سورة فاتحہ کے مضامین سمجھنے اور تبلیغ کے متعلق نصائح
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۵۵
خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء
سورۃ فاتحہ کے مضامین سمجھنے اور
تبلیغ کے متعلق نصائح
جلسہ سالانہ مستورات پیجیئم سے خطاب فرمودہ ۲ رمئی ۱۹۹۸ء)
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
لجنہ کے آج کے خطاب کے لئے میں انہی چھوٹی چھوٹی باتوں کو دہراؤں گا جواکثر لجنہ کے
خطابات میں میں پہلے کہہ چکا ہوں لیکن بدقسمتی سے ان پر عمل درآمد کروانے کے لئے کوئی نگران دکھائی
نہیں دیتا۔لجنہ تقریروں کی تو عادی ہے مگر تقریروں پر عمل کرنے کی عادی نہیں۔یہ سب سے بڑا مسئلہ
ہے۔بعض باتیں میں نے ہالینڈ میں بھی کہیں تھیں اگر آپ لوگ ان سب لجنات کو ہالینڈ والی کیسٹ
سنانے کا انتظام کر لیں تو بہت اہم پیغامات مل جائیں گے۔اسی طرح انگلینڈ میں انگلستان میں بھی لجنہ
اماءاللہ کو میں نے بعض چھوٹی چھوٹی باتوں پر توجہ دینے کی درخواست کی تھی لمبے عرصے سے میں کہہ رہا تھا
مگر کوئی ایسا انتظام نہیں تھا کہ ان باتوں کو جاری کر کے دیکھ لے کہ واقعہ ان پر عمل ہو گیا ہے۔اس لئے
میں نے ان سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا تھا کہ آپ لوگ ایک معمولی سی بات سمجھ کر اس کو نظر انداز
کر دیتے ہیں حالانکہ اس پر عمل کئے بغیر آپ کی اگلی نسلوں کی بنیاد درست نہیں ہو سکتی۔مثلاً یہاں جتنی
بچیاں
بیٹھی ہوئی ہیں ان کو سورۃ فاتحہ صحیح تلفظ کے ساتھ اور ترجمہ کے ساتھ یاد ہے
کہ نہیں ہاتھ کھڑا کرنے
کو تو بہت سی کر دیں گی لیکن جب سنا جائے گا تو وہاں بھول جائیں گی حالانکہ سورۃ فاتحہ وہ سورۃ ہے جس
کو ہر نماز کی پہلی دورکعتوں میں تو لازماً پڑھا جاتا ہے اور اس کے علاوہ وتر میں تین رکعتوں میں بھی پڑھا
جاتا ہے۔معاف کرنا ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھا جاتا ہے اس کے بعد جو تلاوت ہے وہ پہلی دورکعتوں
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۵۵۶
خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء
کے علاوہ چھوڑی جاسکتی ہے لیکن سورۃ فاتحہ تولا ز ماہر رکعت میں پڑھنی ضروری ہے اس کے بغیر رکعت بنتی
ہی نہیں۔تو وہ سورۃ جو آپ نے دن کی کم سے کم پانچ نمازوں کی ہر رکعت میں پڑھنی ہے یہ کیسی عجیب
بات ہے کہ وہ یاد ہی نہ ہو۔یعنی اس طرح یاد نہ ہو کہ پڑھتے پڑھتے خود بخود ذہن میں اس کا مضمون
جاری ہو جائے۔پس یہ غفلت کی زندگی بسر کرنا بند کریں اس کے نتیجے میں آپ دنیا میں کوئی اصلاح کا
کام نہیں کر سکیں گی۔جو اپنی نسلوں کو نہ سنبھال سکے اس نے آئندہ نسلوں کو کیا سنبھالنا ہے۔سورۃ فاتحہ کو
اتنا ضروری قرار دیا گیا ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ہر نماز کی ہر رکعت میں پڑھنی لازم ہے کوئی
بات ہوگی ورنہ اللہ تعالیٰ آپ کو ایک بات دہراد ہرا کر بور تو نہیں کرنا چاہتا۔ظاہر بات ہے کہ سورۃ فاتحہ
کے مضامین ہر انسان کی سوچ کے مطابق بدلتے تو نہیں مگر اپنی طرف متوجہ کرتے رہتے ہیں اتنے وسیع
مضامین کہ ہر نماز کی ہر سورۃ فاتحہ ایک نئے رنگ میں آپ کے سامنے ظاہر ہوتی ہے حالانکہ وہی رہتی
ہے جیسے شاعر نے کہا ہے۔۔کو شمع حقیقت کی اپنی ہی جگہ پر ہے
فانوس کی گردش سے کیا کیا نظر آتا ہے
سورۃ فاتحہ بھی ایک ایسی لو ہے جو اپنی جگہ پر قائم رہتی ہے مگر آپ کی سوچ کا فانوس جب اس
کے اردگر حرکت کرتا ہے اس میں سورۃ فاتحہ کے نئے نئے مضامین چمکتے ہیں یہ وہ بات ہے جو میں سمجھا
سمجھا کر تھک تو نہیں گیا لیکن سمجھا سمجھا کر کچھ آپ لوگوں سے مایوس ضرور ہوا ہوں سمجھتے کیوں نہیں۔اتنی
اہم سورۃ کو آپ میں سے اکثر جو اس وقت یہاں
بیٹھی دیکھ رہی ہیں وہ اس طرح نہیں جانتی کہ نماز میں
پڑھیں تو فورا ساتھ ساتھ اس کے مضامین دل پر جاری ہوں اب یہ ایک چھوٹا سا کام تھا جو بظاہر چھوٹا مگر
اپنی اہمیت میں بہت بڑا ہے۔یہ میں لجنات کو کہ رہا ہوں مگر اس پر عمل نہیں ہورہا ایسی کوئی مشینری
بنائیں ، ایسا کوئی انتظام کریں کہ آپ کو یقین ہو کہ ہر بچی ہر عورت ہر چھوٹا بچہ بھی جو نماز پڑھنے کی عمر کو
پہنچ گیا ہے اس کو سورۃ فاتحہ یاد کروائیں اور اس کے معنے بتائیں اور اس سلسلے میں جوار دو کلاس میں
انگلینڈ میں ہمیں نے سورۃ فاتحہ کے مضامین بچوں کو سمجھائے تھے اگر وہ کیسٹ گھر گھر عام ہو جائے اور
سب بڑے اور چھوٹے اس کو غور سے بار بار سنیں تو ان کو اتنے مضامین پتہ چل جائیں گے کہ ساری عمر
کے لئے سورۃ فاتحہ ان کی ہر ضرورت پوری کرے گی۔خطبات میں میں جو باتیں کہتا رہتا ہوں ان پر عمل
کریں تو کئی زندگیاں آپ کو چاہئیں ان پر سچا عمل کرنے کے لئے مگر یہ صرف ایک بات یہ سورۃ فاتحہ کی
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۵۷
خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء
کہہ رہا ہوں اس پر آپ بھی عمل کریں تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اگر سارے مضامین سمجھ لیں تو آپ
کی ہر ضرورت پوری ہوسکتی ہے۔جب کوئی انسان ضرورت مند ہووہ کسی سے کچھ مانگنا چاہے تو
سورۃ فاتحہ میں اس کا حل موجود ہے کوئی بھی مزاج ہو کسی قسم کی حالت طاری ہو خوشی ہو یا نمی ہو ہر مضمون
کے لئے سورۃ فاتحہ اس کو الفاظ مہیا کرے گی کہ ان الفاظ میں اپنے رب سے مانگوتو اتنی ضروری چیز ہے
جس سے آپ غافل بیٹھے ہوئے ہیں اس پر توجہ دیں اس کو از برکریں اور پھر سورۃ فاتحہ کی زبان عربی
محسوس نہ ہو بلکہ اپنی زبان لگے جو فرینچ سپیلنگ ہیں ان کو یوں لگے جیسے وہ فرانسیسی میں خدا سے مخاطب
ہیں۔یعنی عربی زبان کا وہ حصہ اتنا واضح اور قطعی ہو جائے کہ اپنی مادری زبان کی طرح سمجھ آنے لگ
جائے اسی طرح ہر زبان کا حل ہے یہ ممکن ہے اگر آپ سنجیدگی سے بار بار اس طرح توجہ کریں اور نما
ز پڑھتے وقت ذہن کو حاضر رکھیں کہ کیا واقعی سمجھ آرہی ہے کہ نہیں اگر نہ سمجھ آرہی ہو تو زیادہ وقت لیں نماز
میں کھڑے ہو کر جب تک سمجھ نہ آئے دہراتے رہیں لفظوں کو اور جب مختلف مضامین آپ
کو سمجھ آئیں تو
پھر اپنے مزاج کے مطابق جب کوئی خاص مضمون آپ کے دل پر اثر انداز ہوسورۃ فاتحہ کی آیات کو اس
کے مطابق پڑھیں۔حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ کھڑے ہو کر مجھے کئی دفعہ
نماز پڑھنے کی توفیق ملی ہے۔حضرت مولوی صاحب کو الصراط المستقیم والی آیت کے بہت سے
مضامین سمجھ آگئے تھے اور وہ چاہتے تھے کہ ہر مضمون دوبارہ اسی آیت کو پڑھتے ہوئے ان کے ذہن میں
آئے تو بعض دفعہ اھدنا صراط المستقيم ، اهدنا صراط المستقیم اتنی دفعہ پڑھتے تھے کہ
اس عرصہ میں ساتھ کھڑے ہونے والے نمازی اپنی ساری نماز مکمل کر لیتا تھا اور مولوی صاحب و ہیں
کھڑے اهدنا صراط المستقيم ، اهدنا صراط المستقیم پڑھ رہے ہیں اس لئے نہیں
پڑھتے تھے کہ ان کو سمجھ نہیں آتی تھی اس لئے بار بار پڑھتے تھے کہ بہت زیادہ سمجھ آتی تھی۔صراط مستقیم
میں بے شمار لوگوں کا ذکر ہے جن کو خدا تعالیٰ نے صراط مستقیم عطا فرمائی۔ان میں صالحین بھی ہیں
، ان میں شہداء بھی ہیں، ان میں صدیقین بھی ہیں اور انبیاء بھی ہیں اور الصراط المستقیم پر چلنے والوں کی
اتنی قسمیں ہیں کہ اگر ان میں سے ہر قسم کے حالات پر غور کریں کہ اے خدا! میں یہ بھی مانگ رہا ہوں
میں یہ بھی مانگ رہا ہوں تو ہر نماز مولوی شیر علی صاحب کی نماز بن جائے گی۔نہ ختم ہونے والی۔لیکن
ہماری مصروفیتوں کی وجہ سے دوسرے کاموں کی وجہ سے اتنا وقت تو نہیں ہوتا کہ ایک ہی نماز میں ان
ساری باتوں کو دہرائیں مگر الگ الگ نمازوں میں ان
کو ہرایا جا سکتا ہے۔کبھی ایک بات پر زور دے کر
-
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۵۸
خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء
کسی آیت کو سمجھیں اور دعا کریں کبھی دوسری آیت پر زور دے کر اس کو سمجھیں اور دعا کریں یہ ایک چھوٹا
مگر بہت بڑا پیغام ہے۔میں مزید کہتا ہوں
کہ لجنہ اماءاللہ ہالینڈ توجہ سے سن رہی ہوگی اور اس پر عمل کا ارادہ بھی کیا ہوگا
تو آئندہ جب بھی آؤں اس وقت مجھے پتہ چلے گا۔لیکن اگر اس سے پہلے صدر لجنہ اماءاللہ با قاعدہ ایک
ایک ممبر لجنہ کا جائزہ لے کر یہ رپورٹ کیا کریں کہ اتنوں کو سورۃ فاتحہ کا مضمون سمجھنے کی طرف توجہ پیدا
ہوئی اتنی ہیں جو سمجھ چکی ہیں تو چھوٹی سی رپورٹ میں مجھے بہت کچھ مل جائے گا، بجائے اس کے کہ تھیں
چالیس صفحے کالے کئے جائیں جس کا مجھے کوئی بھی فائدہ نہ ہو۔ایک چھوٹی سی خبر مجھے دے دیں تو میرا
دل اس سے بہت راضی ہوگا۔میں امید رکھتا ہوں کہ اس طرح توجہ کریں گی۔دوسرے ایک اور بات ہے تبلیغ سے متعلق۔کل آپ نے ایک نظارہ دیکھا ہے وہی لوگ گھیر
گھار کے لائے جاتے ہیں جن کو الف ب بھی سلسلہ کی نہیں پتہ اور اپنی طرف سے گھیر نے والے اپنے
نمبر بناتے ہیں کہ دیکھو ہم بڑی تبلیغ کر رہے ہیں۔حالانکہ میرے ہاں نمبر بنانے کا کوئی بھی فائدہ نہیں
نمبر تو اللہ کے گھر بنیں تو پھر فائدہ ہوگا اور اللہ جانتا ہے کہ کیسی تبلیغ کی گئی ہے
کتنی تبلیغ کی گئی ہے۔اکثر کل
کے سوال جواب کی مجلس میں میں نے یہی اندازہ کیا ہے کہ یہاں
تبلیغ نام کی کوئی چیز نہیں محض ایک شور
ڈالا جارہا ہے۔مجھے جب میں آتا ہوں اکٹھے کر کے لوگ دکھا دیئے جاتے ہیں یا اس سے پہلے تبلیغ کا
کام کرنے والوں نے رپورٹوں کے ذریعہ مجھ پر بہت اثر ڈالا ہوتا ہے اس وقت ساری جماعت ایک
طرف اور ہم ایک طرف اور ہماری تبلیغ دیکھو اتنا بڑا پھل لا رہی ہے۔ان کو میں نے بار بار توجہ دلائی ہے
کہ آپ
کی تبلیغ کے دو دروازے ہیں ایک اندر کی طرف کھل رہا ہے اور ایک باہر کی طرف کھل رہا ہے۔اندر آنے والے زیادہ دیر جماعت میں نہیں ٹھہرتے وہ آتے ایک طرف سے اور باہر دوسری طرف سے
نکل جاتے ہیں یہ کوئی تبلیغ نہیں۔یہ چیز اللہ دیکھ رہا ہے اس سے مجھے بیکا ر خوش کرنے سے کیا فائدہ۔میں تو ایک عاجز ناکارہ انسان ہوں میں آپ
کو کچھ بھی نہیں دے سکتا دینے والا اللہ ہے وہی جزا دیتا ہے
اور وہی سزا بھی دیتا ہے۔اگر اس طرح ایک قسم کے دھوکے سے کام لیا جائے خواہ آپ کی نیت کچھ اور
ہو دھوکہ دینا نہ بھی ہو تو آپ کی کوشش کی حقیقت کو اللہ ضرور سمجھتا ہے وہ جانتا ہے کہ یہ کوئی تبلیغ نہیں۔تبلیغ
وہ ہے جس کے نتیجے میں آپ کی جماعت نئے آنے والوں سے بھر جائے ،ان کے اندر جذ بہ ہو، ان کے
اندر ولولہ ہو وہ آگے بڑھ کر نیک کاموں میں حصہ لیں ساری جماعت کے ہاتھ بٹائیں۔اگر ایسا ہوتا ہے
حضرت خلیفہ اسح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۵۹
خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء
تو بھلا یہ چھوٹا سا ہال آپ کے کام آسکتا تھا۔اتنا سا ہال تو شور مچانے والے بچوں سے ہی بھر جاتا ہے پھر
بھی چھوٹا پڑ جاتا ہے تو آپ لوگ ان نتیجوں کو کیوں نہیں دیکھتے نتیجے سے انسان کو اپنی کوشش کا پتہ لگنا
چاہئے۔اگر فٹ بال کے میدان میں جتنا مرضی آپ زور لگائیں خوب کھیلیں ادھر سے ادھر فٹ بال
کو اٹھا کر اچھالیں مگر گول نہ ہو تو اس کھیل کا کیا فائدہ گول ہو تو فائدہ ہوتا ہے۔آپ کے ہاں گول نہیں
ہور ہے رپورٹوں میں یہ دکھایا جارہا ہے اس نے اس کو پاس دیا اس نے پاس دیا اتنا ہنگامہ برپا ہوا بہت
مزہ آیا تبلیغ کا آخر پوچھو گول کتنے ہوئے گول تو نہیں ہوئے۔اس رپورٹ کا کیا فائدہ یہ محض ایک دکھاوا
ہے کہنے والا کہے گا کہ میں نے دکھاوے کی خاطر نہیں کیا مگر اللہ جانتا ہے۔حقیقت میں دکھاوا ہے اس کی
کوئی حقیقت نہیں۔اخلاص کے ساتھ پیار اور محبت کے ساتھ اگر پیغام پہنچایا جائے تو یہاں اچھے لوگ
بے شمار مل سکتے ہیں۔حکیم اچھے نیک لوگوں سے بھرا پڑا ہے صرف ان کی صحیح تلاش ضروری ہے بعض
دفعہ آپ
کو یہ دکھائی دے گا کہ بہت سے دہر یہ ہیں جو مذہب میں دلچسپی نہیں لیتے حالانکہ ان کی دہریت
ان کی شرافت ان کے اچھے دماغ کی وجہ سے ہے جو انہوں نے مذہبی لوگوں کے ماحول دیکھے ہیں یہاں
اور جو ان کی عقل کہتی ہے کہ خدا کو ایسا ہونا چاہئے ویسا پیغام ان کو نہیں دیا گیا اس لئے وہ اپنی عقل کی وجہ
سے دہر یہ ہوئے ہیں۔اور عقل کے ساتھ لاعلمی کی وجہ سے بھی کیونکہ جو خدا ان کو دکھایا گیا وہ سچا خدا ہے
ہی نہیں۔جو خدا اسلام کا خدا ہے جسے ملا پیش نہیں کر سکتا جسے آج آپ لوگ پیش کر سکتے ہیں اگر یہ خدا
ان کو دیکھایا جائے تو ہر گز ان کو اس خدا کے تصور سے اعتراض نہیں ہوسکتا۔میرا یہ تجربہ پہلے بھی تھا کل کی
مجلس میں بھی یہی ہوا کہ ایک نوجوان جو کہہ رہا تھا کہ میں صرف خدا کا قائل ہوں اس کے دل میں جو
کچھ بھی مذہب پر اعتراض تھے جب میں نے جواب دیا تو بڑے زور سے سر ہلا کر انہوں نے میرا بتایا
کہ میں متفق ہو چکا ہوں بالکل یہی بات درست ہے۔اسی طرح انگلستان میں سوال جواب کی مجالس
میں مجھے بہت سے دہریوں سے بھی رابطہ ہوتا ہے لیکن اگر ان کی دہریت دل کی گندگی کی وجہ سے نہ
ہوصاف پٹی ہو جس پر کچھ نہ لکھا گیا ہو تو جب ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی ہستی کا علم دیا جاتا ہے جیسا کہ حق
ہے تو ضرور تسلیم کرتے ہیں اور بعض بڑے بڑے دانشوران مجالس میں آتے ہیں اور خواہ وہ اتنا خدا تعالیٰ
کو مانیں یا نہ مانیں کہ ان کی زندگی کی روش بدل جائے مگر ذہنی طور پر قائل ضرور ہو جاتے ہیں۔پس اس
وجہ سے یہ خیال آپ کی راہ میں روک نہ ڈالے کہ لوگ بہت ہی دہر یہ ہیں ان دہریوں میں ہی آپ کو
بہت شریف لوگ مل جائیں گے بہت اچھے اچھے سمجھدار عقل والے لوگ ملیں گے۔ان سے ان کی
۵۶۰
خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
عقلوں کے مطابق بات کریں اور اگر وہ بات آپ کو نہیں کرنی آتی تو اس زمانے میں جماعت احمدیہ کی
طرف سے
اتنا لٹریچر ہے، اتنی وڈیوز ہیں، اتنی کیسٹیں ہیں کہ دنیا کے اکثر سوالات کے جوابات خواہ وہ
کسی پہلو سے کئے گئے ہوں سائنس کی رو سے، فلسفے کی رو سے یا اقتصادیات کی رو سے، کسی پہلو سے
بھی کئے گئے ہوں ان کے جواب قرآن کریم میں موجود ہیں اور میں دے چکا ہوں۔بار بار دے چکا
ہوں ان کے تمام پہلوؤں کو بیان کر چکا ہوں تو کیوں نہیں آپ لوگ وہ کیسٹیں اپنے گھروں میں رکھتیں
مگر پہلے خود تو سنیں ان ٹیسٹس کو سن کو غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ واقعتا دل کی تسلی والے جواب
موجود ہیں جب آپ کو یقین ہو جائے گا کہ جواب موجود ہیں پھر آپ میں تبلیغ کا ولولہ بھی پیدا ہوگا اس
کے بغیر اپنی طرف سے کوشش کریں گی کسی کو پیغام پہنچانے کی وہ آپ کی باتوں کو سن کر مطمئن نہیں
ہوگا اور آپ کا دل بھی اکھڑ جائے گا اس لئے جو بات میں سمجھا رہا ہوں جس طرح میں سمجھا رہا ہوں اس
کو سمجھیں۔آپ پہلے خود اپنی تربیت کے لئے ان آڈیو اور وڈیو ٹیسٹس کو سننا شروع کریں جن میں اس
دور کے تبلیغی مسائل ہیں عیسائیوں ، دہریوں ، یہودیوں ،مسلمانوں جو احمدی نہیں ہیں ان سب کو تبلیغ
کرنے کے لئے کیا کیا ضرورتیں ہیں، کیا کیا مسائل ہیں جن کا آپ
کو علم ہونا چا ہے۔اگر ان مسائل کا
آپ کو علم ہوگا تو آپ کے دل میں ایک ولولہ پیدا ہوگا ایک جوش پیدا ہوگا کہ آپ دوسروں کو بھی یہ
مسائل بتائیں اور سمجھا ئیں۔پس تبلیغ کے میدان میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور میں سمجھتا ہوں
کہ آپ
کی ایک کمیٹی بیٹھ جانی چاہئے جو جائزہ لے گھر گھر کا۔ہرگھر میں تبلیغی کیشیں ہونی چاہئیں اور یہ
جائزہ لینا چاہئے کہ وہ ان ٹیسٹس سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں کہ نہیں۔اگر وہ فائدہ اٹھا چکے ہیں تو پھر ان
کو روکیں بھی تو انہوں نے ضرور آگے تبلیغ کرنی ہے کیونکہ جن کو خود سمجھ آجائے بات کی وہ آگے سمجھانے
کی کوشش کرتے ہیں۔اگر اس معاشرے سے آپ نے ڈر کر زندگی گزاری اور یہ سوچا کہ اس مصیبت
میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے اچھے تعلقات ہیں بس اسی طرح رہنے دو تو آپ ہزار سال بھی یہاں
رہیں گی تو اسلام کا پیغام نہیں پہنچاسکیں گی۔مردوں نے جو کام نہیں کیا عورتیں کر کے دکھا ئیں۔بعض
اوقات ایسے ہوتے ہیں جب مردوں کی بجائے عورتوں
کو بلانا پڑتا ہے اور اسلام کی جنگوں میں بھی ایسے
واقعات کے زمانے گزرے ہیں جب مردوں کے پاؤں اکھڑے ہیں تو عورتیں آگے بڑھی ہیں بعض
عورتوں نے اپنے خیموں کے ڈنڈے اکھیڑ لئے اور اپنے بھاگتے ہوئے مردوں کو جھپٹیں کہ تم ہوتے کون
ہوا سلام کی خاطر جہاد ہورہا ہے اور تم پیٹھ دکھاؤ تم نے ہمارے ناک بھی کاٹ دیئے۔چنانچہ عورتوں کے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۵۶۱
خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء
ڈنڈے اپنے مردوں پر بر سے وہ مجبور ہو گئے واپس دوڑنے پر اور وہ جہاد کا میدان جو بظاہر ہارا ہوا تھا وہ
جیت گئے۔تو آج بھی ان باتوں کو دہرانے کی ضرورت پڑتی ہے مجھے یاد کرانا پڑتا ہے آپ کی تاریخ
بہت عظیم ہے۔آنحضرت صلی اللہ والہ وسلم کے زمانے میں خواتین نے بہت اونچے مقامات حاصل کئے
ان سب کو آپ بھی حاصل کریں اور اپنے مردوں کو ایک طرف چھوڑ دیں اور خود تبلیغ میں آگے جائیں اور
مردوں کو دکھا دیں کہ اس طرح تبلیغ ہوتی ہے اگر عورتیں یہ کام سنبھال لیں تو مجھے یقین ہے کہ مردوں کو
بھی شرم آئے گی۔یہ ترکیب ایک فرضی ترکیب نہیں ہے میں اسے استعمال کر چکا ہوں میں نے اس سے
پہلے بعض ملکوں میں یہی ترکیب استعمال کی ان کی کایا پلٹ گئی۔بعض ملک ایسے تھے جن میں پہلے چند
ہزار سے زیادہ بیعتیں نہیں ہوا کرتی تھیں سال میں ( آواز آرہی ہے کہیں سے ڈسٹرب کر رہی
ہیں دروازہ بند کر دیں) واقعہ بعض ایسے ممالک تھے جن میں سال میں ہزاروں تو نہیں ہزاروں کیا چند
سو بیعتوں سے زیادہ نہیں ہوتی تھیں اور لمبے عرصے تک ان کو میں یاد کراتا رہا کہ خدا کا خوف کرو اٹھو
ہمت کرو مانتے ہی نہیں تھے۔پھر میں نے ان کی عورتوں سے کہا اٹھو اور ڈنڈے اپنے ہاتھوں میں اٹھا لو
اور تبلیغ شروع کرو۔انہوں نے چند قدم ہی اٹھائے تھے کہ مرد جاگ گئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ جہاں چند سو سے زیادہ بیعتیں نہیں ہوتی تھیں سال میں وہاں
کئی لاکھ بیعتیں ہونے لگیں۔علاقوں
کے علاقے جو احمدیت کے نام سے خالی پڑے تھے وہ احمدیت کے ذکر سے بھر گئے ہیں اور ہر طرف
ایک شور برپا ہے احمدیت کے پھیلاؤ کا تو یہ ہو سکتا ہے یہ وہم دل سے نکال دیں کہ نہیں ہوسکتا۔جب
آپ
کو یہ یقین ہو کہ یہ کام ہوہی نہیں سکتا ہم نے پھیلنا ہی نہیں تحکیم بہت بڑا ملک ہے۔بیجیم کے لوگ
بہت دور جاچکے ہیں اخلاق سے اگر یہ یقین کر کے آپ کام کریں گی تو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔اگر یہ
یقین ہو کہ اللہ کی مدد ہو تو کچھ بھی ناممکن نہیں تو آپ کی کوششوں کو ضرور اچھے پھل لگیں گے۔آپ کا یہ وہم بھی دل سے نکل جانا چاہئے کہ آپ
اللہ کی زیادہ پیاری بندیاں ہیں بیلجیم کی
عور تیں اللہ تعالیٰ کی پسند نہیں خدا کے سب بندے خدا کے نزدیک برابر ہیں اور اس وجہ سے سب کی
بھلائی چاہتا ہے اور تحکیم کی عورتوں میں بھی ضرور ایسی نیک بندیاں ہیں جن کو اگر خدا کا پیغام صحیح طریقے
سے ملے تو بڑی تیزی سے وہ خدا کی طرف جائیں گی۔یہ میرا تجر بہ یورپ کی نئی احمدی خواتین کے متعلق
ہے۔غلطی سے سمجھا جاتا تھا کہ یورپ تو آزاد ہے، اپنی اقدار، اپنے اخلاق ، اپنے کردار کے لحاظ سے
بہت سی بداخلاقیوں میں مبتلا ہے اس لئے ان کی عورتیں اسلامی شعار کے مطابق اپنی پاکیزگی کی
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۶۲
خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء
حفاظت کرنا نہیں سیکھ سکتیں۔یہ بالکل غلط خیال ہے اب تک کا میرا تجربہ ہے کہ جنہوں نے واقعتا سمجھ
کر اسلام کے پیغام کو قبول کیا ہے وہ اپنی حفاظت کرتی ہیں وہ اپنی پاکیزگی کو بچانے کی صلاحیت رکھتی
ہیں اور بہت سی ایسی عورتوں سے بہتر نمونہ دکھاتی ہیں جو پیدا احمدیت میں ہوئیں اس لئے غلط نہی میں
مبتلا نہ رہیں کہ گویا آپ ہی ہیں جو پردہ کر سکتی ہیں آپ ہی ہیں جو اپنی حفاظت کر سکتی ہیں۔بات اس
کے برعکس بھی ہے جو پاکستان سے ہندوستان سے بنگلہ دیش سے آنے والیاں ہیں ان کے لئے یہ خطرہ
ہے وہ سمجھتی ہیں کہ ان کی حفاظت ہو رہی ہے مگر رفتہ رفتہ وہ اس معاشرے سے متاثر ہورہی ہیں۔ان کو
اچھا لگتا ہے پردے اتار کر باہر نکلنا بعض ایسے خاندان ہیں جو احمدیت سے دور ہی نکل گئے کیونکہ ان کو
شرم آتی تھی پردے سے وہ نہیں کہ کوئی پتا نہیں آپ کے اندر کیا چیز چھپی ہوئی ہے جو کچھ بھی چھپا ہوا ہے
جب یہ باہر نکلے گا تو پھر اس کی شکل دیکھیں گے۔ابھی تک تو آپ نے اس کو دبا کر رکھا ہوا ہے لیکن وہ
عورتیں جو مغرب سے تعلق رکھتی ہیں ان کے اندر کچھ بھی چھپا ہوا نہیں جو کچھ مغربی تہذیب نے ان کو
لا ابالی پن عطا کیا تھا ، بے پرواہی دی تھی اس کے باوجود جب وہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اپنی
حفاظت کرتی ہیں اور اچھی اسلامی قدروں پہ قائم ہو جاتی ہیں تو وہ بالکل سچی ہیں اور یہ ایک گہرا انقلاب
ہے جو بر پا ہو رہا ہے تو یہ عورتیں نمونہ ہیں اس بات کا کہ باقی مغرب کی عورتیں بھی یہ صلاحیت رکھتی
ہیں۔وہ مجالس میں خواہ بڑے بڑے سوال کریں عورتوں مردوں کی برابری ، پردے کے خلاف جتنی
مرضی باتیں کریں۔اگر ان
کو صحیح طور پر اللہ پر ایمان ہو جائے تو ان کا دل اس بات کا قائل ہو جائے گا کہ
ان
کا پاکیزہ ہونا ضروری ہے جب تک وہ پاک نہ ہو اپنے آپ کو خدا کے حضور پیش نہیں کر سکتیں ، ان کا
دل ہی اٹھ جاتا ہے اس معاشرے سے۔پس اس پہلو سے آپ لوگوں کو میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ یہاں کے لوگوں میں سچی صحیح تبلیغ
پیار اور محبت سے کریں اور ان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت داخل کرنے کی کوشش کریں۔اللہ مل گیا تو
پھر ان کو آپ کی کوئی احتیاج نہیں رہے گی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ آپ ہی کا ہاتھ پکڑی رکھیں ان کو اللہ
مل جائے اور یقین ہو جائے کہ ہمارا خدا ہمارے ساتھ ہے تو پھر آپ کو ان کی انگلیاں پکڑنی پڑیں گی۔وہ آپ سے آگے اور تیز رفتاری سے آگے بھاگیں گی پس یہ باتیں جو تبلیغ کے سلسلے میں میں کہہ رہا ہوں
ان پر بھی عمل درآمد کرنے کے لئے ایک انتظام کی ضرورت ہے۔وہ انتظام لجنہ کا کام ہے ایسی کمیٹیاں
بنائیں جو ان کو باتوں جو سمجھے سنے تبلیغ کے تعلق میں جو آڈیو، وڈیو کا میں نے کہا ہے اس پر غور کریں اور
۵۶۳
خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
پھر گھر گھر جائزہ لیں کہ واقعہ عورتوں میں کوئی تبدیلی ہو بھی رہی ہے یا نہیں نظر آ جائے گی۔یہ سارے
منہ جو آپ کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں ان میں اگر تبدیلی آئی تو چہرے بتائیں گے، ان کی پیشانیاں
بولیں گی ، ان کی کیفیتیں بدل جائیں گی یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ دل میں خدا ہو اور چہرے پر نہ ہو اس لئے
جن چہروں پر خدا دکھائی نہ دے بالکل صاف ان کے رجحانات نظر نہ آئیں ان کے متعلق فکر کریں اور یہ
ساری باتیں ان میں داخل کرنے کی کوشش کریں۔خواہ آپ میں طاقت تھوڑی ہو تو تھوڑا تھوڑا کام شروع
کریں۔میں نے اس کے لئے ایک نظام تجویز کیا تھا کہ ہر جماعت میں سے کچھ لجنہ والیاں ایسی آپ
چن لیں جو پہلے سے قریب ہوں یعنی جماعت کے اور خدا تعالیٰ کے پہلے ہی کچھ قریب ہوں ان کے اندر
نیکی پائی جائے ان پر یہ کیسٹ استعمال کریں اچھی طرح بار بار جب آپ دیکھ لیں کہ ان کو خوب سمجھ آگئی
ہے تو آپ
کو ہر شہر میں ایک یا دو معلمہ خواتین مل جائیں گی تین یا چار بھی ہوسکتی ہیں۔جتنی آپ کو خواتین
ملیں گی جن کو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دل کا اطمینان نصیب ہو جائے ان کی توجہ دوسری باتوں سے
ہٹ ہی جائے ان کو مزہ اس بات میں آئے کہ وہ خدا کی خدمت کر رہی ہیں ایسی خواتین پھر اپنی اپنی جگہ وہ
کام کریں گی جس کا حوالہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات میں سے دیا تھا کہ جاگ
لگا ئیں۔یہ جاگ لگانے والا مضمون بہت ہی پیارا مضمون ہے تو جاگ لگانا شروع کریں گی کیونکہ وہ خود
جاگ لگانے والی صفات اپنے اندر رکھیں گی اور پھر دیکھنا کہ اگلے سال تک آہستہ آہستہ ایک بہت
بڑا نقلاب بر پا ہو جائے گا اس کی مجھے جیم میں ضرورت ہے۔در اصل ساری دنیا میں ضرورت ہے مگر آپ پیسے چونکہ خاص طور پر مخاطب ہوں اس لئے میں
یہ کہ رہا ہوں کہ اس کی مجھے سکیم میں ضرورت ہے کیونکہ تحکیم میں جب بھی آتا ہوں وہی پرانا منظر پیش
ہوتا ہے وہی چہرے وہی لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں اخلاص تو ہے اکٹھے ہونے کے لئے وقت نکالتے ہیں
کوشش کرتے ہیں کہ یہاں پہنچنے کی مگر اس اخلاص کا کیا فائدہ کہ چند دن رہے پھر فضا میں تحلیل
ہو جائے۔جس کا کوئی نشان دکھائی نہ دے برسات اگر صحرا میں ایک ہی دفعہ ہوتو برسات کی کایا نہیں
پلٹ سکتی برسات ہوگی تو کچھ جھاڑ اگ جائیں گے جگہ جگہ پھر جب لمباخشکی کا زمانہ آئے گا تو دھوپ
سے مر بھی جائیں گے اس لئے ایسی تبدیلی مجھے نہیں چاہئے کہ چند روزہ ہو جب بھی آپ لوگ میرے
خطابات میں خود حاضر ہوتی ہیں تو نظر آرہا ہوتا ہے کہ آپ کے دل پر کچھ اثر پڑ رہا ہے مگر اس اثر کو وہ
ٹھوس باتیں سنبھال سکتی ہیں جو میں نے بیان کی ہیں ورنہ چند دن کے بعد پھر ویسی کی ویسی واپس اپنے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۵۶۴
خطاب ۲ رمئی ۱۹۹۸ء
سکول میں، اپنے کالج میں، اپنے کاموں میں کچھ دیر کے بعد کہیں گی کہ یہ تو بوجھ ہی تھا چلوا تار پھینکو، اپنی
زندگی کے مزے لوٹو۔یہ چیز ہو نہیں سکتی اگر دل میں اللہ کا پیار پیدا ہو جائے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت
پیدا ہو جائے پھر محبت آپ کو پکڑے گی آپ پھر اس محبت سے اپنا پیچھا ہی نہیں چھڑا اسکتیں۔اللہ تعالیٰ کی
محبت بہت عظیم چیز ہے اور جن لوگوں کے دل میں ہو وہ ہیں جو خمیر کا مرتبہ رکھتی ہیں یا وہ لوگ ہیں جو خمیر
کا مرتبہ رکھتے ہیں محبت پھیلنے والی چیز ہے آگے لگے گی اور ہر دل میں مشتعل ہوتی چلی جائے گی۔پس
وہ کام کریں جو آپ کا ساتھ دے ایک سال نہیں ساری زندگی آپ کے ساتھ رہنے اور اس کے نتیجے میں
ماحول میں جو تبدیلیاں ہوں وہ بھی اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے مستقل ہوں۔ایک طرف سے آیا
دوسری طرف سے چلا گیا یہ کوئی تبدیلی نہیں جو آ جائے اس کا پھر اٹھ کر جانے کو دل ہی نہ چاہئے یہ ہے جو
مجھے چاہئے اور میں آپ سے امید رکھتا ہوں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ان امور کی طرف پوری
توجہ دیں گی۔میں اب زیادہ لمبا آپ کا وقت نہیں لینا چاہتا مختلف خواتین نے مختلف جگہ کام پر بھی
جانا ہو شاید آج اور جو چیز جس چیز کی محبت میں آپ کے دل سے نکال سکوں نکال سکتا ہوں مگر دوکانوں
میں جانے کی محبت نہیں نکال سکتا میرا خیال ہے یہ عورتوں کا پیدائشی حق ہے اس لئے یہ محبت صرف دین
پر نہیں غالب آنی چاہئے اس لئے میں نے مونا اور طوبی کو کہا تھا کہ دوکانوں پر جانا الگ بات ہے پر اس
مجلس میں یہاں دور دور سے احمدی خواتین آئی ہیں اس مجلس کو چھوڑ نا جائز نہیں۔اس کا مطلب ہے کہ
دوکان کی محبت آپ کے دل پر زیادہ غالب ہے اور دین کی کم ہے اور الحمد للہ کہ یہ میری بات سمجھ گئیں اور
انہوں نے جو جانے کا پروگرام تھا کینسل کر دیا لیکن اب میرا خیال ہے کہ کافی وقت ہوگا کیوں جی کتنا
وقت ہوگا۔چھ بجے تک جتنا مرضی گھومو تھک ہار کر جب جسم دُکھنے لگے پھر واپس آجانا اور اس کے ساتھ
ہی اب میں دعا کرا دیتا ہوں آپ لوگ میرے ساتھ دعا میں شامل ہو جائیں۔یہ تھوڑی تھوڑی چھوٹی
چھوٹی باتیں جو آپ کو کہی تھیں وہ بڑی بڑی باتیں کہی تھیں امید ہے آپ
کو سمجھ آگئی ہوگی میں نے اپنی
طرف سے تو پوری کوشش کی ہے کہ سمجھا سمجھا کر کھول کھول کر مضمون کو بیان کروں اللہ کرے کہ یہ دلوں
میں داخل ہو چکا ہو۔آئیے اب دعا میں شامل ہو جائیں۔