غَسَ ا النَّیِّرَانِ ھِدَایَةً لِّلْکَوْدَنِ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الْقَصِيدَةُ فِي الْخُسُوفِ وَالْكُسُوفِ
وَاقْتَضَبْتُهَا لِقَتْلِ السَّرْحَانِ وَتَنْجِيَةِ الْخَرُوفِ
خسوف و کسوف کے بارہ میں ایک قصیدہ
جس کو میں نے بھیڑیے کے قتل کرنے اور برہ کو بچانے کے لئے بے تامل کہہ دیا ہے
غَسَا النَّيْرَانِ هِدَايَةً لِّلْكَوْدَنِ يَقُولَانِ لَا تَتْرُكْ هُدًى وَ تَدَيَّنِ
سورج اور چاند کم عقل آدمی کی رہنمائی کیلئے تاریک ہو گئے ۔ اور بزبانِ حال کہہ رہے ہیں کہ ہدایت کو مت چھوڑ اور راستبازی اختیار کر۔
وَإِنَّهُمَا كَالشَّاهِدَيْنِ تَظَاهَرَا هُمَا الْعَدْلُ قَدْ قَامَا فَهَلْ مِنْ مُّؤْمِنِ
اور وہ دونوں گواہوں کی طرح ایک دوسرے کو قوت دیتے ہیں۔ وہی گواہ صادق ہیں جو شہادت دینے کی لئے کھڑے ہو گئے پس کیا کوئی ایماندار ہے جو توجہ کرے؟
وَقَدْ فَرَّ قَوْمِي نَخْوَةً وَّ تَعَصُّبًا وَّاَيْنَ الْمَفَرُّ مِنَ الدَّلِيلِ الْبَيِّنِ
اور میری قوم نے محض نخوت اور تعصب سے گریز کی ۔ مگر روشن دلیل سے انسان کہاں بھاگ سکتا ہے۔
وَتَرَكُوا حَدِيثَ الْمُصْطَفَى خَيْرِ الْوَرَى فَسَادًا وَ كِبْرًا مَّعَ دَعَاوِي التَّسَنُّنِ
اور انہوں نے پیغمبر خداصلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کو چھوڑ دیا۔ اور یہ چھوڑ نامحض فساد اور تکبر سے تھا باوجود اس کے جواہل سنت ہونے کا دعوی کرتے تھے۔
وَمَا بَقِي لِلنُّوكَى مَفَرٌ بَعْدَهُ وَإِنِّي أَرَاهُمْ كَالْأَسِيرِ الْمُقَرَّنِ
اور اس کے بعد نادانوں کے لئے کوئی گریز گاہ باقی نہ رہا۔ میں ان کو اس قیدی کی طرح دیکھتا ہوں جو پابز نجیر ہو۔
وَقَدْ نَبَذُوا التَّقْوى وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ وَالْهَتُهُمُ الدُّنْيَا عَنِ الْمَوْلَى الغَنِي
اور انہوں نے تقوی کو اپنی پیٹھ کے پیچھے ڈال دیا۔ اور دنیا نے ان کو خدا تعالیٰ سے غافل کر دیا۔

وَوَاللَّهِ إِنَّ الْيَوْمَ يَوْمٌ مُّبَارَكٌ يُذَكِّرُنَا أَيَّامَ نَصْرِ الْمُهَيْمِنِ
اور بخدا یہ دن مبارک دن ہے۔ جو ہمیں خدا تعالیٰ کی مدد کا زمانہ یاد دلاتا ہے۔
وَهَذَا عَطَاءٌ مِّنْ قَدِيرٍ مُكَوِّنٍ وَفَضْلٌ مِّنَ اللَّهِ النَّصِيرِ الْمُهَوِّنِ
اور یہ اس قادر کی عطا ہے جو نیست سے ہست کرنے والا ہے۔ اور یہ اس اللہ کا فضل ہے جو مد گار اور مشکلات کو آسان کرنے والا ہے۔
فَفَاضَتْ دُمُوعُ الْعَيْنِ مِنِّى تَأْثَرًا إِذَا مَا رَأَيْتُ حَنَانَ رَبِّ مُّحْسِنِ
سومتا ثر ہونے کی وجہ سے میرے آنسو جاری ہو گئے ۔ جبکہ میں نے خدائے محسن کی یہ بخشایش دیکھی ۔
قَدِ انْكَسَفَتْ شَمْسُ الضُّحَى لِصِيَاءِ نَا لِيَظْهَرَ ضَوْءُ ذُكَائِنَا عِنْدَ مُمْعِنِ
سورج ہماری روشنی کے لئے کسوف پذیر ہوا۔ تا کہ ہمارے آفتاب کی روشنی ان لوگوں پر ظاہر ہو۔
تَرى أَنْوَارَ الدِّينِ فِي ظُلُمَاتِهَا وَلمَّاتِهَا كَأَنَّهَا أَرْضُ مَخْزَنِ
تو اس کی تاریکی میں دین کے نوردیکھتا ہے۔ اور ایسا ہی اس کے اس حادثہ میں جو اس پر پڑرہا اوروہ ایسا ویرانہ سا ہو گیا ہے جیسا کہ وہ ویرانہ زمین ہوتی ہے جسکے نیچے خزانہ ہو۔
وَلَيْسَ كُسُوفًا مَاتَرى مِثْلَ عَنْدَمٍ بَلِ احْمَرَّ وَجُهُ الشَّمْسِ غَضُبًا عَلَى الدَّنِي
اور یہ کسوف نہیں جو دم الاخوین کی طرح تجھے نظر آتا ہے۔ بلکہ ایک کمینہ پر غصہ کرنے کی وجہ سے سورج کا چہرہ سرخ ہو گیا۔
وَحُمْرَتُهَا غَيْظُ تَرَى فِي خَدِّهَا عَلَى جَهَلَاتِ الْقَوْمِ فَانْظُرُ وَامْعِنِ
اور اس کی سرخی ایک غصہ ہے جو اس کے رخساروں میں نمودار ہے۔ اور یہ غصہ قوم کی بیہودگیوں پر ہے پس دیکھ اور غور سے دیکھ۔
ظَلَامٌ مُّنِيرٌ يَمْلَأُ الْعَيْنَ قُرَّةَ وَيَسْقِي عِطَاشَ الْحَقِّ كَأْسَ التَّيَقُنِ
ایک روشن کرنے والا اندھیرا ہے جو آنکھ کو ٹھنڈک کے ساتھ پُر کر دیتا ہے۔ اور حق کے طالبوں کو یقین کے پیالے پلاتا ہے۔
وَلَوْ قَبْلَ رُؤْيَتِهِ أَنَابَ مُخَالِفِى لَهُدِي إِلَى الْأَسْرَارِ قَبْلَ التَّفَكُنِ
اور اگر اس سے پہلے میرا مخالف حق کی طرف رجوع کرتا۔ تو شرمندہ ہونے سے پہلے حقانی بھیدوں کو پالیتا۔
وَلَكِنَّهُ عَادَى وَقَفَّلَ قَلْبَهُ فَقُلْنَا اهْلِكَنُ فِي جَهْلِكَ الْمُتَمَكِّنِ
مگر اس نے حق سے مخالفت کی اور اپنے دل کو مقفل کر دیا۔ سو ہم نے کہا کہ اپنے مستحکم جہل میں مرجا۔

رَأَيْتُ ذَوِى الارَاءِ لَا يُنْكِرُونَنِي وَ ذِي لُوْثَةٍ يَعْوِى لِوَجْعِ التَّسَكَّنِ
میں نے اہل الرائے لوگوں کو دیکھا کہ ہ تو میرا انکار نہیں کرتے۔ اور ایک غیبی آدمی جو عقل کی دولت سے محروم ہے اسی ناداری کے درد سے بھیڑیے کی طرح آواز کر رہا ہے۔
فَإِنْ كُنْتَ تَبْغِي اللهَ فَاطْلُبُ رِضَاءَهُ وَإِنْ كُنْتَ تَبْغِي السَّحْرَ فِي الْحَجِّ فَامْتَنِ
سوا گر تو خدا تعالیٰ کی رضا چاہتا ہے تو اس کی رضا ڈھونڈ ۔ اور اگر تو حج میں قربانی کرنا چاہتا ہے تو منی میں جا۔
يَقِي خَاطِبُ الدُّنْيَا الدَّنِيَّةِ مَالَهَا وَمَنْ اَزْمَعَ الْعُقْبَى فَلِلَّهِ يَقْتَنِي
دنیا نابکار کا طالب دنیا کے مال کونگہ رکھتا ہے۔ اور جو عاقبت کا قصد کرے وہ عاقبت کے لئے ذخیرہ اکٹھا کرتا ہے۔
وَقَدْ ظَهَرَ الْحَقُّ الصَّرِيحُ وَنُورُهُ فَلَا تَتْبَعُوا جَهْلًا عَمَايَاتِ ضَيْزَنِي
حق صریح اور اس کا نور ظاہر ہو چکا۔ سوتم اپنی جہالت سے دشمن کی باطل باتوں کی پیروی مت کرو۔
(نور الحق جلد ثانی۔ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۸۹ تا ۱۹۱)

آج 10 میں سے 10 باقی