ظَھَرَ الْخُسُوْفُ وَفِیْہِ نُوْرٌ وَّالْھُدٰی
القصائد الاحمدیہ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
أَيْضًا فِي الْخُسُوفِ وَالْكُسُوفِ لِدَعْوَةِ الضَّالِينَ وَالْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ
چاند گرہن اور سورج گرہن کے بارہ میں ایک قصیدہ
گمراہوں کی دعوت اور امر بالمعروف کے لئے
ظَهَرَ الْخُسُوفَ وَفِيهِ نُورٌ وَالْهُدَى خَيْرٌ لَّنَا وَ لِخَيْرِنَا أَمْرٌ بَدَا
خسوف ظاہر ہو گیا اور اس میں نور اور ہدایت ہے۔ یہ ہمارے لئے بہتر ہے اور ہماری بھلائی کے لئے ایک امر ظاہر ہوا ہے۔
هَبَّتُ رِيَاحُ النَّصْرِ مِنْ مَّحْبُوبِنَا مَشْمُولَةً قَدْ بَرَّدَتْ حَرَّ الْعِدَا
مدد کی ہوائیں ہمارے دوست کی طرف سے چلیں۔ یہ شمالی ہوائیں ہیں جنہوں نے دشمنوں کی گرمی کو ٹھنڈا کر دیا۔
فِي لَيْلَةٍ قُدَّتْ ثِيَابُ غَمَامِهَا بَرُقُ الرَّوَاعِدِ كَانَ فِيهَا مُرْجِدًا
اس رات میں خسوف ہوا جس کے بادل کے کپڑے پھاڑے گئے۔ اور بادلوں کی چمک جو ان میں تھی وہ دلوں کو ہلا رہی تھی ۔
قَمَرٌ مُعِينُ الصَّادِقِينَ مُبَارَكٌ حَكَمٌ مُّهِينُ الْكَاذِبِينَ تَهَدُّدَا
ایک ایسا چاند ہے جو بچوں کی مدد کرتا ہے۔ ہم میں اور ہمارے دشمنوں میں ثالث ہے جو جھوٹوں کو دھمکی دے کر رسوا کر رہا ہے۔
رَدِفَ الْكُسُوفَ خُسُوفَهُ مِنْ رَّبِّنَا لِيُهِينَ فَتَانًا شَرِيرًا مُفْسِدًا
خسوف کے بعد ایک ہی مہینہ میں کسوف آیا۔ تا کہ خدا تعالیٰ مفسد ، شریر فتنہ گر کو رسوا کرے۔
شَمْسُ الضُّحَى بَرَزَتْ بِرُعْبِ مُبَارِزٍ اَفَتِلْكَ أَمْ سَيْفٌ مُّبِيدٌ جُرِّدًا
سورج ایک رعب ناک شکل میں سپاہیوں کی طرح ظاہر ہوا۔ کیا یہ سورج ہے یا ایک تلوار ہے جو کھینچی گئی ؟
سَقَطَتْ عَلَى رَأْسِ الْمُخَالِفِ صَخْرَةٌ كَالسَّمْهَرِيَّةِ شَجَّهُ أَوْ كَالْمُدَى
مخالف کے سر پر ایک پتھر پڑا ۔ جس نے نیزے کی طرح یا کاردوں کی طرح اس کے سر کو توڑ دیا۔
إِنَّا صَفَحْنَا عَنْ تَفَاحُشِ قَوْلِهِ قُلْنَا جَهُولٌ قَدْ هَدَى مُتَجَلِّدَا
ہم نے اس کی بد گوئی سے اعراض کیا ۔ ہم نے کہا کہ ایک بے وقوف ہے۔ جو شتاب کاری سے بک رہا ہے۔
لكن مُؤَيِّدُنَا الَّذِي هُوَ نَاظِرٌ مَا شَاءَ أَنْ يُؤْذِي الْعَبِيطُ مُؤَيَّدًا
مگر وہ مؤید جو دیکھ رہا ہے۔ اس نے نہ چاہا جو ایک دروغگو اس کے تائید یافتہ کو دکھ دیوے۔
نَصْرٌ مِّنَ اللهِ القَرِيبِ بِفَضْلِهِ إِنَّ الْمُهَيْمِـنَ لَا يُؤَخِّرُ مَوْعِدًا
یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے مدد ہے جو قریب ہے۔ خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کو پس انداز نہیں کرتا۔
قُضِيَ النِّزَاعُ وَشَاهِدَانِ تَظَاهَرَا لِيُبَكِّتَ الْمَوْلَى الدَّ وَ أَسْمَدَا
فیصلہ ہو گیا اور دو گواہوں نے گواہی دی جو ایک دوسرے کو قوت دیتے ہیں۔ تا خدا تعالیٰ ایک بڑے جھگڑالو اور متکبر کو ملزم کرے۔
قَمَرٌ كَمِثْلِ حَمَامَةٍ بِدَلَالِهِ شَمُسٌ بِتَبْشِيرٍ تُشَابِهُ هُدُهُدًا
چاند اپنے ناز میں کبوتر کی طرح ہے۔ آفتاب بشارت دینے میں ہد ہد سے مشابہ ہے۔
قَطَعَاتُهَا تَهْدِى الْقُلُوبَ كَأَنَّهَا زُبُرٌ تُجِدُّ نُقُوشَ شَمْسٍ مُّقْتَدَا
اس کے ٹکڑے دلوں کو ہدایت کرتے ہیں گویا وہ کتا بیں ہیں جو ہمارے آفتاب یعنی رسول اللہ صلعم کے نقشوں کو تازہ کرتے ہیں۔
أَوْ مِثْلُ وَاشِمَةٍ أُسِفَ نَفُورُهَا خَدًّا كَمَخُدُودٍ وَ وَجْهَا أَغْيَدًا
یا اس عورت نگار بند کی طرح جس کا نقش کرنے کا دھو آں۔ اس رخسار پر بر کا گیا جو بوجہ نشان نقش داغ دار رخسار کی طرح ہو اور نرم منہ پر بر کا گیا ہے۔
يَا أَيُّهَا الْمُتَجَرِّمُونَ بِعُجْلَةٍ حَسَدًا تَجَرَّمَ غَيْمُكُمْ وَ تَقَدَّدَا
اے وے لوگو! جو شتاب کاری اور حسد سے باطل الزام لگاتے ہو۔ تمہارا بادل نابود ہو گیا اور ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔
كُنَّا نَرَى أَسَفًا تَاجُلَ يَهْمِكُمْ فَالْيَوْمَ صَمُّ الْمُفْسِدِينَ تَبَدَّدَا
ہم افسوس سے تمہارے بزغالوں کی جماعتوں کو دیکھا کرتے تھے۔ پس آج مفسدوں کی صفیں متفرق ہو گئیں ۔
وَقَدِ اسْتَبَاحَ الْغُولُ جَوْهَرَ عَقْلِهِ حَتَّى انْثَى مِنْ أَمِرِهِ مُتَرَدِّدَا
اور ایک دیوانے نے اپنے جو ہر عقل کا استیصال کر لیا۔ یہاں تک کہ وہ اپنے مطلوب کے بارے میں تردد میں پڑ گیا۔
إِنَّ السَّعِيدَ يَجِيءُ مُلْتَقِطَ النُّهَى وَلَقِيطَةُ الشَّيْطَانِ يُزْرِى مُلْحِدًا
سعید آدمی عقل حاصل کرنے کے لئے آتا ہے۔ اور شیطان کا پروردہ ملحدانہ طور پر عیب جوئی کرتا رہتا ہے۔
إِنَّا سَلَخُنَا شَهْرَ رَمَضَانَ الَّذِي فِيهِ الْخُسُوفِ مَعَ الْكُسُوفِ تَفَرَّدَا
ہم اس رمضان کے اخیر تک پہنچ گئے ۔ جس کا خسوف اور کسوف بے مثل ہے۔
الْقَمَرُ سَارِيَةٌ وَ مِثْلُ عَشِيَّةٍ وَالشَّمْسُ غَادٍ مُدْجِنٌ قَطَرُ النَّدَا
رمضان کا چاند اس بادل کی طرح ہے جو سر شام آتا ہے اور نیز رات کے بادل کی طرح ۔ اور سورج اس بادل کی طرح ہے جو صبح آتا ہے اور محیط ہوتا ہے۔ جو بخشش کا بادل ہے۔
هذَا مِنَ اللَّهِ الْمُهَيْمِنِ ايَةٌ لِيُبِيدَ مَنْ تَرَكَ الْهُدَى مُتَعَمِّدًا
یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک نشان ہے۔ تا کہ اس کو ہلاک کرے جو عمدا ہدایت کو چھوڑتا ہے۔
فَاسْعَوْا زَرَافَاتٍ وَوُحْدَانَا لَهُ مُتَنَدِّمِينَ وَ بَادِرِينَ إِلَى الْهُدَى
پس ٹولے ٹولے اور اکیلے اکیلے اس کی طرف دوڑو۔ اور چاہیئے کہ تمہارا دوڑ ناشرمندگی کی حالت میں ہو اور ہدایت کی طرف جلدی قدم اٹھے۔
ظَهَرَتْ خَطَايَاكُمْ وَ حَصْحَصَ صِدْقُنَا فَابُكُوا كَشَكُلي فِي الزَّوَايَا سُجَّدًا
تمہاری خطا ظاہر ہوگئی اور ہمارا پیچ کھل گیا۔ پس اس عورت کی طرح جس کا لڑکا مر جاتا ہے گوشوں میں سجدہ کرتے ہوئے آہ و نالہ کرو۔
صَارَتْ دِيَارُ الْهِنْدِ اَرْضَ ظُهُورِهَا لِيُسَكِّتَ الرَّحْمَنُ غُولًا مُفْنِدَا
ہند کی زمین اس نشان کے ظاہر ہونے کا مقام قرار پائی۔ تا کہ خدا تعالیٰ دروغگو کو ملزم کرے۔
فَأَذِيَّةُ الأَوْهَامِ قُصَّ جَنَاحُهَا رُحْمًا عَلَى قَوْمٍ أَطَاعُوا أَحْمَدَا
پس وہموں کی مکھیوں کے پر کاٹ دیئے گئے ۔ اس قوم پر رحم کر کے جنہوں نے نبی صلعم کی فرمانبرداری اختیار کی ۔
اولد
فَتَجَافَ عَنْ أَيَّامٍ فَيُجِ أَعْوَجٍ حِجَجٌ خَلَوْنَ تَغَافُلًا وَ تَمَرُّدًا
پس ٹیڑھے گروہ کے زمانہ سے الگ ہو۔ وہ برس ایسے ہیں جو تغافل اور سرکشی میں گزر گئے۔
كَانَتْ شَرِيعَتُنَا كَزَرْعٍ مُّعْجِبٍ فِيهَا تَعَرَّتْ مِثْلَ أَزْعَرَ أَرْبَدًا
ہماری شریعت ایک تعجب انگیز بھتی تھی۔ مگر ان برسوں میں ایسی برہنگی اس کی ظاہر ہوئی جیسے وہ جانور جس پر بال نہ ہوں اور خاکی رنگ ہو۔
الْعَيْنُ بَاكِيَةٌ عَلَى أَطْلَالِهَا يَارَبٌ فَاعْمُرُ خَرْبَهَا مُتَوَحِدًا
آنکھ اس کی آثار عمارت پر رو رہی ہے۔ اے میرے رب ! اب تو ہی اس کے ویرانہ کو پھر آباد کر۔
(نور الحق جلد ثانی۔روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۹۱ تا ۱۹۳)