیں اور پھر خاوند سے بہتر
احمدی ہوگئیں اور بسا اوقات مجھے یہ بھی اطلاعیں ملتی ہیں بعض جرمن خواتین کی طرف سے دُعا کی
درخواستیں ملتی ہیں کہ ہمارے خاوند کے لئے دُعا کریں کہ وہ اچھا احمدی ہو جائے۔تو اس سے پتہ چلتا
ہے کہ اس قوم میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت سی خوبیاں ہیں جن سے جماعت احمدیہ کو غیر معمولی طور

1+9
خطاب ۳ اپریل ۱۹۸۸ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
پر استفادہ کرنے کا موقع ہے۔اس پہلو سے پاکستان سے آنے والی خواتین کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔میں جانتا ہوں
کہ انہوں نے اسلام کو سچا سمجھ کر مانا ہے اور اگر آپ نے بُرانمونہ دیکھایا خدانخواستہ تو اس کے باوجود یہ اپنا
تعلق نہیں تو ڑ دیں گی کیونکہ یہ باشعور لوگ ہیں، یہ سمجھ کر ایک بات کو قبول کرتے ہیں ، ان کو اسلام۔محبت پیدا ہوئی ہے اس لئے آپ کا نمونہ اگر خدانخواستہ خراب بھی ہوا تو یہ اپنی ذات پر قائم رہیں گی لیکن
آپ محروم رہ جائیں گی اس خدمت سے یعنی پاکستان سے آنے والی خواتین اگر اپنا نمونہ اعلی دکھا ئیں تو
ان کی تربیت میں ، مزید تربیت میں بہت بڑا کردار ادا کرسکتی ہیں اور ان کے اخلاص کو مزید چار چاند
لگا سکتی ہیں۔مزید ان کے اندر عظمتیں اور رفعتیں پیدا کرسکتی ہیں اس لئے میں آپ سے خصوصیت سے
آج مخاطب ہو کر بعض تربیتی امور سے متعلق باتیں کرنی چاہتا ہوں۔مختلف خطوط کے ذریعے بھی اور یہاں آنے کے بعد گفت وشنید کے ذریعے بھی جو جائزہ
میں نے لیا ہے اُس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو خواتین پاکستان کے دیہاتی علاقوں سے یہاں تشریف لائی
ہیں وہ اپنی بہت سے بدر میں بھی ساتھ لے آئی ہیں اور یہاں آنے کے باوجود انہوں نے وہ تہذیبی
روشنی حاصل نہیں کی جن میں یہ ملک ہمارے ملکوں سے بہت آگے ہیں۔نتیجہ بعض ایسی باتیں لجنہ میں
ہوتی رہتی ہیں جو لجنہ رپورٹ کرے یا نہ کرے حالانکہ اُن کا فرض ہے کہ وہ رپورٹ کریں مگر خطوں کے
ذریعے مجھ تک پہنچتی ہیں اور جب میں ملتا ہوں لوگوں سے تو باتوں باتوں میں ذکر چل پڑتے ہیں اور
اس کے نتیجے میں میرے سامنے ایک تصویر ابھرتی ہے۔وہ تصویر ایسی ابھری ہے جو پسندیدہ نہیں، جس
سے میرا دل خوش نہیں ہوا کیونکہ معلوم یہ ہوتا ہے کہ یہاں ہر حلقے میں جہاں جہاں آپ آ کر ٹھہری ہیں
آپس میں لڑائیاں ہیں، ایک دوسرے سے اختلاف ہیں اور اختلاف بھی چھوٹی اور کمینی باتوں پر ، گھٹیا
گھٹیا باتوں پر ، بدظنیاں عام ہیں، اگر کسی عہدے دار کی طرف سے کسی کو نصیحت کی جائے تو آگے سے
بعض دفعہ ہر خاتون کے معاملے میں تو نہیں لیکن بعض خواتین ایسی ہیں جو لڑنے کے لئے اُٹھ کھڑی
ہوتی ہیں کہ تم ہوتے کون ہو اور کس خبیث نے ہماری شکایت کی تھی ، لاؤ تو سہی اُس عورت کو میں اس
کے ساتھ یہ سلوک کر کے دکھاؤں گی۔یہ تو کوئی انسانی رو عمل نہیں۔اسلام تو در کنار وہ تو بہت اونچی چیز
ہے یہ تو عام شرافت کے خلاف بات ہے۔ایک لجنہ کی عہدیدار اگر آپ کے پاس آتی ہے نیک نصیحت لے کر ، آپ کی بچی کے متعلق

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
11۔خطاب ۳ اپریل ۱۹۸۸ء
اس نے سنا کہ پر وہ ٹھیک نہیں کر رہی، یہاں کی تہذیب سے متاثر ہورہی ہے، اس کے نتیجے میں اس کو
خطرہ لاحق ہے۔یہاں کے لوگ گندے بھی ہیں ، اچھے بھی ہیں بعض پہلوؤں سے لیکن عام انسانی جنسی
تعلقات میں یہ اتنا زیادہ حد سے گزر چکے ہیں کہ اکثر صورتوں میں حیوانات سے بھی آگے بڑھ گئے ہیں
اس لئے بچیوں کے لئے خطرات ہیں۔جب لجنہ کی خواتین آپ کے پاس آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ دیکھو
بی بی تمہاری بیٹی کچھ بے احتیاط ہوگئی ہے، اگر برقعہ نہیں پہنتی تو کم از کم چادر ہی سنبھالے، سر سے چادر
بھی ڈھلک جائے اور ویسے بھی لباس ننگا ہونا شروع ہو جائے تو اس کے لئے یہ بہت زیادہ خطرناک
ہے بہ نسبت ایک یہاں کی خاتون کے جو برقعہ نہیں پہنتی لیکن اپنے آپ کو سنبھالے ہوئے ہے۔شریفانہ لباس میں ہے جیسے یہ خواتین ہیں جو سب بیٹھی ہوئی ہیں ان میں سے بعض نے برقعے پہنے
ہوئے ہیں اور بہت سی پاکستانی احمدیوں سے بہتر برقعے کا حق ادا کر رہی ہیں۔بعض نے برقعے نہیں
پہنے ہوئے لیکن ان کے لباس سے شرافت برس رہی ہے۔ان کی طرز میں وہ نمایاں طور پر ایک کردار کی
جھلک ہے کہ ہم نے ایک طریق اختیار کیا ہے اور ہم اس کے پیچھے چلیں گی اس لئے ان کو کوئی خطرہ نہیں
بغیر برقعے کے بھی یہ محفوظ ہیں کیونکہ اپنی تہذیب کی اونچ نیچ اور اس کے گند یہ دیکھ چکی ہیں اور ایک عظیم
فیصلہ کرنے کے بعد اب انہوں نے اپنے بود و باش، طرز رہائش کو بدلنے کا ارادہ کر لیا ہے اور وہ ان کے
لباس اس کے طرز اور ان کے اٹھنے بیٹھنے سے نمایاں ہے۔لیکن وہ احمدی بچیاں جو بعض دیہات کی
تہذیب سے اُٹھ کر یہاں آتی ہیں، وہ پاکستان میں بھی اکثر بعض ایسے طبقات سے بیچاری تعلق رکھتی
ہیں جو غریب بھی ہے جہاں آپس میں لڑائیاں بھی ہوتی رہتی ہیں، طعنے مینے چلتے ہیں، ایک دوسرے
کے خلاف چغلیاں ہو رہی ہیں۔ایک گھر والی نے کسی کی بیٹی پر انگلی اٹھائی تو اس نے دس انگلیاں اُٹھا
دیں۔ایک نے منہ سے بات نکالی تو دوسری نے پتھر برسا دیئے۔لڑائیوں کی عادتیں اور ایک دوسرے
کی چغلیاں کرنی پھر مردوں کو بیچ میں ملوث کرنا یہ ساری باتیں جس معاشرے میں عام ہوں وہاں سے
لڑکیاں بیچاری اُٹھ کر یہاں آئیں اور مزید یہاں سے بھی بُری باتیں سیکھنے لگ جائیں تو لجنہ کا فرض
ہے۔اسی لئے تو لجنہ قائم کی گئی ہے کہ وہ آپ کے پاس آئے آپ کو بتائے کہ بی بی سنبھالو اپنے آپ کو
نقصان پہنچے گا۔احمدیت کی خاطر تم یہاں پناہ لینے آئی لیکن احمدیت کی پناہ سے خود نکل گئی ہو۔اس ملکی
پناہ کا کیا فائدہ۔جواحمدیت کے نام پر پناہ لینے آتا ہے وہ احمدیت بیچنے کے لئے تو نہیں آتا لیکن اگر آپ نے

حضرت خلیفہ اصبح الرابع" کے مستورات سے خطاب
خطاب ۳ راپریل ۱۹۸۸ء
احمدیت کے نام پر پناہ لی اور احمدی قدروں کو پیچھے چھوڑ آئیں یا یہاں آکر بُری باتیں سیکھنی شروع
کر دیں تو احمدیت کی پناہ سے تو نکل آئیں آپ یہ تو احمدیت بیچنے والی بات ہے۔یہ تو وہی بات ہے جو
قرآن کریم نے لکھی ہے کہ خدا کی آیات کو ادنی ادنیٰ ذلیل قیمتوں پر نہ بیچو اور اللہ تعالیٰ اس بارہ میں
قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ وہ ایسے لوگوں سے تعلق تو ڑ لیتا ہے جو دین کو بیچنے لگ جاتے ہیں تو پھر آپ
کا وہاں سے نکلنا بھی بریکار ، آپ کا یہاں آنا بھی بریکار بلکہ نقصان دہ۔اُس سے بڑھ کر یہ کہ ایک آدمی
نصیحت کرتا ہے اور آپ غصہ مناتی ہیں۔آپ بھر جاتی ہیں۔کہتی ہیں تم ہوتے کون ہو میری بچی پر انگلی
اُٹھانے والے حالانکہ وہ بیچاری کہیں سے چل کر اپنے وقت کا نقصان یا اپنے وقت کی قربانی دے
کر یہاں آئی آپ کے پاس آئی اور خالصہ للہ آپ
کی نصیحت کی خاطر اس لئے اُس سے جب آپ
بگڑتی ہیں تو خدا سے بگڑتی ہیں کیونکہ خدا کی خاطر آنے والے بندوں کے لئے خدا کے دل میں پیار کا
مقام ہوتا ہے۔آپ کے نزدیک وہ معمولی بھی دکھائی دیں مگر جو خدا کی خاطر سفر کرتا ہے، جو خدا کی خاطر
کسی بہن کے پاس جاتا ہے اور اسے سمجھانے کی کوشش کرتا ہے وہ اللہ کی نظر میں پیارا ہوتا ہے۔اس کی
بے عزتی کرنا عملاً خدا کی بے عزتی ہے اور اس مضمون کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خوب اچھی طرح
کھول دیا ہے۔یہ کوئی فرضی بات نہیں ہے۔ایک موقع پر حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خدا اپنے بعض بندوں سے
پوچھے گا کہ میں بیمار تھا تم نے میری عیادت نہیں کی، میں بھوکا تھا تم نے مجھے کھانا نہیں کھلایا، میں پیاسا تھا
تم نے مجھے پانی نہیں پلایا، میں بدحالی میں مبتلا تھا تم نے میرا خیال نہیں رکھا، میں بغیر کپڑوں کے تھا تم
نے مجھے کپڑے نہیں پہنائے اس قسم کا مضمون ہے۔بندہ تعجب سے پوچھے گا کہ اے خدا! تو تو ساری
کائنات کا خالق ہے، ہر چیز تیری ہے ہم ادنی ذلیل بندوں سے ہو کیسے سکتا ہے کہ تجھے کچھ پلائیں ، تجھے
کچھ کھلائیں، تیری خاطر کریں، تیرا خیال رکھیں۔تو اللہ تعالیٰ جواب دے گا کہ جب میرا بندہ بیمار تھا اور تو
نے اُس سے بے پروائی کی تو مجھ سے بے پروائی کی ، جب میرا بندہ پیاسا تھا اور تو نے اُسے پانی نہیں
پلایا تو مجھے پانی نہیں پلایا، جب میرا بندہ بھوکا تھا اور تو خود سیر ہوکر کھا تا رہا اور اس کی پرواہ نہیں کی تو تو
نے میری پرواہ نہیں کی اور مجھے بھوکا رکھا۔(مسلم کتاب البر والصلۃ والادب)
اب خدا اتنار من ورحیم ہے کہ اپنی عام مخلوقات، اپنے عام بندوں سے اس کا یہ تعلق ہے آپ
اندازہ کریں اُس سے کیسا تعلق ہو گا جو اس کی خاطر خدمت کے لئے نکلا ہے۔چنانچہ اس مضمون پر اور

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
خطاب ۳ راپریل ۱۹۸۸ء
بھی بہت سی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث ملتی ہیں کہ خدا اپنے کام کرنے والوں کے لئے بڑی
غیرت رکھتا ہے اس لئے آپ ایسے معاملے میں خدا کی خاطر کام کرنے والیوں سے اگر تعاون نہیں
کر سکتیں تو ادب کا سلوک تو کریں، عام اخلاق حسنہ تو قائم رکھیں اور بدظنیوں میں جلدی نہ کیا کریں کہ
ی محض طعنہ دینے کے لئے اس مصیبت سے کہیں دور سے آئی ہے۔یا شکایتیں ہورہی ہیں اور کون ہوتا
ہے میری شکایت کرنے والا۔آپ خیال کریں کہ آپ ان ملکوں میں ایک نمونہ بن کر آئی ہیں اگر آپ نے اپنے نمونے
گندے پیش کئے اور یہاں سے بُری عادتیں سیکھیں تو ان خواتین کو جو محض تقویٰ سے اور خدا کے پیار
سے اسلام میں داخل ہو رہی ہیں ان کی تکلیف کا بھی موجب بنیں گی اگر ٹھوکر کا موجب نہیں بن سکتی اور
یہ جو آپ سے سیکھ سکتی ہیں کیونکہ آپ پیدائشی احمدی ہیں آپ نے لمبے عرصے تک احمدیت کے ماحول
میں تربیت پائی ہوتی ہے، لجنہ کے نظام سے واقف ہیں جو کچھ آپ سے سیکھ سکتی ہیں یہ نہیں سیکھیں گی
اور ایک بڑے اہم مقصد سے آپ محروم رہ جائیں گی جو اسلام کے قیام کا مقصد ہے کہ قوموں کے
تفرقے مٹادے ، رنگ اور نسل
کی تمیز کو ختم کر دے، مشرق و مغرب کی خلیجیں پاٹ دے کہ فاصلے ختم
ہوں اور ساری انسانیت جو خدا کے بندے ہیں وہ خدا کے نام پر حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے
جھنڈے تلے ایک انسان کے طور پر اکٹھے ہو جائیں۔یہ وہ اعلیٰ اور آخری مقصد ہے جس کی طرف
اسلام دنیا کو لے جا رہا ہے مختلف راہوں مختلف طریقوں سے۔اور آج یہ کام جماعت احمدیہ کے سپرد ہوا ہے اور ۱۴اممالک میں جماعت احمد یہ اس کام ، اس
خدمت پر فائز ہے اور حتی المقدور اس کو ادا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔یہاں اگر آپ
نے Misbehave کیا ، بُرے اخلاق کا نمونہ دکھایا تو خطرہ ہے کہ اگر آپ اسلام سے ان کو دور نہ
کریں تو کم از کم تہذیبی لحاظ سے ضرور ان کو پرے پھینک دیں گی۔قومی لحاظ سے یہ یہی سمجھیں گی کہ یہ
گھٹیا لوگ ہیں ، ادنیٰ لوگ ہیں ، اچھے مذہب کے باوجود بُرے اخلاق رکھنے والے لوگ ہیں اس لئے
اس ذمہ داری کو بڑی سمجھ سے ، ہمت سے ، سوچ کر ادا کریں اور حو صلے دکھا ئیں۔اپنی تربیت کا خیال
رکھیں اور خود اپنی بچیاں لجنہ کے سپر د کر یں۔آپ میں سے بہت سی ایسی بھی ہوں گی جن کو قرآن کریم کی
تلاوت نہیں آتی ، جن کو نماز اچھی طرح نہیں آتی، جن کو عام دینی مسائل سے پوری طرح واقفیت
نہیں ہے۔اگر آپ اپنے بچوں کی تربیت کرنے کی اہل نہیں ہیں کیونکہ آپ خود تر بیت کی محتاج ہیں تو

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۱۳
خطاب ۳ اپریل ۱۹۸۸ء
اسی غرض سے تو لجنہ قائم کی گئی ہے کہ آپ لجنہ کے سپرد اپنی بچیاں کریں اور ان کے زیر احسان ہوں ،ان
کا شکر یہ ادا کریں کہ جو کام ہم نہیں کر سکتیں تھیں وہ آپ نے شروع کر دیا ہے۔اس سے آپ کی آئندہ
نسل کی حفاظت ہوگی۔پھر آئندہ آنے والوں کو اچھی مائیں عطا ہوں گی۔انہی بچیوں نے کل کو اچھی
مائیں بننا ہے۔دوسری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ آپ میں سے بہت سی ایسی خواتین ہیں۔بہت سی نہیں تو
کافی تعداد بہر حال ہے جو تبلیغ کر رہی ہے اور ان کے خطوں سے مجھے علم ہوتا رہتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے
فضل سے کم علمی کے باوجود تبلیغ کے لئے بڑی محبت رکھتی ہیں، دعائیں کرتی بھی ہیں اور دعائیں کرواتی
بھی ہیں اور اپنے نیک نمونے اور پیار کے ساتھ وہ اپنے ماحول میں پیغام پہنچا رہی ہیں۔چنانچہ اس کے
نتیجہ میں جرمنی میں بعض پاکستان سے آنے والی خواتین کو اللہ تعالیٰ نے مختلف پھل بھی عطا کئے۔مختلف
قوموں کی عورتوں میں مختلف قوموں کے خاندانوں میں انہوں نے تبلیغ شروع کی اور اس بات کی کبھی
پرواہ نہیں کی کہ اُن کو زبان بھی ٹھیک نہیں آتی۔کہیں سے لڑ پچر لیا، کہیں سے کیسٹ مانگی، دوستی کی ،
تعلقات قائم کئے اور اسی طرح انہوں نے تبلیغ شروع کر دی۔نتیجہ یہ نکلا کہ اللہ کے فضل سے اُس تبلیغ کو
پھل بھی لگنا شروع ہو گئے۔آپ کی اتنی بڑی تعداد ہے یہاں خدا کے فضل سے اس وقت ۱۴۰۰ کے قریب عورتیں ،
لڑکیاں اور بچے یہاں موجود ہیں۔ان میں ۸۰۰ سے زائد بڑی عمر کی عورتیں اور بڑی عمر کی
بچیاں ہیں۔آپ لوگ یہ تبلیغ اگر یہاں شروع کریں تو ۸۰۰ کی ایک فوج بن جائے گی اسلام کی جوار دگرد
پیغام پہنچانا شروع کرے گی۔دیکھتے دیکھتے تبدیلی پیدا ہونی شروع ہو جائے گی اور یہ میرا تجربہ ہے کہ
جو عورت بھی فیصلہ کرتی ہے کہ میں نے تبلیغ کرنی ہے اور خدا سے دعا مانگتے ہوئے وہ کام شروع کرتی
ہے اور محبت اور پیار سے اپنے تعلقات بڑھاتی ہے اور میٹھی زبان استعمال کرتی ہے اس کو ایک کیا ایک
سے زائد پھل بھی لگ جاتے ہیں۔اوسطاً آپ کو ایک روحانی بچہ بھی ملے تو اگلے سال آپ کی تعداد
۸۰۰ سے ۱۶۰۰ ہو جائے گی۔اور اسی طرح سلسلے پھیلا کرتے ہیں۔آپ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدا تعالیٰ نے Reproduction کے لئے ایک خاص
مقام دیا ہے ایک خاص خلقت بخشی ہے آپ نہ ہوں تو دنیا کی نسلیں ختم ہو جائیں۔آپ زندگی کی ضامن
ہیں۔آپ کے بغیر زندگی کی نشو ونماممکن ہی نہیں ہے لیکن صرف جسمانی زندگی نہیں آپ اگر چاہیں تو

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۱۴
خطاب ۳ را پریل ۱۹۸۸ء
روحانی زندگی کی بھی ضامن بن سکتی ہیں۔روحانی لحاظ سے بھی روحانی بچے پیدا کر کے اپنے
خاوندوں کو بتا سکتی ہیں کہ تم لکھے بیٹھے ہوئے ہو اور دیکھو ہمیں اللہ تعالیٰ توفیق دے رہا ہے کہ جسمانی بچے
بھی تمہارے لئے پیدا کرتی ہیں اور روحانی بچے بھی اسلام کے لئے پیدا کر رہی ہیں اس طرح ایک
حیرت انگیز پاک تبدیلی پیدا ہونی شروع ہو جائے گی اور وہ روحانی انقلاب جو ہم چاہتے ہیں کہ دنیا میں
بر پا ہو وہ دیر کی بجائے جلد ہی رونما ہو جائے گا اس لئے تبلیغ سے غافل نہ ہوں اور اپنے آپ کو ، اپنے
مقام کو سمجھیں۔آپ میں طاقت ہے۔یہ نہ سمجھیں کہ آپ عورت ہیں آپ میں طاقت نہیں تبلیغ کی،
مشکلات ہیں، آپ پیار اور محبت سے ، خدمت سے اپنے تعلقات وسیع کریں تو بہت لوگ آپ میں
دلچسپی لینے لگ جائیں گے۔کل بھی ایک سوال کے جواب میں میں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اچھا مبلغ بننے کے لئے
محض اچھا علم کافی نہیں۔اچھا مبلغ بننے کے لئے اچھی طبیعت ضروری ہے۔ایسی طبیعت ہو جس سے
لوگ پیار کرنے لگیں۔ایسی طبیعت ہو جس کی طرف جذب ہوا اور لوگ کھنچے آئیں۔ایسا شخص جب کوئی
بات کرتا ہے تو اس کی بات کا بہت اثر ہوتا ہے۔میں نے بار ہا وقف جدید میں معلوم کیا ہے تجربے سے کہ ہمارے بعض مبلغین علم کے لحاظ
سے بالکل کورے ہوتے تھے بیچارے، چوتھی بھی پاس نہیں کی تھی ، اخلاص میں آئے پیش کر دیا۔شروع
میں ضرورت تھی اس لئے ہم نے اُن
کو رکھ لیا۔تھوڑی سی تربیت دی اور میدان میں پھینک دیا۔اُن میں
سے بعض مولوی فاضل بھی تھے بعض بڑے اچھے دنیا کے تعلیم یافتہ بھی تھے بعض نے B۔A بھی پاس کیا
اور پھر وقف کیا وہ بھی معلم تھے لیکن جہاں تک تبلیغی پھل کا تعلق ہے بعض دفعہ ایک ان پڑھ معلم کو جو
مخلص بھی تھا ، دعا گو بھی تھا اور طبیعت کا میٹھا تھا پڑھے لکھے مبلغوں سے بہت زیادہ پھل لگتے تھے اور
بعض دفعہ نہیں بلکہ ایسے لوگ بہر حال ہمیشہ زیادہ تعلیم یافتہ لوگوں سے آگے رہتے تھے جو اخلاص اور
طبیعت کے لحاظ سے کم درجے پر تھے۔تبلیغ میں بہت ہی اہم بات یہ ہے کہ پہلے اپنی ذات میں دلچسپی پیدا کر و۔پھر لوگ آپ کے
پیغام میں دلچسپی لیں گے جو اپنی ذات میں دلچسپی پیدا نہیں کرتا اس کے پیغام میں بھی کوئی دلچسپی نہیں لیا
کرتا اس لئے اس نقطہ نگاہ سے اپنے تعلقات کو بڑھا ئیں تو آپ
کو یقینا ایک نہیں ، دو نہیں ، بیسیوں پھل
مل سکتے ہیں۔اب میں جب افریقہ کے دورے پر گیا تو ایک جگہ آئیوری کوسٹ میں تبلیغ کے متعلق بات

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطاب
۱۱۵
خطاب ۳ را پریل ۱۹۸۸ء
ہو رہی تھی میں مردوں سے بات کر رہا تھا وہاں مجھے بتایا گیا کہ ایک احمدی خاتون ہیں جنہوں نے گزشتہ
سال میں ایک سو بیعتیں کروائی ہیں۔پہلے میں سمجھا مبالغہ ہو گا لیکن جب میں نے پوچھا جماعت سے تو
پتہ لگا کہ کثرت سے اس کے بنائے ہوئے احمدی موجود تھے۔چنانچہ جب میں لجنہ میں گیا تو بی بی کو میں
نے کہا کہ اُس خاتون کو بلا کر اپنے ساتھ یہاں بٹھانا ہے چنانچہ بڑی عزت اور محبت سے ہم نے ان کو بلا
کر پاس بٹھایا اور ساری خواتین نے رشک کیا اس پر اور ہے بھی قابل رشک بات جو مرتبے اور مقام
میں بڑھے گی وہی اونچی ہوگی ، وہی عزت کے لائق ہے اس لئے خدا کی نظر میں اگر آپ مرتبہ اور پیار
اور محبت کا مقام چاہتی ہیں تو اس کی خدمت میں آگے بڑھیں اور اپنے اخلاق بہتر کریں۔اخلاق
گندے ہوں گے تو آپس میں لڑیں گی ، ایک دوسرے پر گند اچھالیں گی ،فساد بڑھنے شروع ہو جائیں
گے، آپ کے بچے آپ سے لڑنا سیکھیں گے، آپ کے خاوند دوسروں کے خاوندوں سے لڑیں گے جا کر
، آپ کے بھائی دوسرے کے بھائیوں سے لڑیں گے۔ایک بد اخلاقی اور ہزارلعنتیں آپ اپنے اوپر لے
لیں گی اور تبلیغ کے قابل ہی نہیں رہیں گی آپ بالکل۔اس لئے بنیادی سبق وہی ہے جس سے میں نے آغاز کیا تھا کہ آپ اپنے اخلاق کو بلند کریں،
اخلاق حسنہ پیدا کریں۔اندرونی طور پر ایک دوسرے سے پیار اور محبت کی باتیں کریں جس سے تعلق
بڑھے نہ کہ تعلق کئے اور بیرونی طور پر اسی خلق کے بہتھیار کو لے کر نکلیں اور دنیا کے دل موہ لیں تا کہ وہ
لوگ آپ کے مذہب میں دلچسپی لیں۔اُمید ہے کہ آپ ان باتوں کو ملحوظ خاطر رکھیں گی۔امید ہے ان باتوں پر آپ عمل کرنے کی
کوشش کریں گی لیکن اگر خدانخواستہ آپ میں سے کوئی خاتون ایسا نہیں کرتیں اور اندرونی طور پر بدخلقی
سے کام لیتی ہیں یا نظام جماعت سے تعاون نہیں کرتیں یا ان کی بچیاں ان کے ہاتھ سے نکل رہی ہیں
اور ان کو کوئی پرواہ نہیں ہے، ان کو کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا تو بہتر ہے کہ پھر ایسی خواتین جماعت سے
الگ ہوجائیں کیونکہ ہم نے تو اب لمبے پروگرام بنائیں ہیں ، ہم نے تو تیز چلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اگلی
صدی قریب آرہی ہے اور بہت سے فاصلے طے کرنے والے باقی ہیں اس لئے ہم ان کمزوروں کی
خاطر اب رک کر زیادہ دیر انتظار نہیں کر سکتے اس لئے میں نے جماعت کو بھی نصیحت کی ہے، لجنہ کو بھی
کہتا ہوں کہ پیار اور محبت سے سمجھانے کی کوشش کریں اگر سمجھیں اور اصلاح کر کے نظام جماعت کے
ساتھ تعاون کر کے آگے بڑھیں تو بہتر ہے ورنہ مجھے مطلع کریں تا کہ ان کو نظام جماعت سے الگ کر دیا

حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطاب
117
خطاب ۳ راپریل ۱۹۸۸ء
جائے۔تو پھر یہ اپنی ذمہ وار ہیں خدا کو خود جوابدہ ہیں۔کم سے کم ہم پر بے وجہ کا ایک بوجھ نہیں ہوگا۔کم
سے کم جماعت کی بدنامی کا موجب تو نہیں بنیں گی ایسے۔مگر میں اُمید رکھتا ہوں جیسا کہ میں نے محسوس کیا ہے احمدیوں میں بات سن کر قبول کرنے کا
بڑا مادہ ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ میں سے جن تک یہ آواز پہنچی ہے اللہ کے فضل سے انشاء اللہ وہ
اطاعت کی روح آمیز لبیک کہیں گی اور پاک روحانی تبدیلی پیدا کریں گی۔جس کا آغاز اخلاق حسنہ
سے ہوا کرتا ہے۔کوئی روحانی ترقی انسان نہیں کر سکتا جب تک کہ اس کے اخلاق اچھے نہ ہوں۔اللہ
آپ کا حامی و ناصر ہو اور آپ کو حسن خلق اختیار کرنے کی توفیق بخشے۔اب ہم دُعا کر لیتے ہیں اس کے بعد میں نے رخصت ہونا ہے۔میں نے کہا تو تھا
پانچ دس منٹ لیکن مجھے زیادہ وقت ہو گیا خطاب کرتے کرتے اور پھر انشاء اللہ شام کے اجلاس میں میں
دوبارہ آپ کے سامنے حاضر ہوں گا۔اب دُعا کر لیجئے۔۔۔۔۔۔۔آمین

آج 10 میں سے 10 باقی