لَمَّا اَرَی الْفُرْقَانُ مِیْسَمَہُ تَرَدَّی مَنْ طَغٰی

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

القَصِيدَةُ فِي فَضَائِلِ الْقُرْآنِ وَ شَأْنِ كِتَابِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ
قصیدہ قرآن کے فضائل اور کتاب اللہ کی شان میں
لَمَّا اَرَى الْفُرْقَانُ مِيُسَمَهُ تَرَدَّى مَنْ طَغَى
جب قرآن نے اپنی شکل دکھلائی تو ہر یک طاغی نیچے گر گیا۔
مَنْ كَانَ نَابِعَ وَقُتِهِ جَاءَ الْمَوَاطِنَ الْغَا
جو شخص اپنے وقت کا فصیح اور جلد گو تھا وہ کند زبان ہو کر میدان میں آیا۔
وَ إِذَا أَرَى وَجْهَا بِأَنْوَارِ الْجَمَالِ مُصَبَّغَا
اور جب قرآن نے اپنا ایسا چہرہ دکھایا جو انوارِ جمال سے رنگین تھا
فَدَرَى الْمُعَارِضُ أَنَّهُ أَلْغَا الْفَصَاحَةَ أَوْ لَغَا
تو معارض سمجھ گیا کہ وہ قرآن کے معارضہ میں فصاحت بلاغت سے دور ہے اور لغو بک رہا ہے۔
مَنْ كَانَ ذَاعَيْنِ النُّهَى فَإِلَى مَحَاسِنِهِ صَغَى
جو شخص عقلمند تھا وہ قرآن کے محاسن کی طرف مائل ہو گیا۔
الا الَّذِى مِنْ جَهْلِهِ أَبْغَى الضَّلَالَةَ أَوْ بَغَى
ہاں وہ باقی رہا جو گمراہی کا مددگار بنا اور ظلم اختیار کیا۔
عَيْنُ المَعَارِفِ كُلِّهَا أَتَاهُ حِبُّ مُبْتَغَى
تمام معارف کا چشمہ خدا تعالیٰ نے قرآن کو دیا
لَا يُبَنَّ بِبَحْرِهِ الدَّخَارِ كَلبًا مُّوْلَغَا
اور اس کے بحر زخار سے اس کتے کو خبر نہیں دی جاتی جس کو تھوڑا سا پانی پلایا جاتا ہے۔

اقْبَلُ عُيُونَ عُلُومِهِ أَوْ أَعْرِضَنُ مُسْتَوْلِنَا
اس کے علموں کے چشمے قبول کر ۔ یا بے حیا بے باک کی طرح کنارہ کر۔
وَاتَّبَعُ هُدَاهُ أَوِ اعْصِهِ إِنْ كُنْتَ مُلْعًا مُّتِّغَا
اور اس کی ہدایت کا فرمانبردار ہو جایا اگر تو احمق بخش گو اور دین کو تباہ کرنے والا ہے تو نافرمان بن جا۔
مَا غَادَرَ الْقُرْآنُ فِي الْمَيْدَانِ شَابًا بُزْرَغَا
لک
قرآن نے میدان میں کسی ایسے جوان کو نہ چھوڑا جو جوانی میں بھرا ہوا تھا۔
قَتَلَ الْعِدًا رُعبًا وَ اِنْ بَارَى الْعَدُوُّ مُسَبِّغَا
دشمنوں کو اپنے رعب سے قتل کیا اگر چہ دشمن زرہ پہن کر آیا۔
قَدْ انْكَرُوا جَهْلًا وَ مَا بَلَغُوهُ عِلْمًا مَّبْلَغَا
مخالفوں نے جہل سے انکار کیا اور اس کے مقام بلند تک ان کا علم نہ پہنچ سکا۔
حَتَّى انْشَنَوْا كَالْخَائِبِينَ وَأَضْرَمُوا نَارَ الْوَغَا
یہاں تک کہ مقابلہ سے نومید ہو گئے اور جنگ کی آگ کو بھڑکایا۔
نُورٌ عَلَى نُورٍ هُدى يَوْمًا فَيَوْمًا فِي النَّغَا
اس کی ہدائتیں نور علی نور ہیں۔ اور دن بدن وہ نور زیادتی میں ہے۔
مَنْ كَانَ مُنْكِرَ نُورِهِ قَدْ جِئْتُهُ مُتَفَرِّغَا
جو شخص اس کے نور کا منکر ہے میں اسی کے لئے فارغ ہو کر آیا ہوں ۔
فِيهَا الْعُلُومُ جَمِيعُهَا وَحَلِيبُهَا لِمَنِ ارْتَغَا
اور اس میں تمام علم ہیں اور اس میں علوم کا دودھ ہے اس کے لئے جو اوپر کا حصہ کھا رہا ہے۔
فِيهَا الْمَعَارِفَ كُلُّهَا وَقَلِيبُهَا بَلْ أَبْلَغَا
اور اس میں تمام معارف اور انکا کنواں بلکہ اس سے زیادہ ہے۔

اَعْطَى الْوَرَى بِدِلَائِهِ مَاءً مَّعِيْنًا سَيِّغَا
اس نے اپنے بوکوں کے ساتھ خلقت کو پانی خوشگوار پلایا۔
اَرْوَى الْخَلَائِقَ كُلَّهُمُ إِلا لَئِيمًا أَبْدَغَا
اور تمام خلقت کو سیراب کیا بجز اس کے جولئیم اور بدی سے آلودہ تھا۔
مَنْ جَاءَهُ مُتَبَخْتِرًا وَارَى مُدَى أَوْ مِبْذَغَا
جو شخص اس کے آگے تکبر سے خراماں آیا اور اپنی کار دیں اور نشتر دکھلائے ۔
فَتَرَاهُ مَغْلُوبًا عَلَى تُرْبِ الْهَوَانِ مُمَرَّغَا
پس تو اس کو دیکھے گا کہ وہ مغلوب ہو گیا اور ذلت کے خاک پر لیٹا۔
سَيْف يُكَسِّرُ ضِرْسَ مَنْ بَارَى وَجَاءَ مُتَغْشِغَا
وہ ایک تلوار ہے جو اس کے دانت توڑتی ہے جو اس کے مقابل پر آیا۔
اسَدٌ يُمَدِّقَ صَولُهُ إِنْ رَاغَ جَمَلٌ أَوْ رَغَا
وہ ایک شیر ہے جو اس کا حملہ اس اونٹ کو ٹکڑے ٹکڑے کرتا ہے جس نے اس کی طرف منہ کیا یا آواز کی ۔
وَيْلٌ لِكَفَّارٍ لَّدِيغ لايُفَارِقُ مَلْدَغَــا
اس کا فرمارگزیدہ پر واویلا ہے جو اس جگہ سے علیحدہ نہیں ہوتا جہاں سے کاٹا گیا۔
وَيْلٌ لِمَنْ بَزَغَتْ لَهُ شَمُسٌ فَعَادَى مَبْزَغَا
اس شخص پر واویلا ہے جس کے لئے سورج چمکا اور پھر وہ مطلع الشمس سے دشمنی کرنے لگا۔
مَنْ فَرَّ مِنْ فَيُضَانِهِ الأعْلَى وَمِمَّا أَفْرَغَا
جو شخص اس کے فیضان سے اور فیضان شدہ باتوں سے بھاگا
مَا كَانَ قَلْبًا تَائِبًا بَلْ كَانَ لَحْمًا أَسْلَغَا
وہ رجوع کرنے والا دل نہیں تھا بلکہ وہ ایک ایسا گوشت تھا جو گداز نہ ہوا۔
( نور الحق جلد اول ۔ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۶۴-۱۶۵)

آج 10 میں سے 10 باقی