پیش لفط
القصائد الاحمدیہ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
پیش لفظ
بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے منظوم عربی
کلام کا زیر نظر مجموعہ ان قصائد پر مشتمل ہے جو حضور نے اپنی اُردو اور عربی تصانیف میں جابجا مناسب مقامات
پر رقم فرمائے ہیں۔ ان قصائد کے معانی کی گہرائی اور وسعت صحیح ادراک تو تب ہوتا ہے جب انہیں حضور کی
اصل تصانیف میں ان کے سیاق و سباق، حواشی اور وضاحتوں کے ساتھ مطالعہ کیا جائے تا ہم ان متفرق قصائد
کو مجموعہ کی شکل میں شائع کرنے کی اپنی افادیت ہے اور اس کے ساتھ اُردو ترجمہ عربی سے نا واقف قارئین
کیلئے ان عظیم روحانی مضامین سے متعارف کرانے کا ایک ذریعہ ہوگا جو ان عربی اشعار میں مکنون ہیں۔
حضور کے عربی قصائد کا اصل موضوع اور محور رسول عربی حضرت محمد مصطفے، احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم
کی ذات ستودہ صفات سے اپنی بے لوث محبت اور بے مثل عشق کا اظہار ہے اور ان قصائد کا ایک ایک شعر
اس الزام کا نا قابلِ تردید ثبوت ہے کہ نعوذ باللہ آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر کسی منصب
کا دعوی کیا ہے۔
اس کے بعد آپ کے قصائد میں مناجات اور حمدِ باری تعالیٰ کے علاوہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم
اجمعین کے مناقب اور ان کی بے نظیر اطاعت و قربانی دین اسلام اور اُمتِ مرحومہ پر موجودہ زمانہ میں آنے
والے مصائب کا بیان اور ان کے ازالہ کے لئے خدا تعالیٰ کے حضور دردمندانہ دعا ئیں، اپنے من جانب اللہ
ہونے پر غیر متزلزل یقین اور مخالفین و معاندین سے مبارزت طلبی خاص موضوع ہیں۔
حضور کا یہ کلام فصاحت و بلاغت پاکیزگی افکار نشسته بیانی اور خالص عربی اسلوب کے لحاظ سے
ایک بے مثل شاہکار ہے اور اسلامی عربی لڑیچر میں ایک گراں قدر اضافہ۔ آپ نے قدیم عربی ادب میں
استعمال ہونے والی تراکیب کو وسیع روحانی معانی کا لباس پہنایا ہے۔ گو آپ نے کسی دینی مدرسہ سے
با قاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی اور نہ ہی اساتذہ فن کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا لیکن جب بھی آپ کو اپنے
جذبات کی ترجمانی کی ضرورت پڑی آپ نے اپنے خداداد علم سے اُردو فارسی اور فصیح عربی میں بلا تکلف
اور بلا تصنع بلکہ ارتجالاً طویل قصائد لکھے جو تصنع اور آورد سے پاک ہیں اور ادب کی انتہائی بلندیوں کو چھوتے
ہیں۔ آپ کے بعض قصائد اپنے اندر اعجازی شان رکھتے ہیں اور رہتی دنیا تک آپ کے من جانب اللہ
ہونے کا ایک زندہ نشان ہیں ۔
قصیدہ اعجازیه
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب قرآن کریم کی تفسیر پر مشتمل بعض عربی کتب تصنیف فرمائیں
تو مخالفین نے ان کی قدرو منزلت کم کرنے کیلئے اَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ الخَرُونَ (الفرقان: ۵) کا الزام لگایا اس
الزام سے آپ کی بریت ثابت کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے ایک تقریب پیدا کی ۔ مڈ ضلع امرتسر میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے نمائندہ حضرت مولوی محمد سرور شاہ اور نمائندہ اہلِ حدیث مولوی ثناء اللہ امرتسری کے
درمیان ۲۹ اور ۳۰ اکتوبر ۱۹۰۲ء کو ایک مناظرہ منعقد ہوا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے پانچ دن کے
مختصر عرصہ میں ۵۳۳ اشعار پر مشتمل ایک طویل قصیدہ مع ترجمه رقم فرمایا جس میں مباحثہ مد کے حالات
تفصیلاً درج تھے اور اس کے بارے میں یہ کہنا ناممکن تھا کہ اسے پہلے سے لکھوایا گیا ہے۔ حضور نے اس مترجم
قصیدہ کو دس دن کے اندر چھپوا کر مولوی ثناء اللہ امرتسری اور بعض دوسرے علماء کو بھجوایا اور معارضہ کے لئے دس
ہزار روپے کے انعامی چیلنج کے ساتھ یہ بھی تحریر فرمایا :۔
دو
پھر اگر میں دن میں جو دسمبر ۱۹۰۲ ء کی دسویں کے دن شام تک ختم ہو جائے گی انہوں نے اِس
قصیدہ اور اُردو مضمون کا جواب چھاپ کر شائع کر دیا تو یوں سمجھو کہ میں نیست و نابود ہو گیا اور میر اسلسلہ باطل
ہو گیا۔ اس صورت میں میر صورت میں میری تمام جماعت کو چاہئے کہ مجھے چھوڑ دیں اور قطع تعلق کریں ۔“
ج
اور پھر آپ پ نے پورے یقین اور تحدی کے ساتھ تحریر فرمایا :۔
دیکھو میں آسمان اور زمین کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ آج کی تاریخ سے اس نشان پر حصر رکھتا ہوں ۔
اگر میں صادق ہوں اور خدا جانتا ہے کہ میں صادق ہوں تو کبھی ممکن نہ ہوگا کہ مولوی ثناء اللہ اور ان کے تمام
مولوی پانچ دن میں ایسا قصیدہ بناسکیں اور اُردو مضمون کارڈ لکھ سکیں کیونکہ خدا تعالیٰ انکی قلموں کو توڑ دے گا اور
ان کے دلوں کو نبی کر دے گا۔“
یہ میعاد گذر گئی اور آج تک علماء سے نہ انفرادی طور پر اور نہ اجتماعی طور پر اس کا جواب لکھا جا سکا اور آج بھی یہ
چیلنج قائم ہے۔
ایک وضاحت اُس زمانہ میں ایک طرف عیسائی پادری یہ دعوی کرتے تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
افضل النبین ہیں بلکہ الوہیت کے مقام پر فائز ہیں اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نعوذ باللہ سچے نبی
نہیں ہیں اور دوسری طرف بعض غالی شیعہ علماء نے یہ دعوی کیا تھا کہ قیامت کے دن تمام مخلوق بلکہ تمام انبیاء
صرف اور صرف حضرت امام حسین (رضی اللہ عنہ ) کی شفاعت سے ہی نجات پائیں گے اس لئے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے غیرت کا تقاضا تھا کہ ان بے بنیا د دعاو کا تقاضا تھا کہ ان بے بنیاد دعاوی کا رد کیا جاتا چنانچہ حضرت بانی جماعت
احمد یہ نے اسی جذبہ سے اپنے اس قصیدہ میں ان دونوں دعاوی کارڈ فرمایا ہے اور دیباچہ میں بطور وضاحت
تحریر فرمایا ہے :۔
میں نے اس قصیدہ میں جو امام حسین رضی اللہ عنہ کی نسبت لکھا ہے یا حضرت عیسی علیہ السّلام کی
نسبت بیان کیا ہے یہ انسانی کار روائی نہیں۔ خبیث ہے وہ انسان جو اپنے نفس سے کا ملوں اور راستبازوں پر
زبان دراز کرتا ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ کوئی انسان حسین یا حضرت عیسی جیسے راستباز پر بد زبانی کر کے
ایک رات بھی زندہ نہیں رہ سکتا اور وعید مَن عَادَ وَلِيًّا لِی دست بدست اس کو پکڑ لیتا ہے۔ پس مبارک وہ جو
آسمان کے مصالح کو سمجھتا ہے اور خدا کی حکمت عملیوں پر غور کرتا ہے۔“ (اعجاز احمدی)