لجنہ انڈونیشیا کو قیمتی نصائح

اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۳۵
خطاب یکم جولائی ۲۰۰۰ء
لجنہ انڈونیشیا کو قیمتی نصائح
(جلسہ سالانہ مستورات انڈونیشیا سے خطاب فرمودہ یکم جولائی ۲۰۰۰ء)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کا بے انتہا احسان ہے کہ اس نے مجھے آج یہ تو فیق عطا فرمائی ہے کہ میں انڈونیشیا کی
لجنہ کو براہ راست یہاں سے خطاب کر رہا ہوں۔اللہ تعالیٰ سب شامل ہونے والی خواتین پر رحمتیں
فرمائے۔خیریت سے آئیں، خیریت سے واپس جائیں، اللہ تعالیٰ ان کے بچوں کی حفاظت فرمائے اور
کوئی بھی تکلیف دہ خبر ہمیں ان کی واپسی کے بارے میں نہ پہنچے۔میں بار ہا یہ نصیحت کر چکا ہوں کہ جو ڈرائیو کرنے والے ہیں وہ احتیاط سے ڈرائیوکریں۔نیند
کی ضرورت پڑے تو رستے میں ٹھہر جائیں۔ہر پہلو سے احتیاط کریں تا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہ خیر
وعافیت سے واپس اپنے گھروں
کو پہنچیں۔آج کے خطاب کے لئے مختلف موضوعات میں نے چنے ہیں اور ان کے متعلق عموماً مجھے امیر
صاحب کی طرف سے بھی اور لجنہ اماءاللہ کی صدر کی طرف سے بھی مشورہ دیا گیا تھا۔میں نے خلاصہ
بعض باتیں آپ کے سامنے رکھنی ہیں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ ماشاء اللہ چشم بد دور جماعت احمدیہ
انڈونیشیا کی خواتین مالی قربانی میں بہت آگے ہیں۔اتنی آگے ہیں کہ بعض دفعہ تو حیرت ہوتی ہے دیکھ کر
اور سب دنیا کی لجنات کے لئے ماشاء اللہ ایک اعلیٰ نمونہ ہیں۔صرف چند امور میں نے چنے ہیں ورنہ
تفصیل میں جاؤں تو بہت لمبی ہو جائے گی۔۱۹۸۵ء میں لجنہ بانڈ ونگ نے لجنہ سے زیور ا کٹھا کر کے ایک گھر خریدا جو ہوٹل کے طور پر
استعمال ہوتا ہے۔۱۹۷۸ء میں ایک ممبر لجنہ نے اکیلے ہی ایک پلاٹ خرید کر مسجد کے لئے وقف کیا اور

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۳۶
خطاب یکم جولائی ۲۰۰۰ء
تعمیر مسجد کا سارا خرچ بھی خود ہی برداشت کیا۔۱۹۹۳ء میں پارونگ میں لجنہ نے ایک تین منزلہ شاندار
عمارت جماعتی کاموں کے لئے تعمیر کی۔نیز جماعت انڈونیشیا کی ۷۵ سالہ منزل طے کرنے پر لجنہ نے
بائیس کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کی مالی قربانی کے علاوہ بیش بہا زیورات کی قربانی بھی پیش کی۔اللہ
تعالیٰ ان سب قربانی کرنے والیوں کو بے انتہا جزا عطا فرمائے۔ماشاء اللہ یہ مالی قربانی میں کسی پہلو سے
بھی آپ دنیا کی کسی دوسری جماعت سے پیچھے نہیں ہیں۔ایک اور بات بھی ایسی ہے جس میں آپ سب دنیا پر سبقت لے گئیں ہیں جہاں تک مجھے اطلاع
ہے کہیں بھی اس پہلو سے کسی لجنہ نے ایسی قربانی کا مظاہرہ نہیں کیا۔۱۹۸۵ء میں ایک ہزار ممبرات لجنہ نے
اپنی آنکھوں کا عطیہ حکومت کے متعلقہ ادارے کو پیش کیا۔اللہ تعالیٰ ان کونور آخرت سے منور فرمائے۔دنیا کی
آنکھ انہوں نے دنیا ہی میں خدمت کے لئے پیش کر دی۔اللہ تعالیٰ بہترین جزا عطا فرمائے۔اس طرح زلازل سے نقصان کے خدمت خلق کے متعلق امور ہیں۔مختلف زلزلے بڑے
بڑے انڈو نیشیا میں آتے رہتے ہیں۔ان سے جب بھی بڑا نقصان پہنچا ہے لجنہ اماءاللہ نے بڑھ چڑھ
کر مصیبت زدگان کے لئے مالی قربانی کی ہے۔ایک اور بڑی خدمت کا کام یہ ہے کہ صاف پانی مہیا
کرنے کے لئے جو سکیم چل رہی ہے یہاں اس میں ایک احمدی خاتون نے اکیلے ہی اتنی رقم مہیا کی
جس سے تین سو خاندانوں کی ضرورت پوری ہوتی رہے گی۔کسی بھی جانی قربانی میں لجنہ دنیا کی کسی اور
لجنہ سے پیچھے نہیں۔عطیہ خون دینے میں بھی لجنہ نے اتنا نمایاں حصہ لیا ہے کہ یونیسف (UNISEF)
کی طرف سے نمایاں خدمت کا اعزاز دیا گیا۔ایک اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ خاتون اول نے جو انڈونیشیا کی خاتون اول ہیں انہوں نے
اپنے محل میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں آنکھوں کے عطیہ کے سلسلہ میں ملک بھر سے۲۴ خواتین
کا بطور خاص انتخاب کیا۔سارے ملک سے جو ۲۴ خواتین منتخب کی گئیں ان میں سے ۱۵ اللہ کے فضل
سے احمدی خواتین تھیں۔یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو حیرت انگیز ہے اور اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی
بہترین جزا عطا فرمائے۔بار ہا یہ ذکر پہلے بھی گزر چکا ہے اس سے پہلے میں نے آپ کے ساتھ پریذیڈنٹ صاحب کی
خدمت میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا کہ بدقسمتی سے آج کل Drug Addiction کا بہت رواج ہو رہا ہے
اتنا زیادہ ہے کہ بعض دفعہ میرے دل کو سخت تکلیف پہنچتی ہے کہ بعض احمدی بچے اور بچیاں بھی Drug

حضرت خلیفہ صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۶۳۷
خطاب کیم جولائی ۲۰۰۰ء
Addiction میں ملوث ہیں حالانکہ آپ کو تو اللہ تعالیٰ نے اس وجہ سے کھڑا کیا ہے کہ نہ صرف انڈونیشیا
سے یہ بلا دور کریں بلکہ ایسا پاک نمونہ دکھائیں کہ سب دنیا سے یہ Drug Addiction کی وبا دور کر
دی جائے۔اس سلسلے میں ایک بہت ہی عمدہ اقتباس حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا میں
آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔آپ سوچیں اس زمانے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
آج کے زمانے کی Drug Addiction کی کتنی فکر تھی آپ فرماتے ہیں:
”اے
عقلمند وا یہ دنیا ہمیشہ کی جگہ نہیں تم سنبھل جاؤ۔تم ہر ایک بے اعتدالی
کو چھوڑ دو اور ہر ایک نشے کی چیز کو ترک کرو۔انسان کو تباہ کرنے والی صرف
شراب ہی نہیں بلکہ افیون ، گانجہ، چرس، بھنگ ، تاڑی اور ہر ایک نشہ جو ہمیشہ کے
لئے عادت کر لیا جاتا ہے وہ دماغ کو خراب کرتا اور آخر ہلاک کرتا ہے سو تم اس
سے بچو۔ہم نہیں سمجھ سکتے کہ تم کیوں ان چیزوں کو استعمال کرتے ہو جن کی
شامت سے ہر ایک سال ہزار ہا تمہارے جیسے نشے کے عادی اس دنیا سے کوچ
کرتے جاتے ہیں۔“
کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۹اص : ۷۰ )
یہ ہزار ہا کی بات تو اس زمانے کی تھی اب تو بلا شبہ نشے کی عادت کے نتیجے میں جو مختلف دنیا
میں پھیلی ہوئی نشے کی مختلف صورتیں ہیں ان کے استعمال سے بلاشبہ لکھوکھا انسان موت کے منہ میں
چلے جاتے ہیں اور اپنی خیالی دنیا میں بہت اونچے اڑتے رہتے ہیں حالانکہ وہ زمین پر چلنے کے قابل بھی
نہیں ہوتے۔تو بہت بڑی بلا ہے جس نے دنیا کو گھیر رکھا ہے اور مغرب اور مشرق دونوں میں یکساں عمل
کر رہی ہے۔ایک زمانہ تھا جبکہ چین کو غلام رکھنے کے لئے مغرب نے چین میں بعض نشہ آور چیزوں کے
استعمال کو رواج دیا اور اب چین سے نشہ آور چیزیں بیرونی دنیا کو مغربی دنیا کو Export ہوتی ہیں اور یہ اچھا
انتقام لے رہا ہے چین ان سے۔بہر حال مختصراً آپ سے یہ عرض کرتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
اس تعلیم کو پیش نظر رکھتے ہوئے نشہ آور Drugs کے پاؤں پر کلہاڑی چلا دیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
پر ہیز گار انسان بن جاؤ تا تمہاری عمر میں زیادہ ہوں اور تم خدا سے
برکت پاؤ۔حد سے زیادہ عیاشی میں بسر کرنا لعنتی زندگی ہے۔حد سے زیادہ بدخلقی
اور بے مہر ہونا لعنتی زندگی ہے۔حد سے زیادہ خدا اور اس کے بندوں کی ہمدردی

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۶۳۸
خطاب کیکم جولائی ۲۰۰۰ء
سے لا پرواہ ہونا لعنتی زندگی ہے۔ہر ایک امیر خدا کے حقوق اور انسانوں کے حقوق
سے ایسا ہی پوچھا جائے گا جیسا کہ ایک فقیر بلکہ اس سے زیادہ۔پس کیا ہی بد قسمت
وہ شخص ہے جو اس مختصر زندگی پر بھروسہ کر کے بنگلی خدا سے منہ پھیر لیتا ہے اور خدا کے
حرام کو ایسی بے باکی سے استعمال کرتا ہے گویا وہ حرام اس کے لئے حلال ہے۔“
کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۹ اص: ۷۱ )
اب میں آپ کے لئے حضرت اقدس ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا تربیت کا نمونہ پیش
کرتا ہوں۔آپ نے تربیت کے بہترین اصول اپنائے اور آگے اپنی اولاد میں جاری کئے۔اگر آپ
اپنی اولا د کو اس دنیا میں اس گندے ماحول کے بداثر سے بچانا چاہتی ہیں تو آپ حضرت ام المومنین
رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی پاک سنت پر عمل کریں اور یقیناً یہ نسخہ بے خطا جائے گا۔بہت ہی کارآمد نسخہ ہے
اس کے بعض پہلوؤں پر جس جس نے بھی دنیا میں عمل کیا ہے اس نے اپنے بچوں کی بہترین تربیت
کا حق ادا کر دیا ہے۔سب سے پہلی چیز جو حضرت ام المومنین بچوں کو سکھایا کرتیں تھیں وہ جھوٹ سے نفرت تھی۔بچپن ہی سے اس کثرت سے بار بار بچوں
کو تلقین کیا کرتیں تھیں کہ بیٹا جھوٹ نہیں بولنا جو مرضی خطا ہو جو
مرضی سزا ہو ہرگز جھوٹ کے ذریعے بچنے کی کوشش نہ کرنا، قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ جھوٹ کو شرک قرار
دیتا ہے۔پس وہ لوگ جو جھوٹ کا سہارا لے کر سزاؤں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں وہ اللہ کا شرک
کرتے ہیں اور جھوٹ کے سہارے شرک کرنا بہت ہی ایک مکروہ شرک ہے اس لئے حضرت اماں جان
رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے سب سے زیادہ زور جھوٹ سے نفرت پر دیا ہے۔دوسرا یہ ہے کہ اپنے بچوں پر اعتماد کرنا چاہئے ان کو محسوس ہو کہ ہمارے ماں باپ ہم پر اعتماد
کرتے ہیں اس سے عزت نفس پیدا ہوتی ہے، خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
ایسے بچوں کی ہمیشہ اچھی تربیت ہوتی ہے جن میں خود اعتمادی پیدا ہو جائے اور یقین ہو کہ ہماری باتوں پر
لوگ اعتبار کرتے ہیں۔ہمارے ماں باپ ہم پر اعتبار کرتے ہیں۔دنیا ہم پر کیوں اعتبار نہ کرے۔ایک اور عادت جو حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بچوں میں ڈالی وہ کہنا ماننے کی
عادت ہے۔بچپن ہی سے بچوں کو کہنا ماننے کی عادت ڈالنی چاہئے کہ ان سے کہنا چاہئے کہ تم چھوٹی
موٹی شرارتیں بے شک کرتے پھرو اللہ تعالیٰ آپ ہی اصلاح فرمادے گا مگر ماں باپ کا کہنا مانو۔اگر

حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۶۳۹
خطاب کیکم جولائی ۲۰۰۰ء
بچپن ہی سے آپ کہنا ماننے کی عادت بچوں میں راسخ کر دیں گی تو بڑے ہو کر آپ کے سارے تربیتی
مسائل حل ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ عادت جو ایک دفعہ بچپن میں پختہ ہو جائے تو پھر عمر بھر انسان کی روح میں
پیوستہ ہو جاتی ہے۔اور آخری بات جو سب سے آخر پہ بھی ہے لیکن پہلی بھی ہے وہ ہے دعا۔حضرت اماں جان
رضی اللہ تعالیٰ عنہا دعا پر بہت زور دیا کرتی تھیں اور عمر بھر ہمیشہ دعائیں کرتیں رہیں اور دعاؤں کے
سہارے ہی آپ کی اولادکو روحانی امور میں ترقی نصیب ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا تو
اوڑھنا بچھونا دعا تھی وہی دعا حضرت اماں جان نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے سیکھی یعنی دعا
کرنے کی عادت اور دن رات دعا کرتی رہتی تھیں۔ہم بچپن میں جب حضرت اماں جان کے صحن سے
کبھی گزرتے تھے تو آپ کی ہر نظر دعا بن کر ہم پر پڑتی تھی۔کئی دفعہ پیار سے بلا لیتی تھیں اور جو کھانا
اگر اس وقت کھا رہی ہوں کچھ اس میں سے ایک لقمہ ہمارے منہ میں ڈالتی تھیں اور دعائیں دیتی تھیں کہ
اللہ تعالیٰ نیک نصیب بنائے۔تو آپ بھی اسی طرح بچوں سے حسن سلوک کریں پیار سے ان کی تربیت
کرنے کی کوشش کریں۔زبردستی کی تربیت نا جائز ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس
کے خلاف بہت سخت تنبیہ کی ہوئی ہے۔آپ کے زمانے میں اسکولوں میں بچوں کو مارنا سختی سے ممنوع تھا
بعد کے زمانے میں بھی بعض اساتذہ اپنے مزاج کی سختی کے وجہ سے جب بچوں کو مارتے تھے۔اگر ان
کی اطلاع حضرت مصلح موعودؓ کو پہنچے تو آپ بہت سختی سے ان کو منع کیا کرتے تھے اور سزا دیا کرتے
تھے۔تو بچوں کو مارنا ایک بہت بری عادت ہے بچپن سے آپ ان کو بغاوت سکھاتی ہیں اگر ان کو ماریں
گی تو بچے معصوم بیچارے ڈر کر آپ کی بات تو مان جائیں گے اس وقت لیکن دل میں بغاوت کا شیطان
اُٹھ کھڑا ہوگا اور وہ اس وقت تہیہ کر لیتے ہیں کہ جب تک ماں باپ کا زور چلتا ہے چلے اور آخر ہم نے
بڑے ہونا ہے پھر ہم دیکھیں گے کہ ہم پر کیسے دھونس جمائی جاتی ہے اس لئے بہت ہی اہم ایک گر ہے
بچوں کی تربیت کا ان کے لئے دعا کریں، ان پر رحم کا سلوک کریں ، شفقت کا سلوک فرمائیں جو بچے
قابو نہ آئیں اور ہاتھ سے نکلتے جائیں ان کے لئے بھی صبر کے ساتھ دعا کرتی رہیں اور میں یقین رکھتا
ہوں کے صبر کے نمونے کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ بہت بڑی بڑی فتوحات عطا فرماتا ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے صبر کو سب سے زیادہ مؤثر ذریعہ تبلیغ وتربیت کا قرار دیا ہے۔صبر سے قوموں کی کایا پلٹ جاتی ہے۔اس زمانے میں جو تمام برائیاں
دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں ان کا

حضرت خلیفہ انسخ الرابع کے مستورات سے خطابات
مسیح
۶۴۰
خطاب کیم جولائی ۲۰۰۰ء
علاج سورۃ والعصر میں یہی بیان فرمایا گیا ہے کہ صبر کے ساتھ زمانے کو نصیحت کرتے چلے جاؤ اور صبر کی
نصیحت کرتے چلے جاؤ۔رحم کی نصیحت کرو اور صبر کے ساتھ رحم کی نصیحت کرتے چلے جاؤ۔اس کے نتیجے
میں وہ زمانہ جو نقصان اٹھانے والا زمانہ ہے ، سارا زمانہ نقصان میں ہے ، اس میں مومنین نقصان نہیں
اٹھائیں گے اور وہ صبر سے چمٹے رہیں گے تو ان میں ایک عظیم پاک تبدیلی پیدا ہوگی جو دوسروں کو بھی
تبدیل کر سکے گی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو صبر کا ایک بہت عظیم حصہ عطا کیا گیا ایسا کہ اس کے نتیجہ میں
آپ کے خون کے پیاسے دشمن آپ پر جان نثار کرنے پر ہر دم تیار رہتے تھے۔ایسی عظیم مثالیں ہیں
آپ کے دشمنوں کا حلیم دوست بن جانے کی یعنی جانثار دوست بن جانے کی کہ ساری تاریخ انبیاء میں
ایسی مثال آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانے کے سوا کہیں دکھائی نہ دے گی۔غیر معمولی
طور پر قربانی کرنے کا جذبہ پیدا ہوا اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سب سے زیادہ صبر اور
قربانی کرنے والے تھے۔آپ نے بڑے بڑے خطرناک دشمنوں کو اپنا ایسا دوست بنایا کہ وہ اپنے
خون کا آخری قطرہ آپ پر شار کرنے پر ہمیشہ تیار رہتے تھے اور اس پر فخر محسوس کرتے تھے کہ ہمارا خون کا
ہر قطرہ کام آ گیا۔اسلامی تاریخ میں مختلف غزوات میں اس کی بے انتہا مثالیں ملتی ہیں۔مگر میں نے عمداً اس
وقت ان سے اعراض کیا ہے کیونکہ بارہا یہ مثالیں آپ کی خدمت میں پیش کر چکا ہوں لیکن اب آپ
کو سمجھانے کی خاطر میں نے دوبارہ ذکر کا اعادہ کیا ہے۔ابھی چونکہ اس تقریر کا ترجمہ بھی ہونا ہے اور میں
کوشش کر رہا ہوں کہ تھوڑے وقت میں اس خطاب کو ختم کروں اس لئے آخر پر میں قناعت کے متعلق
آپ
کو کچھ کہنا چاہتا ہوں۔حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ
قناعت ایک جو نہ ختم ہونے والا خزانہ ہے قناعت ایک ایسا خزانہ ہے جو کبھی ختم ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ جو
کچھ خدا کی طرف سے آپ کو عطا ہوا اس کے اندر رہنے کی عادت کو قناعت کہتے ہیں اور بہت سے
غریب قناعت شعار ایسے ہیں جن کی ساری زندگی بڑے وقار سے گزری اور قناعت کے ذریعے جو کچھ
انہوں نے تھوڑا تھوڑا بچایا گھر میں اس کے ذریعے آگے ان کی اولاد کا مستقبل بن گیا۔قناعت ہر چیز
میں ہونی چاہئے۔پانی کی بات ابھی چل رہی تھی ، پانی کے استعمال میں بھی قناعت ہونی چاہئے۔دیکھا

حضرت خلیفتہ مسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
مسیح
۶۴۱
خطاب کیکم جولائی ۲۰۰۰ء
گیا ہے کہ بعض لوگ کھلا پانی بہاتے ہیں نہاتے وقت بھی ، وضو کرتے وقت بھی پرواہ ہی نہیں کرتے کہ
بریکار پانی ضائع ہوتا چلا جارہا ہے۔اس پہلو سے میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمیشہ بہت قناعت کی
کوشش کی ہے اور بچوں کو بھی قناعت سکھانے کی کوشش کی ہے۔یہاں تک کہ جو کاغذ استعمال کرتے ہیں
منہ صاف کرنے کے لئے ٹشو پیپر وغیرہ میں اس پر بھی قناعت کرتا ہوں۔یہ میرے بچے حیران ہو کر مجھے
دیکھتے ہیں یہ کون سی پاگلوں والی قناعت ہے کہ ٹشو پیپر تو اس قابل ہی نہیں کہ اس کو استعمال کر کے کوئی
تھوڑی دیر رکھا جائے۔وہ تو استعمال کیا اور پھینکتے چلے گئے۔استعمال کرتے چلے جاؤ اور پھینکتے چلے جاؤ
لیکن ان
کو سمجھ کبھی نہیں آتی کہ چھوٹی چھوٹی چیزوں میں جو قناعت ہے وہ بڑی بڑی چیزوں میں قناعت کا
گر سکھاتی ہے۔اس لئے میں لجنہ اماءاللہ انڈونیشیا سے درخواست کرتا ہوں کہ گھر میں قناعت کیا کریں
اس کے نتیجہ میں بہت سے کئی فوائد اور بھی ہوں گے، مثلاً بعض عورتیں خاوندوں سے شکوہ کرتی رہتی ہیں
ہر وقت ان کو طعنے دیتی رہتی ہیں کہ تم گھر میں لائے کیا ہواب میں کیا پکا کر تمہیں کھلاؤں حالانکہ اس کے
نتیجے میں خاوند ظالم بن جاتے ہیں عورتوں کو دبانے کے لئے سختی سے کام لیتے ہیں پس ایک بدی ایک
دوسری بدی کو پیدا کر دیتی ہے۔آپ اگر خاوند کے لئے گھر میں قناعت کر کے کچھ بچائیں اور جو کچھ بھی
ہے وہ پیش کریں اچھا پیش کریں تو اس سے بہت برکت پڑتی ہے۔میں آپ کو اپنے بچپن کا یہ واقعہ سناتا
ہوں کہ ہمارے گھروں میں با قاعدہ بہت ہی قناعت پر عمل ہوتا تھا اور حضرت مصلح موعود کی بیویاں ہفتے
میں پانچ دن یا پانچ دن کے قریب جو ان کی باری نہیں ہوتی تھی وہ ہم بچوں کوسوکھا پھیکا جو کچھ بھی ہے وہ
کھانا کھلاتی تھیں اور قناعت کی تعلیم دیا کرتی تھیں کہ جو کچھ تمہارے پاس ہے وہی کافی ہے اور اس کے
نتیجے میں بعض بچے بڑے بڑا بھی کرتے تھے، بولتے تھے یہ کیا مصیبت پڑی ہوئی ہے دال پر دال کھلا رہی
ہیں۔ویسے انڈونیشیا کی دال بہت اچھی ہوتی ہے اس کے خلاف میرا کوئی اعتراض نہیں۔آپ لوگ
بہترین دال پکاتے ہیں اور ہم بڑے شوق سے اس کو کھاتے بھی ہیں لیکن بہر حال قناعت کا سبق دے کر
وہ جو پسند دال کیا کرتی تھیں وہ حضرت مصلح موعودؓ کے کھانے پر خرچ کر دیا کرتی تھیں اور جب حضرت
مصلح موعود کی باری ہمارے گھر ہوا کرتی تھی وہ ہمارے لئے عید کا دن گویا ہوتا تھا کہ ہمیں بہترین کھانا
اس وقت ملتا تھا کیونکہ ہماری ماؤں نے حضرت مصلح موعود کی خاطر ہمیں یہ سکھایا تھا۔ہر ایک کا اپنا اپنا مزاج ہوتا ہے حضرت مصلح موعود کا مزاج اس پہلو سے منفر دتھا۔آپ کو کھانے
میں ذرا بھی اونچ نیچ ہو تو کھانا چھوڑ دیا کرتے تھے۔نمک تیز ہو جائے یا نمک کم ہو جائے ، مرچ تیز ہو یا

حضرت خلیفتہ اسے الرابع" کے مستورات سے خطابات
مسیح
۶۴۲
خطاب یکم جولائی ۲۰۰۰ء
مرچ کم ہو جائے، میٹھا تیز ہو جائے یا میٹھا کم ہو جائے ، کسی قسم کی بوکھانے میں آنے لگے تو آپ بلا تاخیر فوراً
کھانا چھوڑ کر واپس اپنے قصر خلافت میں چلے جایا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
مزاج اس پہلو سے بالکل مختلف تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
کبھی بھی کھانے پرشکوہ نہیں کیا
بعض دفعہ نہایت ہی بدمزہ پکا ہوا کھانا بھی اتنے شوق سے کھا رہے ہوتے تھے کہ بعض دفعہ حضرت اماں جان
رضی اللہ تعالیٰ عنہا سمجھتی تھیں کہ بہت ہی مزے دار کھانا پکا ہے اور جب خود کھا نہیں تھیں تو پھر پتہ چلتا تھا کوئی
مزے دار کھانا نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دلداری کی خاطر اور اس وجہ سے کہ آپ کے
نفس میں بالکل بھی انانیت کسی قسم کی نہیں تھی ہر قسم کا کھانا بڑے شکر اور صبر کے ساتھ قبول کرتے تھے۔کئی
دفعہ میں نے سوچا کہ جب میری خاطر میں کرتے ہیں بچے بھی اور جب آپ لوگ سب بے انتہا خاطریں
کرتے ہیں تو مجھے وہ اپنے بچپن کا زمانہ یاد آ جاتا ہے اور میں کہتا ہوں کہ دیکھو اللہ کی شان
کتنی نعمتیں اس نے
مجھے عطا کر دیں جن کا میں اہل نہیں تھا مگر اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ قناعت کا خزانہ جو ہے یہ کبھی بھی ختم
نہیں ہوگا ہمیشہ چلتا رہے گا۔میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اس نسخے کو بھی آزما کر دیکھیں جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ فرماتے ہیں کہ :
اے آزمانے والے یہ نسخہ بھی آزما
اس کے بعد میں لجنہ اماء اللہ کا سب سے زیادہ، سب سے اہم بات یہ ہے کہ بہت شکر
ادا کرنا چاہتا ہوں۔آپ کی لجنہ کی تربیت بہت اچھی ہو رہی ہے۔عظیم الشان کام کرہی ہیں لجنہ اماءاللہ
مرکز یہ اور بہت ہی اچھے طریقے سے آپ کی تربیت کی جارہی ہے صرف مجھ سے یہ بجنات کا شکوہ کیا
جاتا ہے،صدر لجنہ کی طرف سے بھی ، بعض دفعہ امیر کی طرف سے بھی ، کہ پردے کی پوری پابندی نہیں
کرتیں۔میں تو ان سے کہتا ہوں کہ میں نے تو بہت اچھا پردہ دیکھا ہے انڈونیشین میں بہت اچھی طرح
اپنے آپ کو سنبھال کر رکھتی ہیں، سروں
کو اچھی طرح لپیٹ کر رکھتی ہیں، چھوٹے چھوٹے بچوں کو بھی
پردے کی بہترین تربیت دیتی ہیں۔تو اگر آپ نے پردہ سیکھنا ہے تو اپنے بچوں سے سیکھیں دیکھو کتنی
پیاری لگتی ہیں بچیاں سر ڈھانپا ہوا ہے اپنے آپ کو پوری طرح سنبھالا ہوا تو جن کی آپ نے تربیت کی
ہے اب وہ آپ کی تربیت کرنے کے قابل ہو گئی ہیں۔آپ اپنی بچیوں سے پردے کے انداز سیکھیں
انڈونیشین پر دے پر کوئی اعتراض نہیں ہے بہت اچھا پردہ ہے لیکن ایک بات میں نے محسوس کی ہے کہ
جب چہرہ کھلا رکھ کر باہر جانا ہو اور جسم کو ویسے ہی ڈھانپا ہوسر کو ڈھانپا ہو تو سنگھار سے کام نہیں کرنا۔

حضرت خلیفہ اصبح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۴۳
خطاب یکم جولائی ۲۰۰۰ء
چاہئے ، یہ پردے کی روح کے خلاف ہے۔ہونٹوں پر بہت زیادہ سرخی لگانا گھر میں تو جائز ہے کلوں پر
سرخی لگانا گھر میں تو جائز ہے مگر جب باہر نکلیں تو اس کو صاف کر لیا کریں، بالکل اس طرح باہر نکلیں جس
طرح مرد بغیر زینت کے باہر نکلتے ہیں۔جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو قدرتی حسن دیا ہے وہ تو ہے اس کو تو
آپ چھپا نہیں سکتیں مگر بناوٹ کا حسن جو ہے اس کو اختیار کرنے کی آپ کو کوئی ضرورت نہیں ہے۔یہاں بچیوں کے پردے سے میں متاثر ہوا ہوں لیکن بچیوں کو بھی سرخیاں لگائی جاتیں ہیں اور کئی دفعہ
میں نے دیکھا ہے کہ ان کے ہونٹوں پر تیز لپ سٹک لگائی جاتی ہے۔تو بچپن سے یہ عادت ڈالیں کہ
بچیوں کو کسی لپ سٹک کی کسی روش کی کسی چیز کی ضرورت نہیں وہ وہی حسن جو اللہ نے ان کو عطا کیا ہے
اس پر راضی رہیں اور یہ انڈونیشیا کے لئے ایک بہترین پر دے کا نمونہ ہوگا۔تو اس بات کے ساتھ میں
اس بہت مختصر خطاب کو اب ختم کرتا ہوں کیونکہ مجھے احساس ہے کہ اس کا ابھی ترجمہ بھی ہونے والا ہے۔تو اللہ تعالیٰ آپ سب پر فضل فرمائے میں پھر ایک دفعہ آپ کو دُعا دیتا ہوں دعائیں کرتے
ہوئے آئے ہیں، دعائیں کرتے ہوئے خیریت سے واپس جائیں۔بارش کی وجہ سے جو تکلیف پہنچی وہ
تو قدررت کا فضل بھی ہے اور رحمت بھی ہے اور اپنی طرف سے بارش کے نتیجے میں جماعت کے لئے
اللہ تعالیٰ ہمیشہ نشان ہی دکھاتا رہتا ہے۔جب انتہائی تیز بارش ہو رہی تھی تو نماز کے معا بعدا میر صاحب
انڈو نیشیا نے مجھ سے فرمایا کہ بارش تھمنے کی دعا کریں۔ادھر انہوں نے کہا ادھر بارش تھم گئی اور اس کے
بعد سے اب تک بالکل بارش نہیں ہوئی۔پس جو تکلیف پہلی بارش کی وجہ سے پہنچی اس سے بھی فائدہ ہوا
ہوگا بہت سی بیماریاں دھل گئی ہوں گی۔تو اللہ تعالیٰ نے احمدیت کے لئے بارش کو ہمیشہ نشان بنایا ہے،
حیرت انگیز نشان دکھاتا ہے۔افریقہ سے کثرت سے احمدیت کی قبولیت کی جو باتیں ملتی ہیں ان میں
بارش کا نشان
بتایا جاتا ہے۔بارش اللہ کے اختیار میں ہے وہ فضل ورحمت کا نشان بن کر احمدیت کے
لئے اترتی ہے اور فضل و رحمت کا نشان بن کر احمدیت کے لئے ہٹ بھی جاتی ہے جب ہٹنا ہو۔یہ
بندے کا اختیار نہیں یہ محض اللہ کا احسان ہے جو جماعت احمدیہ پر دکھایا جاتا ہے جیسا کہ میں بیان کر
رہا تھا افریقہ میں بار بابارش میں یہ نشان دکھایا۔آپ کے یہاں بھی بارش کا ایک عظیم نشان حضرت مولوی رحمت علی صاحب کے زمانے کا جو
میں نے نظم میں بھی بیان کیا ہے وہ آپ کے سامنے انشاء اللہ تعالی نظم پیش کی جائے گی وہ یہ نشان تھا کہ
بہت سے لکڑی کے گھر سینکڑوں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے بنے ہوئے تھے۔نہایت

حضرت خلیفہ المسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
۶۴۴
خطاب کیکم جولائی ۲۰۰۰ء
خوفناک آگ لگ گئی اور ہوا کا رخ ایسا تھا کہ گھر کے گھر جلاتی چلی گئی ، جلاتی چلی گئی۔حضرت مولوی
رحمت علی صاحب اللہ کے فضل سے ایک زندہ نشان ہیں انڈونیشیا کے لئے ، ہمیشہ نشان بنے رہیں گے۔آپ اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے اور آگ آپ کے گھر کے کنارے کو چھونے لگی تھی۔سب لوگ نیچے
اتر آئے جو پہلے ان کے پاس تھے اور شور مچانا شروع کر دیا کہ خدا کے لئے تم بھی نیچے اتر جاؤ آگ تمہیں
جلا کر بھسم کر دے گی۔حضرت مولوی صاحب نے جواب دیا کہ دیکھو میں اس ابراہیم کا غلام ہوں جس
کے غلاموں کی بھی آگ غلام ہے اور ناممکن ہے کہ یہ آگ مجھے یا میرے گھر کو جلا دے۔آگ کے شعلے
چھور ہے تھے اور وہ مرد خدا اتنے تو کل کے ساتھ اس گھر میں بیٹھا ہوا تھا، صاف انکار کر دیا نیچے اتر نے
سے۔اسی ہوا کے دوش پر بادل بھی چلے آرہے تھے عین اس وقت جب آگ کی لپیٹیں آپ کے گھر کے
ایک پہلو کو چھونے لگیں آسمان سے اتنے زور سے بارش برسی کہ وہ آگ خودا اپنی راکھ پر ڈھیر ہوگئی اور
انڈو نیشیا کو ایک عظیم الشان نشان اللہ تعالیٰ نے دکھایا۔پس یا درکھیں دعا اور تو کل یہ دو عظیم الشان باتیں
ہیں جن کے ذریعہ آپ کو انشاء اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ ہر بلا سے ہر آگ سے محفوظ رکھے گا۔اس کے بعد میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ خاموش دعا میں میرے ساتھ شامل
ہو جائیں جس کے بعد ترجمہ کیا جائے گا آئیے اب دعا کر لیجئے۔(آمین )

آج 10 میں سے 10 باقی