اُنْظُرْ اِلَی الْمُتَنَصِّرِیْنَ وَ ذَانِھِمْ
القصائد الاحمدیہ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
أَنْظُرُ إِلَى الْمُتَنَصِرِينَ وَذَانِهِمْ وَانْظُرُ إِلَى مَا بَدَا مِنْ أَدْرَانِهِمُ
عیسائیوں کو دیکھو اور ان کے عیبوں کو اور ان میلوں کو دیکھ جو ان سے ظاہر ہوئیں۔
مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُوْنَ تَشَدُّرًا وَيُنَجِّسُونَ الْأَرْضَ مِنْ أَوْثَانِهِمْ
وہ اپنی زیادتیوں اور تعدیوں کی وجہ سے ہر یک بلندی سے دوڑے ہیں اور اپنے بتوں سے زمین کو نا پاک کر رہے ہیں۔
نَشْكُرُ إِلَى الرَّحْمَنِ شَرَّ زَمَانِهِمْ وَنَعُوذُ بِالْقُدُّوسِ مِنْ شَيْطَانِهِمْ
ہم ان کے زمانے کے شر سے خدا تعالیٰ کی طرف شکایت لے جاتے ہیں اور ان کے شیطان سے پاک پروردگار کی پناہ میں آتے ہیں۔
هَلْ مِنْ صَدُوقٍ يُوْجَدَنُ فِي قَوْمِهِمْ أَمْ هَلْ عَرَفْتَ الصِّدْقَ فِي بُلْدَانِهِمْ
کیا کوئی راستبازان کی قوم میں پایا جاتا ہے؟ یا تو نے شناخت کیا کہ ان کے شہروں میں سچائی بھی ہے؟
هُمْ يَعْبُدُونَ الْأَدَمِيَّ كَمِثْلِهِمْ هُمْ يُنشِرُونَ الْفِسْقَ فِي أَوْطَائِهِمُ
وہ اپنے جیسے آدمی کی پرستش کر رہے ہیں وہ اپنے وطنوں میں بدکاری کو پھیلاتے ہیں۔
الْمَاكِرُونَ الْكَائِدُونَ مِنَ الْهَوَى وَالرُّورُ كَالَا تُمَارِ فِي أَغْصَانِهِمْ
حرص کی وجہ سے مکار اور فریبی ہیں اور ان کی شاخوں میں جھوٹ پھلوں کی طرح موجود ہے۔
الْعَيْنُ بَاكِيَةٌ عَلَى حَالَاتِهِمْ لِلْعَقْلِ حَسَرَاتٌ عَلَى هَذَيَانِهِمْ
آنکھ ان کے حالات پر رو رہی ہے اور عقل کو ان کے بکواس پر حسرتیں ہیں۔
مَكْرٌ عَلَى مَكْرٍ خَيَالُ قُلُوبِهِمْ كِذَّبٌ عَلَى كِذَّبٍ بَيَانُ لِسَانِهِمْ
ان کے دلوں کے خیال مکر پر مکر ہے اور ان کی زبان کا بیان جھوٹ پر جھوٹ ہے۔
إِنِّي أَرَاهُمْ كَالْبَنِينَ لِغُوْلِهِمْ إِنَّ التَّطَهُرَ لَا تَحُلُّ بِخَانِهِمْ
میں دیکھتا ہوں کہ وہ اپنے ابلیس کے لئے بطور بیٹوں کے ہیں اور پاکیزگی ان کے کاروان سرائے میں نہیں اترتی۔
كَيْفَ الرَّجَاءُ وَقَدْ تَأَبَّطَ قَلْبُهُمُ شَرًّا أَرَاهُ دَخِيلَ جَذْرِ جَنَانِهِمُ
کیونکر امید کریں حالانکہ ان کے دل شرارت کو اپنی بغل میں لئے بیٹھے ہیں اور وہ شرارت ان کے دلوں کے اندر گھسی ہوئی ہے۔
بَلْ كَذَّبُوا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ وَتَمَايَلُوا حِقْدًا عَلَى بُهْتَانِهِمُ
بلکہ جب حق ان کے پاس آیا تو انہوں نے تکذیب کی اور کینہ سے اپنے بہتانوں کی طرف جھک پڑے۔
وَكَمْ مِّنْ سُمُوْمٍ هَبَّ عِنْدَ ظُهُورِهِمْ كَمْ مِّنْ جَهُولٍ صِيْدَ مِنْ أَرْسَانِهِمْ
ان کے ظاہر ہونے سے بہت سی گرم ہوائیں چلی ہیں اور ان کی رسیوں سے بہت جاہل شکار ہو گئے ۔
هُمُ انْكَرُوا بَحْرَ الْعُلُومِ بِخُبُثِهِمْ وَاسْتَغْزَرُوا مَا كَانَ فِي كِيْزَانِهِمُ
انہوں نے اپنے محبت سے علموں کے دریا سے انکار کیا اور جو کچھ ان کے پیالوں میں تھا ان کو بہت کچھ سمجھا۔
لَا يَعْلَمُ النُّوكَى دَخِيْلَةَ أَمْرِهِمْ مِنْ غَيْرِ رِقَتِهِمْ وَلِيْنِ لِسَانِهِمْ
بے وقوف لوگ ان کی اصل حقیقت کو نہیں جانتے بس اسی قدر جانتے ہیں کہ وہ زبان کے نرم ہیں ۔
وَاللَّهِ لَوْلَا ضَنْكُ عَيْشٍ مُّقْلِقٌ مَا مَالَ مُرْتَدُّ إِلَى أَدْيَانِهِمْ
اور بخدا! اگر تنگی رزق کسی کو تکلیف نہ دیتی تو کوئی مرتد ان کے دین کی طرف میل نہ کرتا
قَدْ جَاءَهُمْ قَوْمٌ بِحِرْصِ لَبَانِهِمْ وَلِيَنْفُضَنُ مَا كَانَ فِي أَرْدَانِهِمُ
ایک قوم ان کے دودھ کی حرص سے ان کے پاس آئی تاکہ وہ جو کچھ ان کی آستینوں میں ہے جھاڑ لیں۔
كَانُوا كَذِبِ الْبَرِّ مَكْلُومَ الْحَشَا مِنْ جُوعِهِمْ فَسَعَوْا إِلَى عُمْرَانِهِمْ
وہ جنگل کے بھیڑیے کی طرح بھوک سے خستہ اندرون تھے پس وہ ان کی آبادی کی طرف دوڑے۔
قَوْمٌ سَقُوا كَأْسَ الْحُتُوفِ بِوَعْظِهِمُ قَوْمٌ خَرُوفٌ فِي يَدَى سِرُ حَانِهِمُ
ایک قوم نے تو موت کے پیالے ان کے وعظ سے پی لئے اور ایک دوسری قوم بڑہ کی طرح اس بھیڑیئے کے ہاتھوں میں ہے۔
عَمَّتْ بَلَايَاهُمْ وَزَادَ فَسَادُهُمْ وَاشْتَدَّ سَيْلُ الْفِتَنِ مِنْ طُغْيَانِهِمُ
ان کی بلائیں عام ہو گئیں اور ان کا فساد بڑھ گیا اور فتنوں کا سیلاب ان کی بے اعتدالیوں سے بہت سخت ہو گیا۔
يَارَبِّ خُذْهُمْ مِثْلَ أَخْذِكَ مُفْسِدًا قَدْ أَفْسَدَ الْأَفَاقَ طُولُ زَمَانِهِمُ
اے خدا تو ان کو پکڑ جیسا کہ تو ایک مفسد کو پکڑتا ہے۔ ان کے طول زمانہ نے دنیا کو بگاڑ دیا۔
اَدْرِكْ رِجَالًا يَا قَدِيرُ وَنِسْوَةً رُحْمًا وَنَجِّ الْخَلْقَ مِنْ طُوفَانِهِمُ
اے قادر تو اپنے رحم سے مردوں اور عورتوں کی جلد خبر لے اور مخلوق کو اس طوفان سے نجات بخش۔
حَلَّتْ بِاَرْضِ الْمُسْلِمِينَ جُنُودُهُمْ فَسَرَتْ غَوَائِلُهُمْ إِلَى نِسْوَانِهِمْ
ان کے لشکر مسلمانوں کی زمین میں اتر آئے اور ان کی بلاؤں نے مسلمانوں کی عورتوں تک سرایت کی ۔
يَارَبَّ أَحْمَدَ يَا إِلَهَ مُحَمَّدٍ إِعْصِمُ عِبَادَكَ مِنْ سُمُومٍ دُخَانِهِمْ
اے احمد کے رب! اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اللہ ! اپنے بندوں کو ان کے دھوؤں کی زہروں سے بچالے۔
يَا عَوْنَنَا انْصُرُ مَنْ سِوَاكَ مَلَاذُنَا ضَاقَتْ عَلَيْنَا الْأَرْضُ مِنْ أَعْوَانِهِمُ
اے ہمارے مددگار! تیرے سوا ہمارا کون جائے پناہ ہے ہم پر ان لوگوں کے مددگاروں سے زمین تنگ ہو گئی ۔
كَسِرُ زُجَاجَتَهُمْ إِلهِي بِالصَّفَا وَاعْصِمُ عِبَادَكَ مِنْ سُمُومِ بَيَانِهِمْ
اے خدا! پتھروں سے ان کے شیشے کو توڑ دے اور ان کے بیان کی زہر سے اپنے بندوں کے بچالے۔
سَبُّوا نَبِيَّكَ بِالْعِنَادِ وَكَذَّبُوا خَيْرَ الْوَرَى فَانْظُرُ إِلَى عُدْوَانِهِمْ
تیرے نبی کو انہوں نے عناد سے گالیاں دیں اور جھٹلایا، وہ نبی جو افضل المخلوقات ہے سو تو ان کے ظلم کو دیکھ۔
يَارَبِّ سَحِقُهُمْ كَسَحُقِكَ طَاغِيًا وَانْزِلُ بِسَاحَتِهِمْ لِهَدْمِ مَكَانِهِمْ
اے میرے رب ! ان کو ایسا پیس ڈال جیسا کہ تو ایک طاغی کو پیتا ہے اور ان کی عمارتوں کو مسمار کرنے کے لئے ان کے صحن خانہ میں اتر آ۔
يَا رَبِّ مَزِقُهُمْ وَفَرِّقْ شَمْلَهُمْ يَارَبِّ قَودُهُمُ إِلَى ذَوْبَانِهِمْ
اے میرے رب ! ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر اور ان کی جمعیت کو پاش پاش کر دے۔ اے میرے رب ! ان کو ان کے گداز ہونے کی طرف کھینچ۔
قَدْ أَزْمَعُوا إِضْلَالَنَا وَوَبَالَنَا فَاضْرِبْ مَكَائِدَهُمْ عَلَى أَبْدَانِهِمْ
انہوں نے ہمارا گمراہ کرنا اور وبال میں ڈالنادلوں میں ٹھان لیا ہے سو تو ان کے مکر ان ہی کے جسموں پر مار۔
وَإِذَا رَمَيْتَ فَإِنَّ سَهُمَكَ قَاتِلٌ حَدٌ كَأَسْيَافٍ عَلَى شُجْعَانِهِمُ
اور جب تو تیر چلا وے تو تیر تیر قتل کرنے والا ہے تیز ہے اور تلواروں کی طرح ان کے بہادروں پر پڑتا ہے۔
صِرْنَا حَمُولَةَ جَوْرِهِمْ وَجَفَاءِ هِمْ زُمَّتُ رِكَابُ الْهَجْرِ مِنْ وَثُبَانِهِمُ
ہم ان کے ظلم کے شتر بار برادری ہو گئے جدائی کے اونٹوں کو ان کے حملوں کے سبب سے مہار دی گئی ۔
لَوْلَا تَعَافَيْنَا تَعَاقَبَ سَبِّهِمْ لَرَمَيْتُ سَهُمَ النَّارِ عِنْدَ عُثَانِهِمْ
اگر ہم ان کی گالیوں کا جواب دینے سے کراہت نہ کرتے تو میں ان کے دُخان کے مقابل پر آگ کے تیر چلاتا۔
مَا يَظْلِمُ الْأَشْرَارُ إِلَّا نَفْسَهُمُ سَتَرى بِنَدْمِ الْقَلْبِ عَضَّ بَنَانِهِمُ
عالم کسی پر ظلم نہیں کرتے مگر اپنے نفس پر سو تو عنقریب دیکھے گا کہ وہ دلی ندامت سے اپنی سر انگشت کاٹیں گے۔
ظَنُّوا بِأَنَّ اللَّهَ مُخْلِفُ وَعْدِهِ فَبَغَوْا بِأَرْضِ اللَّهِ مِنْ طُغْيَانِهِمُ
انہوں نے خیال کیا کہ خدا تعالیٰ اپنا وعدہ نہیں پورا کرے گا تب وہ خدا تعالیٰ کی زمین میں اپنی بے اعتدالی کی وجہ سے باغی ہو گئے ۔
وَ قَبُولُ اَمْرِ الْحَقِّ عَارٌ عِنْدَهُمْ صَعَبٌ عَلَى السُّفَهَاءِ عَطْفُ عِنَانِهِمْ
طا
سوحق کا قبول کرنا ان کے نزدیک عار ہے اور نادانوں پر حق کی طرف باگ پھیر نا سخت ہو گیا۔
سُودٌ كَخَافِيَةِ الْغُرَابِ قُلُوبُهُمْ وَالْخَلْقُ مَخْدُوعُوْنَ مِنْ لَّمْعَانِهِمْ
ان کے دل ایسے سیاہ ہیں جیسے کوے کے وہ پر جو پیٹھ کی طرف ہوتے ہیں اور خلقت ان کی ظاہری چمک سے دھوکا کھا رہی ہے۔
فَارْقَبُ إِذَا صَاحَبْتَهُمُ بِمَحَبَّةٍ فِتَنا بِدِينِكَ عِنْدَ اسْتِحْسَانِهِمُ
پس جب تو ان کی صحبت اختیار کرے تو تجھے باعث ان کے پسند رکھنے کے اپنے دین کے فتنوں کا امیدوار رہنا چاہئے۔
وَلَقَدْ دَعَوْتُ الرَّبَّ عِنْدَ تَنَاضُلِي وَاللَّهُ تُرْسِي عِنْدَ ضَرْبِ سِنَانِهِمُ
اور میں نے اپنے مقابلہ کے وقت اپنے رب کو بلایا اور ان کے نیزوں سے بچنے کے لئے خدا میری ڈھال ہے۔
الله
يَا مُسْتَعَانِي لَيْسَ دُونَكَ مَلْجَأَى فَانصُرُ وَ أَيَّدْنَا لِهَدْمِ قِنَانِهِمُ
اے میرے مددگار ! تیرے سوا میری کوئی پناہ نہیں پس مدد کر اور ان کے پہاڑوں کے توڑنے کے لئے ہماری تائید فرما۔
يَامَنُ يُعَيِّرُنِي بِمَوْتِ الهِهِمْ أَفَلَا تَرَى مَاجَةً أَصْلَ اِهَانِهِمُ
اے وہ شخص جو مجھے اس لئے سرزنش کرتا ہے کہ میں ان کے مصنوعی خدا یعنی حضرت عیسے کی موت کا قائل ہوں کیا تو دیکھتا نہیں کہ کس اعتقاد نے ان کی بیج کنی کی ہے۔
وَاللَّهِ إِنَّ حَيَاتَ عِيسَى حَيَّةٌ تَسْعَى لِتُهْلِكَ كُلَّ مَنْ فِي خَانِهِمْ
بخدا! حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی ایک سانپ ہے۔ وہ سانپ دوڑتا ہے تا ان سب کو قتل کرے جو ان کی سرائے میں ہیں ۔
جَعَلَ الْمُهَيْمِنُ حِكْمَةً مِنْ عِنْدِهِ فِي مَوْتِ عِيسَى قَطْعُ عِرْقٍ جِرَانِهِمُ
خدا تعالیٰ نے اس بات میں حکمت رکھی ہے کہ حضرت عیسیٰ کی موت سے ان کا مذہب ذبح کیا جائے۔
كَيْفَ الْحَيَاةُ وَقَدْ تُوُفِّيَ مِثْلُهُ حِزْبٌ وَخَيْرُ الْخَلْقِ بَعْدَ زَمَانِهِمُ
یہ کیونکر ہو سکتا ہے کہ حضرت عیسے زندہ ہوں حالانکہ ان سے پہلے جتنے نبی آئے وہ فوت ہو گئے ہیں اور جو سب سے بہتر تھا اور پیچھے آیا وہ بھی فوت ہو گیا۔
هَلْ غَادَرَ الْحَتِّفُ الْمُفَاجِيءُ مُرْسَلًا أَمْ هَلْ سَمِعْتَ الْحَيَّ مِنْ أَقْرَانِهِمُ
کیا اچانک پکڑنے والی موت نے کسی رسول کو بھی چھوڑا یا تو نے کبھی سنا کہ ان ہم مرتبوں میں سے کوئی زندہ رہا؟
ا تُغِيظُ رَبَّكَ لِابْنِ مَرْيَمَ حِشْنَةً وَتَحِيدُ عَنْ مَّوْلَى إِلَى إِنْسَانِهِمُ
کیا تو اپنے رب کو ابن مریم کے لئے غصہ دلاتا ہے؟ کیا کچھ کینہ ہے اور مولیٰ کریم سے تو دور ہو کر عیسائیوں کے انسان کی طرف جاتا ہے۔
فَاطْلُبُ هُدَاهُ وَ مَا أَخَالُكَ تَطْلُبُ فَاخْسَا وَكُنْ مِنْهُمْ وَمِنْ إِخْوَانِهِمْ
سوتو اللہ کی ہدایت کو ڈھونڈ اور مجھے امید نہیں کہ تو ڈھونڈے پس دفع ہوا اور عیسائیوں میں سے اور ان کے بھائیوں میں سے ہوجا۔
يَامَنُ تَظَنَّى الْبَوْلَ مَاءً بَارِدًا اَخْطَاتَ مِنْ جَهْلٍ بِاسْتِسْمَانِهِمْ
اے وہ شخص جس نے بول کو ٹھنڈا پانی سمجھ لیا تو نے اپنی نادانی سے خطا کی اور لاغروں کو موٹا خیال کیا۔
يَارَبِّ أَرِنِي يَوْمَ كَسْرِ صَلِيبِهِمْ يَارَبِّ سَلِّطْنِي عَلَى جُدْرَانِهِمْ
اے میرے رب ! صلیب کا ٹوٹنا مجھے دکھلا ۔ اے میرے رب ! ان کی دیواروں پر مجھ کو مسلط کر۔
فَإِذَا تَكَلَّمُنَا فَسَيْفٌ قَوْلُنَا رُمُحٌ مُّبِيدٌ لَا كَمِثْلِ بَيَانِهِمُ
اور جب ہم کلام کریں تو ہماری کلام ایک تلوار ہے ایک نیزہ ہلاک کرنے والا ہے نہ ان کے بیان کی طرح۔
وَلَقَدْ أُمِرْتُ مِنَ الْمُهَيْمِنِ بَعْدَمَا هَاجَتُ دُخَانُ الْفِتَنِ مِنْ نِيرَانِهِمُ
اور میں خدا کی طرف سے مامور ہوں اس وقت کے بعد جو پادریوں کی آگ سے دھوئیں اٹھے۔
مَا قُلْتُ بَلْ قَالَ الْمُهَيْمِنُ هَكَذَا مَا جِئْتُهُمْ بَلْ جَاءَ وَقْتُ هَوَانِهِمُ
یہ میں نے نہیں کہا بلکہ خدا تعالیٰ نے اسی طرح کہا میں ان کے پاس نہیں آیا بلکہ ان کی ذلت کا وقت آگیا۔
طَوْرًا مُحَارِبُ بِالسِّهامِ وَتَارَةً أَهْوَى بِأَسْيَافٍ إِلَى اثْخَانِهِمُ
کبھی میں ان سے تیروں کے ساتھ جنگ کرتا ہوں اور کبھی میں اپنی تلوار کے ساتھ ان کے قتل کثیر کی طرف توجہ کرتا ہوں ۔
بِمُهَنَّدٍ صَافِ الْحَدِيدِ جَذَمُتُهُمْ وَعَصَايَ قَدْ أَفْنَتْ قُوى ثُعْبَانِهِمْ
نہایت عمدہ تلوار سے میں نے ان کو کاٹ دیا ہے اور میرے عصا نے ان کے سانپ کی تمام قوتیں فنا کر دیں۔
رُوحِي بِرُوحِ الْأَنْبِيَاءِ مُضَمَّةٌ جَادَتْ عَلَى الْجَوْدُ مِنْ فَيُضَانِهِمْ
میرا روح انبیاء کی روح سے معطر کیا گیا ہے اور ان کے فیضان کا ایک بڑا مینہ میرے پر برسا۔
إِنَّا نُرَجِعُ صَوْتَنَا بِغِنَائِهِمْ إِنَّا سُقِيْنَا مِنْ كُنُوسِ دِنَانِهِمُ
ہم انہی کے گیت کو سروں کے ساتھ گاتے ہیں ہم انہی کے پیالوں میں سے پلائے گئے ہیں۔
قَوْمٌ فَنَوْا فِي سُبُلِ مَرْبَعِ رَبِّهِمْ وَالْعُمْنُ لَا يَدْرُونَ مَطْلَعَ شَأْنِهِمْ
وہ ایک قوم ہے جو خدا کی راہ میں فنا ہو گئی اور اندھے ان کی شان کے مطلع کو نہیں دیکھتے۔
كَمْ مِنْ شَرِيرِ اهْلِكُوا بِعِبَادِهِمْ وَرَأَوْ مُدَى نَحْرٍ وَرَاءَ كَبَانِهِمُ
بہت شریر ہیں جو بوجہ ان کے عناد کے ہلاک کئے گئے اور اپنی بیماری کے بعد ذبح کرنے کی کار دیں انہوں نے دیکھ لیں ۔
وَ سَيُرْغِمُ اللهُ الْقَدِيرُ انُوْفَهُمُ وَيُرِي الْمُهَيْمِنُ ذُلَّ دَاءِ خُنَانِهِمُ
عنقریب خدا تعالیٰ ان کی ناکوں کو خاک میں ملائے گا اور ان کی ناک کی بیماری کی ذلت دکھاوے گا۔
الْيَوْمَ قَدْ فَرِحُوا بِرِجْسِ تَنَصُّرٍ وَالْحَقُّ لَا يَخُطُرُ إِلَى أَذَانِهِمْ
آج وہ لوگ نصرانیت کی ناپاکی سے خوش ہو رہے ہیں اور سچائی ان کے کانوں کی طرف قدم نہیں بڑھاتی۔
قَوْمٌ تَمِيلُ مَعَ الْهَوَا أَفْكَارُهُمْ وَعَفَتْ نُقُوشُ الصِّدْقِ مِنْ حِيْطَانِهِمْ
یہ ایک قوم ہے جن کے فکر نفسانی خواہش کے ساتھ جھک پڑتے ہیں اور سچائی کے نقش ان کی دیوارں سے مٹ گئے ہیں۔
ظَهَرَتْ كَأَثَرِ السَّمِّ ثَوْرَةُ وَعْظِهِمْ رَحَلَتْ تُقَاةُ الْخَلْقِ مِنْ إِدْجَانِهِمُ
زہر کے اثر کی طرح ان کے وعظ کا جوش ظاہر ہے ان کے مقام سے لوگوں کی پر ہیز گاری کوچ کرگئی ۔
هَلْ شَاهَدَتْ عَيْنَاكَ قَوْمًا مِثْلَهُمْ أَمْ هَلْ سَمِعْتَ نَظِيرَهُمْ فِي ذَانِهِمْ
کیا ایسی قوم تو نے کوئی اور بھی دیکھی یا ان کے عیب میں ان کی کوئی دوسری نظیر بھی سنی؟
بِطَرِيقَةٍ سَنَّتْ لَهُمُ ابَاءُ هُمْ يَدْعُوا إِلَى الْجَهَلَاتِ صَوْتُ كِرَانِهِمْ
اس طریق سے جو ان کے باپ دادوں نے مقرر کیا ہے ان کا طنبور باطل باتوں کی طرف بلا رہا ہے۔
فَكَأَنَّ أَبْوَابَ الْمَكَائِدِ كُلِّهَا فُتِحَتْ لِفِتْنَتِنَا عَلَى رُهْبَانِهِمْ
پس گویا کہ تمام فریبوں کے دروازے ان پر اس لئے کھولے گئے کہ تا ہمارا امتحان ہو۔
قَدْ أَثَرُوا طُرُقَ الضَّلَالِ تَعَمُّدًا مَازَادَ خُسْرَانٌ عَلَى خُسْرَانِهِمُ
انہوں نے گمراہی کی تمام راہوں کو پسند کر لیا جس ٹوٹے میں وہ پڑے ہیں اس سے بڑھ کر کوئی اور ٹوٹا نہیں ۔
إِنَّ الصَّلِيبَ سَيُكْسَرَنُ وَيُدَقَّقَنُ جَاءَ الْجِيَادُ وَ زَهَقَ وَقْتُ أَتَانِهِمُ
صلیب تو عنقریب ٹوٹ جائے گا ۔ گھوڑے آئے اور گدھیاں بھاگیں ۔
الْكِذَبُ مَجْنَبَةٌ لِكُلِّ مُبَاحِثٍ لَكِنَّهُمْ تَرَكُوا حَيَاءَ جَنَانِهِمُ
جھوٹ بولنا ہر ایک بحث کرنے والے کے لئے بددلی کا باعث ہوتا ہے مگر انہوں نے تو اپنے دل کا حیا ترک کر دیا۔
سمٌ مُّبِيدٌ مُّهْلِكَ فِي لَبَنِهِمْ مَكْرٌ مُّضِلُّ الْخَلْقِ فِي هَدْجَانِهِمْ
ان کے دودھ میں زہر ہے جو ہلاک کرنے والی اور مارنے والی ہے۔ ان کی پیرا نہ رفتار میں ایک مکر ہے جو خلقت کو گمراہ کرنے والا ہے۔
فَارْبَا بِدِينِكَ عِنْدَ رُؤْيَةِ وَجْهِهِمْ وَاقْنَعُ بِشَوْلٍ مِّنْ جَنِّى بُسْتَانِهِمْ
پس جب تو ان کو ملے تو اپنے دین کی نگرانی رکھ اور ان کے باغ کے پھل سے بیزار ہو کر کاٹنے پر قناعت کر۔
الْمَوْتُ خَيْرٌ لِلْفَتَى مِنْ خُبْزِهِمْ فَاصْبِرُ وَلَا تَجْنَحُ إِلَى تَهْتَانِهِمُ
جواں مرد کے لئے مرنا ان کی روٹی سے بہتر ہے پس صبر کر اور ان کے ایک ساعت کے مینہ کی طرف مت جھک۔
وَ نَضَارَةُ الدُّنْيَا تَزُولُ بِطَرْفَةٍ فَاقْنَعُ وَلَا تَنْظُرُ إِلَى أَفْنَانِهِمُ
اور دنیا کی تازگی ایک دم میں دور ہو جاتی ہے سو قناعت کر اور ان کی شاخوں کی طرف نظرمت کر۔
النَّارُ تَسْقُطُ كَالصَّوَاعِقِ عِنْدَهُمْ فَتَجَافَ يَا مَغُرُورُ عَنْ أَحْضَانِهِمْ
آگ ان کے پاس بجلی کی طرح گر رہی ہے پس ان کے کناروں سے اے دھوکا کھانے والے ایک طرف ہوجا۔
أَيْنَ الْمَفَرُّ مِنَ الْقَضَاءِ إِذَا دَنَا إلَّا إِلَى رَبِّ مُّزِيلِ قِنَانِهِمُ
تقدیر سے کہاں بھاگیں جب آگئی صرف خدا تعالیٰ کی پناہ ہے جو ان کے ٹیلوں کو دور کرے گا۔
يَسْبُونَ جُهَالًا بِرِقَةِ لَفْظِهِمُ يُصُبُونَ قَلْبَ الْخَلْقِ مِنْ اِحْسَانِهِمُ
جاہلوں کو اپنی نرمی سے غلام بنا لیتے ہیں اور اپنے احسانوں سے خلقت کے دل اپنی طرف کھینچتے ہیں۔
فَلِذَا يُحِبُّ مُزَوِّرٌ أَدْيَارَهُمْ مِنْ شُرِّهِ مَيْلًا إِلَى مَرْجَانِهِمُ
اسی لئے ایک مکاران کے گر جاؤں سے پیار کرتا ہے اپنے لالچ سے ان کے موتی کی خواہش سے۔
وَ لَوِ انْتَقَدْتَ جُمُوعَهُمْ فِي دَيْرِهِمْ لَوَجَدْتَ سِقْطًا شَيْخَهُمْ كَعَوَانِهِمْ
اور اگر تو ان کے گر جاؤں میں ان کی جماعتوں کو پرکھے۔ تو ان کے بڑھے کو ایسا ہی رڈی پائے گا جیسا کہ ان کے درمیانی عمر والے کو۔
مَا الْفَرْقُ بَيْنَ الْمُشْرِكِينَ وَبَيْنَهُمْ بَلْ هُمْ بَنَوْا قَصْرًا عَلَى بُنْيَانِهِمْ
ان میں اور مشرکین میں فرق کیا ہے؟ ۔ بلکہ انہوں نے تو مشرکوں کی بنیاد کو ایک محل بنا دیا۔
يَهْوِي إِلَيْهِمْ كُلُّ نِكْسٍ فَاسِقٍ لِيَبِيتَ شَبْعَانَا بِلَحْمِ جِفَانِهِمْ
ہر ایک ضعیف فاسق ان کی طرف گرتا ہے۔ تا ان کے پیالوں کے گوشت سے پیٹ بھر کے رات گزارے۔
فِي قَلْبِنَا وَجْعٌ وَ شَوْكُ دُعَابَةٍ مِنْ نَخْزِهِمْ خُبُنًا وَطُولِ لِسَانِهِمْ
ہمارے دل میں ایک درد اور ان کے ٹھٹھوں کی وجہ سے ایک کانٹا ہے۔ کیونکہ انہوں نے اپنی زبان درازی اور خبیث سے ہمارے دل کو خستہ کیا۔
مَا إِنْ أَرَى أَثَرَ الدَّلَائِلِ عِنْدَهُمْ اَصْبَوْا قُلُوبَ الْخَلْقِ مِنْ عِقْيَانِهِمُ
میں ان کے پاس دلائل کا نشان نہیں دیکھتا۔ انہوں نے لوگوں کے دل اپنے سونے کی وجہ سے کھینچ لئے ہیں۔
قَدْ عَاثَ فِي الْأَقْوَامٍ ذِئْبُ شُيُوخِهِمْ حَدَثَتْ فُنُونُ الْفِسْقِ مِنْ حِدْثَانِهِمُ
ان کے بڑھوں کے بھیڑیئے نے قوموں میں تباہی ڈالی۔ اور ان کے جوانوں سے طرح طرح کے فسق پھیلے۔
تَعْرِيسُهُمُ اثَارُ عَزْمِ رَحِيْلِهِمْ يُخْفُونَ فِي الْأَرْدَانِ حَبْلَ ظِعَانِهِمْ
رات کو اترنا ان کے کوچ کی نشانی ہے۔ انہوں نے اپنی آستینوں میں لمبے رسے اسباب باندھنے کے چھپارکھے ہیں۔
عَارٌ عَلَى الْفَطِنِ الزَّكِي طَعَامُهُمْ ضَارٌ لِخَلْقِ اللَّهِ مَاءُ شِنَانِهِمْ
ایک دانا پاک طبع پر عا ر ہے کہ ان کا کھانا کھاوے۔ اور خلق اللہ کے لئے ان کی پرانی مشکوں کا پانی مضر ہے۔
لِلْمَرْءِ قُرُبُ الْمُوْذِيَاتِ جَمِيعِهَا خَيْرٌ لِحِفْظِ الدِّينِ مِنْ قُرُبَانِهِمُ
انسان کے لیے تمام موذی جانوروں کا قرب ۔ ان کے قرب سے اپنادین بچانے کے لئے بہتر ہے۔
لَكَ كُلَّ يَوْمٍ رَبِّ شَأْنٌ مُعْجِبٌ فَانْصُرُ عِبَادَكَ رَبِّ فِي مَيْدَانِهِمْ
اے میرے رب ! ہر ایک دن تیری عجیب شان ہے۔ سو تو اپنے بندوں کی ان کے میدان میں مدد کر ۔
نَقْنِي التَّضَرُّعَ وَالْبُكَاءَ تَصَبُّرًا نَأْوِي إِلَى الرَّحْمَانِ مِنْ رُكْبَانِهِمْ
ہم صبر کر کے تضرع اور رونے کو لازم پکڑتے ہیں۔ اور ان کے سواروں سے ہم خدائے تعالیٰ کی پناہ لیتے ہیں۔
لِلَّهِ سَهُمْ لَا يَطِيشُ إِذَا رَمَى لِلْحَقِّ سُلْطَانٌ عَلَى سُلْطَانِهِمْ
خدا کا تیر وہ ہے کہ جب چھوٹا تو خطا نہیں جاتا۔ اور خدا کا قہران کے قہر پر غالب ہے۔
أُنْزِلُ جُنُودَكَ يَا قَدِيرُ لِنَصْرِنَا إِنَّا لَقِينَا الْمَوْتَ مِنْ لُقُيَانِهِمُ
اے قادر ! ہمارے لئے اپنا لشکرا تار۔ کیونکہ ہم ان کے ملنے سے موت کو ملے ۔
يَارَبِّ قَدْ بَلَغَ الْقُلُوبُ حَنَاجِرًا يَارَبِّ نَجِّ الْخَلْقَ مِنْ شُعْبَانِهِمْ
اے میرے رب ! دل حلق کو پہنچ گئے ۔ اے میرے رب ! خلقت کو ان - کے سانپ سے نجات دے۔
إِنَّ الْقُلُوبَ مِنَ الْكُرُوبِ تَقَطَّعَتْ فَارْحَمْ وَ خَلِصُ رُوحَنَا مِنْ جَانِهِمُ
دل بیقراریوں سے ٹکڑے ہو گئے ۔ سورحم کر اور ہماری جان کو ان کے دیو سے رہائی بخش۔
وَدَعِ الْعِدَا جَزَرَ السِّبَاعِ يَنُشُنَهُمْ وَاشْفِ الْقُلُوْبَ بِخِزْيِهِمْ وَ هَوَانِهِمْ
اور دشمنوں کو بھیڑیوں کی بکری بنا تا ان کو پکڑیں اور نوچ نوچ کر کھاویں۔ اور ہمارے دلوں کو ان کی رسوائی اور ذلت سے شفا بخش۔
نور الحق جلد اول ۔ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۲۳ تا ۱۳۱