یَا عَیْنَ فَیْضِ اللہِ وَ الْعِرْفَانِ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

يَا عَيْنَ فَيُضِ اللَّهِ وَالْعِرْفَانِ يَسْعَى إِلَيْكَ الْخَلْقُ كَالظُّمُـانِ
اے اللہ کے فیض و عرفان کے چشمے ! خلقت تیری طرف پیاسے کی طرح دوڑ رہی ہے۔
يَا بَحْرَ فَضْلِ الْمُنْعِمِ الْمَنَّانِ تَهْوِي إِلَيْكَ الزُّمَرُ بِالْكِيْزَانِ
اے انعام و احسان کرنے والے خدا کے فضل کے سمندر ! لوگوں کے گروہ کوزے لئے ہوئے تیری طرف لپکے آ رہے ہیں۔
يَا شَمْسَ مُلْكِ الْحُسْنِ وَ الْإِحْسَانِ نَوَّرْتَ وَجْهَ الْبَرِّ وَالْعُمْرَانِ
اے حسن واحسان کے ملک کے آفتاب ! تو نے بیابانوں اور آبادیوں کے چہرے کو منور کر دیا ہے۔
قَوْمٌ رَأَوْكَ وَ أُمَّةٌ قَدْ أُخْبِرَتْ مِنْ ذلِكَ الْبَدْرِ الَّذِي أَصْبَانِي
ایک قوم نے تو تجھے دیکھا ہے اور ایک امت نے خبر سنی ہے اس بدر کی جس نے مجھے (اپنا) عاشق بنادیا ہے۔
يَبْكُونَ مِنْ ذِكْرِ الْجَمَالِ صَبَابَةً وَتَأَلَّمَا مِنْ لَّوْعَةِ الْهِجْرَانِ
وہ تیرے حسن کی یاد میں بوجہ عشق کے (بھی) روتے ہیں اور جدائی کی جلن کے دُکھ اٹھانے سے بھی۔
وَأَرَى الْقُلُوبَ لَدَى الْحَنَاجِرِ كُرْبَةً وَأَرَى الْغُرُوبَ تُسِيلُهَا الْعَيْنَانِ
اور میں دیکھتا ہوں کہ دل بیقراری سے گلے تک آگئے ہیں اور میں دیکھتا ہوں آنکھیں آنسو بہا رہی ہیں۔
يَا مَنْ غَدَا فِي نُورِهِ وَضِيَائِهِ كَالنَّرَيْنِ وَنَوَّرَ الْمَلَوَانِ
اے وہ ہستی جو اپنے نور اور روشنی میں مہر و ماہ کی طرح ہو گئی ہے اور رات اور دن منو ر ہو گئے ہیں۔

يَا بَدْرَنَا يَا أَيُّةَ لرَّحْمَنِ أَهْدَى الْهُدَاةِ وَأَشْجَعَ الشُّجْعَـانِ
اے ہمارے کامل چاند ! سب راہنماؤں کے راہنما اور سب بہادروں سے بہادر۔
إني أرى فِي وَجْهِكَ الْمُتَهَلِلِ شَانًا يَفُوقُ شَمَائِلَ الْإِنْسَانِ
بے شک میں تیرے درخشاں چہرے میں دیکھ رہا ہوں ایک ایسی شان جو انسانی خصائل پر فوقیت رکھتی ہے۔
وَقَدِ اقْتَفَاكَ أُولُو النُّهَى وَبِصِدْقِهِمْ وَدَعُوا تَذَكَّرَ مَعْهَدِ الْأَوْطَانِ
بے شک دانشمندوں نے تیری پیروی کی ہے اور اپنے صدق کی وجہ سے انہوں نے وطنوں کی یاد بھلا دی ہے۔
قَدْ أَثَرُوكَ وَفَارَ قُوا أَحْبَابَهُمْ وَتَبَاعَدُوا مِنْ حَلْقَةِ الْإِخْوَانِ
بے شک انہوں نے تجھے مقدم کر لیا اور اپنے دوستوں کو چھوڑ دیا اور اپنے بھائیوں کے دائرہ سے دور ہو گئے۔
قَدْ وَدَّعُوا أَهْوَاءَهُمْ وَنُفُوسَهُمْ وَتَبَرَّءُ وُا مِنْ كُلِّ نَشْبِ فَان
انہوں نے اپنی خواہشوں اور نفسوں کو یکسر چھوڑ دیا اور ہر فانی مال و منال سے بیزار ہو گئے ۔
ظَهَرَتْ عَلَيْهِمُ بَيِّنَاتُ رَسُوْلِهِمْ فَتَمَزَّقَ الْأَهْوَاءُ كَالأَوْثَانِ
ان پر اپنے رسول کے روشن دلائل ظاہر ہوئے تو ان کی نفسانی خواہشیں بنوں کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہوگئیں۔
فِي وَقْتِ تَرْوِيقِ اللَّيَالِي نُورُوا وَاللَّهُ نَجَّاهُمْ مِّنَ الطَّوْفَـانِ
وہ راتوں کی تاریکی کے وقت منو ر ہو گئے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں طوفان سے نجات دے دی۔
قَدْ هَاضَهُمْ ظُلْمُ الْأَنَاسِ وَضَيْمُهُمْ فَتَثَبَّتُوا بِعِنَايَةِ الْمَنَّـانِ
بے شک لوگوں کے ظلم و ستم نے انہیں چور چور کر دیا پھر بھی خدائے محسن کی عنائت سے وہ ثابت قدم رہے۔
نَهَبَ اللَّامُ نُشُوبَهُمْ وَعِقَارَهُمْ فَتَهَلَّلُوا بِجَوَاهِرِ الْفُرْقَانِ
رذیل لوگوں نے ان کے مال اور جائیداد کو لوٹ لیا مگر اس کے عوض قرآن کے موتی پاکر ان کے چہرے چمک اٹھے۔

كَسَحُوا بُيُوتَ نُفُوسِهِمْ وَتَبَادَرُوا لِتَمَتَّعِ الْإِيْمَانِ وَالْإِيْمَانِ
انہوں نے اپنے نفس کے گھروں کو خوب صاف کیا اور یقین وایمان کی دولت سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگے بڑھے۔
قَامُوا بِإِقْدَامِ الرَّسُولِ بِغَزْوِهِمْ كَالْعَاشِقِ الْمَشْغُوفِ فِي الْمَيْدَانِ
وہ رسول کی پیش قدمی پر اپنی جنگ میں ایک عاشق شیدا کی طرح میدان میں ڈٹ گئے ۔
فَدَمُ الرِّجَالِ لِصِدْقِهِمْ فِي حُبِّهِمْ تَحْتَ السُّيُوفِ أُرِيقَ كَالْقُرْبَانِ
سوان جواں مردوں کا خون اپنی محبت میں ثابت قدمی کی وجہ سے تلواروں کے نیچے قربانیوں کی طرح بہایا گیا۔
جَاءُ وَكَ مَنْهُوبِينَ كَالْعُرْيَانِ فَسَتَرْتَهُمْ بِمَلَاحِفِ الْإِيْمَانِ
وہ تیرے پاس لٹے پٹے برہنہ شخص کی مانند آئے تو تو نے انہیں ایمان کی چادریں اوڑھا دیں۔
صَادَفَتَهُمْ قَوْمًا كَرَوْثٍ ذِلَّةً فَجَعَلْتَهُمْ كَسَبِيكَةِ الْعِقْيَانِ
تو نے انہیں گوبر کی طرح ذلیل قوم پایا تو تو نے انہیں خالص سونے کی ڈلی کی مانند بنادیا۔
حَتَّى انْتَنى بَرٌ كَمِثْلِ حَدِيقَةٍ عَذْبِ الْمَوَارِدِ مُشْمِرِ الْأَغْصَانِ
یہاں تک کہ خشک ملک اس باغ کی مانند ہو گیا جس کے چشمے شیریں ہوں اور جس کی ڈالیاں پھلدار ہوں ۔
عَادَتْ بِلَادُ الْعُرْبِ نَحْوَ نَضَارَةٍ بَعْدَ الْوَجِي وَ الْمَحْلِ وَ الْخُسْرَانِ
ملک عرب خشک سالی ۔ قحط اور تباہی کے بعد شاداب ہو گیا۔
كَانَ الْحِجَازُ مَغَازِلَ الْغِزْلَانِ فَجَعَلْتَهُمْ فَانِينَ فِي الرَّحْمَانِ
اہل حجاز آ ھو چشم عورتوں سے عشق بازی میں لگے ہوئے تھے سوٹو نے انہیں خدائے رحمن ( کی محبت ) میں فانی بنادیا۔
شَيْئَانِ كَانَ الْقَوْمُ عُمْيًا فِيهِمَا حَسُوُ الْعُقَارِ وَكَثْرَةُ النِّسْوَانِ
دو باتیں تھیں جن میں قوم اندھی ہو رہی تھی یعنی مزے لے لے کر شراب نوشی اور بہت سی عورتیں رکھنا۔

أَمَّا النِّسَاءُ فَحُرِّمَتْ إِنْكَاحُهَا زَوْجًا لَّهُ التَّحْرِيمُ فِي الْقُرْآنِ
عورتوں سے متعلق تو یہ حکم ہوا کہ ان کا نکاح ایسے خاوند سے جس کی حرمت قرآن میں آگئی، حرام کر دیا گیا۔
وَ جَعَلْتَ دَسْكَرَةَ الْمُدَامِ مُخَرَّبًا وَأَزَلْتَ حَانَتَهَا مِنَ الْبُلْدَانِ
اور تو نے مے خانوں کو ویران کر دیا اور شہروں سے شراب کی دکانیں ہٹا دیں۔
كمْ شَارِبِ بِالرَّشْفِ دَنَّا طَافِحًا فَجَعَلْتَهُ فِي الدِّينِ كَالنَّشْوَانِ
بہت سے تھے جو لبالب خم لنڈھا جاتے تھے سوٹو نے ان کو دین میں متوالے بنا دیا۔
۔
كَمْ مُحْدِثٍ مُسْتَنطِقِ الْعِيدَانِ قَدْ صَارَ مِنْكَ مُحَدَّثَ الرَّحْمَانِ
کتنے ہی بدعتی سارنگیاں بجانے والے تیرے طفیل خدائے رحمان سے ہم کلام ہو گئے ۔
كَمْ مُسْتَهَامٍ لِلرَّشُوْفِ تَعَشُّقًا فَجَذَبْتَهُ جَذبًا إِلَى الْفُرْقَانِ
بہتیرے معطر دہن عورتوں کے عشق میں سرگرداں تھے سوٹو نے انہیں فرقان کی طرف کھینچ لیا۔
أَحْيَيْتَ أَمْوَاتَ الْقُرُونِ بِجَلُوَةٍ مَاذَا يُمَائِلُكَ بِهَذَا الشَّانِ
تو نے صدیوں کے مردوں کو ایک ہی جلوہ سے زندہ کر دیا۔ کون ہے جو اس شان میں تیرا مثیل ہو سکے؟
تَرَكُوا الْغَبُوقَ وَ بَدَّلُوا مِنْ ذَوْقِهِ ذَوْقَ الدُّعَاءِ بِلَيْلَةِ الْأَحْزَانِ
انہوں نے شام کی شراب چھوڑ دی اور اس کی لذت کو غم کی راتوں میں دعا کی لذت سے بدل دیا۔
كَانُوا بِرَنَّاتِ الْمَثَانِي قَبْلَهَا قَدْ أُحْصِرُوا فِي شُبِّهَا كَالْعَانِي
وہ اس سے پہلے دو تارے کی سُروں کی حرص میں قیدیوں کی طرح گرفتار تھے۔
قَدْ كَانَ مَرْتَعُهُمْ أَغَانِى دَائِمًا طَوْرًا بِغِيدِ تَارَةً بِدِنَـان
الز کے عیش و عشرت کا میدان ہمیشہ ہی راگ درنگ تھا۔ کبھی تو نازک اندام عورتوں سے شغل کرتے اور کبھی شراب کے مٹکوں سے۔ ۔۔۔۔۔
لد

مَا كَانَ فِكْرٌ غَيْرَ فِكْرِ غَوَانِي أَوْ شُرْبِ رَاحٍ أَوْ خَيَالِ جِـفَـانِ
انہیں حسین عورتوں کے سوا اور کوئی فکر نہ تھی یا پھر وہ شراب نوشی میں مصروف رہتے یا شراب کے پیالوں کے تصور میں محو ہوتے۔
كَانُوا كَمَشْغُوفِ الْفَسَادِ بِجَهْلِهِمْ رَاضِينَ بِالْأَوْسَانِ وَالْأَدْرَانِ
وہ اپنے اکھڑ پن کی وجہ سے فساد کے شیفتہ تھے اور میل کچیل اور نا پا کی پر خوش تھے۔
عَيْبَانِ كَانَ شِعَارَهُمْ مِنْ جَهْلِهِمْ حُمْقُ الْحِمَارِ وَ وَتُبَةُ السِّرْحَانِ
ان کی جہالت کی وجہ سے دو عیب ان کے لازم حال تھے یعنی گدھے کی اڑ اور بھیڑیے کا حملہ ۔
فَطَلَعْتَ يَا شَمْسَ الْهُدَى نُصْحالَهُمْ لِتُضِينَهُمْ مِنْ وَجْهِكَ النُّوْرَانِي
سواے آفتاب ہدایت ! تو نے ان کی خیر خواہی کے لئے طلوع کیا تا اپنے نورانی چہرہ سے تو انہیں منور کر دے۔
أُرْسِلْتَ مِنْ رَّبِّ كَرِيمٍ مُّحْسِنٍ فِي الْفِتْنَةِ الصَّمَّاءِ وَالطَّغْيَانِ
تو رب کریم محسن کی طرف سے خوفناک فتنے اور طغیان و سرکشی کے وقت بھیجا گیا۔
يَا لَلْفَتَى مَا حُسْنُهُ وَجَمَالُهُ رَيَّاهُ يُصْبِي الْقَلْبَ كَالرَّيْحَانِ
واہ! کیا ہی جوان مرد ہے! کیسے حسن و جمال والا ہے ! جس کی خوشبو دل کو ریحان کی طرح موہ لیتی ہے۔
وَجْهُ الْمُهَيْمِنِ ظَاهِرٌ فِي وَجْهِهِ وَشُئُونُهُ لَمَعَتْ بِهَذَا الشَّانِ
آپ کے چہرہ میں خدا کا چہرہ نمایاں ہے اور خدا کی صفات ( آپ کی ) اس شان سے جلوہ گر ہو گئیں ۔
فَلِذَا يُحَبُّ وَيَسْتَحِقُّ جَمَالُهُ شَغَفَا بِهِ مِنْ زُمْرَةِ الْأَخْدَانِ
سواسی لئے تو آپ سے محبت کی جاتی ہے اور آپ کا ہی جمال اس لائق ہے کہ دوستوں کے گروہ میں سے صرف آپ ہی سے بے پناہ محبت کی جائے۔
سُجُحٌ كَرِيمٌ بَاذِلٌ خِلُّ التَّقَى خِرْقَ وَفَاقَ طَوَائِفَ الْفِيَانِ
آپ خوشی خلق ، معزز سخی، تقویٰ کے سچے دوست فیاض اور جواں مردوں کے گروہوں پر فوقیت رکھنے والے ہیں۔

فَاقَ الْوَرَى بِكَمَالِهِ وَ جَمَالِهِ وَ جَلَالِهِ وَ جَنَانِهِ الرَّيَّانِ
آپ ساری خلقت سے اپنے کمال اور اپنے جمال اور اپنے جلال اور اپنے شاداب دل کے ساتھ فوقیت لے گئے ہیں۔
لَا شَكَ أَنَّ مُحَمَّدًا خَيْرُ الْوَرى رَيقُ الْكِرَامِ وَنُخْبَةُ الْأَعْيَانِ
بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم خیر الورائی معززین میں سے برگزیدہ اور سرداروں میں سے منتخب وجود ہیں۔
تَمَّتْ عَلَيْهِ صِفَاتُ كُلِّ مَزِيَّةٍ خُتِمَتُ بِهِ نَعْمَاءُ كُلِّ زَمَانٍ
ہر قسم کی فضیلت کی صفات آپ پر کمال کو پہنچ گئیں اور ہر زمانہ کی نعمتیں آپ پر ختم ہوگئیں ہیں۔
وَاللَّهِ إِنَّ مُحَمَّدًا كَرِدَافَةٍ وَبِهِ الْوُصُولُ بِسُدَّةِ السُّلْطَانِ
بخدا! بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم ( خدا کے ) نائب کے طور پر ہیں اور آپ ہی کے ذریعہ دربار شاہی میں رسائی ہو سکتی ہے۔
هُوَ فَخُرُ كُلِّ مُطَهَّرٍ وَّ مُقَدَّسٍ وَ بِهِ يُبَاهِي الْعَسْكَرُ الرُّوحَانِي
آپ ہر ایک مطہر اور مقدس کا فخر ہیں اور روحانی لشکر آپ پر ہی ناز کرتا ہے۔
هُوَ خَيْرُ كُلِّ مُقَرَّبٍ مُّتَقَدَّمٍ وَالْفَضْلُ بِالْخَيْرَاتِ لَا بِزَمَانِ
آپ ہر مقرب اور ( راہ سلوک میں ) آگے بڑھنے والے سے افضل ہیں اور فضیلت کا رہائے خیر پر موقوف ہے نہ کہ زمانہ پر۔
وَالطَّلُّ قَدْ يَبْدُو أَمَامَ الْوَابِلِ فَالطَّلُّ طَلٌّ لَيْسَ كَالتَهْتَانِ
اور ہلکا مبینہ (یعنی پھوار ) کبھی موسلا دھار بارش سے پہلے ہوتا ہے ۔ ہلکا مینہ ہلکا مینہ ہی ہے موسلا دھار بارش کی طرح نہیں
بَطَلٌ رَّحِيدٌ لَا تَطِيشُ سِهَامُهُ ذُو مُصْمِيَاتٍ مُوبِقُ الشَّيْطَانِ
آپ یگانہ پہلوان ہیں جس کے تیر خطا نہیں جاتے ۔ آپ ٹھیک نشانے پر لگنے والے تیروں کے مالک (اور ) شیطان کو ہلاک کرنے والے ہیں۔
هُوَ جَنَّةٌ إِنّى أَرى أَثْمَارَهُ وَقُطُوفَة قَدْ ذُلَّلَتْ لِجَنَانِي
آپ ایک باغ ہیں ۔ بے شک میں دیکھتا ہوں کہ اس کے پھل اور اس کے خوشے میرے دل کیلئے جھکا دیئے گئے ہیں ۔

الْفَيْتُه بَحْرَ الْحَقَائِقِ وَالْهُدَى وَرَأَيْتُهُ كَالدُّرِّ فِي اللَّـمَـعَـانِ
میں نے آپ کو حقائق اور ہدایت کا سمندر پایا اور چمک دمک میں آپ کو موتی کی طرح پایا۔
قَدْ مَاتَ عِيسَى مُطْرِقًا وَّ نَبِيُّنَا حَيٌّ وَ رَبِّي إِنَّهُ وَافَانِي
عیسی تو سر جھکائے وفات پاگئے اور ہمارے نبی زندہ ہیں اور مجھے رب کی قسم ! آپ نے مجھ سے ملاقات بھی کی ہے۔
وَاللَّهِ إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ جَمَالَهُ بِعُيُونِ جِسْمِ قَاعِدًا بِمَكَانِي
بخدا! میں نے آپ کے جمال کو اپنی جسمانی آنکھوں سے اپنی جگہ پر بیٹھے ہوئے دیکھا ہے۔
هَا إِنْ تَظَنَّيْتَ ابْنَ مَرْيَمَ عَائِشًا فَعَلَيْكَ إِثْبَاتًا مِنَ الْبُرْهَانِ
دیکھ! اگر تو بھی ابن مریم کو زندہ گمان کرتا ہے۔ تو دلیل سے ثابت کرنا تجھ پر لازم ہے۔
أَفَأَنْتَ لَا قَيْتَ الْمَسِيحَ بِيَقْظَةٍ أَوْ جَاءَكَ الْأَنْبَاءُ مِنْ يَقْظَانِ
کیا تو مسیح سے بیداری میں مل چکا ہے یا کسی جیتے جاگتے سے تمہیں ایسی خبریں ملی ہیں۔
انظُرُ إِلَى الْقُرْآنِ كَيْفَ يُبَيِّنُ أَفَأَنْتَ تُعْرِضُ عَنْ هُدَى الرَّحْمَانِ
قرآن کو دیکھ کہ وہ کیسے واضح طور پر بیان کرتا ہے۔ کیا تو خدائے رحمان کی ہدایت سے منہ پھیرتا ہے؟
فَاعْلَمُ بِأَنَّ الْعَيْشَ لَيْسَ بِثَابِتٍ بَلْ مَاتَ عِيسَى مِثْلَ عَبْدٍ فَان
جان لے کہ زندگی تو ثابت نہیں بلکہ عیسی ایک فانی بندہ کی طرح مر چکے ہیں ۔
وَنَبِيُّنَا حَيٌّ وَإِنِّي شَاهِدٌ وَقَدِ اقْتَطَفْتُ قَطَائِفَ اللُّقْيَانِ
اور ہمارے بنی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں اور بے شک میں گواہ ہوں اور میں نے آپ کی ملاقات کے ثمرات حاصل کئے ہیں۔
وَ رَأَيْتُ فِي رَيْعَانِ عُمْرِى وَجْهَهُ ثُمَّ النَّبِيُّ بِيَقُظَتِي لَا قَانِي
میں نے تو (اپنے) عنفوانِ شباب میں ہی آپ کا چہرہ مبارک دیکھا۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم میری بیداری میں بھی مجھے ملے ہیں۔

A
إِنِّي لَقَدْ أُحْيِيتُ مِنْ إِحْيَائِهِ وَاهَا لِإِعْجَازٍ فَمَا أَحْيَانِي
بے شک میں آپ کے زندہ کرنے سے ہی زندہ ہوا ہوں ۔ سبحان اللہ ! کیا اعجاز ہے اور مجھے کیا خوب زندہ کیا ہے!
يَا رَبِّ صَلِّ عَلَى نَبِيِّكَ دَائِمًا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا وَبَعْثٍ ثَانِ
اے میرے رب ! اپنے نبی پر ہمیشہ درود بھیجتارہ۔ اس دنیا میں بھی اور دوسری دنیا میں بھی ۔
يَا سَيِّدِى قَدْ جِئْتُ بَابَكَ لَاهِفًا وَالْقَوْمُ بِالْإِكْفَارِ قَدْ آذَانِي
اے میرے آقا! میں تیرے دروازے پر مظلوم و مضطر فریادی کی حالت میں آیا ہوں جبکہ قوم نے (مجھے) کافر کہہ کر ایذا دی ہے۔
يَفْرِئُ سِهَامُكَ قَلْبَ كُلِّ مُحَارِبٍ وَيَشُجُّ عَزْمُكَ هَامَةَ الثَّعْبَانِ
تیرے تیر ہر جنگجو کے دل کو چھید دیتے ہیں اور تیرا عزم اثر دھا کے سر کو کچل ڈالتا ہے۔
لِلَّهِ دَرُّكَ يَا إِمَامَ الْعَالَمِ أَنْتَ السَّبُوقَ وَ سَيِّدُ الشَّجْعَـانِ
آفرین تجھ پر اے دنیا کے امام ! تو سب پر سبقت لے گیا ہے اور بہادروں کا سردار ہے۔
أُنْظُرُ إِلَى بِرَحْمَةٍ وَتَحَلُّن يَا سَيِّدِى أَنَا أَحْقَرُ الْغِلْمَانِ
تو مجھ پر رحمت اور شفقت کی نظر کر۔ اے میرے آقا ! میں ایک حقیر ترین غلام ہوں ۔
يَا حِبِّ إِنَّكَ قَدْ دَخَلْتَ مَحَبَّةً فِي مُهْجَتِي وَ مَدَارِكِي وَ جَنَانِي
اے میرے آقا! تو از راہ محبت میری جان میرے حواس اور میرے دل میں داخل ہو گیا ہے۔
مِنْ ذِكْرِ وَجْهِكَ يَا حَدِيقَةَ بَهْجَتِي لَمْ أَخُلُ فِي لَحْظٍ وَلَا فِي آن
اے میری خوشی کے باغ ! تیرے چہرے کی یاد سے میں ایک لحظہ اور آن کے لئے بھی خالی نہیں رہا۔
جِسْمِي يَطِيرُ إِلَيْكَ مِنْ شَوْقٍ عَلَا يَا لَيْتَ كَانَتْ قُوَّةُ الطَّيَرَانِ
میرا جسم تو شوق غالب سے تیری طرف اڑ نا چاہتا ہے۔ اے کاش! مجھ میں اڑنے کی طاقت ہوتی ۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۹۰ تا ۵۹۴)

آج 10 میں سے 10 باقی