طعن و تشنیح اور عیب چینی سے اجتناب کی تلقین
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۲۳
خطاب ۳/ جون ۲۰۰۰ء
طعن و تشنیع اور عیب چینی سے اجتناب کی تلقین
جلسہ سالانہ مستورات نیم سے خطاب فرموده ۳ / جون ۲۰۰۰ء)
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے یہ آیت تلات کی۔ا تَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ
وَ اَنْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَبَ اَفَلَا تَعْقِلُونَ) (البقرة: ۴۵)
کیا تم لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے ہو اور خود اپنے آپ کو بھول جاتے
ہو جبکہ تم کتاب بھی پڑھتے ہو آخر تم عقل کیوں نہیں کرتے۔آج کے خطاب میں میں کچھ متفرق نصیحتیں کروں گا کچھ تو ایسی ہیں جن کا عورتوں سے خصوصی تعلق
ہے اور کچھ ایسی ہیں جو عمومی مسائل سے تعلق رکھتی ہیں۔مردوں کی بعض کمزوریاں بھی اس میں بیان ہوئی ہیں
لیکن زیادہ تر خطاب خواتین سے ہے۔اس سلسلہ میں میں سب سے پہلے حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم
کی ایک حدیث تمیم داری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی بیان کرتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے
فرمایا دین سراسر خیر خواہی اور خلوص کا نام ہے پس اگر خیر خواہی نہ ہو دوسروں کی اور خیر خواہی پیش نظر نہ ہواور یہ
خیر خواہی دل کے خلوص سے نہ اٹھتی ہو تو آپ نے فرمایا اس کے بغیر پھر کچھ بھی دین نہیں رہتا۔پھر فرمایا:
اللہ تعالیٰ کی اور اس کی کتاب اور اس کے رسول کی اور مسلمانوں کے آئمہ اور عام مسلمانوں کی
خیر خواہی اور اُن سے خلوص کا تعلق رکھنا۔خیر خواہی کس کی کرنی ہے؟ سب سے پہلے یہ اللہ تعالیٰ کی اور
اس کی کتاب کی اور اس کے رسول کی اور مسلمانوں کے آئمہ اور عام مسلمانوں کی اور اُن سب سے خلوص
کا تعلق رکھنا۔ایک حدیث سنن الدارمی میں حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضور صلی
حضرت خلیفتہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۲۴
خطاب ۳/ جون ۲۰۰۰ء
اللہ علیہ والہ وسلم نے ہم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:
اللہ اس شخص کو سر سبز و شاداب رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی اور اسے اسی طرح آگے
پہنچایا کیونکہ بہت سارے ایسے لوگ جنہیں بات پہنچائی جاتی ہے وہ خود سنے والے سے زیادہ اسے یاد
رکھنے والے ہوتے ہیں۔تین امور کے بارے میں مسلمان کا دل خیانت نہیں کر سکتا۔خدا تعالیٰ کی خاطر کام میں خلوص نیت ہو
یہ بہت ضروری ہے۔ہر مسلمان کے لئے خیر خواہی دل میں ہو اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ چمٹے رہنا۔چنانچہ یہ فرمایا گیا کہ بہت سارے ایسے لوگ ہیں جنہیں بات پہنچائی جاتی ہے وہ آگے پہنچائیں !
س میں بڑی حکمت یہ ہے کہ بعض دفعہ لوگ جو بات خود سنتے ہیں اس
کو محفوظ تو کر لیتے ہیں لیکن اس کا مطلب
اچھی طرح نہیں
سمجھ سکتے آگے جن کو پہنچائی جاتی ہے وہ اس کا مطلب یا اس میں پنہاں خطرات کو بھی سمجھ لیتے
ہیں۔ایک دفعہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اعلان کر دو۔مَنْ قَالَ لَا إِله إِلا اللَّهُ دَخَلَ الجَنَّةَ کہ جس نے بھی لا الہ الا اللہ کہا وہ جنت میں داخل ہو گیا۔حضور کے ارشاد پر ابو ہریرہ یہی پیغام اونچی آواز سے گلیوں میں پڑھتے پھر رہے تھے کہ حضرت عمرؓ
کا سامنا ہوا۔آپ نے کہا یہ کیا کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا
ہے کہ سب غیر حاضروں کو یہ بات پہنچاؤ۔آپ نے (حضرت عمر کی ایسی طبیعت تھی ذرا غصہ والی ) اُن کو
گریبان سے پکڑ لیا اور گھسیٹتے ہوئے واپس رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس لے گئے اور عرض کی
یارسول اللہ ! آپ نے فرمایا تھا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہاں میں نے ہی فرمایا تھا یعنی میں
نے ہی کہا تھا تو حضرت عمرؓ نے اس وقت یہ توجہ دلائی حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو کہ عامتہ الناس
اس بات
کو سمجھ نہیں سکیں گے۔یہ بات سو فیصد درست ہے لیکن لوگ اس کا مطلب اور نکال لیں گے عمل
چھوڑ دیں گے اور صرف لا الہ الا اللہ کہتے پھریں گے یہ سمجھ کر کہ ان کی جنت میں جانے کے لئے بس اتنی
ہی بات کافی ہے۔اس لئے آپ بھی جو میرے خطاب کو سن رہی ہیں آپ سب خواتین بھی آگے اُن
باتوں کو جو آپ کے دل پر کچھ اثر کریں یا نہ کریں جو بھی سنیں کوشش کریں کہ اُن کو دوسروں تک پہنچاسکیں
اور اپنے خاوندوں ، بہنوں ، بھائیوں سب تک یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کریں۔ایک اور حدیث
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے۔بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ منبر پر کھڑے ہو کر
آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے با آواز بلند فرمایا کہ اے لوگو ! تم میں سے بعض بظاہر مسلمان ہیں لیکن
حضرت خلیفتہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۲۵
خطاب ۳/ جون ۲۰۰۰ء
ان کے دلوں میں ابھی ایمان راسخ نہیں ہوا۔انہیں میں متنبہ کرتا ہوں کہ وہ مسلمانوں کو طعن و تشنیع کے
ذریعہ تکلیف نہ دیں اور اُن کے عیبوں کا کھوج نہ لگاتے پھریں۔اب یہ جو عادت ہے یہ مردوں میں بھی
ہے مگر عورتوں میں نسبتاً زیادہ ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کا کھوج لگاتی پھرتی ہیں کہ اس میں کیا نقص ہے؟
اس کی ذاتی زندگی کی خامیاں تلاش کرتی پھرتی ہیں تو فرمایا کہ عیبوں کا کھوج نہ لگاتے پھریں ورنہ
یا درکھیں کہ جو شخص کسی کے عیب کی جستجو میں ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے اندر چھپے ہوئے عیوب کو لوگوں پر
ظاہر کر کے اس کو ذلیل ورسوا کر دیتا ہے۔تو دوسروں کی پردہ دری کرتے کرتے اپنی پردہ دری نہ
کروا بیٹھیں۔یہ بہت ہی خطرناک تنبیہ ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی۔اس کو اچھی طرح یاد
رکھیں اس سے چمٹ رہیں۔اس کو ہرگز کبھی بھی فراموش نہ ہونے دیں یعنی اپنے آپ کو فراموش نہ
ہونے دیں کہ آپ لوگوں کی خیر خواہی چاہتی ہیں۔ان کے عیوب کو تلاش نہ کریں، تلاش کریں یا خود
بخود وہ ظاہر ہو جائیں آپ پر تو ان کی پردہ پوشی کیا کریں ورنہ پھر اپنے بارے میں ڈریں کہ آپ کے
اندر بھی کتنے عیب ہیں جو اللہ تعالیٰ کی ستاری کی وجہ سے چھپے ہوئے ہیں۔ایک حدیث مسلم کتاب العلم سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص کسی نیک کام اور ہدایت کی طرف بلاتا ہے تو اتنا ہی ثواب ہے
جتنا ثواب اس بات پر عمل کرنے والے کو ملتا ہے۔“
تو عام نیکی کی تلقین کرنا بغیر دلیلوں کے بغیر حجتوں کے ہر شخص میں کوئی نہ کوئی نیکی کی ایسی بات
ہوتی ہے جسے وہ دوسروں تک پہنچا سکتا ہے تو جو اس پر عمل کرے گا اس کا ثواب بھی اس بات کرنے والے
کو ملے گا لیکن جو شخص کسی گمراہی اور برائی کی طرف بلاتا ہے اس کو بھی اسی قدر گناہ ہوتا ہے جس قدر اس
برائی کے کرنے والے کو ہوتا ہے اور جو برائی کرنے والا ہے اس کے گناہ کی پاداش میں
کمی نہیں آتی۔بخاری کتاب البیوع سے ایک روایت حضرت حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مروی ہے کہ
مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا اور آپ کا یہ فرمان اچھی طرح یاد ہے کہ
شک میں ڈالنے والی باتوں کو چھوڑ دو۔بعض واضح طور پر بات کسی کے خلاف نہیں کرتے مگر اس طرح اس انداز سے چُھپا چھپا دبا دبا
ذکر کر دیتے ہیں کہ لوگوں کو شک پڑ جاتا ہے اور یہ شک ہے پھر وہ آگے بڑھتا چلا جاتا ہے اور شک میں
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۲۶
خطاب ۳/ جون ۲۰۰۰ء
مبتلا ہونا یا مبتلا کرنا ایک بہت بری بات ہے۔یقین کو اختیار کرو، جس بات کا یقین ہے وہی بات کرو اور
جو شک والی بات ہے اُس سے پر ہیز کرو۔یقینا سچائی اطمینان کا باعث ہے اور جھوٹ اضطراب اور پریشانی کا موجب ہوتا ہے“
ایک اور حدیث مسلم کتاب البر سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی لی گئی ہے آپ
روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ! بدترین آدمی تم اسے پاؤ گے جو دو منہ رکھتا
ہے۔ایک بات کہیں کہہ دی دوسری بات کہیں اور کہہ دی اور ان دونوں باتوں میں اختلاف ہو تو اس
سے یہ مراد ہے کہ دو منہ رکھتا ہے۔خود ہی اس کی تشریح فرماتے ہوئے آپ نے فرمایا ان کے پاس آکر
کچھ کہتا ہے دوسروں کے پاس جا کر کچھ کہتا ہے۔بہت سے اس دنیا میں فتنے اسی وجہ سے پھیلتے ہیں کہ
لوگ دومنہ رکھتے ہیں۔ایک حدیث مختصر صحیح بخاری کتاب الادب سے لی گئی ہے۔حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ
بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا :
چغل خور جنت میں نہیں جا سکے گا۔“
اس لئے چغلی کرنا بہت سی نیکیوں کو کھا جاتا ہے اور خود اپنی ہی نیکیوں کو بھسم کر دیتا ہے تو بہت چھوٹی
سی لذت دنیاوی لذت، باتوں کی لذت انسان کو اپنے سارے اعمال کی خوبیوں اور اُن کی جزا سے محروم
کر دیتی ہے۔اور یہ مشہور جو محاورہ ہے یہ حضرت اقدس محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی سب سے پہلے
استعمال کیا تھا۔ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا:
اپنے بھائی کی آنکھ کا تنکا تو انسان کو نظر آتا ہے لیکن اپنی آنکھ میں پڑا
ہوا شہتیر وہ بھول جاتا ہے۔“
یہ ایک محاورہ ہے جو سب دنیا میں پھیل چکا ہے۔حقیقت یہی ہے انسان دوسرے کی آنکھ میں
چھوٹا سا نقص بھی ہو تو اس کو دیکھ لیتا ہے اور اپنے اندر کا بھاری نقص بھی جو شہتیر کے برابر ہو گویا جو آنکھ
میں پڑا ہوا وہ بھی اس کو دکھائی نہیں دیتا۔حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اس بنیادی خطاب کے بعد جس میں خیر ہی خیر
مضمر ہے ہمارے لئے اور جسے اختیار کرنا سب کے لئے ضروری ہے خواہ وہ مرد ہو یا عورت لیکن
خصوصیت سے کیونکہ میرا خطاب خواتین سے ہے اس لئے میں خواتین سے تعلق رکھنے والے بعض
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۶۲۷
خطاب ۳/ جون ۲۰۰۰ء
اقتباسات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔" قرآن کریم کی یہ تعلیم ہر گز نہیں ہے کہ عیب دیکھ کر اسے پھیلاؤ
اور دوسروں سے تذکرہ کرتے پھرو بلکہ وہ فرماتا ہے تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ
وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ (البلد : ۱۸)
یہ عجیب تفسیر ہے نئی اس آیت کی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان کی ہے
وہ صبر اور رحم سے نصیحت کرتے ہیں۔مرحمہ یہی ہے کہ دوسرے دوسروں کے عیب دیکھ کر اسے نصیحت
کی جائے جو عیب دکھائی دیں تو رحمت کا تقاضا یہ ہے کہ اس کو نصیحت کی جائے۔پھر فرماتے ہیں
اور اس کے ساتھ دعا بھی کی جاوے دعا میں بڑی تاثیر ہے اور وہ
شخص بہت ہی قابل افسوس ہے کہ ایک کے عیب کو بیان تو سومرتبہ کرتا ہے لیکن دعا
ایک مرتبہ بھی نہیں کرتا۔“
پھر سعدی کا ایک شعر بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔خدا تعالیٰ تو جان کر پردہ پوشی کرتا ہے مگر ہمسایہ کوعلم نہیں ہوتا اور شور کرتا
پھرتا ہے۔خدا تعالیٰ کا نام ستار ہے۔تمہیں چاہئے کہ تَخَلَّقُوا بِاخْلَاقِ الله نو
( یعنی خدا کی صفات کو اختیار کرو۔اگر وہ ستار ہے تو تم بھی ستار بنے کی کوشش کرو)
66
ہمارا یہ مطلب نہیں ہے کہ عیب کے حامی بنو بلکہ یہ کہ اشاعت اور غیبت نہ کرو۔“
( ملفوظات جلد چہارم ص : ۶۰)
پھر خواتین کو نصیحت کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔عورتوں میں چند عیب بہت سخت ہیں اور کثرت سے ہیں۔ایک شیخی
کرنا کہ ہم ایسے ہیں اور ایسے ہیں پھر یہ کہ قوم پر فخر کرنا کہ تو کمینی ذات کی عورت
ہے یا فلاں ہم سے نیچی ذات کی ہے پھر یہ کہ اگر کوئی غریب عورت ان کے پاس
بیٹھی ہوتی ہے اس سے نفرت کرتی ہیں۔“ ( ملفوظات جلد پنجم ص: ۲۹)
بعض دفعہ بد قسمتی سے یہاں تو نہیں مگر پاکستان میں اور پنجاب وغیرہ میں ہمارے امیر یا میں
اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ ایسے ہی بعض دفعہ زمیندار عورتیں ایک غریب کپڑوں والی عورت سے ذرا سکر
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۶۲۸
خطاب ۳ جون ۲۰۰۰ء
کے الگ بیٹھتی ہیں کہ ان کے کپڑوں کی میل ان کو نہ لگ جائے اور پھر آنکھوں آنکھوں میں دوسری
عورتوں کو جو امیر ہیں اشارے سے کہہ دیتی ہیں کہ یہ دیکھو ذرا کیسے غلیظ کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور
ساتھ یہ بھی فخر کہ اس کے پاس زیور تو کوئی ہے نہیں تو یہ ساری باتیں نہایت ہی لغو باتیں ہیں۔زیوروں
کا تو عورتوں کو ایک قدرتی شوق ہوتا ہے ایک عورت نے کہتے ہیں کہ ایک بہت اچھی انگوٹھی بنوائی اور
بہت اچھا نگ اس میں جڑا ہوا تھا اور کسی نے نوٹس نہیں لیا وہ پہنتی پھرتی تھی دکھاتی پھرتی تھی سب کو مگر
کسی نے مجال ہے جو کوئی تعریف کر دی ہو اور اب یہ مبالغہ صحیح لیکن ہے تو بات دلچسپ کہ آخر اس نے
اپنے گھر کو آگ لگادی سب کچھ جل گیا اور باہر جو ہمسائیاں اور ہمسائے اکٹھے ہوئے ہوئے تھے باہر
نکل کر ان کو دکھاتی پھری کہ یہ دیکھو اس انگوٹھی کے سوا کچھ بھی نہیں بچا تو پہلی دفعہ لوگوں نے نوٹس لیا کہ
اس نے ایک بہت قیمتی انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مزید فرماتے ہیں ایک روز ایک ہندوعورت نے کسی
دوسری عورت کا جب گلہ کیا تو اس وقت آپ نے فرمایا ( ہندو عورتیں بھی حضور کی خدمت میں حاضر ہو کر
اپنی شکایات اور گلے پیش کیا کرتی تھیں ) چنانچہ اس کی بات سن کر آپ نے فرمایا:
دیکھو یہ بہت بُری عادت ہے۔جو خصوصاً عورتوں میں پائی جاتی ہے
چونکہ مرد اور کام بہت رکھتے ہیں اس لئے ان کو شاذ و نادر ہی ایسا موقع ملتا ہے کہ
بے فکری سے بیٹھ کر آپس میں باتیں کریں اور اگر ایسا موقع بھی ملے تو ان کو اور
بہت سی باتیں ایسی مل جاتی ہیں جو وہ بیٹھ کر کرتے ہیں۔( ملفوظات جلد پنجم ص:۱۱)
یہ تو عمومی دستور ہے لیکن ہمارے بعض علاقوں میں پاکستان میں مردوں کو بھی بہت موقع ملتا
ہے۔جب رات کو گھر پہنچتے ہیں تو اپنی بیویوں وغیرہ سے مل کر چغلیاں کرتے ہیں اور ان کو کھانا نہیں
ہضم ہوتا جب تک یہ رات کی آخری چغلیاں نہ کر لیں تو وہ علاقے تو میں اب نہیں بیان کر سکتا۔وہ بھی
اُن کی اُن سے پردہ اٹھانے والی بات ہوگی لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ یہ عادت بعض علاقوں میں دنیا میں
مردوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ایک شخص تھا اس نے کسی دوسرے کو گناہ گار دیکھ کر خوب اس کی نکتہ
چینی کی اور کہا کہ تو دوزخ میں جائے گا۔قیامت کے دن خدا تعالیٰ اس سے
پوچھے گا کہ کیوں تجھ کو میرے اختیارات کس نے دیئے ہیں۔دوزخ اور بہشت
حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے مستورات سے خطابات ۶۲۹
میں بھیجنے والا تو میں ہی ہوں تو کون ہے؟“
اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
ہو جاؤں۔“
خطاب ۳/ جون ۲۰۰۰ء
سو ہر ایک انسان کو سمجھنا چاہئے کہ ایسا نہ ہو کہ میں ہی الٹا شکار
( ملفوظات جلد پنجم ص:۱۱)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔انسان کی کمزوریاں جو ہمیشہ اس کی فطرت کے ساتھ لگی ہوئی ہیں
ہمیشہ اس کو تمدن اور تعاون کا محتاج رکھتی ہیں اور یہ حاجت تمدن اور تعاون کی ایک
ایسا بد یہی امر ہے کہ جس میں کسی عاقل کو کلام نہیں۔خود ہمارے وجود کی بھی
ترکیب ایسی ہے جو تعاون کی ضرورت پر اور بھی ثبوت ہے۔ہمارے ہاتھ اور
پاؤں اور کان اور ناک اور آنکھ وغیرہ اعضاء اور ہماری سب اندرونی اور بیرونی
طاقتیں ایسی طرز پر واقع ہیں کہ جب تک وہ باہم مل کر ایک دوسرے کی مدد نہ
کریں تب تک افعال ہمارے وجود کی عــلــى مـجــرہ صحت ہرگز جاری نہیں
ہو سکتے “
مطلب یہ ہے کہ انسانی فطرت ہے اس کے جسم کے خواص یہ ہیں کہ ہر وجود کا حصہ دوسرے
سے تعاون کرتا ہے۔اب جس کو آپ کہتے ہیں ایک طرفہ فالج وہ صرف اتنی سی بات ہے کہ جسم کے ایک
حصہ نے دوسرے حصہ سے تعاون چھوڑ دیا ہے۔دایاں ہاتھ اُٹھتا ہے تو بایاں نہیں اُٹھتا۔دایاں چہرہ حرکت
کرتا ہے بات کرتے وقت تو بایاں نہیں کرتا تو یہ تعاون کی کمی کی ایک بہت عمدہ مثال حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام پیش فرما رہے ہیں۔ہمارے ہاتھ ، پاؤں اور کان اور ناک اور آنکھ وغیرہ اعضاء ہیں اور
ساری اندرونی طاقتیں ہیں جو صحت کو قائم رکھنے کے لئے لازماً ایک دوسرے سے تعاون کرتی ہیں۔اگر یہ تعاون نہ ہو تو انسانیت کی گل ہی معطل پڑی رہتی ہے۔جو کام
دو ہاتھ کے ملنے سے ہوتا ہے وہ محض ایک ہی ہاتھ سے انجام نہیں ہوسکتا۔جس راہ
کو دو پاؤں مل کر طے کرتے ہیں وہ فقط ایک ہی پاؤں سے طے نہیں ہوسکتا اسی
طرح تمام کامیابی ہماری معاشرت اور آخرت کے تعاون پر ہی موقوف ہے۔کیا
کوئی اکیلا انسان کسی کام دین یا دنیا کو انجام دے سکتا ہے؟ ہر گز نہیں۔“
حضرت
خلیلتہ امسح الرابع کے مستورات سے خطابات
۶۳۰
خطاب ۳ جون ۲۰۰۰ء
اب دیکھیں آپ سب کا تعاون ہے نظام جماعت کے ساتھ جس نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے
سب دنیا میں جماعت کو حیرت انگیز ترقیاں عطا فرمائیں۔کسی اکیلے آدمی کا کام نہیں۔ہر بات میں وہ
دوسرے کے تعاون کا محتاج ہے۔ہر ایک گروہ جس کا مدعا اور مقصد ایک ہی مثل اعضاء یک دیگر ہے ان کا آپس میں گویا
تعاون ضروری ہے اور ممکن نہیں کہ جو کوئی فعل جو مطلق غرض مشترک اس گروہ کے ہے بغیر معاونت با ہمی
ان کے ان کی کہ با خوبی با خوش اسلوبی طے پا سکے۔بالخصوص جس قدر جلیل القدر کام ہیں۔یعنی بہت
عظیم الشان کام کرنے ہوں جن کی علت غائی کو فائدہ عظیمہ جمہوری ہے“
جن کی علت غائی کوئی فائدہ عظیمہ جمہوری ہے مطلب ہے جو بڑے بڑے کام کرنے
ہوں جو کثرت سے عوام الناس کے فائدے سے تعلق رکھتے ہوں یعنی جمہور کے فائدے سے تو بجز
جمہوری عیانت کے کسی طور پر بھی انجام پذیر نہیں ہو سکتے۔فائدہ جمہور کا ہے پیش نظر اور جب تک وہ
جمہور خود تعاون نہ کریں ان
کو فائدہ نہیں پہنچایا جاسکتا۔صرف ایک ہی شخص ان
کا متحمل ہرگز نہیں ہوسکتا اورنہ کبھی ہوا انبیاء علیہم
السلام جو تو کل اور تفر یدا و حمل اور مجاہدات کے افعال خیر میں سب سے بڑھ کر ہیں
ان کو بھی یہ با رعایت اسباب ظاہری مَنْ أَنْصارِی إِلَی اللہ کہنا پڑتا ہے۔“
خدا کے کہنے پر نبی کھڑے ہوتے ہیں اور اگر اللہ چاہے تو اکیلے نبی ہی سب مخالفتوں پر غلبہ پالیں
کیونکہ خدا کا ان سے وعدہ ہے وہ بہر حال غلبہ پائیں گے لیکن اس کے باوجود جیسا کہ حضرت
عیسی علیہ الصلواۃ
والسلام نے آواز بلند کی تھی۔مَنْ أَنصَارِ إِلَی اللہ کون ہے؟ جواللہ کی خاطر میرا مددگار بنے۔اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فیض ہی تھا کہ سب خدمت کرنے والے اور
تعاون کرنے والے اکٹھے ہوئے لیکن یہ آپ کی دعاؤں کا فیض تھا جس کے نتیجہ میں وہ تعاون حاصل ہوا
مگر تعاون تو بہر حال ہوا۔اس کے بغیر تو اکیلا شخص دنیا میں عظیم انقلاب بر پا نہیں کر سکتا اگر چہ اس کا
سبب اس کی دعائیں ہی ہوں لیکن بہر حال اس کو دنیا کا تعاون حاصل ہونا ضروری ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔دیکھو وہ جماعت جماعت نہیں ہوسکتی جو ایک دوسرے کو کھائے اور
جہاں چارمل کر بیٹھیں تو ایک اپنے غریب بھائی کا گلہ کریں اور نکتہ چینیاں کرتے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۶۳۱
خطاب ۳/ جون ۲۰۰۰ء
رہیں اور کمزوروں اور غریبوں کی حقارت کریں اور ان کو حقارت اور نفرت کی نگاہ
سے دیکھیں ایسا ہر گز نہیں چاہئے۔بلکہ اجماع میں چاہئے قوت آجاوے اور
وحدت پیدا ہو جاوے۔جس سے محبت آتی ہے اور برکات پیدا ہوتے ہیں۔کیوں نہیں کیا جاتا کہ اخلاقی قوتوں کو سیکھ لیا جائے اور یہ تب ہوتا ہے کہ جب
ہمدردی محبت اور عفو اور کرم کو عام کیا جاوے اور تمام عادتوں پر رحم اور ہمدردی اور
پردہ پوشی کو مقدم کر لیا جائے۔ذرا ذرا سی بات پر ایسی سخت گرفتیں نہیں ہونی
چاہئے جو دل شکنی اور رنج کا موجب ہوتی ہیں۔“
بسا اوقات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس قسم کی باتوں میں ذرا بھر بھی دل شکنی نہیں
کیا کرتے تھے بلکہ اگر کوئی برتن ٹوٹ گیا کوئی قیمتی چیز ضائع ہوگئی تو بڑی ہمدردی کا سلوک فرمایا کرتے
تھے اور وہ شخص گھبرایا ہوا ہوتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کو تسلی دیتے تھے کہ دیکھو کوئی
بات نہیں۔یہاں تک کہ ایک دفعہ ایک بہت قیمتی مسودہ آپ کی تحریر کا جس پر بے حد محنت کی ہوئی تھی
آپ کے ایک بچے نے جلا دیا اپنی معصومیت کے کھیل میں اس کو آگ لگادی حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے اس کی دلداری شروع کر دی کہ گھبراؤ نہیں یہ للہ تعالیٰ کا منشاء تھا کہ میں اس سے بھی
اور اچھا لکھوں۔تو اس میں بھی ایک فائدہ ہے یہ بہت ہی عظیم الشان خلق ہے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کا جو آپ سب کے لئے ایک عظیم نصیحت ہے۔قابل تقلید نمونہ ہے۔خدا تعالیٰ نے صحابہ کو بھی یہی طریق اور نعمت اخوت یاد دلائی ہے اگر وہ
سونے کے پہاڑ بھی خرچ کرتے تو وہ اخوت ان کو نہ ملتی جو رسول
اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم
کے ذریعہ ان کو ملی۔اسی طرح پر خدا تعالیٰ نے یہ سلسلہ قائم رکھا ہے اور اسی قسم کی اخوت
وہ یہاں قائم کرے گا۔“
پس الحمد للہ کہ حضرت مسیح موعوعلیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں اور مسلسل محنت کے نتیجہ میں اب
جماعت میں یہ عظیم عالمی اخوت پیدا ہو چکی ہے اور اس کے عظیم الشان نمو نے ہمیں جگہ جگہ دکھائی دیتے
ہیں مگر پھر بھی کمزوریاں ہیں اور ان کمزوریوں سے صرف نظر ہمیں نہیں کرنا چاہئے۔آخری حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خطاب ملفوظات سے لیا گیا ہے جو یہ ہے۔و نیکی اور تقویٰ میں ترقی کر و خدا تعالیٰ کے فضل اور برکات اسی راہ سے
۶۳۲
خطاب ۳/ جون ۲۰۰۰ء
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
آتے ہیں۔میں خوب جانتا ہوں کہ ہماری جماعت اور ہم جو کچھ ہیں اسی حال
میں اللہ تعالیٰ کی تائید اور اس کی نصرت ہمارے شامل حال ہوگی کہ ہم صراط مستقیم
پر چلیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کامل اور سچی اتباع کریں قرآن
شریف کی پاک تعلیم کو اپنا دستور عمل بنائیں اور اُن باتوں کو ہم اپنے عمل اور حال
سے ثابت کریں۔نہ صرف قال سے اگر ہم اس طریق کو اختیار کریں گے تو یقیناً
یاد رکھو کہ ساری دنیا بھی مل کر ہم کو ہلاک کرنا چاہے تو ہم ہلاک نہیں ہو سکتے اس
لئے کہ خدا ہمارے ساتھ ہوگا۔“
چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی طرف بہت توجہ دلائی ہے اور
قرآن ہی کے تعلق میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بہت ہی حیرت انگیز شعری کلام
فرمایا ہے اور سارے عالم اسلام میں قرآن کی محبت میں اس قسم کا شعری کلام آپ کو نہیں نظر آئے گا۔اس کے بعد میں آپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ پاکستان سے بہت سی ایسی خواتین یہاں آئی
ہوئی ہیں جو صحیح تلفظ کے ساتھ قرآن شریف پڑھ بھی سکتی ہیں اور سکھا بھی سکتی ہیں اور کئی ان میں سے
ایسی بھی ہوں گی جن کو تر جمہ بھی آتا ہوگا اپنی نئی نسل پر رحم کریں اور ان کو جہاں تک ممکن ہو قر آن کریم کو
صحت سے پڑھنا سکھائیں۔اس سلسلہ میں جو ہمارا آڈیو ویڈیو نظام ہے اس نے بہت سی ویڈیوز بھی
جاری کی ہوئی ہیں۔آڈیو، وڈیو دونوں وہ لیں اور وہ خود بھی دیکھیں اپنے بھی تلفظ درست کریں اور پھر
آگے اپنی بچیوں کے ، چھوٹی خواتین کے چھوٹی عمر کی خواتین کو مثلاً نوعمر لجنہ ہے ان سب کو قرآن پاک
کی تعلیم دیں جو آپ قرآن کریم کی تعلیم میں وقت خرچ کریں گی وہ آپ کے لئے نہ صرف یہ کہ آخرت
کی جزا کا موجب بنے گا بلکہ آپ جو بیکار بیٹھی رہتی ہیں اپنے گھروں میں۔بعض دفعہ کھانا پکا نا اس کے
سوا اور کوئی کام ہی نہیں رہتا اس کی جگہ آپ ایک بہت ہی اہم خدمت دین میں مصروف ہوں گی اور ان
باتوں میں بعض دفعہ اپنے خاوندوں سے بھی بازی لے جائیں گی۔وہ بے چارے تو دنیا میں کمائی کمانے
کے لئے اپنی زندگی صرف کر رہے ہیں آپ کی خاطر اور اپنے بچوں کے پیٹ پالنے کی خاطر ان کو کہاں
وقت ملتا ہے کہ وہ گھر آ کے تلاوت وغیرہ کیا کریں اور قرآن کی تعلیم دیں۔تو اس پہلو سے ان کی بیویاں
اپنے خاوندوں سے بھی بازی لے جائیں گی اور جن کے خاوند نہ ہوں بڑی بوڑھی عورتیں ہیں ان کے
لئے بھی وقت گزارنے کا ایک بہت ہی عمدہ ذریعہ ہاتھ آجائے گا۔میں پھر تاکید کرتا ہوں کہ لجنہ اماءاللہ
حضرت خلیفہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۳۳
خطاب ۳/ جون ۲۰۰۰ء
سے اس بارے میں ہر جگہ تعاون فرما ئیں جہاں جہاں ایسی خواتین موجود ہیں وہ فوری طور پر تمام
خواتین اور بچوں
کو قرآن پاک کی تعلیم دینی شروع کر دیں۔اب میں امید رکھتا ہوں کہ اس سلسلہ میں
لجنہ مجھے رپورٹوں میں مطلع کرتی رہے گی۔ایک اور ضرورت اس ملک میں یہ ہے کہ اگر چہ اس وقت تک جو سامنے بچے اور بڑے بیٹھے
ہوئے ہیں وہ اردو سمجھتے ہیں لیکن رفتہ رفتہ یہ اردومٹ جائے گی۔جتنی دیر آپ ان ممالک میں رہیں
گی آپ کے بچے آہستہ آہستہ یہاں کی زبانیں سیکھتے سکھتے اردو بالکل بھلا ڈالیں گے اور پھر آگے اردو
میں جو خدمت کرنی ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں پڑھنی ہیں اس کے ترجمے کرنے
ہیں اس کے لئے آپ
کو کوئی نہیں ملے گا اس لئے اردو زبان کی خاطر نہیں ، نیکی کی خاطر اردو زبان سیکھیں
اور سکھائیں۔اب ایک اور نصیحت جس کا خاص طور پر یہاں خواتین سے یہاں کی خواتین سے تعلق ہے وہ یہ ہے
کہ یہاں بعض جگہوں پر چھوٹی عمر کی خواتین لجنہ کی صدر بنادی جاتی ہیں۔انتخاب کے ذریعہ لوگ انہی کا نام
پیش کرتے ہیں کیونکہ وہ بڑے ذوق وشوق سے خدمت کرتی ہیں جو بڑی عمر کی عورتیں ہیں وہ ان کو تخفیف کی
نظر سے دیکھتی ہیں گویا یہ کل کی چھوکری ہم پر حکومت کر رہی ہے اپنی طرف سے ، اس بے چاری کے وہم
و گمان میں بھی حکومت نہیں ہوتی وہ تو صرف خدمت دین کی خاطر ان
کو نصیحتیں کرتی ہے اور وہ یا تو ایسے
اجلاسوں میں آنا ہی بند کر دیتی ہیں یا آتی ہیں تو گویا تکبر اور نخوت سے ان کی باتوں کوسن کے چلی جاتی
ہیں۔یہ جائز نہیں بہت بڑا گناہ ہے اپنی فکر کریں اگر آپ نے خود لجنہ کا عہد یدار بنتا ہے خدا کرے کہ یہ
خواہش کسی کی بھی نہ ہو مگر اگر کسی نے عہدہ دار بننا ہے تو صرف ایک طریقہ ہے کہ خدمت کے کاموں
میں آگے آئے۔جب وہ خدمت کے کاموں میں آگے بڑھے گی تو پھر کیا ضرورت ہے کہ وہاں کی
لجنات چھوٹی چھوٹی بچیوں پر یہ بوجھ ڈالیں پھر بڑی خواتین خود اس کام کو سنبھالیں اور اس طرح ہر پہلو
سے جماعت میں یگانگت پیدا ہوسکتی ہے۔پس اس مختصر خطاب کے بعد ، ان نصیحتوں کے بعد میں اس
خطاب کو ختم کرتا ہوں اور آپ سے التجا کرتا ہوں کہ آئیے اب دعا میں میرے ساتھ شامل ہو جائیں
تا کہ خدا تعالیٰ ان سب نصیحتوں کو جو ہم نے کی ہیں ان کو ہمارے اپنے وجود میں بھی جاری کر دے اور ہم
بڑے یقین کے ساتھ یہ نصیحت دنیا کو کرسکیں کہ دیکھو ہم اپنے قول میں بچے ہیں کیونکہ ہمارا فعل اسکی
گواہی دے رہا ہے۔(آمین)