تَذَکَّرْ یَا اَخِیْ یَوْمَ التَّنَادِیْ
القصائد الاحمدیہ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تَذَكَّرُ يَا أَخِي يَوْمَ التَّنَادِى وَتُبْ قَبْلَ الرَّحِيلِ إِلَى الْمَعَادِ
اے میرے بھائی! حشر کے دن کو یاد کر اور آخرت کی طرف کوچ سے پہلے تو بہ کرلے۔
فَأَخْرِجُ كُلَّ حِقْدِكَ مِنْ جَنَانٍ وَزَبِّ النَّفْسَ مِنْ سَمِّ الْعِنَادِ
اپنے ہر کینے کو دل سے نکال ڈال اور پاک کر نفس کو دشمنی کے زہر سے۔
وَ خَفْ قَهْرَ الْمُهَيْمِنِ عِنْدَ ذَنْبٍ وَقِفْ ثُمَّ انْتَهِجُ سُبُلَ الرَّشَادِ
اور نگران خدا کے قہر سے گناہ کرنے کے وقت ڈر اور ( گناہ سے ) رُک۔ پھر ہدایت کے راستوں پر چل ۔
وَ أُقْسِمُ أَنِّنِي يَا ابْنَ الْكِرَامِ لَقَدْ أُرْسِلْتُ مِنْ رَّبِّ الْعِبَادِ
اور اے شریفوں کی اولاد میں قسم کھاتا ہوں کہ میں یقیناً بندوں کے رب کی طرف سے بھیجا گیا ہوں۔
وَقَدْ أُعْطِيتُ عِلْمًا بَعْدَ عِلْمٍ وَكَأْسًا بَعْدَ كَأْسٍ مِنْ جَوَادِي
اور میں علم پر علم دیا گیا ہوں اور پیالہ پر پیالہ دیا گیا ہوں اپنے بھی خدا کی طرف سے۔
وَحِبِّى كُلَّ حِينٍ يَجْتَبِينِي وَيُدْنِينِي وَ يُعْطِينِي مُرَادِى
اور میرا محبوب ہر وقت مجھے برگزیدہ کرتا ہے اور اپنے قریب کرتا اور میری مراد مجھے دیتا ہے۔
فَمَا أَشْقَى بِلَعْنِ اللَّاعِنِينَا وَصِدْقِي سَوْفَ يُذْكَرُ فِي الْبِلَادِ
پس لعنت کرنے والوں کی لعنت سے میں بد بخت نہیں ہو سکتا اور میری سچائی کا ضرور ملکوں میں ذکر کیا جائے گا۔
وَكَأْسٍ قَدْ شَرِبْنَا فِي وِهَادٍ وَأُخْرَى نَشْرَبَنُ فَوْقَ الْمَصَادِ
اور بہت سے پیالے تو ہم نے پست زمین میں پئے ہیں اور ایک دوسرا پیالہ ہم پہاڑ کی چوٹی پر پئیں گے۔
وَ لَسْتُ أَخَافُ مِنْ مَوْتِى وَقَتْلِى إِذَا مَا كَانَ مَوْتِي فِي الْجِهَادِ
میں اپنی موت اور قتل سے نہیں ڈرتا جب کہ میری موت جہاد میں ہو۔
وَآثَرْنَا الْحَبِيبَ عَلَى حَيَاةٍ وَقُمْنَا لِلشَّهَادَةِ بِالْعَتَادِ
اور ہم نے اپنے محبوب کو اپنی زندگی پر ترجیح دی ہے اور ہم پوری تیاری سے شہادت ( حاصل کرنے) کے لئے کھڑے ہو گئے ہیں۔
وَ مَا الْخُسْرَانُ فِي مَوْتٍ بِتَقْوى وَخُسُرُ الْمَرْءِ فِي سُبُلِ الْفَسَادِ
اور تقویٰ کے ساتھ مرنے میں کوئی خسارہ نہیں انسان کا خسارہ تو فساد کی راہوں میں ہوتا ہے۔
وَإِنِّي قَدْ خَرَجْتُ إِلَى ذُكَاءٍ فَفَارَتْ عَيْنُ نُورٍ مِّنْ فُؤَادِى
اور بے شک میں ایک سورج کی طرف نکل کھڑا ہوا تو میرے دل سے ایک نور کا چشمہ پھوٹ پڑا۔
بِحَمْدِ اللَّهِ إِنَّ الْحِبَّ مَعَنَا وَمَا يَرْمِي مَتَاعِى بِالْكَسَادِ
الحمد للہ کہ ہمارا محبوب (خدا) ہمارے ساتھ ہے اور وہ میرے سامان کو کساد بازاری کا شکار نہیں ہونے دے گا۔
وَيُدْنِينِي بِحَضْرَتِهِ بِلُطُفٍ وَيَسْقِينِي مُدَامَ الْإِتِحَادِ
اور وہ اپنی جناب میں مہربانی سے قریب کرتا ہے اور مجھے وصل کی شراب پلاتا ہے۔
وَ إِنَّ هِدَايَةَ الْفُرْقَانِ دِينِي وَأَدْعُوكُمْ إِلَى نَهجِ السِّدَادِ
اور بے شک قرآن کی ہدایت ہی میرا دین ہے اور میں تمہیں بھی درست راستے کی طرف بلاتا ہوں ۔
فَقُمْ إِنْ شِئْتَ كَالْأَحْبَابِ طَوْعًا وَإِمَّا شِئْتَ فَاجْلِسُ فِي الْأَعَادِي
اگر تو چاہے تو دوستوں کی طرح (اپنی) خوشی سے اٹھ اور اگر چاہے تو تو دشمنوں میں بیٹھارہ۔
وَقَدْ بَارَى الْعَدُوُّ بِعَزْمِ حَرْبٍ وَ بَارَزْنَا فَيَا قَوْمِي بَدَادِ
اور بے شک دشمن لڑائی کے ارادے سے سامنے آ گیا اور ہم بھی مقابلے میں نکل کھڑے ہیں۔ پس اے میری قوم ! میرے مد مقابل کو سامنے لا۔
وَكَانَ نَصِيحَةٌ لِلَّهِ فَرْضِي فَقَدْ بَلَّغْتُ فَرْضِي بِالْوَدَادِ
اور خدا کے لئے نصیحت کرنا میرا فرض تھا اور میں نے اپنا فرض دوستانہ جذبات کے ساتھ پورا کر دیا ہے۔
(تحفة بغداد - روحانی خزائن جلدے صفحہ ۱۳ - ۱۴)