بِمُطَّلِعٍ عَلٰی اَسْرَارِ بَالِیْ
القصائد الاحمدیہ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْقَصِيدَةُ الْمُبْتَكِرَةُ الْمُحَبَّرَةُ الَّتِي خَاطِرِى أَبُو عُذْرِهَا وَ قَدْ أَوْدَعْتُهَا أَشْعَارًا
تُشْفِي صُدُورَ الْمُتَفَكِّرِينَ وَ تُرْوِي أَوَامَ الصَّادِينَ۔
یہ منفرد اور خوبصورت قصیدہ میری طبع فکر کی تخلیق ہے میں نے اس قصیدہ کو ایسے اشعار ودیعت کئے
ہیں جو غور و فکر کرنے والوں کے سینوں کو شفا دیں گے اور پیاسوں کی پیاس کو بجھا دیں گے۔
بِمُطَّلِعٍ عَلَى أَسْرَارِ بَالِي بِعَالِمِ عَيْبَتِي فِي كُلِّ حَالِي
قسم اس ذات کی جو میرے دل کے بھیدوں سے آگاہ ہے اور قسم اس ذات کی جو ہر حال میں میرے سینے کے راز سے واقف ہے۔
بِوَجْهِ قَدْ رَأَى اَعْشَارَ قَلْبِي بِمُسْتَمِعٍ لِصَرْنِي فِي اللَّيَالِي
قسم اس ذات کی جو میرے دل کے تمام گوشوں سے واقف ہے اور قسم اس ذات کی جو راتو ے اور قسم اس ذات کی جو راتوں کو میری آہ وزاری کو سنے والا ہے۔
لَقَدْ أُرْسِلْتُ مِنْ رَّبِّ كَرِيمٍ رَحِيمٍ عِنْدَ طُوفَانِ الضَّلَالِ
بے شک میں رب کریم رحیم کی طرف سے طوفانِ ضلالت کے وقت بھیجا گیا ہوں ۔
وَقَدْ أُعْطِيتُ بُرْهَانًا كَرُمْحٍ وَثَقَّفْنَاهُ تَثْقِيفَ الْعَوَالِي
اور مجھ کو نیزے جیسی ( تیز ) بر ہان دی گئی ہے اور اس برہان کو ہم نے ہر کچی سے پاک کر دیا ہے جس طرح کہ نیزوں کو سیدھا کیا جاتا ہے۔
فَلَا تَقْفُ الظُّنُونَ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَخَفْ أَخْذَ الْمُحَاسِبِ ذِي الْجَلَالِ
پس تو نادانی سے بے بنیاد خیالی باتوں کے پیچھے نہ لگ اور صاحب جلال حساب لینے والے کی گرفت سے ڈر۔
ترى آيَاتِ صِدْقِى ثُمَّ تَنْسى لَحَاكَ اللَّهُ مَالَكَ لَا تُبَالِي
تو میری سچائی کے نشان دیکھتا ہے۔ پھر بھول جاتا ہے۔ خدا تیرا برا کرے۔ کیا بات ہے کہ تو پرواہ نہیں کرتا۔
تَعَالَ إِلَى الْهُدى ذُلَّا خُضُوعًا إِلَى مَا تَكْتَسِي ثَوْبَ الدَّلَالِ
فروتنی اور خاکساری سے ہدایت کی طرف آ ۔ کب تک تو غرور کا لباس پہنے رکھے گا۔
وَ إِنْ نَاضَلتَنِي فَتَرَى سِهَامِی وَ مِثْلِى لَا يَفِرُّ مِنَ النِّضَالِ
اگر تو تیراندازی میں میرا مقابلہ کرے تو میرے تیروں کا تجھے پتہ لگ جائیگا اور میرے جیسا آدمی تیراندازی کے مقابلہ میں بھاگا نہیں کرتا۔
سِهَامِي لَا تَطِيشُ بِوَقْتِ حَرْبٍ وَسَيْفِى لَا يُغَادِرُ فِي الْقِتَالِ
لڑائی کے وقت میرے تیر خطا نہیں جاتے اور میری تلوار لڑائی میں (کسی کو) نہیں چھوڑتی ۔
فَإِنْ قَاتَلْتَنِي فَارِيكَ أَنِّي مُقِيمٌ فِي مَيَادِينِ الْقِتَالِ
اور اگر تو مجھ سے جنگ کرے تو میں تجھے دکھا دوں گا کہ بے شک میں لڑائی کے میدانوں میں ثابت قدم ہوں ۔
أبا لاِيْذَاءِ اَتُرُكُ أَمْرَ رَبِّي وَمِثْلِى حِينَ يُؤْذِى لَا يُبَالِي
کیا دکھ دیئے جانے سے میں اپنے رب کے کام کو چھوڑ دوں؟ جبکہ میرے جیسا آدمی ایذاء دیئے جانے پر پرواہ نہیں کیا کرتا۔
وَ كَيْفَ أَخَافُ تَهْدِيدَ الْخُنَاثَى وَقَدْ أُعْطِيتُ حَالَاتِ الرِّجَالِ
میں مختوں کی دھمکی سے کیسے ڈر سکتا ہوں جبکہ مجھے مردوں کے حالات مردانگی دئے گئے ہیں۔
أَلَا إِنِّي أُقَاوِمُ كُلَّ سَهُم وَ اَقْلِي الْإِكْتِنَانَ عَنِ النِّبَالِ
آگاہ رہو کہ میں ہر تیر کا سامنا کروں گا اور میں تیروں کے خوف سے مورچہ بند ہونے کو پسند نہیں کرتا۔
فَإِنْ حَربًا فَحَرْبٌ مِثْلَ نَارٍ وَإِنْ سِلْمٌ فَسِلْمٌ كَالزُّلَالِ
اگر جنگ چاہو تو ( ادھر سے ) جنگ ہو گی آگ کی طرح ۔ اور اگر صلح چاہو تو (ادھر سے ) صلح ہو گی آب شیریں کی طرح۔
وَ حَرْبِي بِالدَّلَائِلِ لَا السّهَامِ وَقَوْلِى لَهُذَمٌ شَاجُ الْقُذَالِ
اور میری لڑائی دلائل کے ذریعہ ہو گی نہ کہ تیروں سے اور میرا قول تیغ براں ہے جو گرمی کو توڑ دینے والا ہے ۔
وَفَاقَ السَّيْفَ نُطْقِي فِى الصِّقَالِ قَدِ اغْتَلْتُ الْمُكَفِّرَ كَالْغَزَالِ
اور میرا کلام چمک اور تیزی میں تلوار سے بڑھ کر ہے۔ بے شک میں نے تکفیر کر نیوالے کو ہرن کے شکار کی طرح اچانک ہلاک کر دیا ہے۔
وَلَمْ يَزَلِ اللَّامُ يُكَفِّرُونِي إِلَى أَنْ جَاءَ نُصْرَةُ ذِي الْجَلَالِ
اور کمینے لوگ میری تکفیر میں لگے رہے یہاں تک کہ خدائے ذوالجلال کی مدد آ گئی ۔
وَقَدْ جَادَلتَنِي ظُلْمًا وَ زُورًا وَ جَاوَزْتَ الدِّيَانَةَ فِي الْجِدَالِ
اور یقیناً تو نے ظلم اور جھوٹ کے ساتھ مجھ سے جھگڑا کیا ہے۔ اور اس جھگڑے میں دیانت سے تجاوز کر گیا ہے۔
وَلَوْ قَبْلَ الْجِدَالِ سَأَلْتَ مِنِّى جُذِبْتَ إِلَى الْهُدَى قَبْلَ الْوَبَالِ
اگر جھگڑے سے پہلے تو مجھ سے دریافت کر لیتا تو تباہی سے پہلے ہدایت کی طرف کھینچا جاتا۔
لَنَا فِي نُصْرَةِ الدِّينِ الْمَتِينِ مَسَاعِي فِي التَّرَقِي وَالْكَمَالِ
دین متین کی نصرت میں ہماری ایسی مساعی ہیں جو ترقی اور کمال پا رہی ہیں ۔
هَدَانِي خَالِقِي نَهْجًا قَوِيمًا وَرَبَّانِي بِأَنْوَاعِ النَّوَالِ
میرے خالق نے مجھے سیدھی راہ پر چلایا ہے اور طرح طرح کے انعامات سے میری تربیت فرمائی ہے۔
لَقَدْ أُعْطِيتُ أَسْرَارَ السَّرَائِرِ فَسَلُ إِنْ شِئْتَ مِنْ نَّوْعِ السُّؤَالِ
مجھے نہاں در نہاں اسرار عطا کئے گئے ہیں۔ اگر تو چاہے تو کسی طرح کا سوال کر کے پوچھ دیکھ۔
وَقَدْ غَوَّصْتُ فِي بَحْرِ الْفَنَاءِ فَعُدْتُ وَ فِي يَدِى أَبْهَى اللَّالِي
اور میں نے فنا کے سمندر میں غوطہ لگایا۔ سو جب میں لوٹا تو میرے ہاتھ میں بہت ہی چمکدار موتی تھے۔
رَأَيْتُ بِفَضْلِ رَبِّى سُبُلَ رَبِّي وَ إِنْ كَانَتْ أَدَقَ مِنَ الْهِلَالِ
میں نے اپنے رب کے فضل سے خدا کی راہیں پالی ہیں اگر چہ وہ ہلال سے بھی زیادہ بار یک تھیں ۔
وَ كَمُ سِرّ أَرَانِي نُورُ رَبِّي وَ آيَاتٍ عَلَى صِدْقِ الْمَقَالِ
اور بہتیرے بھید میرے رب کے نور نے مجھے دکھائے اور میری باتوں کی سچائی پر نشانات بھی دکھائے ہیں۔
وَ عِلْمٍ يَبْهَرَنَّ عُقُولَ نَاسٍ وَ رَأْيِ قَدْ عَلَا قُنَ الْجِبَالِ
اور بہت سا علم بھی دیا جو مخالف لوگوں کی عقلوں پر غالب آجائیگا اور بہت سے افکار دیئے جو پہاڑوں کی چوٹیوں سے بھی بلند ہیں۔
سَعَيْتُ وَ مَا وَنَيْتُ بِشَوْقِ رَبِّي إِلَى أَنْ جَاءَ نِي رَيَّا الْوِصَالِ
میں نے اپنے رب کے اشتیاق میں کوشش جاری رکھی اور کوئی سستی نہ کی یہاں تک کہ مجھے وصالِ الہی کی خوشبو آ گئی ۔
وَقَدْ أُشْرِبْتُ كَاسًا بَعْدَ كَاسٍ إِلَى أَنْ لَاحَ لِي نُورُ الْجَمَالِ
اور مجھے پیالے پر پیالہ پلایا گیا یہاں تک کہ مجھ پر جمال حقیقی کا نور جلوہ گر ہو گیا۔
وَقَد أُعْطِيتُ ذَوْقًا بَعْدَ ذَوْقٍ وَنَعْمَاءَ الْمَحَبَّةِ وَالدَّلَالِ
اور مجھے ذوق پر ذوق دیا گیا اور محبت اور ناز کی نعمتیں بھی دی گئیں ۔
وَجَدْتُ حَيَاتَ قَلْبِي بَعْدَ مَوْتِي وَعَادَتْ دَوْلَتِي بَعْدَ الزَّوَالِ
میں نے اپنی فنا کے بعد دل کی زندگی کو پالیا اور میری دولت جاتے رہنے کے بعد لوٹ آئی۔
لفَاظَاتُ الْمَوَائِدِ كَانَ أُكْلِى وَصِرْتُ الْيَوْمَ مِطْعَامَ الْاهَالِي
دستر خوانوں کا پس خوردہ میری خوارک تھا اور آج میں کئی گھرانوں کو کھلانے والا بن گیا ہوں ۔
أَزِيدُ بِفَضْلِهِ يَوْمًا فَيَوْمًا وَأُصْلِي قَلْبَ مُنتَظِرِ الْوَبَالِ
میں اس کے فضل سے دن بدن ترقی کر رہا ہوں ۔ اور ہلاکت کے منتظر کے دل کو جلا رہا ہوں ۔
الَا يَا حَاسِدِى خَفْ قَهُرَ رَبِّي وَمَا آلُوكَ نُصْحًا فِي الْمَقَالِ
اے میرے حاسد ! میرے رب کے قہر سے ڈر اور میں تیری خیر خواہی کی بات کہنے میں کوتاہی نہیں کرتا۔
فَلَا تَسْتَكْبِرَنَّ بِفَوْرِ عُجْبٍ وَكَمْ مِنْ مُّزْدَهِي صَيْدُ النَّكَـالِ
پس تو خود پسندی کے جوش میں ہرگز تکبر نہ کر۔ اور بہت سے مغرور عبرت ناک عذاب کا شکار بن چکے ہیں۔
الم
أَلَا يَا خَاطِبَ الدُّنْيَا الدَّنِيَّةُ تَذَكَّرُ يَوْمَ قُرْبِ الْإِرْتِحَالِ
اے کمینی دنیا کے طالب ! ( دنیا سے کوچ کے قریب ہونے کے دن کو یاد کر۔
سِهَامُ الْمَوْتِ تَفْجَأْ يَا عَزِيزِى وَلَوْ طَالَ الْمَدَى فِي الْإِنْتِقَالِ
اے میرے عزیز ! موت کے تیر اچانک آ لگتے ہیں خواہ ( دنیا سے ) انتقال کی مدت لمبی بھی ہو جائے۔
هَدَاكَ اللهُ قَدْ جَادَلْتَ بُغْضًا وَمَا فَكَّرْتَ فِي قَوْلِي وَقَالِي
خدا تجھے ہدایت دے۔ تو نے بغض کی وجہ سے جھگڑا کیا ہے اور میری بات میں غور نہیں کیا۔
وَكَمْ أَكْفَرْتَنِي كِذَّبًا وَزُورًا وَكَمْ كَذَّبْتَ مِنْ زَيْغِ الْخَيَالِ
اور تو نے جھوٹ اور دروغ گوئی سے میری بہت تکفیر کی ہے اور اپنی کج خیالی سے میری بہت تکذیب کی ہے۔
وَ إِنِّي قَدْ أَرى قَدْ ضَاعَ دِينَكُ فَقُمْ وَ ارْبَا بِهِ قَبْلَ الرِّجَالِ
اور یقیناً میں دیکھتا ہوں کہ تیرا دین ضائع ہو گیا ہے پس اٹھ اور کوچ سے پہلے اسے سنبھال لے۔
حَيَاتُكَ بِالتَّغَافِلِ نَوْعُ نَوْمٍ وَأَيَّامُ الْمَعَاصِي كَاللَّيَالِي
تیری غافلانہ زندگی ایک قسم کی نیند ہے اور گناہوں کے ایا م راتوں کی طرح ہیں۔
وَ لَسْتُ بِطَالِبِ الدُّنْيَا كَزَعُمِكَ وَقَدْ طَلَّقْتُهَا بِالْاِعْتِزَالِ
اور میں ہرگز طالب دنیا نہیں ہوں جیسا کہ تیرا خیال ہے۔ میں نے تو گوشہ نشینی کے ذریعہ اسے طلاق دے دی ہے۔
تَرَكْنَا هَذِهِ الدُّنْيَا لِوَجْهِ وَاثَرْنَا الْجَمَالَ عَلَى الْجِمَالِ
ہم نے یہ دنیا ایک چہرے کی خاطر چھوڑ دی ہے اور ہم نے اس کے جمال کو جمالِ یعنی اونٹوں پر ترجیح دی ہے۔
وَ إِنَّكَ تَزْدَرِي نُطْقِى وَقَوْلِى وَلَوْصَادَفْتَهُ مِثْلَ اللَّالِي
تو میرے کلام اور میری بات کو حقیر سمجھتا ہے خواہ تو نے اسے موتیوں کی مانند پایا ہو۔
فَلَا تَنظُرُ إِلَى زَحْفٍ فَإِنِّي نَظَمْتُ قَصِيدَتِي بِالْإِرْتِجَالِ
پس تو (اس میں ) کسی ثقل کے بارے میں سوچ بچار نہ کر کیونکہ میں نے تو اپنے قصیدہ کو فی البدیہ کہا ہے۔
(آئینہ کمالات اسلام - روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۹۴ تا ۵۹۶)