ھَدَاکَ اللہُ ھَلْ قَتْلِیْ یُبَاحُ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

هَدَاكَ اللهُ هَلْ قَتْلِى يُبَاحُ وَهَلْ مِثْلِي يُدَمَّرُ أَوْ يُجَاحُ
اللہ تجھے ہدایت دے۔ کیا میرا قتل جائز ہے؟ اور کیا میرے جیسا شخص ہلاک اور تباہ کیا جائے گا ؟
وَهَلْ فِي مَذْهَبِ الْإِسْلَامِ أَنِّي أَرى خِزْيًا وَلَمْ يَثْبُتُ جُنَاحُ
اور کیا مذہب اسلام میں ایسا ہے کہ میں رسوائی پاؤں جب کہ گناہ بھی ثابت نہ ہوا ہو؟
وَ صِدْقِي بَيِّنُ لِلنَّاظِرِينَا كِتَابُ اللَّهِ يَشْهَدُ وَالصِّحَاحُ
اور میری سچائی دیکھنے والوں کے لئے واضح ہے۔ اللہ کی کتاب بھی گواہی دیتی ہے اور حدیث کی مستند صحاح کی کتابیں بھی ۔
وَ مَا كَانَ الاذى خُلُقَ الْكِرَامِ وَلَكِنُ هَكَذَا هَبَّتُ رِيَاحُ
اور دکھ دینا شریفوں کی عادت نہیں لیکن اسی طرح سے ہوائیں چل پڑی ہیں ۔
وَ إِنَّ الْحُرَّ يَفْهَمُ قَوْلَ حُرِّ وَتَشْفِي صَدْرَهُ الْكَلِمُ الْفِصَاحُ
اور بے شک شریف آدمی شریف کی بات کو سمجھ جاتا ہے اور فصیح کلمات اس کے سینے کو شفا دے دیتے ہیں۔
وَلَا أَخْشَى الْعِدَا فِي سُبُلِ رَبِّي وَاَرْضُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ بَدَاحُ
اور میں اپنے رب کی راہوں میں دشمنوں سے نہیں ڈرتا اور اللہ کی زمین وسیع ہے۔ نہایت وسیع ۔
لَنَا عِنْدَ الْمَصَائِبِ يَا حَبِيبِي رِضَاءُ ثُمَّ ذَوْقٌ وَ ارْتِيَاحُ
اے میرے پیارے! ہمیں مصائب کے وقت ( پہلے ) تسلیم ورضا پہر ذوق اور فرحت حاصل ہوتی ہے۔
فَلَا تَقْفِ الْهَوَى وَانْظُرُ مَالِى وَرَبِّي إِنَّهُ نُصْحٌ فُرَاحُ
تو خواہشات نفسانی کے پیچھے نہ پڑا اور میرے انجام کو دیکھ اور میرے رب کی قسم ! یقیناً یہ خالص خیر خواہی ہے۔
♡

وَ مِنْ عَجَبٍ مُشَرِّفُكُمْ وَ اَدْعُو وَ مِنْكَ الْمَشْرَفِيَّةُ وَالرِّمَاحُ
اور یہ عجیب بات ہے کہ میں تمہاری عزت کرتا ہوں اور تمہیں دعوت دیتا ہوں اور تیری طرف سے تلواریں اور نیزے ( دکھائے جاتے ) ہیں۔
وَبَلْدَتُكُمْ حَدِيقَةُ كُلِّ خَيْرٍ فَمِنْكُمْ سَيِّدِي يُرْجَى الصَّلَاحُ
اور تمہارا شہر ( بغداد ) تو ہر خیر کا باغیچہ ہے۔ اے جناب ! تم سے تو بہتری کی امید کی جاتی ہے۔
كَمِثْلِكَ سَيِّدٌ يُؤْذِينِ عَجَبٌ وَفِي بَغْدَادَ خَيْرَاتٌ كِفَاحُ
تیرے جیسا سردار مجھے ایزادے تو تعجب ہے حالانکہ بغداد میں جوق در جوق بھلائیاں موجود ہیں۔
أرى يَاحِبِ تَذْكُرُنِي بِسَبِّ فَمَا هَذَا ؟ وَسِيرَتُكُمْ سَمَاحُ
اے میرے دوست ! میں دیکھتا ہوں کہ تو مجھے گالیوں سے یاد کرتا ہے۔ یہ کیسا خلق ہے حالانکہ تمہاری سیرت تو درگذر کرنے کی ہے۔
أَخَذْنَا كُلَّ مَا أَعْطَيْتَ تُحَفًا وَصَافَيْنَا وَ زَادَ الْإِنْشِرَاحُ
جو کچھ تو نے دیا اسے ہم نے تحفے کے طور پر لے لیا ہے اور ہم نے دوستی کرنا چاہی اور انشراح صدر بڑھ گیا۔
فَخُذْ مِنِّي جَوَابِی كَالْهَدَايَا وَلَكِنُ كَانَ مِنْكَ الْإِفْتِتَاحُ
سولے مجھ سے میرا جواب تحفوں کے طور پر ہی۔ لیکن ابتدا تیری طرف سے ہی ہوئی ہے۔
إِذَا اعْتَلَقَتْ أَظَافِيرِى بِخَصْمٍ فَمَرْجِعُهُ نَكَالٌ أَوْ طَلَاحُ
جب میرے ناخن کسی دشمن کے جسم میں گڑ جاتے ہیں تو اس کا انجام عبرت ناک سزا اور خرابی ہوتا ہے۔
وَ إِنْ وَّافَيْتَنِي حُبًّا وَسِلْمًا فَلِلزُّوَّارِ بُشْرَى وَالنَّجَاحُ
اور اگر تو محبت اور صلح سے میرے پاس آئے تو زائرین کے لئے بشارت اور کامیابی ہے۔
وَ إِنْ لَّمْ تَقْرُبَنُ اَنْهَارَ مَاءٍ فَلَا تُعْطِيكَ مِنْ مَّاءٍ رِيَاحُ
اور اگر تو پانی کی نہروں کے قریب نہ جائے تو ہوائیں تجھے کچھ بھی پانی نہیں دیں گی۔
وَ رَشُحُ الصَّلْدِ سَهْلٌ عِنْدَ جُهْدٍ وَيُوْبِقُكُمْ قُعُودٌ وَانْسِطَاحُ
اور کوشش کرنے پر چٹان کا ٹپک پڑنا تو آسان ہے اور کم ہمتی اور زمین سے لگے رہنا تمہیں ہلاک کر رہا ہے۔

وَمَا نَالُوكَ نُصْحَا يَا حَبِيبِي وَجَاهَدْنَا لِيَرْتَبِطَ النِّصَاحُ
اور اے میرے دوست ! ہم تیری خیر خواہی میں کمی نہیں کرتے اور ہم نے تو کوشش کی ہے کہ خیر خواہی کے تعلقات مضبوط ہوں ۔
وَنُصْحِي خَالِصٌ لَا نَوْعُ هَزُلٍ وَجِدٌ لَا يُخَالِطُهُ الْمَزَاحُ
اور میری خیر خواہی خالص ہے بیہودہ قسم کی نہیں اور سنجیدہ ہے جس میں کوئی ہنسی مذاق شامل نہیں ۔
فَيَاحِبِّي تَفَكَّرُ فِي كَلَامِي فَإِنَّ الْفِكْرَ لِلتَّقْوَى وَشَاحُ
سواے میرے دوست ! میرے کلام میں سوچ سے کام لے کیونکہ غور و فکر تو اتقویٰ کا مزین ہار ہے۔
وَلِي وَجُدٌ لِقَوْمِي فَوْقَ وَجُدٍ وَمَا وَجُدُ الفَوَاكِلِ وَالنِّيَاحُ
اور مجھے درد ہے اپنی قوم کیلئے ہر درد سے بڑا۔ اور ان عورتوں کے درد کو جنکے بچے مرجائیں اور انکے رونے چلانے کو میرے درد سے کیا نسبت۔
إِلَيْكُمْ يَا أُولِى مَجْدٍ إِلَيْكُمْ وَإِن لَّمْ تَنْتَهُوا فَالْوَقْتُ لَاحُ
باز آ جاؤ اے بزرگو! باز آ جاؤ۔ اگر تم باز نہ آؤ تو وقت ملامت کرے گا۔
وَلِى قَدْرٌ عَظِيمٌ عِنْدَ رَبِّى وَسُلِي لَا يُرَدُّ وَلَا يُزَاحُ
اور میرے رب کے حضور میں میرا بڑا مرتبہ ہے اور میری دعا رد نہیں کی جاتی اور نہ ہی ٹالی جاتی ہے۔
وَمِثْلِى حِينَ يَبْكِي فِي دُعَاء فَيَسْعَى نَحْوَهُ فَضْلٌ مُّتَاحُ
اور میرے جیسا آدمی جب دعا میں روتا ہے تو اس کی طرف فضل مقدر دوڑ کر آتا ہے۔
وَ كَادَتْ تَلْمَعَنْ أَنْوَارُ شَمْسِي فَيَتُبَعُهَا الْوَرَى إِلَّا الْوَقَاحُ
اور قریب ہے کہ میرے سورج کے انوار چمکیں اور پھر سوائے بے شرم کے سارا جہان ان کے پیچھے چلے گا۔
وَيَاتِي يَوْمُ رَبِّي مِثْلَ بَرْقٍ فَلَا تَبْقَى الْكِلَابُ وَلَا النُّبَاحُ
اور میرے رب کا دن بجلی کی طرح آئے گا۔ پس نہ کتے باقی رہیں گے نہ ہی ان کا بھونکنا۔
وَلِي مِنْ لُطْفِ رَبِّى كُلَّ يَوْمٍ مَرَاتِبُ ، لِلْعِدَا فِيهَا افْتِضَاحُ
اور میرے لئے اپنے رب کی مہربانی سے ہر روز ایسے مدارج ہیں کہ دشمنوں کے لئے ان میں رسوائی ہی رُسوائی ہے۔

وَ نُورٌ كَامِلٌ كَالْبَدْرِ تَامٌ وَوَجُهُ يَسْتَنِيرُ وَلَا يُلَاحُ
اور مجھے چودھویں کے چاند کی طرح کامل نور حاصل ہے اور ایسا چہرہ حاصل ہے جو چمکتا ہے اور متغیر نہیں کیا جا سکتا۔
وَنَحْنُ الْيَوْمَ نُسْقَى مِنْ غَبُوقٍ وَبَعْدَ اللَّيْلِ عِيدٌ وَاصْطِبَاحُ
اور آج تو ہم شام کی شراب ( معرفت ) پی رہے ہیں ۔ اور رات گذر جانے کے بعد عید ہوگی اور پھر صبح کی شراب۔
وَأَعْطَانِي الْمُهَيْمِنُ كُلَّ نُورٍ وَلِي مِنْ فَضْلِهِ رَوْحٌ وَرَاحُ
اور خدائے تھیمن نے مجھے ہر ایک نور عطا کیا ہے اور مجھے اس کے فضل سے راحت اور آسائش حاصل ہے۔
أتَقْتُلُنِي بِغَيْرِ ثُبُوتِ جُرْمٍ فَقُلْ مَا يَصُدُرَنُ مِنِّي جُنَاحُ
کیا تو مجھے ثبوت جرم کے بغیر قتل کرے گا ؟ سو بتا تو سہی مجھ سے کون سا گناہ صادر ہورہا ہے؟
قَتَلْنَا الْكَافِرِينَ بِسَيْفِ حُجَجٍ فَلَا يُرْجى لِقَاتِلِنَا فَلَاحُ
ہم نے کافروں کو دلائل کی تلوار سے قتل کر دیا ہے۔ پس ہمارے قتل کا ارادہ کرنے والے کے لئے کوئی کامیابی کی امید نہیں ہو سکتی ۔
وَ لَيْسَ لَنَا سِوَى الْبَارِئُ مَلَاظٌ وَلَا تُرُسٌ يَصُونُ وَلَا السّلَاحُ
اور ہمارے لئے خدا کے سوا کوئی جائے پناہ نہیں اور نہ اس کے سوا کوئی ڈھال ہے جو بچائے اور نہ ہتھیار۔
أَتَعْلَمُ كَيْفَ يَسْفَعُ بِالنَّوَاصِي مَلِيكٌ لَا يُنَاوِحُهُ الطَّمَاحُ
کیا تو جانتا ہے کس طرح کھینچے گا پیشانیوں سے پکڑ کر وہ بادشاہ جس کے مقابل تکبر نہیں ٹھہر سکتا۔
يَهُدُّ الرَّبُّ ذِرْوَةَ كُلَّ طَوْدٍ وَتَتْبَعُهُ الْاسِنَّةُ وَالصِّفَاحُ
رب ہر ٹیلے کی چوٹی کو ڈھا دے گا اور نیزے اور تلواریں اس کے پیچھے آئیں گے۔
أَتَقْتُلُنِي بِسَيْفٍ يَا خَصِيمِي وَقَتْلِى عِنْدَكُمْ أَمْرٌ مُّبَاحُ
اے میرے دشمن ! کیا تو مجھے تلوار سے قتل کرتا ہے؟ اور میر قتل تمہارے نزدیک ایک جائز امر ہے۔
وَ قَدْ مِتُنَا بِسَيْفِ مِنْ حَبِيبٍ عَلَى ذَرَّاتِنَا تَسْفِى الرِّيَاحُ
حالانکہ ہم تو ( پہلے ہی ) محبوب کی ایک تلوار سے مر چکے ہیں اور ہمارے ذرات پر ہوائیں چل رہی ہیں۔

وَ أَيْنَ سُيُوفُكُمْ ؟ يَا شَيْخَ قَوْمٍ وَحَلَّ بَقَاعَكُمْ حِزْبٌ شِحَاحُ
اے شیخ قوم تمہاری تلواریں کہاں ہیں اور حالانکہ اتر چکا ہے تمہارے صحنوں میں ایک حریص گروہ ۔
وَصَالَ الْحِزْبُ وَاخْتَلَسُوا كَذِئْبِ وَلَمْ يَكُ أَمْرُهُمْ إِلَّا اكْتِسَاحُ
اور اس گروہ نے حملہ کر دیا ہے اور وہ بھڑیئے کی طرح جھپٹ پڑے ہیں اور نہیں تھا ان کا کام مگر سب کچھ لوٹ لینا۔
وَقَدْ صُبَّتْ عَلَيْكُمْ كُلُّ رُزْءٍ فَمَا فِي بَيْتِكُمْ إِلَّا الرَّدَاحُ
اور تم پر ہر مصیبت ڈالی گئی ہے۔ پس تمہارے گھروں میں سوائے ظلمت کے کچھ باقی نہیں رہا۔
وَكَمْ مِنْ مُّسْلِمٍ ذَابُوا بِجُوعٍ وَعَاشُوا جَائِعِينَ وَمَا اسْتَرَاحُوا
اور کتنے ہی مسلمان بھوک سے پگھل گئے اور بھو کے ہی رہے اور راحت نہ پائی۔
وَ بَحْرُ الْعِلْمِ يَعْرِفُ مَوْجَ بَحْرِى وَلَكِنُ عِنْدَكُمْ مَّاءٌ وَجَاحُ
اور علم کا سمندر ہی میرے سمندر کی موج کو پہچانتا ہے لیکن تمہارے پاس تو صرف سطحی پانی ہے۔
نَظَمْتُ قَصِيدَتِي مِنْ إِرْتِجَالٍ وَأَيْنَ الْفَضْلُ لَوْلَا الْإِقْتِرَاحُ
میں نے اپنا قصیدہ فی البدیہ نظم کیا ہے اور اگر فی البدیہ کہنا نہ ہوتا تو فضیلت کیسے ہو سکتی تھی ۔
فَخُذْ مِنِّي بِعَفْوِ كَالْكِرَامِ وَ دُونَكَ مَاهُوَا لْحَقُّ الصُّرَاحُ
پس اسے مجھ سے عفو کے ساتھ شریفوں کی طرح لے لے اور جو کھلی سچائی ہے اسے حاصل کر ۔
وَ إِنْ بَارَزْتَنِي مِنْ بَعْدِ نُصْحِي فَتَعْلَمُ أَنَّنِي بَطَلٌ شَنَاحُ
اور اگر تو میری نصیحت کے بعد بھی مجھ سے مقابلہ کرے تو تو جان لے گا کہ یقیناً میں بہادر جوانمرد ہوں ۔
( تحفة بغداد روحانی خزائن جلدے صفحہ ۳۷ تا ۳۹)
الد

آج 10 میں سے 10 باقی