استقامت کے شیریں ثمرات نیز پردہ کی نصیحت
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع " کے مستورات سے خطابات
۶۱۵
خطاب ۲۲ راپریل ۲۰۰۰ء
استقامت کے شیریں ثمرات نیز پردہ کی نصیحت
خطاب جلسہ سالانہ مستورات ہالینڈ فرموده ۲۲ را پریل ۲۰۰۰ء)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
الحمد للہ کہ اسی کے فضل کے ساتھ ہمارالجنہ کا یہ اجتماع بہت کامیاب ہے کئی پہلو کے لحاظ سے
اول تو لجنہ ہالینڈ کی حاضری ناصرات سمیت ما شاء اللہ اتنی ہو چکی ہے کہ کسی زمانے میں سب مردوں
عورتوں کی ملا کر اس سے آدھی بھی نہیں ہوا کرتی تھی۔دوسرے ساتھ کے ممالک سے بھی خدا تعالی کے فضل سے کافی مہمان تشریف لائے ہوئے
ہیں اور کل تعداد بیرونی ممالک کے آنے والوں کی ۳۱ ہے۔یہ تو محض تمہیدی کلمات تھے۔اب میں آپ
کے سامنے ایک بات بیان کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا:
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا ( حم السجدہ : ۳۱)
یہ وہ چیز ہے جس کی خصوصیت کے ساتھ اس وقت لجنہ اماءاللہ کو بھی اور مردوں کو بھی ضرورت
ہے کہ وہ اس پیغام کو سمجھیں جو اللہ تعالی نے ان کو عطا فرمایا ہے۔بہت سے خطوط ملتے رہتے ہیں کہ اب
ہمیں نکال دیا گیا ہے اب ہم نکال دیئے جائیں گے ہمیں واپس اپنے ملک بھیج دیا جائے گا غرضیکہ
بہت سے ایسے پریشانی اور گھبراہٹ کے خط ملتے ہیں لیکن وہ لوگ یہ نہیں سوچتے کہ اللہ جو یہاں انکا
رب ہے وہ وہاں بھی ان کا رب ہے۔سب سے ضروری بات یہ ہے کہ اس بات پر انسان قائم رہے کہ
ہمارا رب اللہ ہے نہ اس دنیا کی کوئی حکومت ہے ہر جگہ ایک ہی خدا ہے اور جس کو وہ چاہتا ہے بے حساب
روزی عطا فرما دیتا ہے۔پس ایسی گھبراہٹ اور پریشانی دراصل شرک پر منتج ہوتی ہے اور رفتہ رفتہ ایسے
لوگوں کو جھوٹ بولنے کی بھی عادت پڑتی جاتی ہے اور وہ جھوٹ بول کے رزق کی خاطر اپنی عاقبت بھی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات
۶۱۶
خطاب ۲۲ راپریل ۲۰۰۰ء
گندی کر لیتے ہیں۔تو اس بارے میں میں نے بارہا پہلے بھی سمجھایا ہے اب بھی میں سمجھتا ہوں کہ اس کی
ضرورت ہے کہ آپ ہر گز اس بات کی فکر نہ کریں اور اس بناء پر جھوٹ نہ بولیں کہ یہاں آپ کو رزق ملتا
ہے ورنہ وہ گندا رزق کھانے کا کیا فائدہ۔دیکھئے جب آپ کہتی ہے کہ ربنا الله۔اللہ ہمارا رب ہے
تو سوچ سمجھ کر کہا کریں یقین کے ساتھ کہا کریں اللہ کے سوا اور کوئی رب نہیں۔جب یہ کہا جائے اور
پورے خلوص سے کہا جائے تو پھر ابتلا بھی آتے ہیں، بہت تیز آندھیاں چلتی ہیں۔جھگڑہ چلتے ہیں کہ کسی
طرح اس مضبوط تر درخت کو جو پاک درخت ہے، پاکیزہ کلمات کا درخت ہے۔اس کو اکھیٹر
پھینکیں۔اور جو کمزور ہوں وہ تو ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ان ک تو یہ آندھیاں اکھاڑ پھینکتی ہیں اور وہ شجرہ
طیبہ کی بجائے ایک شجرہ خبیثہ بن کر دنیا میں اِدھر اُدھر لڑھکتے پھرتے ہیں۔دراصل تو آخرت ہے جس کی
حفاظت کی ضرورت ہے اور جب انسان ثابت قدمی دکھائے تو اسی دنیا میں اس کو وہ آخرت کی ضمانت
مل جاتی ہے۔یہ خیال نہ کریں کہ بعد کا وعدہ ہے جو شاید پورا ہو شاید نہ ہو یہ ایسا وعدہ ہے جو اسی دنیا میں
پورا ہو جاتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالی فرماتا ہے۔کہ وہ جو یہ عہد کرتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر اس پر
تو کل کرتے ہیں اس پر قیام پکڑ لیتے ہیں۔تنزل عليهم الملائكة۔ان پر فرشتے کثرت سے نازل
ہوتے ہیں ایسے فرشتے جو پیغام دیتے ہیں نحن اولیاء کم فی الحياة الدنيا وفي الآخرة كم
ہم تو اس دنیا میں بھی تمہارے ساتھی ہیں اور آخرت میں بھی تمہارے ساتھی ہیں۔پس دنیا میں ان کی
زندگی جس میں فرشتے ان کے ساتھ ہوتے ہیں وہ اس بات کی ضمانت ہو جاتی ہے کہ آخرت بھی انہی کی
ہوگی اور ایسے فرشتے جو بولتے ہوئے کلام کرتے ہوئے آتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں
پس یہ وہ خوش قسمت ہیں جن کو ایسے فرشتوں کی آواز سنائی دے، خواہ کچی خوابوں کے ذریعے ، خواہ کشوف
کے ذریعے خواہ الہامات کے ذریعے مگر جب تک یہ بات پوری نہ ہو کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک یقینی
شہادت مل جائے۔اس وقت تک آپ اطمینان نہ کریں کہ آپ کا انجام بخیر ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ بکثرت احمدیوں میں ایسے لوگ موجود ہیں مرد بھی اور عورتیں بھی جو پوری
استقامت کے ساتھ اپنے عہد پر قائم ہیں اور اللہ تعالی کے فضل سے ان پر فرشتے اترتے بھی ہیں اور
بہت سے خطوط میں کثرت سے لوگ مجھے ایسے ایسے امور لکھتے ہیں جن سے قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ
ان پر جو کچھ بھی نازل ہوا وہ اللہ کا کلام تھا فرشتے لے کر آئے تھے اور اللہ کے فضل کے ساتھ ان کو اس
کلام کے نتیجے میں مزید استقامت ملتی ہے ، ان کی توفیق خدا پر توکل کی پہلے سے بڑھ جاتی ہے۔پس
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۱۷
خطاب ۲۲ راپریل ۲۰۰۰ء
آپ لوگوں کو کیا فکر ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں زبردستی یہاں سے نکال دیا جائے گا۔اگر زبردستی نکالنا
ان لوگوں کے بس کی بات ہو تو تب بھی بات ہے مگر یہ بھی تو اللہ ہی کے بس کی بات ہے اللہ جسے بچانا
چاہے کوئی اس کو ہٹا نہیں سکتا، کوئی اس کو گزند نہیں پہنچا سکتا۔یہ بھی تو تو کل کا معنی ہے اور امر واقعہ ہے کہ
بہت سے ایسے لوگ جو اس لحاظ سے یقین رکھتے تھے کہ خدا کی مرضی کے بغیر ہمیں کوئی ایک ملک سے
دوسرے ملک میں نہیں بھیج سکتا حیرت انگیز طور پر اللہ تعالی نے ان کی مدد بھی فرمائی۔بعضوں کو ابتلاء آیا
واپس جانے کا وہ اس پر ثابت قدم رہے، بعضوں کو خدا تعالی نے اسی ملک میں محفوظ رکھا اور یہاں تک
کہ یہاں بھی اور باقی جگہوں میں بھی حکومت آخری فیصلے کر بیٹھی تھی کہ ان کو لازماً بھجوا دیا جائے گا۔پھر
کچھ نہ کچھ ان کی تائید میں ایسی بات ظاہر ہوئی جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کے فضل کے ساتھ ان کو
یہاں یا دوسرے مغربی ملکوں میں پناہ مل گئی۔تو کسی صورت میں بھی خدا کی رحمت سے مایوس نہ ہوں۔مایوسی تو کفر ہے اور شیطان کی صفت ہے مایوس ہونا۔جب آپ خدا کے فضلوں سے مایوس نہیں ہونگی تو
اللہ تعالی کے فضل آپ
کو مزید استقامت بخشیں گے اور آپ کی وہ دعائیں بھی قبول ہو جائیں گی۔جوان
کہی دعائیں ہیں ان کہی دعاؤں سے مراد یہ ہے کہ بسا اوقات دل سے دعائیں اٹھی ہیں اور ابھی ان
کے لفظ بھی نہیں بنے ہوتے کہ اللہ تعالی کے ہاں قبول ہو جاتی ہیں۔پس ایسے دعائیں مانگیں، جو دل
سے اُٹھا کرتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ایک شرط بھی ہے کہ دعائیں اپنوں ہی کے لئے نہیں، اپنے لئے ہی
نہیں بلکہ غیروں کے لئے بھی مانگیں ، بہت سے فلاکت زدہ ہیں، بہت مصیبتوں سے دنیا بھری پڑی
ہے اور اگر آپ نظر ڈالیں تو آپ ہزاروں لاکھوں سے بہتر ہوگی۔دیکھیں تو سہی زمبابوے میں کیا ہورہا
ہے اور افریقین ممالک میں اور مغربی ممالک میں سے بھی بعض کو سود وغیرہ میں اتنے بھیا نک مظالم ہو
رہے ہیں اور پھر چیچنیا میں جو ظلم ہو رہے ہیں ان پر نگاہ کریں، کس طرح ننگے سر چادر میں اتاری ہوئی
عورتیں اپنے بچوں کو سنبھالے ہوئے بھاگی جارہی ہیں اور پھر وہ بھی دشمن کی زد میں آکر ہلاک ہو جاتی
ہیں۔ماؤں کو بچوں
کا نہیں پتہ لگتا ، بچوں کو ماؤں کی خبر نہیں رہتی۔تو دنیا پر نظر کریں ان کے لئے بھی دل
در دمند کریں کیونکہ یہ دعاؤں کی قبولیت کا ایک گر ہے۔جہاں اپنے لئے دعا کریں وہاں دنیا کے
دوسرے دُکھے دلوں والوں کے لئے بھی دعا کریں خواہ انکا کوئی بھی مذہب ہو۔غم کا کوئی مذہب نہیں ہوا
کرتا دکھوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، نہ ان کا رنگ ہوتا ہے نہ ان کا مذہب دکھ دیکھ ہی ہیں تمام انسان کے
دکھ برابر ہیں اس لئے جب آپ خدا کے بندوں کے دکھوں میں شریک ہونگی تو اللہ لازماً آپ کے دکھوں
حضرت خلیفتہ اسے الرابع" کے مستورات سے خطابات ۲۱۸
خطاب ۲۲ اپریل ۲۰۰۰ء
میں شریک ہو جائے گا۔سب سے بہتر غمگسار اللہ تعالی ہی ہے ورنہ دنیا کے غم تو انسان کو پاگل کر دیتے
ہیں۔بہت سی ایسی خواتین ہیں جن کے جوان بچے فوت ہو جاتے ہیں، حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں ان
کو چین ہی نہیں آتا۔ان
کو یہ سوچنا چاہئے کہ ایسی بھی ہیں مائیں جن کا سب کچھ جا تا رہا، نہ خاوند رہا،نہ
بھائی رہا، نہ بچے رہے تو جیسا کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے تم اپنے سے نیچے نگاہ کرو تو پھر تمہیں شکر کی
توفیق ملے گی۔اگر او پر ہی دیکھتے رہو گے کہ ہم سے اچھے کون کون ہیں تو اس کے نتیجے میں تو حسد پیدا ہو
گا یا رشک پیدا ہوگا اور کچھ بھی ہاتھ نہ آئے گا لیکن اگر اپنے سے نیچے کو دیکھیں کہ ہم سے زیادہ بدتر حال
کتنی دنیا ہے جو سک رہی ہے تو لاکھوں کروڑوں بچے فاقوں کا شکار ہورہے ہیں ، بے شمار عورتیں ہیں
جوا اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے بچوں کو بھوکا مرتے ہوئے دیکھتی ہیں اور بھوک سے مرے ہوئے بچوں
کو دفنانا پڑتا ہے۔تو ان سب چیزوں کی طرف بھی تو نگاہ کیا کریں کیونکہ جب یہ کہا کہ رَبُّنَا الله کہ
اللہ ہمارا رب ہے۔تو یہ سارے امور پیش نظر رکھ کر یہ کہا کریں کہ اللہ ہمارا رب ہے اور پھر اپنے رب
سے شکوہ کیسے ہو سکتا ہے جب کہہ دیا کہ اللہ ہمارا رب ہے تو پھر :
ہو فضل تیرا یارب یا کوئی ابتلا ہو
راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تیری رضا ہو
یہ وہ دل کی آواز اٹھتی ہے جو ہر مومن کے دل سے اٹھنی چاہئے اور اسی آواز میں نجات ہے،
اسی میں سکون ہے۔بہت سے ایسے غمزدہ لوگ مجھ سے ملاقات کے لئے جب آتے ہیں تو یوں لگتا ہے
کہ جیسے کسی صورت میں ان
کا غم مل سکتا ہی نہیں ناممکن ہے مگر جب میں ان کو یہ باتیں سمجھا تا ہوں جہاں
تک بس چلتا ہے ان کو پیار سے بتاتا ہوں کہ حقیقت میں یہ دنیا تو چند روزہ ہے اور سب نے آخر میں ہی
ملنا ہے۔جب چھوڑ کر جائیں گی تو پتہ بھی نہیں لگے گا کہ کتنے دن رہے اور دکھوں میں کٹے یا سکھ میں
کٹے، وہ سارے کے سارے خواب بن جاتے ہیں۔پس جو آخرت کا گھر ہے جہاں آخر آپ نے قیام
کرنا ہے اس کا بھی تو خیال کیا کریں جیسا کہ ان آیات کریمہ میں فرمایا گیا ہے نـحـن اولیاء كُم في
الحياة الدنيا وفي الآخِرَة آخرت میں بھی ہم تمہارے ساتھ ہوں گے۔پس دنیا میں ان کی جو تائید
ہے وہ ثبوت بن جاتی ہے اس بات کا کہ آخرت میں بھی وہ اللہ کے فرشتے آپ لوگوں کے ساتھ ہوں
گے اور آپ کی آخرت بھی سنور جائے گی۔پس میں آپ سب سے امید رکھتا ہوں کہ اللہ کے فضلوں پر
تو کل کرتے ہوئے بہادر احمدی عورتیں بنیں گی۔ہمیں بزدل عورتوں کی ضرورت نہیں، بزدل مردوں کی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۶۱۹
خطاب ۲۲ را پریل ۲۰۰۰ء
ضرورت نہیں خدا کی راہ میں بہادر بننا بہت بڑی بات ہے۔آنحضور ﷺ کی دعائیں میں نے آپ کے سامنے پڑھ کر سنائی تھیں ان میں بزدلی سے
بہت پناہ مانگی گئی ہے اور خدا کی راہ میں بہادر ہونے کی توفیق مانگی گئی ہے پس آپ بھی بہادر بنیں۔چند روزہ دنیا ہے اس کی خاطر بزدلی دکھائیں گی تو کہاں بھاگ جائیں گی۔اس کو چھوڑ کرکس اور دنیا
میں چلی جائیں گی۔اس کی تو یہی مثال ہے جو میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بیان کی مگر ہے ایسی پیاری مثال
کہ اسے بار بار بیان کرنے کو جی چاہتا ہے۔حضرت خلیفتہ اسح الاول اپنی زندگی کی داستان میں لکھتے ہیں کہ ایک دفعہ کشمیر میں میں ایک
ایسے درویش سادھو انسان کو فقر و فاقہ کرنے والے کو دیکھا کرتا تھا جو بیٹھا ہوا سر جھکائے اور سوائے غم
کے اس کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ایک لنگوٹی پہنی ہوئی اور غم سے سر جھکایا ہوا فکروں کے پہاڑ تلے سرد با
ہوا ایک دن آپ نے کیا دیکھا کہ وہ خوشیوں سے اچھل رہا ہے اور چھلانگیں مار رہا ہے۔حضرت خلیفتہ المسیح
الاول لکھتے ہیں کہ میں نے اس سے پوچھا کہ بابا تمہاری تو وہی ایک ہی لنگوٹی ہے، وہی فاقے ہیں، وہی
بھکاری ہو جو پہلے ہوا کرتے تھے۔تمہیں کیا خزانہ ل گیا ہے جوتم اس قدر چھلانگیں لگا ر ہے ہو۔تو اس فقیر
نے جواب دیا کہ جس کی ساری امیدیں پوری ہو جائیں وہ کیوں نہ خوشی سے اچھلے۔حضرت خلیفہ اسیح
الاول جو اس وقت خلیفہ نہیں حکیم نورالدین تھے۔آپ نے حیرت سے پوچھا تمہاری ساری امنگیں پوری
ہوگئیں۔تو اس نے کہا آپ نہیں جانتے جس کی امنگ ہی کوئی نہ رہے اس کی ساری پوری ہوگئیں۔تو ایک
یہ بھی قناعت کا طریقہ ہے کہ اپنی بلند امنگوں کو چھوڑ دیں اور قناعت اختیار کریں۔قناعت سے بڑھ کر صبر
والی
کوئی چیز نہیں ہے۔جو کچھ خدا نے دیا ہے اس پر راضی ہو جائیں۔تو اللہ تعالیٰ پھر بے انتہا فضل اور بھی
فرماتا ہے مگر مرکزی نقطہ یہ ہے کہ زیادہ کی خاطر راضی نہ ہوں بلکہ کم سے کم پر تسلی پکڑیں اور راضی ہو جائیں
کہ ہم بہتر ہیں ہم دوسروں سے بہت بہتر ہیں۔جب یہ سوچیں گی تو انشاء اللہ آپ کو بہادری نصیب
ہوگی۔پھر آپ اس فقیر کی طرح اچھل سکتی ہیں اور کہہ سکتی ہیں کہ جس کی ساری مرادیں پوری ہو جائیں
اس کو سب کچھ مل گیا۔غالب نے بھی اسی مضمون کا ایک شعر کہا ہے۔گر تجھ کو ہے یقین اجابت، دعا نہ مانگ
یعنی بغیر یک دل بے مدعا نہ مانگ
اے انسان اگر تجھے یقین ہو جائے کہ تیری دعا قبول ہو جائے گی تو صرف یہ دعا مانگ کہ اے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۶۲۰
خطاب ۲۲ راپریل ۲۰۰۰ء
اللہ مجھے ایسا دل دے جس کا کوئی مدعا نہ رہے، پھر تیری ساری امنگیں پوری ہو گئیں۔تو میں امید رکھتا
ہوں کہ لجنہ اماءاللہ ہالینڈ اور دوسری لجنات جو سن رہی ہیں اس خطاب کو اور اسی طرح سارے مرد جو اس
خطاب کو سن رہے ہیں وہ اس بات کو اپنے پلو میں باندھ لیں گے اور اس کو نہیں چھوڑیں گے اسی کا نام
استقامت ہے۔جو نیکی ہاتھ آجائے اس کو چھوڑنا نہیں، اس کو چھٹے رہنا ہے کسی قیمت پر اس کو نہیں چھوڑنا
عُروة وثقى والا حساب ہے کہ عمر وہ جو خدا کی رسی کے ساتھ لگا ہوتا ہے وہ کڑا اگر اس پر ہاتھ ڈال دیا
جائے تو ہاتھ کاٹا جائے تو الگ ہو مگر چھٹ نہیں سکتا۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ آپ لوگ اس مختصر سی نصیحت کو ہمیشہ پلو با ندھیں گی اور امید رکھتا
ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کے نتیجے میں بے انتہا جزاء فرمائے گا اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔اب آخر پر میرا خیال تھا کہ ایک خصوصی خطبہ دوں گا آج آخر پر ایک اور بات بھی میں آپ کو
بتانا چاہتا ہوں مجھے یہ معلوم ہوا ہے مختلف ذرائع سے کہ بعض خواتین یہاں خصوصاً جو باہر سے تشریف
لائی ہوئی ہیں وہ پردے کا بالکل لحاظ نہیں کرتیں بلکہ ایسی بھی ہیں جو کوٹ پتلون پہن کر مٹکتی پھرتی ہیں
باہر اور حیا کا کوئی سوال ہی باقی نہیں رہا۔سروں کی چُھپنیاں اتریں، چہرے کی حیا اتر گئی، آنکھوں کا پانی اتر
گیا اور وہ بجھتی ہیں کہ چند دن کی اس دنیا میں وہ سب کچھ کما لیں گی یہ محض دھوکہ ہے اور میں نے سنا ہے
کہ حوالے بعد میں یہ میرے دیتی ہیں کہ انہوں نے کہا ہے کہ پردہ ایسا نہیں ہونا چاہئے ایسا نہیں ہونا
چاہئے یعنی زیادہ سے زیادہ بے پردگی کا نام میں نے پردہ رکھا ہوا ہے۔یہ تو محض جھوٹا الزام ہے ہرگز
میں نے کبھی یہ نہیں کہا زیادہ سے زیادہ میں نے یہ کہا ہوگا کہ وہ مقامی خواتین جو غیر ملکوں میں مسلمان
ہوتی ہیں وہ اگر اپنے آپ کو ڈھانپ کر رکھیں اور اچھا لباس پہنیں جس سے ان کے اعضاء ننگے نہ ہوں تو
ان کے لئے یہی بہت پر دہ ہے۔یہ پہلا قدم ہے پردے کی طرف پھر ان میں سے بہت سی ایسی ہیں جو
آپ سب سے جو پیدائشی احمدی ہیں بہت بہتر پردہ کرنے لگ جاتی ہیں۔تو اس لئے آپ اپنی عصمت
کی حفاظت کریں، اپنی بچیوں کا خیال کریں ، وہ مائیں جو بے پردہ آوارہ پھرتی ہیں ان کی بچیاں کبھی
ٹھیک نہیں ہوسکتیں۔یہ بھی شکر ہے کہ بینگ لجنہ میں میں نے اس بات کو محسوس کیا ہے کہ وہ بہت بہتر ہیں
اس پہلو سے۔بعض کے ماں باپ شاید آزاد بھی ہوں مگر ینگ لجنہ ہماری اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
اپنے آپ کو ڈھانپنے کا اور ہر پہلو سے اپنی عصمت کا بہت خیال رکھتی ہے۔تو میں آپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اور کچھ نہیں تو اپنے بچوں کی خاطر اپنی معصوم بچیوں کی
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کےمستورات سے خطابات
مسیح
۶۲۱
خطاب ۲۲ را پریل ۲۰۰۰ء
خاطر ہی کچھ صبر کریں اب آپ کا زمانہ تو گزر گیا اب آپ آوارہ پھرنے سے کیا حاصل کریں گی کچھ بھی
نہیں سوائے دکھاوے کے اور کوئی بھی آپ کو پوچھے گا نہیں۔صرف ایک خیال ہے کہ ہم بہت
خوبصورت ہو کر سب دنیا کو اپنی طرف کھینچ رہی ہیں۔حالانکہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اس دنیا کا کیا حال
ہے۔آپ کو دیکھ کر۔ان کو تو اس دنیا میں اور بہت سے بے شمار ننگے وجو دمل جاتے ہیں جوننگ وجود ہیں
اور نگ انسانیت بھی ہیں ان کو کیا ضرورت ہے بڑھی خواتین کو پکڑ کے بیٹھ رہیں اور سمجھیں کہ ان کو
جنت مل گئی۔یہ وہم ہے دل کا۔کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔پھر جب جانے کا واپسی کا وقت آئے گا تو پھر
یا درکھنا کہ دل ہی کہے گا۔خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا
جو
سنا افسانه تھا
دنیا کے بڑے بڑے شعراء نے اس مضمون کو باندھا ہے اور مرتے وقت یہی بات بیان کی ہے
جو قرآن کریم بیان فرماتا ہے کہ پھر وہ وقت آجاتا ہے جہاں سے واپسی کوئی نہیں۔پھر جتنا چاہے انسان
زور لگائے پھر دوبارہ اس دنیا میں واپس نہیں آسکتا۔پھر انجام ہے اور حساب کا وقت آجاتا ہے۔تو اللہ تعالی
سے دعا کیا کریں حَاسِبُنَا حِسَابًا يَسِيراً ہے۔اے اللہ ہمارا آسان حساب فرما۔اگر بے حساب
بخش دے تو تو مالک ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے اگر حساب کرنا ہے تو پھر آسان حساب کر دے۔اللہ تعالیٰ
جانتا ہے کہ آسان حساب کیسے کیا جاتا ہے۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ آپ سب میرے اس خطاب کو توجہ
سے نہ صرف سنیں گی بلکہ دل کی گہرائیوں میں جگہ دیں گی اور آئندہ مجھے ہالینڈ کی طرف سے اس قسم کی
تکلیف دہ شکائتیں نہیں ملیں گی جس کا میں نے آپ سے ذکر کیا ہے آئیے اب ہم دعا میں شامل
ہو جائیں۔پھر میں آپ سے اجازت چاہوں گا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔خدا حافظ۔