بِکَ الْحَعْلُ یَا قَیُّوْمُ یَا مَنْبَعَ الْھُدٰی
القصائد الاحمدیہ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْقَصِيدَةُ الثَّالِثَةُ الْمُبَارَكَةُ الطَّيِّبَةُ
فِي نَعْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
تیسر ا مبارک اور پاکیزہ قصیدہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح میں
بِكَ الْحَوْلُ يَا قَيُّومُ يَا مَنْبَعَ الْهُدَى فَوَفِّقُ لِي أَنْ أُثْنِي عَلَيْهِ وَ أَحْمَدَا
اے قیوم! اے سر چشمہ ہدایت! تجھ ہی سے طاقت ملتی ہے۔ پس مجھے توفیق دے کہ میں تیری ثنا کروں اور حمد کروں ۔
تَتُوبُ عَلَى عَبْدٍ يَتُوبُ تَنَدُّمًا وَتُنْجِي غَرِيقًا فِي الضَّلَالَةِ مُفْسِدَا
تو رجوع برحمت ہوتا ہے اس بندے پر جو ندامت سے تو بہ کرے اور تو ہی مفسد کو جو ضلالت میں غرق ہو نجات دیتا ہے۔
كَبِيرُ الْمَعَاصِي عِنْدَ عَفْوِكَ تَافِةٌ فَمَا لَكَ فِي عَبْدٍ أَلَمَّ تَرَدُّدَا
تیرے عفو کے سامنے بڑے سے بڑا گناہ بھی ایک معمولی بات ہے۔ پس تیرا کیا سلوک ہوگا اس بندے سے جس نے حالت تردد میں چھوٹا گناہ کیا۔
تُحِيطُ بِكُنهِ الْكَائِنَاتِ وَسِرِّهَا وَتَعْلَمُ مِنْهَاجَ السِّوَى وَ مُحَرَّدًا
تو نے کائنات کی حقیقت اور اس کے بھید کا (علم سے ) احاطہ کر رکھا ہے اور تو سیدھے اور ٹیڑھے راستے کو جانتا ہے۔
وَ نَحْنُ عِبَادُكَ يَا إِلهِي وَ مَلْجَأَى نَخِرُّ اَمَامَكَ خَشْيَةً وَ تَعَبُّدًا
اے میرے معبود اوراے میری پناہ! ہم تیرے بندے ہیں۔ ہم تیرے آگے خشیت اور عبودیت سے سجدے میں گرتے ہیں
وَ مَا كَانَ أَنْ يَخْفَى عَلَيْكَ نُحَاسُنَا وَ تَعْلَمُ أَلْوَانَ النُّحَاسِ وَ عَسْجَدَا
اور نہیں مخفی رہ سکتا تجھ پر ہمارا تانبا (عیب ) اور تو تانبے اور سونے کے رنگوں کو خوب جانتا ہے۔
وَ كَمْ مِنْ دَهِي أَهْلَكْتَهُمْ مِنْ شُرُورِهِمْ وَأَخَذْتَهُمْ وَ كَسَرْتَ دَأْيَا مُنَضَّدَا
کتنے ہی ہوشیار لوگ ہیں کہ ان کی بدیوں کی وجہ سے تو نے انہیں ہلاک کر دیا اور ان کو پکڑا اور ان کے سینوں کی مضبوط ہڈیوں کو توڑ دیا۔
وَكَمْ مِنْ حَقِيرٍ فِي عُيُونِ جَعَلْتَهُمْ بِأَعْيُنِ خَلْقٍ لُؤْلُؤًا وَ زَبَرُ جَدَا
اور بہت سے نگاہوں میں حقیر نظر آنے والوں کو تو نے مخلوق کی آنکھوں میں موتی اور زبرجد بنادیا۔
وَ تَعْمُرُ أَطْلَالًا بِفَضْلٍ وَ رَحْمَةٍ وَتَهُدُّ مِنْ قَهُرٍ مُنِيفًا مُّمَرَّدًا
تو اپنے فضل اور رحمت سے کھنڈروں کو آباد کر دیتا ہے اور اپنے قہر سے بلند اور صیقل شدہ عمارتوں کو ڈھا دیتا ہے۔
وَمَا كَانَ مِثْلُكَ قُدْرَةً وَتَرَحُمًا وَ مِثْلُكَ رَبِّي مَا أَرَى مُتَفَرِّدَا
اور رحم اور قدرت میں تیرے جیسا تیرے جیسا کوئی بھی نہیں اور اے میرے رب ! تیرے جیسا کوئی لگا نہ میں نہیں دیکھ پاتا۔
فَسُبْحَانَ مَنْ خَلَقَ الْخَلَائِقَ كُلَّهَا وَ جَعَلَ كَشَيْءٍ وَاحِدٍ مُّتَبَدِّدَا
پاک ہے وہ ذات جس نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا ہے اور منتشر (ذرات ) کو ایک ٹھے کی طرح بناڈالا۔
غَيُورٌ يُبيدُ الْمُجْرِمِينَ بِسُخْطِهِ غَفُورٌ يُنَجِّي التَّائِبِينَ مِنَ الرَّدى
وہ غیرت مند ہے، مجرموں کو وہ اپنے غضب سے ہلاک کر دیتا ہے وہ غفور ہے تو بہ کرنے والوں کو ہلاکت سے نجات دیتا ہے۔
فَلَا تَأمَنَنُ مِنْ سُخْطِهِ عِنْدَ رُحْمِهِ وَلَا تَيُتَسَنَّ مِنْ رُحْمِهِ إِنْ تَشَدَّدَا
اس کی رحمت کے وقت اس کے غضب سے بے خوف نہ ہو اور نہ کبھی اس کے رحم سے نا امید ہونا اگر وہ ختی کرے۔
وَ إِنْ شَاءَ يَبْلُوُ بِالشَّدَائِدِ خَلْقَهُ وَ إِنْ شَاءَ يُعْطِيهِمْ طَرِيفًا وَ مُتْلَدًا
اگر وہ چاہے تو سختیوں سے اپنی مخلوق کو امتحان میں ڈالے اور اگر چاہے تو ان کو نیا اور پر انا مال عطا کر دے۔
وَحِيدٌ فَرِيدٌ لَا شَرِيكَ لِذَاتِهِ قَوِيٌّ عَلِيٌّ فِي الْكَمَالِ تَوَحْدَا
وہ واحد و یگانہ ہے اس کی ذات میں کوئی شریک نہیں۔ وہ طاقتور ہے برتر ہے کمال میں یکتا ہے۔
وَ مَنْ جَاءَهُ طَوْعًا وَصِدْقًا فَقَدْ نَجَا وَأُدْخِلَ وِرْدًا بَعْدَ مَا كَانَ مُلْبَدًا
اور جو خدا کے حضور رغبت اور صدق سے آیا اس نے نجات پالی اور وہ گھاٹ میں داخل کر دیا گیا۔ بعد ا سکے کہ وہ ( گناہوں سے ) لت پت تھا۔
لَهُ الْمُلْكُ وَالْمَلَكُوتُ وَالْمَجْدُ كُلُّهُ وَكُلٌّ لَّهُ مَا لَاحَ أَوْ رَاحَ أَوْ غَدًا
ملک ۔ ملکوت اور بزرگی سب اسی کو حاصل ہے اور اسی کی ہے ہر وہ چیز جو ظا ہر ہوئی یا شام یا صبح کو جاتی رہی ۔
وَ مَنْ قَالَ إِنَّ لَهُ الهَا قَادِراً سِوَاهُ فَقَدْ تَبِعَ الضَّلَالَةَ وَاعْتَدَى
اور جس نے کہا کہ اس کا کوئی قادر معبود اس کے سوا ہے تو اس نے گمراہی کی پیروی کی اور سرکش ہو گیا۔
هَدَى الْعَالَمِينَ وَاَنْزَلَ الْكُتُبَ رَحْمَةً وَ اَرْسَلَ رُسُلًا بَعْدَ رُسُلٍ وَ أَكْدَا
اس نے مخلوق کو ہدایت دی اور رحمت سے کتابیں نازل کیں اور رسولوں کے بعد رسول بھیجے اور ( اس سنت کو ) پختہ کیا۔
وَ أَنْتَ الهِي مَأْمَنِي وَمَفَازَتِي وَمَا لِي سِوَاكَ مُعَاوِنٌ يَدْفَعُ الْعِدَا
اور اے میرے معبود! تو میری پناہ اور میری مراد ہے اور میرا تیرے سوا کوئی معاون نہیں جو دشمنوں کو دفع کرے۔
عَلَيْكَ تَوَكَّلْنَا وَ اَنْتَ مَلَاذُنَا وَقَدْ مَسَّنَا ضُرٍّ وَ جِئْنَاكَ لِلنَّدَا
تجھ پر ہی ہمارا آسرا ہے اور تو ہی ہماری پناہ ہے۔ اور ہمیں دکھ پہنچا ہے اور ہم تیرے پاس بخشش کیلئے آئے ہیں۔
وَ لَكَ آيَاتُ فِي عِبَادٍ حَمِدْتَهُمْ وَلَا سِيَّمَا عَبْدٍ تُسَمِّيهِ أَحْمَدًا
تیرے کئی نشان ہیں ان بندوں میں جن کی تو نے تعریف کی ہے اور خاص کر اس بندے میں جس کا نام تو نے احمد ( ﷺ ) رکھا۔
لَهُ فِي عِبَادَةِ رَبِّهِ عَلَى مِرْجَلٍ وَفَاقَ قُلُوبَ الْعَالَمِينَ تَعَبُّدَا
اپنے رب کی عبادت میں اس میں ہنڈیا کا سا جوش ہے اور عبودیت میں وہ تمام جہانوں کے دلوں پر فوقیت لے گیا ہے۔
وَ مِنْ وَجْهِهِ جَلَّى بَعِيدًا وَ اَقْرَبَا وَاَصَابَ وَابِلُهُ تِلَاعًا وَ جَدْ جَدَا
اور اپنے مبارک چہرہ سے اس نے دور و نزدیک کو روشن کر دیا اور اس کی بارش ٹیلوں پر بھی برسی ہے اور ہموار زمین پر بھی۔
لَهُ أَيَا مُوسَى وَ رُوحُ ابْنِ مَرْيَمَ وَ عِرْفَانُ إِبْرَاهِيمَ دِينًا وَ مَرْصَدًا
اُسے موسی کے دو معجزے اور عیسی بن مریم کی روح حاصل ہے اور دین اور طریقت کے لحاظ سے ابراہیم کا عرفان بھی ۔
وَكَانَ الْحِجَازُ وَ مَا سِوَاهُ كَمَيِّتِ شَفِيعُ الْوَرَى أَحْيِي وَ أَدْنَى الْمُبَعَّدَا
اور حجاز اور اس کے علاوہ دیگر ملک مردے کی طرح تھے۔ ساری مخلوق کے شفیع نے (انہیں) زندہ کر دیا اور خدا سے دور ( لوگوں ) کو قریب کر دیا۔
وَكَانَ مُكَاوَحَةٌ وَ فِسْقٌ شِعَارَهُمْ يُبَاهُونَ مِرِّيحِينَ فِي سُبُلِ الرَّدَى
اور بد گوئی اور فسق ان کا شعار تھا۔ وہ ہلاکت کی راہوں میں مٹک مٹک کر چلنے میں فخر کرتے تھے۔
فَلَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ كَافِرٌ إِلَّا الَّذِي أَصَرَّ بِشِقْوَتِهِ عَلَى مَا تَعَوَّدَا
پس ان میں سے کوئی کافر باقی نہ رہا سوائے اس شخص کے جس نے اصرار کیا اپنی بدبختی سے اس بات پر جس کا وہ عادی تھا۔
شَرِيعَتُهُ الْغَرَّاءُ مَوْرٌ مُعَبَّدٌ غَيُورٌ فَأَحْرَقَ كُلَّ دَيْرٍ وَ جَلْسَدَا
اس کی روشن شریعت ایک شارع عام ہے۔ وہ غیرت مند ہے۔ اس نے جلا ڈالا (یعنی بے اثر کر دیا ) ہر د کیر اور معبد کو۔
وَاتِى بِصُحُفِ اللَّهِ لَا شَكَّ أَنَّهَا كِتَابٌ كَرِيمٌ يَرْفِدُ الْمُسْتَرْفِدَا
اور وہ اللہ کے صحیفے لایا۔ کچھ شک نہیں کہ وہ ایک معزز کتاب ہے جو طالب انعام کو عطیہ دیتی ہے۔
فَمَنْ جَاءَهُ ذُلَّا لِتَعْظِيمِ شَأْنِهِ فَيُعْطَى لَهُ فِي حَضْرَةِ الْقُدْسِ سُوْدَدًا
جو شخص اس کی عظمت شان کے اظہار کے لئے اس کے پاس نیاز مندی سے آئے اسے در بارالہی میں سرداری دی جاتی ہے۔
فَيَا طَالِبَ الْعِرْفَانِ خُذْ ذَيْلَ شَرْعِهِ وَدَعْ كُلَّ مَتُبُوعٍ بِهَذَا الْمُقْتَدَى
اسے معرفت الہی کے طالب ! اس کی شریعت کا دامن پکڑلے اور اس پیشوا کے مقابلہ میں ہر پیشوا کو چھوڑ دے۔
يُزَكِّي قُلُوبَ النَّاسِ مِنْ كُلِّ ظُلُمَةٍ وَمَنْ جَاءَهُ صِدْقًا فَنَوَّرَهُ الْهُدَى
وہ لوگوں کے دلوں کو ہر تاریکی سے پاک کر دیتا ہے اور جو بھی اسکے پاس صدق سے آئے تو اسے (اسکی) ہدایت منور کر دیتی ہے۔
وَلَمَّا تَجَلَّى نُورُهُ التَّامُ لِلْوَرى وَلَوَّحَ وَجُهَ الْمُنْكِرِينَ وَ سَوَّدَا
جب اس کے کامل نور نے مخلوق پر پنجابی کی اور منکرین کے چہرے کو جھلس دیا اور سیاہ کر دیا۔
تَرَاء جَمَالُ الْحَقِّ كَالشَّمْسِ فِي الضُّحَى وَلَاحَ عَلَيْنَا وَجُهُهُ الطَّلُقُ سَرْمَدَا
تو جمال الہی اس طرح جلوہ گر ہو گیا جس طرح سورج دن کے وقت جلوہ گر ہوتا ہے اور اس کا ہمیشہ چمکنے والا چہرہ ہم پر ظاہر ہو گیا۔
وَ قَدِ اصْطَفَيْتُ بِمُهْجَتِى ذِكْرَ حَمْدِهِ وَ كَافٍ لَّنَا هَذَا الْمَتَاعُ تَزَوُّدًا
میں نے اپنے دل و جان سے اس کی تعریف کے ذکر کو پسند کر لیا اور یہی سامان بطور ز ادراہ کے ہمارے لئے کافی ہے۔
وَ فَوَّضَنِي رَبِّي إِلَى فَيُضِ نُورِهِ فَأَصْبَحْتُ مِنْ فَيُضَانِ أَحْمَدَ أَحْمَدَا
اور میرے رب نے مجھے آپ کے نور کے فیض کے حوالہ کر دیا تب میں احمد کے فیضان سے احمد بن گیا۔
وَ هَذَا مِنَ اللَّهِ الْكَرِيمِ الْمُحْسِنِ وَمَا كَانَ مِنْ الْكَافِهِ مُسْتَبْعَدَا
اور یہ سب کچھ اللہ کریم و حسن کی طرف سے ہے اور ایسا ہونا اس کی مہربانیوں سے بعید نہ تھا۔
وَ وَاللَّهِ هَذَا كُلُّهُ مِنْ مُّحَمَّدٍ وَيَعْلَمُ رَبِّي أَنَّهُ كَانَ مُرْشِدَا
اور اللہ کی قسم! یہ سب کچھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے ہے اور میرا رب خوب جانتا ہے کہ وہی مرشد ہے۔
وَ فِي مُهْجَتِي فَوْرٌ وَ جَيْشُ لِامْدَحَا سُلَالَةَ أَنْوَارِ الْكَرِيمِ مُحَمَّدًا
اور میری جان میں ایک جوش اور ولولہ ہے تا میں خدائے کریم کے نوروں کے خلاصے محمد ﷺ کی تعریف کروں ۔
كَرِيمُ السَّجَايَا أَكْمَلُ الْعِلْمِ وَالنُّهَى شَفِيعُ الْبَرَايَا مَنْبَعُ الْفَضْلِ وَ الْهُدَى
وہ اعلیٰ خصائل والا اور علم و عقل میں اکمل ہے۔ سب مخلوق کا ہے۔ سب مخلوق کا شفیع اور فضل و ہدایت کا منبع ہے۔
تَبَصَّرُ خَصِيْمِي هَلْ تَرى مِنْ مُّشَاكِهِ بِتِلْكَ الصِّفَاتِ الصَّالِحَاتِ بِأَحْمَدَا
مجھ سے جھگڑا کرنے والے دیکھ! کیا تو ان نیک صفات میں احمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی مشابہ پاتا ہے۔
بَشِيرٌ نَذِيرٌ أَمِرٌ مَّانِعٌ مَّعًا حَكِيمٌ بِحِكْمَتِهِ الْجَلِيلَةِ يُقْتَدَى
وہ بشیر ہے نذیر ہے، حکم دینے والا ہے اور نہی کرنے والا ہے وہ دانا ہے اور اپنی شاندار حکمت کی وجہ سے پیروی کیا جاتا ہے۔
هَدَى الْهَائِمِينَ إِلَى صِرَاطٍ مُّقَوَّمٍ وَنَوَّرَ أَفْكَارَ الْعُقُولِ وَأَيَّدَا
اس نے سر گردانوں کی سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کی اور اس نے عقلوں کے افکار کو منور کیا اور ان کو قوت بخشی ۔
لَهُ طَلْعَةٌ يَجْلُو الضَّلَامَ شُعَاعُهَا ذُكَاءٌ مُّنِيرٌ بُرُجُهُ كَانَ بُرْجُدَا
آپ کا نورانی چہرہ ایسا ہے کہ اس کی شعاع تاریکی کو دور کر دیتی ہے۔ وہ روشن آفتاب ہے جس کا برج کمبل تھا ( جسے آپ اوڑھے ہوئے تھے ) ۔
لَهُ دَرَجَاتٌ لَّيْسَ فِيْهَا مُشَارِكٌ شَفِيعٌ يُزَكِّيْنَا وَيُدْنِي الْمُبَعَّدَا
آپ کو ایسے درجات حاصل ہیں جن میں آپ کا کوئی شریک نہیں وہ شفیع ہے۔ ہمیں پاک کرتا ہے اور دو شخص کو قریب کر دیتا ہے۔
وَمَا هُوَ إِلَّا نَائِبُ اللهِ فِي الْوَرى وَ فَاقَ جَمِيعًا رَحْمَةً وَ تَوَدُّدًا
اور وہ تو مخلوق میں صرف اللہ کا نائب ہے اور رحمت اور محبت میں وہ سب سے بڑھ گیا ہے۔
تَخَيَّرَهُ الرَّحْمَانُ مِنْ بَيْنِ خَلْقِهِ وَاَعْطَاهُ مَا لَمْ يُعْطَ أَحَدٌ مِّنَ النَّدَى
خدا نے اسے اپنی خلقت کے درمیان سے چن لیا ہے اور اس کو ایسی نعمت دی ہے جو کسی کو نہیں دی گئی۔
وَ كَانَ وَجْهُ الْأَرْضِ وَجُهَا مُّسَوَّدًا فَصَارَ بِهِ نُورًا مُنِيرًا وَ أَغْيَدًا
اور روئے زمین تو ایک تاریک سطح تھی پیس اس کے ذریعہ وہ سطح نور تاباں اور سرسبز ہوگئی ۔
وَ أَرْسَلَهُ الْبَارِئُ بِآيَاتِ فَضْلِهِ إِلى حِزْبِ قَوْمٍ كَانَ لُدًّا وَمُفْسِدَا
اور اسے خدا تعالیٰ نے اپنے فضل کے نشانوں کے ساتھ بھیجا ایسے لوگوں کے گروہ کی طرف جو سخت جھگڑالو اور مفسد تھا۔
وَ مُلْكِ تَأَبَّطَ كُلَّ شَرِّ قَوْمُهُ وَكُلٌّ تَلَا بَغْيًا إِذَا رَاحَ أَوْ غَدًا
اور ایسے ملک کی طرف بھیجا جس کے باشندوں نے ہر شر کو بغل میں لے رکھا تھا۔ اور ان میں سے ہر ایک نے صبح و شام سرکشی کی پیروی کی تھی۔
بِلُوبَةِ مَكَّةَ ذَاتِ حِقْفٍ عَقَنُقَلٍ بِلَادٌ تَرَى فِيهَا صَفِيحًا مُّصَمَّدَا
(اسے بھیجا ) مکہ کی سنگلاخ زمین میں جو پتھر لے ٹیلوں والی تھی اور وہ ایسا علاقہ تھا کہ تو اس میں ٹھوس چٹانیں دیکھتا ہے۔
وَمَا كَانَ فِيهَا مِنْ زُرُوعٍ وَ دَوْحَةٍ تُرَى كَالظَّلِيمِ ثَرَاهُ أَزْعَرَ أَرْبَدًا
اور اس میں کوئی کھیتی اور درخت نہ تھے۔ اور اس کی مٹی شتر مرغ کی طرح خاکستری اور سیاہی مائل اور بے آب و گیاہ نظر آتی ہے۔
تَكَلَّفَ عَقْوَةَ دَارِهِ ذَاتَ لَيْلَةٍ جَمَاعَةُ قَوْمٍ كَانَ لَدًّا وَّ مُفْسِدَا
ایک رات اس کے گھر کے قرب وجوار کا احاطہ کر لیا ایسے لوگوں کے گروہ نے جو جھگڑالو اور مفسد تھا۔
فَأَدْرَكَهُ تَائِيدُ رَبِّ مُّهَيْمِنٍ وَنَجَّاهُ عَوْنُ اللَّهِ مِنْ صَوْلَةِ الْعِدَا
کارساز رب کی تائید نے اس کو پالیا اور اللہ کی مدد نے اسے دشمنوں کے حملہ سے نجات دے دی۔
تَذَكَّرْتُ يَوْمًا فِيهِ أُخْرِجَ سَيِّدِى فَفَاضَتْ دُمُوعُ الْعَيْنِ مِنِّي بِمُنْتَدَى
مجھے وہ دن یاد آیا جس میں میرے آقا ﷺ اپنے گھر سے نکالے گئے تو میری آنکھوں سے مجلس ہی میں آنسو بہ پڑے۔
إِلَى الْآنَ أَنْوَارٌ بِبُرْقَةِ يَشْرِبَ نُشَاهِدُ فِيهَا كُلَّ يَوْمٍ تَجَدُّدَا
اب تک یثرب کی پتھریلی زمین میں انوار موجود ہیں ۔ ہر روز ہم ان میں جدت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
فَوَجُهُ الْمَدِينَةِ صَارَ مِنْهُ مُنَوَّرًا وَبَارَكَ حُرَّ الرَّمْلِ وَطْئًا وَ قِرْدَدَا
مدینہ کا چہرہ آپ کی وجہ سے منور ہو گیا اور آپ نے اپنے چلنے پھرنے سے برکت دی خالص ریتلی زمین اور پتھر یہ ازمین اور پتھریلی زمین کو بھی۔
حَفَافَى جَنَانِي نُورًا مِنْ ضِيَائِهِ فَأَصْبَحْتُ ذَافَهُم سَلِيمٍ وَ ذَا الْهُدَى
میرے دل کے دونوں گوشے آپ کی روشنی سے منور ہو گئے تب میں صاحب فہم سلیم اور ہدایت یافتہ ہو گیا۔
وَ أَرْسَلَنِي رَبِّي لِتَائِيدِ دِينِهِ فَجِئْتُ لِهَذَا الْقَرْنِ عَبْدًا مُجَدِّدًا
اور میرے رب نے مجھے اپنے دین کی تائید کے لئے بھیجا پس میں اس صدی کے لئے ایک عبد مجد دبن کر آیا ہوں ۔
لَهُ صُحْبَةٌ كَانُوا مَجَانِينَ حُبِّهِ وَجَعَلُوا تَرَى قَدَمَيْهِ لِلْعَيْنِ اثْمَدًا
آپ کے کچھ صحابی تھے جو آپ کی محبت میں دیوانے تھے۔ انہوں نے آپ کے دونوں قدموں کی خاک کو آنکھ کا سرمہ بنالیا۔
وَ اَرَوْا نَشَاطًا عِنْدَ كُلِّ مُصِيبَةٍ كَعَوْجَـاءِ مِرْقَالِ تُوَارِي تَخَدُّدًا
اور ہر مصیبت کے وقت انہوں نے خوشی ظاہر کی ۔ دہلی تیز رواونٹنی کی طرح جو تیز روی سے ) دبلا پن چھپا دیتی ہے۔
وَ إِذَا مُرَبِّيْنَا أَهَابَ بِغَنَمِهِ فَرَاعُوا إِلَى صَوْتِ الْمُهِيبِ تَوَدُّدَا
اور جب ہمارے مربی نے اپنے گلے کو آواز دی تو وہ پکارنے والے کی آواز کی طرف محبت سے لوٹ آئے۔
وَ كَانَ وَصَالُ الْحَقِّ فِي نِيَّاتِهِمْ وَخَطَرَاتِهِمْ فَلَاجُلِهِ مَدُّوا الْيَدَا
اور ان کی نیتوں میں خدا کا وصال تھا اور ان کے خیالات میں بھی ۔ اسی لئے انہوں نے ہاتھ بڑھائے۔
وَ رَأَوْا حَيَاتَ نُفُوسِهِمْ فِي مَوْتِهِمْ فَجَاءُوا بِمَيْدَانِ الْقِتَالِ تَجَلُّدَا
اور انہوں نے اپنی جانوں کی زندگی اپنی موت میں پائی سو وہ میدانِ جنگ میں دلیری سے آگئے۔
وَ جَاشَتْ إِلَيْهِمْ مِنْ كُرُوبِ نُفُوسِهِمْ وَأَنْذَرَهُمْ قَوْمٌ شَقِيٌّ تَهَدُّدًا
اور دکھوں سے ان کی جانیں اہلنے لگیں اور بد بخت قوم نے انہیں دھمکی دے کر ڈرایا۔
ال
فَظَلُّوا يُنَادُونَ الْمَنَايَا بِصِدْقِهِمْ وَمَا كَانَ مِنْهُمْ مَّنْ أَبَى أَوْ تَرَدَّدَا
وہ اپنے صدق کی وجہ سے موتوں کو پکارنے لگے اور ان میں سے کوئی نہیں تھا جس نے انکار یا تر ڈ کیا ہو۔
وَ فَاضَتْ لِتَطْهِيرِ الْأَنَاسِ دِمَاتُهُمُ مِنَ الصِّدْقِ حَتَّى أَثَرَ الْخَلْقُ مَرْصَدًا
اور لوگوں کو پاک کرنے کے لئے ان کے خون بہ پڑے صدق کی وجہ سے۔ یہاں تک کہ خلقت نے صحیح راہ کو اختیار کر لیا۔
وَ أَحْيَوْا لَيَالِيَهُمْ مَخَافَةَ رَبِّهِمْ وَأَذَابَهُمْ يَوْمٌ يُشَيِّبُ تَوْهَدَا
انہوں نے اپنے رب سے ڈرتے ہوئے اپنی راتوں کو زندہ کیا۔ اور ان کو پکھلا ڈالا اس دن نے جو جوان کو بھی بوڑھا کر دیتا ہے۔
تَنَاهَوا عَنِ الْأَهْوَاءِ خَوْفًا وَخَشْيَةً وَبَاتُوا لِمَوْلَهُمْ قِيَامًا وَ سُجَّدًا
وہ خوف اور خشیت الہی سے حرص و ہوا سے رک گئے اور اپنے مولی کی خاطر انہوں نے قیام اور سجدے میں راتیں گزاریں۔
تَلَقَّوْا عُلُومًا مِّنْ كِتَابٍ مُّقَدَّسٍ حَكِيمٍ فَصَافَاهُمْ كَرِيمٌ ذُو النَّدَى
انہوں نے کئی علم کتاب مقدس، حکمت والی ( قرآن ) سے سیکھ لئے۔ خدائے کریم نے جو بخشش کرنے والا ہے ان کو دوست بنالیا۔
كَنُوقٍ كَرَائِمَ ذَاتِ خُصْلٍ تَجَلَّدُوا وَتَرَبَّعُوا كَلَا الْأَسِرَّةِ أَغْيَدًا
انہوں نے مثل اچھی اونٹنیوں کے جو گچھے دار دم والی ہوں ۔ ہمت دکھائی ۔ انہوں نے وادیوں کی سرسبز گھاس پر موسم بہار گزارا
اَ تَعْرِفُ قَوْمًا كَانَ مَيْتًا كَمِثْلِهِمْ نَفُوْمًا كَامُوَاتٍ جَهُولًا يَلَندَدَا
کیا تو ایسے لوگوں کو جانتا ہے جو ان جیسے مردہ تھے جو مردوں کی طرح سوئے ہوئے تھے اور بہت جاہل اور جھگڑالو تھے۔
فَأَيْقَظَهُمُ هَذَا النَّبِيُّ فَأَصْبَحُوا مُنِيُرِينَ مَحْسُودِينَ فِي الْعِلْمِ وَ الْهُدَى
سواس نبی نے ان کو بیدار کر دیا تو وہ نور دینے والے اور علم و ہدایت میں قابلِ رشک ہو گئے ۔
وَ جَاءُوا وَ نُورٌ مِّنْ وَرَاءِ يَسُوقُهُمْ إِلَيْهِ وَ نُورٌ مِّنْ أَمَامٍ مُقَوّدًا
اور وہ آگئے اس کی طرف جب کہ ایک نوران کو پیچھے سے چلا رہا تھا اور ایک راہنمائی کرنے والا نور ان کے آگے آگے تھا۔
وَ لَوْ كُشِفَ بَاطِنُهُمْ تَرَى فِي قُلُوبِهِمْ يَقِينًا كَطَبَقَاتِ السَّمَاءِ مُنَضَّدَا
اور اگر ان کا باطن کھولا جائے تو تو ان کے دلوں میں پائے گا یقین کو آسمان کے طبقوں کی طرح تہہ بہہ ۔
تَدَارَكَهُمْ لُطْفُ الْإِلَهِ تَفَضَّلًا وَزَكَّى بِرُوحٍ مِنْهُ فَضْلًا وَأَيَّدَا
خدا کی مہربانی نے از راہ احسان انہیں آ لیا اور اپنے فضل سے اپنی روح القدس کے ذریعہ انہیں پاک اور موید کیا۔
فَفَاقُوْا بِفَضْلِ اللَّهِ خَلْقَ زَمَانِهِمْ بِعِلْمٍ وَإِيْمَانٍ وَ نُورٍ وَّ بِالْهُدَى
پس وہ اللہ کے فضل سے اپنے زمانے کی مخلوق پر علم و ایمان اور نور وہدایت میں سبقت لے گئے ۔
وَهَذَا مِنَ النُّورِ الَّذِي هُوَ اَحْمَدُ فِدَى لَّكَ رُوحِي يَا مُحَمَّدُ سَرْمَدًا
یہ سب کچھ اس کے نور کی برکت سے تھا جو کہ احمد صلّی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ میری روح اے محمد! آپ پر ہمیشہ قربان ہے۔
أُمِرْتَ مِنَ اللَّهِ الَّذِي كَانَ مُرْشِدًا فَأَحْرَقْتَ بِدُعَاتٍ وَ قَوَّمُتَ مَرْصَدًا
تو اس اللہ کی طرف سے مامور کیا گیا جور شد عطا کرنے والا ہے۔ سوتو نے بدعتوں کو مٹا ڈالا اور راستہ کو سیدھا کر دیا۔
وَ جِئْتَ لِتَنْجِيَةِ الْأَنَامِ مِنَ الْهَوَى فَوَاجًا لِمُنْجِي خَلَّصَ الْخَلْقَ مِنْ رَدَى
اور تو مخلوق کو خواہشات نفس سے نجات دینے کے لئے آیا۔ سوآفرین ہے ایسے نجات دہندہ پر جس نے خلقت کو ہلاکت سے بچالیا۔
وَ تَوَرَّمَتْ قَدَمَاكَ لِلَّهِ قَائِمًا وَ مِثْلُكَ رَجُلًا مَا سَمِعْنَا تَعَبُّدَا
خدا کے حضور قیام میں تیرے قدم متورم ہو گئے اور عبادت کرنے میں تیرے جیسا آدمی ہمارے سننے میں نہیں آیا۔
جَذَبْتَ إِلَى الدِّينِ الْقَوِيمِ بِقُوَّةٍ وَمَا ضَاعَتِ الدُّنْيَا إِذَا الدِّينُ شُيِّدًا
تو نے سچے دین کی طرف ( لوگوں کو ) قوت کے ساتھ کھینچ لیا اور ان کی ) دنیا بھی ضائع نہ ہوئی جب کہ (ان کا ) دین مضبوط کیا گیا۔
وَ أَرْسَلَكَ الْبَارِئُ بِآيَاتِ فَضْلِهِ لِكَى تُنْقِذَ الْإِسْلَامَ مِنْ فِتَنِ الْعِدَا
اور خدا نے تجھے اپنے فضل کے نشانوں کے ساتھ بھیجا تا کہ تو اسلام کو دشمنوں کے فتنوں سے چھڑا لے۔
يُحِبُّ جَنَانِي كُلَّ اَرْضٍ وَطِئْتَهَا فَيَا لَيْتَ لِي كَانَتْ بِلَادُكَ مَوْلِدًا
میرا دل ہر اس زمین سے محبت رکھتا ہے جس پر تو چلا۔ پس کاش تیرا ملک میری جائے پیدائش ہوتا۔
وَ أَكْفَرَنِي قَوْمِي فَجِئْتُكَ لَاهِفًا وَكَيْفَ يُكَفِّرُ مَنْ يُوَالِى مُحَمَّدًا
اور میری قوم نے میری تا نے میری تکفیر کی تو میں تیرے پاس مظلوم ہو کر آیا۔ اور کیسے کافر قرار پاسکتا ہے وہ شخص جو محمد ﷺ سے محبت ر ( رکھے ۔
صلى الله
عَجِبْتُ لِشَيْخِ فِي الْبَطَالَةِ مُفْسِدِ اَضَلَّ كَثِيرًا بِالشُّرُورِ وَ بَعَدَا
مجھ کو بٹالہ کے مفسد شیخ پر تعجب ہے۔ بہتوں کو اس نے شرارتوں سے گمراہ اور (حق سے ) دور کر دیا ہے۔
سَلُوهُ يَمِينًا هَلْ أَتَانِي مُبَاهِلًا وَقَدْ وَعَدَ جَزْمًا ثُمَّ نَكَتَ تَعَمُّدًا
اسے قسم دے کر پوچھو کیا وہ میرے پاس مباہلہ کے لئے آیا ؟ حالانکہ اس نے پکا وعدہ کیا تھا پھر اس نے عمداً اسے توڑ ڈالا۔
فَخُذْ يَا إِلهِي مِثْلَ هَذَا الْمُكَذِّبِ كَاخْذِكَ مَنْ عَادَى وَلِيًّا وَ شَدَّدَا
اے میرے خدا! اس جیسے مکذب کو گرفت میں لے۔ جیسے تو گرفت میں لیتا ہے اس شخص کو جس نے ولی سے دشمنی کی اور اس پر سختی کی۔
أَضَلَّ كَثِيرًا مِنْ صِرَاطٍ مُّنَوَّرٍ تَبَاعَدَ مِنْ حَةٍ صَرِيحٍ وَ أَبْعَدَا
بہت سے لوگوں کو اس نے منور راستہ سے گمراہ کر دیا۔ وہ حق صریح سے دور رہا اور ( لوگوں کو بھی ) دور کیا ۔
قَدِ اخْتَارَ مِنْ جَهْلٍ رِضَاءَ خَلَائِقِ وَكَانَ رِضَى الْبَارِئُ أَهَمَّ وَ أَوْ كَدَا
اس نے نادانی سے مخلوق کی خوشنودی کو ترجیح دی حالانکہ اللہ کی رضا اہم اور زیادہ ضروری تھی ۔
وَمَا كَانَ لِى بُغْضٌ وَ رَبِّي شَاهِدٌ وَفِي اللَّهِ عَادَيْنَاهُ إِذْ حَالَ مَرْصَدًا
مجھے اس سے کوئی (ذاتی ) دشمنی نہ تھی اور میرا رب گواہ ہے۔ اور ہم اللہ کی خاطر ہی اس کے دشمن ہوئے جب کہ وہ (ہمارے ) راستے میں روک بن گیا۔
يَسُبُّ وَمَا أَدْرِي عَلَى مَا يَسُبُّنِي أَيُلْعَنُ مَنْ أَحْيَى صَلَاحًا وَ جَدَّدَا
وہ گالیاں دیتا ہے اور میں نہیں جانتا کہ کس بات پر مجھے گالیاں دیتا ہے۔ کیا ایسا آدمی بھی لعنت کیا جاسکتا ہے جس نے نیکی کو زندہ کیا اور دین کی تجدید کی؟
نَعَمْ نَشْهَدَنُ أَنَّ ابْنَ مَرْيَمَ مَيِّتُ أَهْذَا مَقَالٌ يَجْعَلُ الْبَرَّ مُلْحِدًا
ہاں ! ہم ضرور گواہی دیتے ہیں کہ ابنِ مریم مر چکا ہے۔ تو کیا یہ کوئی ایسی بات ہے جو ایک نیک کو ملحد بنادے؟
وَهَلْ مِنْ دَلَائِلَ عِنْدَكُمْ تُؤْثِرُونَهَا فَإِنْ كَانَ فَا تُونِي بِتِلْكَ تَجَلُّدَا
کیا تمہارے پاس (حیات مسیح پر ) کوئی ایسے دلائل ہیں جنہیں تم اختیار کر رہے ہو؟ اگر کوئی ایسی دلیل ہے تو اسے دلیری سے میرے سامنے لاؤ۔
أَنَحْنُ نُخَالِفُ سُبُلَ دِيْنِ نَبِيِّنَا وَقَدْ ضَلَّ سَعْيًا مَنْ قَلَى دِينَ أَحْمَدَا
کیا ہم اپنے نبی کے دین کی راہوں کے مخالف ہیں؟ حالانکہ وہ اپنی کوشش میں بھٹک گیا جس نے دین احمد سے دشمنی کی۔
سَيُكْشَفُ سِرُّ صُدُورِنَا وَصُدُورِكُمْ بِيَوْمٍ يُسَوِّدُ وَجْهَ مَنْ كَانَ مُفْسِدَا
جلد ہی ہمارے سینوں اور تمہارے سینوں کا راز کھل جائے گا اس دن کہ جو سیاہ کر دے گا اس شخص کا چہرہ جو مفسد تھا۔
فَمَنْ كَانَ يَسْعَى الْيَوْمَ فِي الْأَرْضِ مُفْسِدَا فَيُحْرَقُ فِي يَوْمِ النُّشُورِ مُزَوَّدَا
جو شخص آج زمین میں مفسد ہو کر دوڑتا پھرتا ہے پس وہ قیامت کے دن زاد ( فساد ) رکھنے کی وجہ سے جلایا جائے گا۔
أَلَيْسَ تُقَاتُ اللهِ فِيكُمْ كَذَرَّةٍ اَتَخْشَوْنَ لَوْمَةَ حَيِّكُمْ وَمُفَنِّدَا
کیا اللہ کا ڈر تم میں ذرہ برابر بھی نہیں؟ کیا تم اپنے قبیلے کی ملامت کرنے والے سے ڈرتے ہو؟
وَقَدْ كَانَ رَبِّي قَدَّرَ الْأَمْرَ رَحْمَةً فَحُصْتُ بِإِذْنِ اللَّهِ ثَوْبًا مُّقَدَّدَا
اور میرے رب نے یہ امر (اپنی) رحمت سے مقدر کر رکھا تھا۔ پس میں نے اللہ کے اذن سے ٹکڑے ٹکڑے کئے ہوئے کپڑے کو سی دیا ہے۔
رَأَيْتُ تَغَيُّظَكُمْ فَلَمْ آلُ حُجَّةً وَوَطِتُ ذَوْقًا أَمْعَزًا مُّتَوَقِدَا
میں نے تمہارا غصہ دیکھا سو میں نے حجت پوری کرنے میں کوتاہی نہیں کی اور میں نے پتھریلی اور بھڑکتی ہوئی زمین کو ذوق وشوق سے پامال کیا۔
وَ لَسْتُ بِذِي عِلْمٍ وَلَكِنْ أَعَانَنِي عَلِيمٌ رَانِي مُسْتَهَامًا فَأَيَّدَا
اور میں کوئی ظاہری علم والا نہیں تھا پر مجھے مدد دی ہے خدائے علیم نے ۔ اس نے مجھے سرگردان متلاشی دیکھا تو میری تائید کی۔
وَ وَاللَّهِ إِنِّي صَادِقٌ غَيْرُ مُفْتَرٍ وَأَيَّدَنِي رَبِّي وَ مَا ضَاعَنِي سُدى
اور اللہ کی قسم ! میں سچا ہوں ۔ مفتری نہیں ہوں ۔ اور میرے رب نے میری تائید کی اور مجھے یونہی ضائع نہیں کیا۔
وَمَا قُلْتُ إِلَّا مَا أُمِرْتُ بِوَحْيِهِ وَمَا كَانَ هَجْسٌ بَلْ سَمِعْتُ مُنَدَّدًا
اور میں نے وہی بات کہی جس کا مجھے خدا کی وحی سے حکم دیا گیا اور وہ کوئی نا قابلِ فہم دھیمی آواز نہ تھی بلکہ میں نے تو ایک پُر شوکت آواز سنی ہے۔
أَ أَكْتُمْ حَقًّا كَالْمُدَاجِى الْمُخَامِرِ مَخَافَةَ قَوْمٍ لَا يُرِيدُونَ مَرْصَدًا
کیا میں منافق طبع حق پوش کی طرح حق کو چھپاؤں ان لوگوں سے ڈرتے ہوئے جو ( سیدھا راستہ اختیار کرنا نہیں چاہتے۔
تَعَالَى مَقَامِي فَاخْتَفَى مِنْ عُيُونِهِمْ وَ رَبِّي يَرَى هَذَا الْجَنَانَ الْمُجَرَّدَا
میرا مقام تو بلند ہے اس لئے ان کی آنکھوں سے مخفی ہو گیا ہے اور میرا پروردگار اس یک تا دل کو دیکھ رہا ہے۔
وَ فِي الدِّينِ اَسْرَارٌ وَ سُبُلٌ خَفِيَّةٌ يُلَاحِظُهَا مَنْ زَادَهُ اللَّهُ فِي الْهُدَى
اور دین میں کچھ اسرار اور مخفی راہیں ہیں۔ انہیں وہی دیکھتا ہے جسے اللہ نے ہدایت میں ترقی دی ہو۔
وَ هَذَا عَلَى الْإِسْلَامِ اَدْهَى مَصَائِبِ يُكَفَّرُ مَنْ جَاءَ الْآنَامَ مُجَدِّدَا
اور یہ اسلام پر شدید ترین مصیبت ہے کہ اُس کی تکفیر کی جاتی ہے جو مخلوق کے لئے مجدد ہو کر آیا۔
أَتُكْفِرُ رَجُلًا قَدْ اَنَارَ صَلَاحُهُ وَ مِثْلُكَ جَهْلًا مَا رَأَيْتُ ضَفَنْدَدًا
کیا تو ایسے؟ آدمی کی تکفیر کرتا ہے جس کی نیکی روشن ہے؟ اور جہالت میں تیرے جیسا احمق میں نے کوئی نہیں دیکھا۔
ا تُكْفِرُ رَجُلًا أَيَّدَ الدِّينَ حُجَّةً وَدَافَارُءُوسَ الصَّائِلِينَ وَ أَرْجَدَا
کیا تو ایسے آدمی کی تکفیر کرتا ہے جس نے دلیل کے ساتھ دین کی تائید کی اور حملہ کرنے والوں کے سروں کو توڑ دیا اور کچل ڈالا۔
أَنَحْنُ نَفِرُّ مِنَ الرَّسُولِ وَدِينِهِ وَيَبْدُو لَكُمْ آيَاتُنَا الْيَوْمَ أَوْ غَدًا
کیا ہم رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) اور اس کے دین سے دور بھاگا اور اس کے دین سے دور بھاگ سکتے ہیں جب کہ تمہارے لئے آج یا کل ہمارے نشان ظاہر ہو جائیں گے۔
وَ وَاللَّهِ لَوْ لَا حُبُّ وَجْهِ مُحَمَّدٍ لَمَا كَانَ لِي حَوْلٌ لِامْدَحَ أَحْمَدَا
اور خدا کی قسم ! اگر مجھے محمد کے چہرے کی محبت نہ ہوتی تو مجھے کوئی طاقت نہ ہوتی کہ احمد کی مدح کر سکوں ۔
فَفِي ذَاكَ ايَاتٌ لِكُلِّ مُكَذِّبٍ حَرِيصٌ عَلَى سَبِّ وَ الْوَى كَالْعِدًا
اس میں ہر اس تکذیب کرنے والے کے لئے نشانیاں ہیں جو گالیاں دینے پر حریص اور دشمنوں کی طرح پیچھے پڑنے والا جھگڑالو ہے۔
وَكَمْ مِّنْ مَّصَائِبَ لِلرَّسُولِ اَذُوْقُهَا وَكَمْ مِّنْ تَكَالِيفٍ سَئِمْتُ تَوَدُّدًا
اور بہت سی مصیبتیں ہیں کہ رسول اللہ کی خاطر میں انہیں چکھ رہا ہوں اور بہت سی تکلیفیں ہیں جو میں نے محبت کی وجہ سے برداشت کی ہیں۔
وَغَمَ يَفُوقُ ظَلَامَ لَيْلٍ مُّظْلِمٍ وَهَوْلٍ كَلَيْلِ السَّلْخِ يُبْدِى تَهَدُّدَا
اور بہت سے غم ہیں جو تاریک رات کی ظلمت سے بھی زیادہ ہیں اور بہت سی دہشتیں ہیں جو قمری مہینے کی آخری رات کی طرح ڈراؤنی ہیں۔
لک
وَ ضُرِّ كَضَرْبِ الْفَاسِ أَصْلَتَ سَيْفَهُ وَ خَوْفٍ كَاصْوَاتِ الصَّرَاصِرِ قَدْ بَدَا
اور بہت سے دکھ ہیں جو کلہاڑی کی ضرب کی طرح ہیں اور انہوں نے اپنی تلوار سونت رکھی ہے اور آندھیوں کی آوازوں کی طرح بہت سے ڈر ہیں جو ظاہر ہوئے۔