میاں بیوی کے حقوق و فرائض
اَلْاَزْھَارُ لِذَوَاتِ الْخِمَارِ یعنی اوڑھنی والیوں کیلئے پھول
حضرت
خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
خطاب ۲۷ جولائی ۲۰۰۲ء
میاں بیوی کے حقوق و فرائض
مستورات سے حضور کا آخری خطاب عام )
( خطاب جلسہ سالانہ برطانیہ، فرموده ۲۷ / جولائی ۲۰۰۲ ء بمقام اسلام آباد برطانیہ )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل آیت کی تلاوت فرمائی:
وَمِنْ أَيْتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْكُنُوا
إلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُمْ مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِقَوْمٍ
يتَفَكَّرُونَ
(الروم: ۲۲)
ترجمہ: اور اس کے نشانات میں سے (یہ بھی) ہے کہ تمہارے لئے
تمہاری ہی جنس کے جوڑے بنائے۔تاکہ تم ان کی طرف تسکین ( حاصل کرنے )
کے لئے جاؤ اور اس نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کر دی ہے یقیناً اس
میں ایسی قوم کے لئے جو غور و فکر کرتے ہیں بہت سے نشانات ہیں۔شادی کے بعد میاں بیوی کے آپس کے معاملات جس طرح اللہ اور اس کے رسول کی نظر میں
ہونے چاہئیں یہ وہ موضوع ہے جس کو میں نے آج کی تقریر کے لئے چنا ہے تا کہ آپ کو یہ بتاؤں کہ وہ
کون سی پاکیزہ نصائح ہیں جن کو اختیار کر کے آپ خوشگوار زندگیاں گزار سکتے ہیں اور جن باتوں پر عمل
کرنے سے آپ کے گھر جنت نظیر بن سکتے ہیں۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مومنوں میں سے
ایمان کے لحاظ سے کامل ترین مومن وہ ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں اور تم میں سے خلق کے لحاظ سے
حضرت خلیفہ مسیح الرابع' کے مستورات سے خطابات
۶۹۸
خطاب ۲۷ جولائی ۲۰۰۲ء
بہترین وہ ہے جو اپنی عورتوں سے بہترین اور مثالی سلوک کرے۔( ترمذی کتاب النکاح باب حق المرأة على زوجها )
حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مومن کو اپنی مومنہ بیوی سے نفرت اور بغض نہیں رکھنا چاہئے۔اگر اسے
اس کی ایک بات نا پسند ہے تو دوسری بات پسندیدہ بھی ہوسکتی ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مسلم کتاب النکاح باب الوصية بالنساء)
تم میں سے سب سے اچھی عورت وہ ہے جو اپنے خاوند کو خوش کرتی
ہے جب وہ اس کو دیکھتا ہے اور اس کا کہنا مانتی ہے جب وہ کوئی حکم دیتا ہے تو اپنا
مال و جان میں سے اس بات کا خیال رکھتی ہے کہ کوئی ایسا کام سرزد نہ ہو جس سے
خاوند کو کراہت ہو۔کوئی عورت یہ نہ سمجھے کہ یہ فرمانبرداری ظلم ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
عورتیں یہ نہ سمجھیں کہ ان پر کسی قسم کا ظلم کیا گیا ہے کیونکہ مرد پر بھی اس
کے بہت سے حقوق رکھے گئے ہیں بلکہ عورتوں کو گو یا بالکل کرسی پر بٹھا دیا ہے اور
مرد کو کہا ہے کہ ان کی خبر گیری کرو۔اس کا تمام کپڑا، کھانا اور تمام ضروریات
مرد کے ذمہ ہیں۔( ملفوظات جلد پنجم صفحه : ۳۰)
حضرت عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جس عورت نے پانچوں وقت کی نما ز پڑھی اور رمضان کے روزے
رکھے اور اپنے آپ کو برے کام سے بچایا اپنے خاوند کی فرمانبرداری کی اس کا کہنا
مانا۔ایسی عورت کو اختیار ہے کہ جنت میں جس دروازے سے چاہے داخل
( مسند امام احمد بن حنبل )
حضرت ثوبان جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے بیان کرتے ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ہو جائے۔
حضرت خلیفہ مسیح الرابع" کے مستورات سے خطابات ۶۹۹ مہ
خطاب ۲۷ جولائی ۲۰۰۲ء
بہترین پیسہ جو انسان خرچ کرتا ہے وہ ہے جو وہ اپنے اہل وعیال پر خرچ کرتا ہے۔(مسلم کتاب الزكوة باب فضل النفقة على العيال والملوک)
ایک حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إِذَاغِبُتَ عَنْهَا حَفِظَتْكَ فِي مَالِكَ وَنَفْسِهَا ( بیہقی )
جب تم اس سے غائب ہو تو تمہارے مال میں اور اپنے نفس میں
تمہارے لئے حفاظت کرے اور وہ ضرورتیں جو پردہ غیب میں ہیں ان کا خیال کر
کے اخراجات پر کنٹرول رکھے۔ایک صحابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ !
مَا حَقُّ زَوْجَةِ أَحَدِنَا عَلَيْهِ کہ بیوی کا خاوند پر کیا حق ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
إِحْمَلُوا النِّسَاءَ عَلَى أَهْوَائِهِنَّ کہ عورتوں کی ضروریات اور
خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرو اور انہیں پورا کرنے
کا خیال رکھو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عورت اپنے خاوند کے مال سے کوئی چیز خاوند کی
اجازت کے بغیر صدقہ نہ کرے اگر ایسا کرے گی تو اس کا اجر اس کے خاوند کو ملے گا اور گناہ عورت پر ہوگا
اور یہ کہ خاوند کی اجازت کے بغیر اس کے گھر سے نہ نکلے۔حضرت معاویہ بن حیدہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی
کہ اے اللہ کے رسول ! بیوی کا حق خاوند پر کیا ہے؟
آپ نے فرمایا !
جو تو کھاتا ہے اس کو بھی کھلا اور جو تو پہنتا ہے اس کو بھی پہنا اس کے
چہرے پر نہ مار اور نہ اس کو بدصورت بنا اور اگر تجھے کسی ( غلطی کی وجہ سے ) اس
سے الگ رہنا پڑے تو گھر میں ہی ایسا کر یعنی گھر سے اسے نہ نکال۔( ابوداؤ د کتاب النکاح باب حق المرأة على زوجها )
حجتہ الوداع کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے ساتھ نیک سلوک کرنے کی
حضرت خلیفہ صیح الرابع" کے مستورات سے خطابات
تاکید کرتے ہوئے یہ بھی فرمایا :
فَإِنَّهُنَّ عِنْدَكُمْ عران لا يَمْلِكُنَ لَا نُفُسِهِنَّ شَيئًا
خطاب ۲۷ جولائی ۲۰۰۲ء
عورتیں تمہارے پاس قیدی کی طرح ہیں اپنے لئے کچھ نہیں کر سکتیں
اس لئے تمہارا فرض ہے کہ ان کا خود خیال رکھو اور ان کی ضروریات اور حاجات کو
پورا کرو اور حسن معاشرت کا رویہ پیش نظر رکھو۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ساری باتوں کے کامل نمونہ ہیں۔آپ کی
زندگی میں دیکھو کہ آپ عورتوں سے کیسی معاشرت کرتے تھے۔میرے نزدیک وہ
شخص بزدل اور نا مرد ہے جو عورت کے مقابلہ میں کھڑا ہوتا ہے۔( ملفوظات جلد دوم صفحه : ۳۸۷)
آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق آتا ہے کہ جب آپ اپنی بیویوں کے پاس تشریف لاتے تو
آپ کا ان کے ساتھ برتاؤ یہ ہوتا کہ سب سے زیادہ نرم، سب سے زیادہ کریم ، خوب ہنسنے والے اور تبسم
فرمانے والے ہوتے تھے۔گھر کے بہت سے کام جو عورتوں کے ہوتے ہیں خود اپنے ہاتھ مبارک سے ان
کاموں کو سرانجام دیتے تھے۔مثلاً آٹا گوندھ رہی ہیں پانی لا کر دے دیا۔کبھی چولہے میں لکڑیاں ڈال
دیں۔غرض بیویوں کے ساتھ بلا تکلف گھر کے کام میں ان کی مددفرماتے تھے۔بلا تکلف باتیں فرماتے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔انسان کے اخلاق فاضلہ اور خدا تعالیٰ سے تعلق کی پہلی گواہ تو یہی
عورتیں ہوتی ہیں۔اگر ان ہی سے اس کے تعلقات اچھے نہیں ہیں تو پھر کس طرح
ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ سے صلح ہو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا خَيْرُ كُمُ
كُم لِاهلِه تم میں سے اچھا وہ ہے جو اپنے اہل کے لئے اچھا ہے۔( ملفوظات جلد سوم صفحه ۳۰۰)
انسان کی بیوی ایک مسکین ہے اور ضعیف ہے جس کو خدا نے اس کے
حوالے کر دیا ہے۔وہ دیکھتا ہے کہ ہر ایک انسان اس سے کیا معاملہ کرتا ہے۔نرمی
برتنی چاہئے اور ہر ایک وقت دل میں یہ خیال کرنا چاہئے کہ میری بیوی ایک مہمان
حضرت خلیفہ امسح الرابع" کے مستورات سے خطابات
2+1
خطاب ۲۷ جولائی ۲۰۰۲ء
عزیز ہے جس کو خدا تعالیٰ نے میرے سپر د کر دیا ہے۔وہ دیکھ رہا ہے کہ میں کیونکر
شرائط مہمان داری بجالاتا ہوں اور میں ایک خدا کا بندہ ہوں اور یہ بھی ایک خدا کی
بندی ہے۔مجھے اس پر کون سی زیادتی ہے۔خون خوار انسان نہیں بننا چاہئے۔بیویوں پر رحم کرنا چاہئے اور ان کو دین سکھلانا چاہئے۔الحکم مؤرخہ ۱۷ را پریل ۱۹۰۵، تفسیر حضرت مسیح موعود جلد دوم صفحہ ۲۳۰)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مزید فرماتے ہیں:
جو شخص اپنی اہلیہ اور اس کے اقارب سے نرمی اور احسان کے ساتھ
معاشرت نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔پھر فرماتے ہیں۔کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۱۹)
اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی اولا د اور
بیوی کے واسطے بھی دعا کرتے رہنا چاہئے کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان
پر پڑ جاتے ہیں۔“
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام مزید فرماتے ہیں۔( ملفوظات جلد پنجم ص ۴۵۶)
”اگر تم لوگ چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں
امن رہے تو مناسب ہے کہ دعا ئیں بہت کرو اور اپنے گھروں کو دعاؤں سے پُر
کرو۔جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا تعالیٰ اسے برباد نہیں کیا کرتا۔“
( ملفوظات جلد سوم صفحه : ۲۳۲)
اس کے بعد میں آپ سے اس دعا کے ساتھ اجازت چاہوں گا کہ اللہ کرے آپ سب ان
نصیحتوں پر خلوص دل سے عمل کرنے کی توفیق پائیں تا کہ ہمارا احمدی معاشرہ آج روئے زمین پر اللہ کی
نظر میں سب سے پسندیدہ اور مقبول معاشرہ قرار پائے۔ہم سب اس کی نظر میں راضية مرضية
بندوں میں داخل ہو جا ئیں۔آئیے اب دعا میں شامل ہو جائیں۔اس کے بعد حضور نے ہاتھ اُٹھا کر خاموش اجتماعی دُعا کروائی۔