اِنِّیْ مِنَ اللہِ الْعَزِیْزِ الْاَکْبَرِ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

إِنِّي مِنَ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْأَكْبَرِ حَقٌّ فَهَلْ مِنْ خَائِفٍ مُتَدَبِّرٍ
میں اس خدا کی طرف سے ہوں جو بزرگ اور عزت والا ہے یہی بات سچ ہے پس کوئی ہے! جو ڈرے اور سوچے۔
جَاءَتْ مَرَابِيعُ الْهُدَى وَرِهَامُهَا نِزَلَتْ وَجُودٌ بَعْدَهَا كَالْعَسْكَرِ
ہدایت کے بہاری مینہ آگئے اور ہلکے ہلکے مینہ تو اُتر آئے اور بڑا مینہ اس کے بعد ایک لشکر کی طرح آنے ولا ہے۔
جُعِلَتْ دِيَارُ الْهِنْدِ اَرْضَ نُزُولِهَا نَصْرًا بِمَا صَارَتْ مَحَلَّ تَنَصُّرِ
ان مینہوں کے اترنے کی جگہ ہند کی زمین قرار دی گئی ۔ مدد کے طور پر کیونکہ عیسائی دین مسلمانوں میں پھیلنے کی یہی جگہ ہے۔
فِيهَا جُمُوعٌ يَشْتِمُونَ نَبِيَّنَا فِيهَا زُرُوعٌ مِنْ ضَلَالٍ مُّوثَرِ
اس ملک میں ایسے لوگ ہیں جو ہمارے نبی ﷺ کو گالیاں دیتے ہیں اس ملک میں گمراہی کی کھیتیاں ہیں جو پسند کی گئی ہیں۔
قَوْمٌ يُعَادُونَ التَّقَى مِنْ خُبُثِهِمْ وَيُؤَيِّدُوْنَ أُمُورَ ضِدَّ تَطَهَّرِ
وہ ایک قوم ہے جو بوجہ اپنے خبث کے پر ہیز گاروں سے دشمنی رکھتی ہے اور ناپا کی کی باتوں کو شائع کر رہی ہیں۔
وَ تَكَنَّسَتُ ذَاتَ الْمِرَارِ ظَبِيُّهُمْ إِذْ صُلْتُ عِنْدَ تَنَاضُلٍ كَغَضَفَرِ
اور کئی مرتبہ ان کے ہرن مجھ سے چھپ گئے جب کہ میں نے لڑائی کے وقت شیر کی طرح حملہ کیا۔
مِنْهُمْ خَبِيتٌ مُفْسِدٌ مُّتَفَاحِةٌ أُخْبِرْتُ عَنْهُ وَ لَيْتَنِي لَمْ أَخْبَرٍ
ان میں سے ایک خبیث، مفسد بد گو دشنام دہ ہے۔ مجھے اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ کاش کہ نہ دی جاتی۔ یعنی اس کا وجود ہے نہ ہوتا۔
غُولٌ يَسُبُّ نَبِيَّنَا خَيْرَ الْوَرى لُكَعٌ وَ لَيْسَ بِعَالِمٍ مُّتَبَحْرِ
ایک شیطان ہے جو ہمارے نبی افضل المخلوقات کو گالیاں دیتا ہے۔ سفلۂ نادان فرومایہ ہے اور ایسا نہیں ہے کہ کوئی عالم متجر حقائق کی تہہ تک پہنچنے والا ہو۔

يَا غُولَ بَادِيَةِ الضَّلَالَةِ وَالْهَوَى تَهْذِى هَوًا مِنْ غَيْرِ عَيْنِ تَبَصُّرِ
اے گمراہی اور حرص کے جنگل کے شیطان! تو محض ہوا پرستی سے بکواس کر رہا ہے اور معرفت کی آنکھ تجھ کو حاصل نہیں۔
قَطَّعْتَ قَلْبَ الْمُسْلِمِينَ جَمِيعِهِمْ كَمْ صَارِمٍ لَّكَ يَا عَبِيطُ وَ خَنْجَرِ
تو نے تمام مسلمانوں کا دل ٹکڑ ے ٹکڑے کر دیا اے درونگو جنگجو ! ہمیں یہ تو بتلا کہ تیرے پاس کتنی تلواریں اور خنجر ہیں؟
إِنَّا تَصَبَّرْنَا عَلَى إِيْذَائِكُمْ وَالنَّفْسُ صَارِخَةٌ وَ لَمْ تَتَصَبَّرِ
ہم نے تمہارے دکھ دینے پر بتکلف صبر کیا مگر جان فریاد کر رہی ہے اور صبر نہیں کر سکتی۔
إِنَّا نَرَى فِتَنَّا تُذِيبُ قُلُوبَنَا إِنَّا نَرَى صُوَرًا تَهُولُ بِمَنْظَرِ
ہم وہ فتنے دیکھ رہے ہیں جو دلوں کو گلاتے ہیں ۔ ہم وہ منہ دیکھ رہے ہیں جو ہمیں ڈراتے ہیں۔
جَاءُوا كَمُفْتَرِسٍ بِنَابٍ دَاعِسٍ دَحْسًا كَكَلبٍ نَّابِحٍ مُّتَشَدِّرِ
وہ ایک شکار مارنے والے کی طرح نیزہ مارنے والے دانتوں کے ساتھ آئے قوم میں تفرقہ ڈالنے والے ہیں اس کتے کی طرح جو آواز کرتا اور حملہ کرنے کے لئے اپنی دم اکٹھی کر لیتا ہے
كَانُوا ذِيَابًا ثُمَّ وَجَدُوا سَخْلَةً فِي الْبَرِّ مُنْفَرِدًا أَسِيرَ تَحَسُّرِ
وہ تو بھیڑیئے تھے سوا نہوں نے جنگل میں ایک اکیلا رہ پایا جو ماندگی کا مارا ہوا تھا۔
وَ تَرى بُطُونَ الْمُفْسِدِينَ كَأَنَّهَا قِرَبٌ بِمَا نَالُوا كَمَالَ تَعَبُّرِ
اور مفسدوں کے پیٹوں کو تو دیکھتا ہے کہ گویا وہ مشکیں ہیں کیونکہ پیٹ اتنے بڑھ گئے کہ ان میں بل پڑتے ہیں۔
حَاذَتْ مَطَايَاهُمْ عَلَى أَعْنَاقِنَا حَتَّى تَكَسَّرْنَا كَعَظْمِ انْخَرِ
انہوں نے اپنی سواریوں کو ہماری گردنوں پر سخت دوڑایا یہاں تک کہ ہم بوسیدہ ہڈی کی طرح ہو گئے ۔
فَاضَ الْعُيُونُ مِنَ الْعُيُونِ كَأَنَّهَا مَاء جَرَى مِنْ عَنْدَمٍ مُّتَعَصِرِ
آنکھوں سے چشمے جاری ہو گئے گویا کہ وہ دم الاخوین کا پانی ہے جو اس کے نچوڑ نے کے وقت ٹپک رہا ہے۔
فَنَهَضْتُ أَنْصَحُهُمْ وَكَيْفَ نَصَاحَتِى قَوْمًا اَوَابِدَ مُعْجَبِينَ كَضَيْطَرِ
پس میں گالیاں دینے والوں کو نصیحت کرنے کے لئے اٹھا اور میرا نصیحت دینا ایسی قوم کو کیا مفید ہو سکتا تھا جو ایک وحشی او خود بین اور فرومایہ اور بے خبر آدمی کی طرح ہے۔

قَدْ غُودِرَ الْإِسْلَامُ مِنْ جَهَلَاتِهِمْ وَخَلَتْ أَمَاعِزُ عَنْ سَحَابٍ مُّمْطِرِ
عوام نادان نے ان کے باطل وساوس سے اسلام کو ترک کر دیا اور وہ پتھریلی زمین بر سنے والے بادل سے محروم رہ گئی۔
شَاقَتْ قُلُوبَ النَّاسِ ظُعْنُ جِيَاءِ هِمْ فَتَابَّطُوْا بُرَحَاءَهُمْ بِتَخَيْرِ
لوگوں کے دلوں کو ان ہو رج نشینوں نے شوق دلایا جو ان کی ہنڈیوں کے سر پوش کے اندر تھیں سو انہوں نے ان کی بلا کو دیدہ دانستہ بغل میں لے لیا۔
زُجَلٌ عَمُوْنَ مُنَجِّسُوْعَرَصَاتِنَا فَجِئَتْ طَوَائِحُهُمْ كَذِتُبٍ مُّبْكِرٍ
اندھی جماعتیں ہیں جو ہمارے ملک کو پلید کر رہی ہیں ان کے حوادث ناگاہ ہم پر پڑے اور وہ ایسے آئے جیسا کہ بھیڑ یا فجر کے وقت شکار کے لئے نکلتا ہے۔
وَالْعَيْنُ بَاكِيَةٌ وَلَيْسَ بُكَاءُنَا شَيْئًا سِوَى الْفَضْلِ الْمُنِيرِا لُمُسْفِرِ
آنکھ تو رو رہی ہے مگر ہمارا رونا کچھ حقیقت نہیں رکھتا بجز اس فضل کے جو روشن کرنے والا اور صبح کے وقت آنے والا ہے۔
إِنَّ الْبَلَايَا لَا يَرُدُّ رِكَابَهَا إِلَّا يَدَا مَلِكِ قَدِيرِ أَكْبَرِ
بلاؤں کے اونٹ سواروں کو کوئی رد نہیں کر سکتا مگر اُس بادشاہ کے دونوں ہاتھ جو قد بر اور اکبر ہے۔
إِنَّ الْمُهَيْمِنَ لَا يُضِيعُ عِبَادَهُ فَافْرَحُ وَ لَا تَحْزَنُ بِوَقْتٍ مُّضْجِرٍ
خدا اپنے بندوں کو ضائع نہیں کرے گا سو تو خوش ہو اورا ۔ خوش ہوا اور ایسے وقت میں جو دل کو تکلیف دینے والا ہے ملین م سے غمگین مت ہو۔
نور الحق جلد اول - روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۱۹ تا ۱۲۱)

آج 10 میں سے 10 باقی