اُمِرْتُ مِنَ اللہِ الْکَرِیْمِ الْمُمَجَّدِ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

أُمِرْتُ مِنَ اللهِ الْكَرِيمِ الْمُمَجَّدِ فَقُمْتُ وَ لَمْ أَكْسَلُ وَ لَمْ أَتَبَلَّدِ
خدائے بزرگ و کریم کی طرف سے مجھے مامور کیا گیا ہے پس میں اس پر کمر بستہ ہو گیا۔ نہ میں نے سنتی دکھائی اور نہ کوئی تر ڈو کیا
وَهَذَا كِتَابِي قَدْ تَلَالَا وَجْهُهُ تَلَا لُو سِمْطَى لُؤْلُوْ وَ زَبَرْجَدِ
اورہ میری کتاب جس کا حسن موتیوں اور زمرد کی مالا جیسی چمک لئے ہے روشن ہو گیا ہے۔
تَرَى نُورَ الْعِرْفَانِ فِيهِ كَأَنَّهُ أَيَاةٌ ذُكَاءٍ أَوْ بَرِيقُ الْعَسْجُدِ
تو اس میں نور عرفان اس طرح مشاہدہ کرے گا کہ وہ گویا سورج کی کرن یا خالص سونے کی چمک ہے۔
وَ إِنِّي أَرَى فِيهِ الشَّفَاءَ لِطَالِبِ وَيُشْفَى بِهِ قَلْبُ السَّعِيدِ وَ يَهْتَدِى
اور یقیناً میں اس میں طالب حق کے لئے شفا پاتا ہوں جس سے سعید فطرت کے دل کو شفا دی جاتی ہے اور وہ ہدایت پا جاتا ہے۔
وَ أَوْ دَعْتُهُ أَسْرَارَ عِلْمٍ وَحِكْمَةٍ وَرَتَّبَتُهُ مِثْلَ الثَّقِيفِ الْمُسَنَّدِ
اور میں نے اس میں علم و حکمت کے اسرار سمو دیئے ہیں اور میں نے اسے ایک ماہر قابل اعتما د ادیب کی طرح ترتیب دیا ہے۔
وَ كَمْ مِنْ لَا لِي فِيهِ مِنْ سِرِّ الْهُدَى فَيَا صَاحٍ فَتِشْهَا وَ لَا تَتَجَلَّـدِ
اس میں ہدایت کے اسرار کے کتنے ہی موتی ہیں ۔ پس اے میرے دوست! ان کو تلاش کر اور جلد بازی سے کام نہ لے۔
وَقَدْ بَانَ وَجُهُ الْحَقِّ فِيْهِ وَضَاحَةً كَخَةٍ نَقِيِّ اللَّوْنِ لَمْ يَتَخَدَّدِ
اور اس میں حق کا چہرہ خوب ظاہر ہو گیا ہے ایسے خوشرنگ رخسار کی طرح جس پر بیماری یا ضعف کے کوئی آثار نہیں ۔
وَ إِنِّي مِنَ اللَّهِ الْكَرِيمِ مُجَدِّدٌ وَمِنْهُ مُبَارَاتِي وَ سَيْفِي وَ أَجْرَدِى
میں کریم خدا کی طرف سے مجدد ہوں اور اسی کی جناب سے مجھے مقابلہ کی طاقت بھی عطا ہوئی اور تلوار اور تیز رفتار گھوڑا بھی

وَ وَاللَّهِ إِنِّي مِنْ نَخِيلٍ خَمِيلَةٍ وَحِبِّي بِمُسْتَانِى يَرُوحُ وَيَغْتَدِى
اور خدا کی قسم میں بکثرت پھل دینے والی کھجور ہوں اور میرا محبوب میرے باغ کو صبح و شام رونق بخشتا ہے۔
وَقَدْ خَصَّنِي رَبِّي وَأَلْقَى رِدَاءَهُ عَلَى فَمَا تَدْرُونَ مَا تَحْتَ بُرْجُدِى
اور یقیناً میرے رب نے مجھے ہی خاص کیا ہے اور اپنی چادر سے مجھے ڈھانپ لیا۔ پس تم کیا جانو کہ اس منقش چادر کے نیچے کیا ہے !
وَ قَدْ ذُلِلَتُ نَفْسِي بِتَوْفِيقِ خَالِقِي فَلَيْسَ كَمِثْلِي فَوْقَ مَوْرٍ مُّعَبَّدِ
پس میرا نفس میرے خالق کی توفیق سے مطیع وفرمانبردار ہو گیا ہے اور اس پائمال راستے پر مجھ سا کوئی نہیں۔
نَمَا كُلُّ عِلْمٍ صَالِحٍ فِي قَرِيُحَتِى كَأَشْجَارِ مَوْلِي الْأَسِرَّةِ أَغْيَدِ
میری فطرت میں ہر نیک علم اس درخت کی طرح پروان چڑھا ہے جس کی شاخیں گھنی بکثرت اور تہہ بہ تہہ ہوں ۔
فَجَدَّدْتُ تَوْحِيدًا عَفَتْ آثَارُهُ وَطَهَّرْتُ أَرْضَ الدِّينِ مِنْ كُلِّ جَلْسَدِ
پس میں نے اس توحید کو زندہ کیا ہے جس کے آثار نا پید ہو چکے تھے اور میں نے دین کی سرزمین کو ہر بہت سے پاک کیا ہے۔
وَ قَوْمِي يُعَادِينِي غُرُورًا وَنَخْوَةً مَتى أَدْنُ رُحْمًا يَنَا عَنِّي وَيُبْعِدِ
اور میری قوم غرور و تکبر کی بناء پر مجھ سے دشمنی کرتی ہے۔ جب میں رحمت کے جذبہ سے قریب ہوتا ہوں تو وہ مجھ سے کنارہ کش ہو کر دور چلی جاتی ہے
يَسُبُّ وَ مَا أَدْرِى عَلَى مَا يَسُبُّنِي أَيُكْفَرُ مَنْ يُعْلَى لِوَاءَ مُحَمَّدِ
وہ مجھے گالیاں دیتے ہیں اور میں نہیں جانتا کہ وہ کس بات پر مجھے گالیاں دیتے ہیں۔ کیا ایسے شخص کو کافر کہا جاسکتا ہے جو حضرت محمد ﷺ کے جھنڈے کو بلند کرتا ہے
يُزَاحِمُنِي مِنْ كُلِّ بَابٍ فَتَحْتُهَا لِنَصْرِ رَسُولِ اللَّهِ حِبِّي وَ سَيِّدِى
میں اپنے آقا و حبیب رسول اللہ ﷺ کی نصرت کے لئے جس دروازے کو بھی کھولتا ہوں وہ میرے مزاحم ہو جاتے ہیں ۔
وَقَدْ أَكْفَرُونِي قَبْلَ كَشْفِ حِجَابِهِمْ وَيَعْلَمُ رَبِّي صِدْقٍ قَوْلِي وَ مَقْصِدِى
انہوں نے اپنے پردہ حقیقت کھلنے سے پہلے ہی میری تکفیر کر دی ہے اور میرا رب میرے قول کی سچائی اور میرے مقصد کو خوب جانتا ہے
وَ رُبَّ وَلِيِّ اللَّهِ بِرِّ مُقَرَّبٌ يُرَى فِي عُيُونِ الْحَاسِدِينَ كَمُلْحِدِ
اور اللہ کے بہت سے ولی ہیں جو نیک اور مقرب ہوتے ہیں لیکن حاسدوں کی نگاہوں میں ملحد اور بے دین شمار ہوتے ہیں۔

وَأَيْقَظُتُهُمْ رُحْمًا عَلَيْهِمْ وَشَفَقَةً وَلَكِنَّهُمْ أَعْدَاءُ كُلِّ مُسَهِّدِ
میں نے ان پر رحمت اور شفقت کرتے ہوئے انہیں بیدار کیا لیکن وہ ہر جگانے والے کے دشمن ہیں ۔
وَ لَسْتُ بِتَارِي أَمْرَ رَبِّي مَخَافَةً وَلَوْ قَتَلُوْنِي بِالْحِسَامِ الْمُجَرَّدِ
اور میں اپنے رب کے حکم کو کسی بھی خوف سے ترک کرنے والا نہیں خواہ وہ بے نیام تیز تلوار سے میرے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں
وَ كَيْفَ أَخَافُ نَهِيقَ قَوْمٍ مُفَنَّدٍ مَثِيلَ عُوَاءِ الذِّئْبِ بَلْ صَوْتَ جُدْجُدِ
اور میں ایک بے وقوف قوم کے شور و غوغا سے کس طرح خائف ہو سکتا ہوں جن کی آواز بھیڑیے کی شیخ تو کجا بینڈھے کی آواز کی طرح ہے
وَ كَيْفَ يُؤَكِّرُ حُجَّتِى فِي نُفُوسِهِمْ وَلَا حَظَّ مِنْ سِرِّ الْهُدَى لِضَفَنَدَدِ
اور میری دلیل ان کے نفوس میں کیسے اثر کر سکتی ہے جبکہ کسی احمق کے لئے رموز ہدایت میں کوئی حصہ نہیں ۔
تَبَيَّنَتِ الْآيَاتُ حَقًّا فَمَا رَأَوْا وَصَالُوا وَ خَالُوُنِي عَلَى غَيْرِ مَرْصَدِ
واقعی تمام نشانات خوب ظاہر ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے نہ دیکھا اور انہوں نے حملہ کیا اور مجھے سمجھا کہ میں کسی کمین گاہ کے بغیر ہی ہوں
وَ إِنِّي أَبَنْتُ لَهُمْ دَلَائِلَ مَقْصِدِى وَلَيْسَ لَهُمْ أَدْنَى الدَّلَائِلَ فِي الْيَدِ
اور میں نے اپنے مقاصد کے جملہ دلائل ان پر روشن اور واضح کر دیئے ہیں لیکن ان کے ہاتھ میں تو ادنی دلیل بھی نہیں ۔
وَقَدِ اسْتَتَرَوْا كَالطَّيْرِ فِى وكَنَاتِهَا لِمَا عَجَزُوا مِنْ قِبَلِ عَضْبٍ مُحَدَّدِ
جب وہ تیز کی ہوئی تلوار کا سامنا کرنے سے عاجز آگئے تو وہ پرندوں کی طرح اپنے گھونسلوں میں دبک کر چھپ گئے ۔
فَمَا قَاوَمُونِي فِي مُصَافٍ وَ مَا اهْتَدَوْا فَقُلْنَا اخْسَنُوا لَا خَوْفَ مِنْكُمْ لِمُهْتَدِى
پس وہ کسی میدان میں بھی میرے مد مقابل نہ آئے اور نہ ہی ہدایت پائی پس ہم نے کہا دفع ہو جاؤ تم سے ایک ہدایت یافتہ کو کوئی خوف نہیں
وَ كَيْفَ أُعَالِجُ قَلْبَ وَجْةٍ مُّسَوَّدٍ غَبِي شَقِي فِي الْبَطَالَةِ مُفْسِدِ
دو
میں ” بطالہ میں رہنے والے روسیاہ غبی بد بخت اور فسادی کے دل کا علاج کیسے کر سکتا ہوں ۔
وَيَعْلُوْنَ دِعْصَ الرَّمْلِ هَرُبًا وَكُلُّهُمْ كَرَبُرَبِ ثَوْرِ الْوَحْشِ يَخْشَوْنَ جَدْجَدِي
اور وہ بھاگتے ہوئے ریت کے بھر بھرے ٹیلوں پر اس طرح چڑھتے ہیں جیسے جنگلی بیلوں کے ریوڑ سخت زمین سے ڈرتے ہیں۔

وَ قُلْتُ لَهُمْ يَا قَوْمُ خَفْ قَهْرَ قَادِرٍ وَأَقْصِرُ وَ مَهْلًا بَعْضَ هَذَا التَّشَدُّدِ
اور میں نے انہیں کہا اے میری قوم! قادر خدا کے قہر سے ڈر اور اس تشد د میں کچھ تو کمی اور نرمی پیدا کرو۔
فَمَا تَرَكُوا أَوْزَارَ شَرٍ وَفِتْنَةٍ وَمَا خَافُوا نِيرَانَ يَوْمٍ مُبَدِّدِ
لیکن انہوں نے شر اور فتنہ کے ہتھیار نہ چھوڑے اور نہ ہی ٹکڑے کر دینے والے دن کی آگ سے ڈرے۔
وَقَدْ تَرَكُوْنِي نَخْوَةً وَتَبَاعَدُوا وَلَيْسَ فُؤَادِي عَنْ هَوَاهُمْ بِمُبْعِدِ
اور وہ اپنی نخوت سے مجھے چھوڑ کر بہت دور چلے گئے۔ لیکن میرا دل ان کے خیال سے دور نہیں ہے۔
( التبلیغ ٹائیٹل پیج صفحه آخر )

آج 10 میں سے 10 باقی