بُشْرٰی لَکُمْ یَا مَعْشَرَ الْاِخْوَانِ
القصائد الاحمدیہ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بُشْرَى لَكُمْ يَا مَعْشَرَ الْإِخْوَانِ طُوبَى لَكُمْ يَا مَجْمَعَ الْخُلَّانِ
تمہیں اے جماعت برادران ! بشارت ہو تمہیں اے جماعت دوستان ! مبارک ہو۔
ظَهَرَتْ بُرُوقُ عِنَايَةِ الْحَنَّانِ وَبَدَا الصِّرَاطُ لِمَنْ لَهُ الْعَيْنَانِ
خدا تعالیٰ کی عنایت کی چمک ظاہر ہوگئی اور جو شخص دو آنکھیں رکھتا ہے اس کے لئے راہ کھل گیا۔
النَّيّرَانِ بِهَذِهِ الْبُلْدَانِ خُسِفَا بِإِذْنِ اللَّهِ فِي رَمَضَانِ
سورج اور چاند کو ان ملکوں میں باذن الله رمضان میں گرہن لگ گیا۔
وَبِشَارَةٌ مِنْ سَيِّدٍ خَيْرِ الْوَرَى ظَهَرَتْ مُطَهَّرَةً مِّنَ الْأَدْرَانِ
اور ایک بشارت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسے پاک طور پر ظاہر ہو گئی کہ کوئی میل اس کے ساتھ نہیں۔
وَلَهَا كَصَاعِقَةِ السَّمَاءِ مَهَابَةٌ وَتَشَدُّرٌ كَتَشَدُّرِ الْفُرْسَانِ
اور ان میں صاعقہ کی طرح ایک ہیبت ہے اور سواروں کی طرح ایک رعب ناک گردن کشی ہے۔
الْيَوْمَ يَوْمٌ فِيهِ حَصْحَصَ صِدْقُنَا قَدْ مَاتَ كُلُّ مُكَذِّبٍ فَتَانِ
آج وہ دن ہے جس میں ہمارا صدق ظاہر ہو گیا اور ہر یک مکذب فتنہ انگیز مر گیا۔
الْيَوْمَ يَبْكِي كُلُّ اَهْلِ بَصِيرَةٍ مُتَذَكِّرًا لِمَرَاحِمِ الرَّحْمَانِ
آج ہر یک اہل بصیرت رورہا ہے اور رونے کا سبب خدا تعالیٰ کی رحمتوں کو یاد کرنا ہے۔
وَمُصَدِّقًا أَنْوَارَ نَبَأَ نَبِيِّنَا وَمُعَظَّمًا لِمَوَاهِبِ الْمَنَّـانِ
اور دوسرے یہ سبب کہ رونے والے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی کو تصدیق کرتے ہیں۔ اور بخشائش محسن حقیقی کی عظمت کا تصور کر رہے ہیں۔
الْيَوْمَ كُلُّ مُبَايِعٍ ذِي فَطْنَةٍ اِزْدَادَ إِيْمَانًا عَلَى إِيْمَانِ
آج ہر یک دانا بیعت کرنے والا اپنے ایمان میں ایسا زیادہ ہو گیا کہ گویا نیا ایمان پایا۔
الْيَوْمَ مَنْ عَادَى رَأَى خُسْرَانَهُ وَالْتَاحَ مَقْعَدُهُ مِنَ النِّيرَانِ
آج ہر یک دشمن نے اپنا نقصان دیکھ لیا اور اس کا آگ میں ٹھکانا ہونا ظاہر ہو گیا۔
الْيَوْمَ كُلُّ مُوَافِقٍ ذِي قُرْبَةٍ قَدْ شَدَّ رَبِّطَ جَنَانِهِ بِجَنَانِي
آج ہر یک موافق ذی قربت نے اپنے دل کا ربط میرے دل سے زیادہ کر لیا۔
ظَهَرَتْ كَمِثْلِ الشَّمْسِ حُجَّةُ صِدْقِنَا أَوْ كَالْخُيُولِ الصَّافِنَاتِ بِشَأْنِ
آفتاب کی طرح ہمارے صدق کی حجت ظاہر ہوگی یا اپنی شان میں ان گھوڑوں کی طرح جب قدم کے مقابل پر ان کا قدم پڑتا ہے۔
مَاتَ الْعِدَا بَتَفَكُن وَتَنَدُّمِ وَالْحَقُّ بَانَ كَصَارِمِ عُرْيَانِ
دشمن شرمندگی اور ندامت سے مر گئے اور حق ایسا کھل گیا جیسا کہ تنگی تلوار ۔
اللهُ أَكْبَرُ كَيْفَ أَبدى أيَةً كَشَفَ الْغِطَاءَ بِإِنَارَةِ الْبُرْهَانِ
کیا ہی بزرگ خدا ہے کیونکر اس نے نشان کو ظاہر کیا برہان کو روشن کر کے پردہ کو کھول دیا۔
هَلْ كَانَ هَذَا فِعْلَ رَبِّ قَادِرٍ أَمْ هَلْ تَرَاهُ مَكَائِدَ الْإِنْسَانِ
کیا یہ خدا تعالیٰ کا فعل ہے یا تو اس کو انسان کا فریب سمجھتا ہے؟
هذَا نُجُومٌ اَوْ مِنَ الْجَفْرِ الَّذِي فَكَرْتَ فِيهِ كَمُفْتَرٍ فَتَانِ
کیا یہ نجوم ہے یا وہ جفر ہے جس میں تو نے مفتریوں فتنہ انگیزوں کی طرح فکر سے کام لیا ہے۔
فَارْجِعُ إِلَى الْحَقِّ الَّذِى اَخْزَى الْعِدَا وَاهَانَ كُلَّ مُكَفِّرٍ لَعَـانِ
سواس خدا کی طرف رجوع کر جس نے دشمنوں کو رسوا کیا اور ہر ایک کافر ٹھہرانے والے لعنت کرنے والے کو بے عزت کر دیا۔
الْيَوْمَ بَعْدَ مُرُورِ شَهْرِ صِيَامِنَا عِيدٌ لَّا قُوَامٍ لَنَا عِيدَانِ
آج رمضان کے گزرنے کے بعد اور لوگوں کے لئے ایک عید ہے اور ہمارے لئے دو عیدیں۔
الْيَوْمَ يَوْمٌ طَيِّبٌ وَمُبَارَكٌ يُخْزِي بِايَتِهِ ذَوِي الطَّغْيَانِ
آج دن پاک اور مبارک ہے اپنے نشانوں کے ساتھ رسوا کر رہا ہے سرکشوں کو۔
مَنْ حَارَبَ الْمَقْبُولَ حَارَبَ رَبَّهُ فَهَوى شَقًّا فِي هُوَّةِ الْخُسْرَانِ
جس نے مقبول سے جنگ کیا اس نے اپنے رب سے جنگ کیا سو وہ بدبختی سے زیاں کاری کے گڑھے میں گرا۔
مَنْ كَانَ فِي حِفْظِ الْإِلَهِ وَعَوْنِهِ مَنْ يُهْلِكَنُهُ وَإِنْ سَعَى الثَّقَلانِ
جو شخص خدا تعالیٰ کی حفاظت اور مدد میں ہو اس کو کون ہلاک کر سکتا ہے اگر چہ جن وانس کوشش کریں۔
كِيدُوا جَمِيعًا كُلُّكُمْ لِإِ هَانَتِي ثُمَّ انْظُرُوا إِكْرَامَ مَنْ صَافَانِي
تم سب مل کر میری اہانت کے لئے کوشش کرو پھر دیکھو کہ کیونکر مجھے وہ بزرگی دیتا ہے جس نے مجھے اپنی دوستی کے لئے خالص کیا ہے۔
قُومُوا لِتَحْقِيرِى بِعَزْمٍ وَاحِدٍ ثُمَّ انْظُرُوا اعْظَامَ مَنْ وَالَانِي
تم میرے حقیر کرنے کے لئے ہی قصد کے ساتھ اٹھ کھڑے ہو پھر دیکھو کہ کیونکر وہ مجھے عزت بخشتا ہے جس نے مجھے دوست پکڑا ہے۔
كُونُوا كَذِئْبٍ ثُمَّ صُولُوا بِالْمُدَى ثُمَّ انْظُرُوا اِقْدَامَ مَنْ نَّاجَانِي
تم بھیڑیے ہو جاؤ پھر کاردوں کے ساتھ حملہ کرو پھر دیکھو کہ کیونکر وہ میدان میں آتا ہے جو میر اہمراز ہے۔
هَلْ يَسْتَوِى أَهْلُ السَّعَادَةِ وَالشَّقَا أَفَأَنْتَ أَعْمَى أَوْ أَخُ الشَّيْطَانِ
کیا سعید اور بد بخت برابر ہو سکتا ہے کیا تو اندھا ہے یا شیطان کا بھائی؟
یک
الْوَقْتُ يَدْعُو مُصْلِحًا وَ مُجَدِّدًا فَارْنُوا بِنَطْرٍ طَاهِرٍ وَ جَنَانِ
وقت ایک مصلح اور مجد دکو بلا رہا ہے سوتم پاک نظر اور پاک دل کے ساتھ دیکھو۔
أتَظُنُّ أَنَّ اللَّهَ يُخْلِفُ وَعْدَهُ أَفَأَنْتَ تُنْكِرُ مَوْعِدَ الْفُرْقَانِ
کیا تو گمان کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کو پورا نہیں کرے گا کیا تو فرقان کے وعدہ سے انکار کرتا ہے؟
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّرُكُوا طُرُقَ الْأَبَا كُونُوا لِوَجْهِ اللَّهِ مِنْ أَعْوَانِي
اے لوگو! سرکشی کی راہوں کو چھوڑ دو اور خالصتا اللہ میرے انصار میں سے بن جاؤ۔
يَا أَيُّهَا الْعَادُونَ فِي جَهَلَاتِهِمْ تُوبُوا مِنَ الْإِفْسَادِ وَالطَّغْيَانِ
اے وے لو گو جو باطل باتوں میں حد سے گزر گئے ہو! فساد اور بے اعتدالی سے تو بہ کرو۔
لَا تُغْضِبُوا الْمَوْلَى وَتُوبُوا وَاتَّقُوا وَكَخَائِفِ خِرُّوا عَلَى الْأَذْقَانِ
اپنے مولی کو غصہ مت دلاؤ اور توبہ کرو اور تقویٰ اختیار کرو اور ڈرنے والوں کی طرح اپنی ٹھوڑیوں پر گرو۔
الْقَمَرُ يَهْدِيكُمْ إِلَى نُورِ الْهُدَى وَالشَّمْسُ تَدْعُوكُمْ إِلَى الْإِيْمَانِ
چاند تمہیں ہدایت کی طرف رہنمائی کرتا ہے اور سورج تمہیں ایمان کی طرف بلا رہا ہے۔
ظَهَرَتْ لَكُمْ آيَاتٌ خَلاقِ الْوَرَى فِى مُلْكِكُمْ لِمُؤَيَّدٍ سُبْحَانِي
تمہارے فائدہ کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے نشان ظاہر ہو گئے وہ تمہارے ہی ملک میں مؤید سبحانی کے لئے ظاہر ہوئے۔
هَلْ هَذِهِ مِنْ قِسْمِ عَمَلٍ مُنَجِّمٍ اَوْايَةٌ عُظمى عَظِيمُ الشَّانِ
کیا یہ کسی نجومی کا کام ہے یا خدا تعالیٰ کا ایک عظیم الشان نشان ہے؟
هذَا حَدِيثٌ مِنْ نَّبِيِّ مُصْطَفَى كَهْفِ الْأَنَامِ وَسَيِّدِ الشَّجْعَـانِ
یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے پناہ خلقت کی اور سردار بہادروں کا۔
جَلَتِ الْفُتُوحُ وَبَانَ صِدْقُ كَلَامِنَا وَتَبَيَّنَتْ طُرُقُ الْهُدَى وَمَكَانِي
فتوح ظاہر ہوگئی اور ہماری کلام کا صدق کھل گیا اور ہدایت کے رستے اور میرا مرتبہ نمودار ہو گیا۔
أَفَبَعْدَ مَا كُشِفَ الْغِطَا بَقِيَ الْإِبَا وَيْلٌ لِمُجْتَرِءٍ مُّصِرٌ جَانِي
کیا پردہ کھلنے کے بعد پھر سرکشی باقی رہ گئی اس شک پر واویلا ہے جو گستاغ اصرار کرنے والا گنہگار ہو۔
مَا كَانَ قَطُّ وَلَا يَكُونُ كَمِثْلِهِ شَهُرٌ بِهَذَا الْوَصْفِ فِي الْأَزْمَانِ
اس مہینے کی طرح نہ ہوا اور نہ کبھی ہوگا۔ اس صفت کا مہینہ کسی زمانہ میں نہیں پایا جاتا۔
شَهِدَتْ يَدُ الْمَوْلَى فَهَلْ مِنْكُمْ فَتًى يُبْدِى الْمَحَبَّةَ بَعْدَ مَا عَادَانِي
خدا تعالیٰ کے ہاتھ نے گواہی دے دی پس کیا کوئی مرد ہے جو عداوت کے بعد محبت کو ظاہر کرے؟
وَأَرَادَ رَبِّي أَنْ يُرِى أَيَاتِهِ وَيُمَرِّقُ الدَّجَّالَ ذَا الْهَذَيَانِ
اور میرے رب نے ارادہ فرمایا ہے جو اپنے نشانوں کو ظاہر کرے اور دجال فضول گو کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے۔
إِنِّي أَرى كَالْمَيِّتِ مَنْ أَذَانِي لَا تَسْمَعَنْ أَصْوَاتَهُ اذَانِي
جس نے مجھے دکھ دیا میں اس کو مردے کی طرح دیکھ رہا ہوں اور میرے کان اس کی آواز نہیں سنتے ۔
هذَا زَمَانٌ قَدْ سَمِعْتُمْ ذِكْرَهُ مِنْ خَيْرِ خَلْقِ اللَّهِ وَالْقُرْآنِ
یہ وہ زمانہ ہے جس کا تم ذکر سن چکے ہو۔ کس سے؟ رسول اللہ ﷺ سے اور قرآن سے۔
مَن فَاتَهُ هذَا الزَّمَانُ فَقَدْ هَوى وَاخْتَارَ جَهْلًا وَّادِيَ الْخِذْلَانِ
جس کا یہ زمانہ فوت ہو گیا پس وہ نیچے گرا اور اپنی جہالت سے وادی خذلان کو اس نے پسند کر لیا۔
كَمْ مِّنْ عَدُوٌّ يَشْتِمُونَ تَعَصُّبًا وَيَرَوْنَ آيَاتِي وَنُورَ بَيَانِي
بہت ایسے دشمن ہیں کہ محض تعصب سے گالیاں نکالتے ہیں اور میرے نشان اور میرے بیان کا نور د یکھتے ہیں ۔
وَ خَيَالُهُمْ يَطْفُو كَحُوتٍ مَيِّتٍ لَا يَنْظُرُونَ مَوَاقِعَ الْإِمْعَانِ
اور ان کا خیال مردہ مچھلی کی طرح تیرتا ہے غور کے موقعوں کو وہ نہیں دیکھتے۔
شَهِدَتْ لَهُمْ شَمْسُ السَّمَاءِ وَمِثْلُهَا قَمَرٌ فَيَرْتَابُونَ بَعْدَ عِيَانِ
ان کے لئے آسمان کے سورج نے گواہی دی اور ایسا ہی چاند نے پس بعد مشاہدے کے شک کرتے ہیں۔
خَرَجُوا مِنَ التَّقْوى وَتَرَكُوا طُرُقَهُ بِوَسَاوِسٍ دَخَلَتْ مِنَ الشَّيْطَانِ
تقوی سے خارج ہو گئے اور تقویٰ کی راہ چھوڑ دی باعث ان وسوسوں کے جو شیطان کی طرف سے اس میں داخل ہوئے ۔
يَامُكُفِرِى أَهْلَ السَّعَادَةِ وَالْهُدَى الْيَوْمَ أُنْزِلْتُمْ بِدَارِ هَوَانِ
اے وے لوگو جو اہل سعادت کو کا فرٹھہراتے ہو آج تم ذلت کے گھر میں اتارے گئے۔
تُوبُوا مِنَ الْهَفَوَاتِ يُغْفَرُ ذَنْبُكُمْ وَاللَّهُ بَر وَاسِعُ الغُفْرَانِ
اپنی لغزشوں سے تو بہ کرو تا تمہارے گناہ بخشے جاویں اور خدا تعالیٰ نکو کار وسیع المغفرت ہے ۔
قَدْ جَاءَ مَهْدِيكُمْ وَظَهَرَتْ آيَةٌ فَاسْعَوْا بِصِدْقِ الْقَلْبِ يَا فُتِيانِي
تمہارا مہدی آ گیا اور نشان ظاہر ہو گیا سواے میرے جوانو ! دلی صدق سے کوشش کرو۔
عِنْدِي شَهَادَاتٌ فَهَلُ مِنْ مُّؤْمِنٍ نُورٌ يَّرَى الدَّانِي فَهَلْ مِنْ دَانِي
میرے پاس گواہیاں ہیں پس کوئی ایمان لانے والا ہے ؟ ایک نور ہے جو نزدیک آنے والا اس کو دیکھتا ہے، پس کیا کوئی نزدیک آنے والا ہے؟
ظَهَرَتْ شَهَادَاتٌ فَبَعْدَ ظُهُورِهَا مَاعُذْرُكُمْ فِي حَضْرَةِ السُّلْطَانِ
گواہیاں ظاہر ہو گئیں سوان کے ظہور کے بعد اللہ تعالیٰ کی جناب میں کیا عذر کرو گے۔
هذَا أَوَانُ النَّصْرِ مِنْ رَّبِّ السَّمَا ذِي مُصْمِيَاتٍ مُوبِقِ الْفَتَانِ
یہ رب السماء کی طرف سے مدد کا وقت ہے جس کے تیر خطا نہیں کرتے اور فتنہ انگیز کو ہلاک کرتا ہے۔
نَزَلَتْ مَلَائِكَةُ السَّمَاءِ لِنَصْرِنَا رُعِبَ الْعِدَا مِنْ عَسْكَرِ رُّوحَانِي
ہماری مدد کے لئے آسمان سے فرشتے اتر آئے۔ لشکر روحانی سے دشمن ڈر گئے ۔
دَخَلَتْ بُرُوقُ الدِّيْنِ فِي أَرْضِ الْعِدَى وَبَدَا الْهُدَى كَالدُّرَرِ فِي اللَّمُعَانِ
دین کی روشنی دشمنوں کی زمین میں داخل ہو گئی اور ہدایت چمکنے والے موتیوں کی طرح ظاہر ہوگئی۔
اَفَتَرْقُبُونَ كَظَالِمَيْنَ جَهَالَةً رَجُلًا حَرِيصَ السَّفْكِ وَالْإِثْخَانِ
کیا تم ظالموں کی طرح محض اپنی جہالت سے ایسے آدمی کی انتظار کرتے ہو جو خونریزی کا حریص اور بہت خونریز ہو۔
لَسْتُمْ بِأَهْلِ لِلْمَعَارِفِ وَالْهُدَى فَتَلَا عَبُوا بِالدِّينِ كَالصِّبْيَانِ
تم اس بات کے اہل نہیں ہو جو معارف اور ہدایت تمہیں معلوم ہو سو بچوں کی طرح دین کے ساتھ کھیلتے ہو۔
لَا تَعْرِفُونَ نِكَاتَ صُحُفِ الهِنَا تَتْلُونَ الْفَاظًا بِغَيْرِ مَعَانِي
تم ہمارے خدا کے صحیفوں میں جو معارف ہیں ان کو پہچانتے نہیں اور الفاظ کو بغیر معانی کے پڑھتے ہو۔
لک
قَدْ جِئْتُكُمْ مِثْلَ ابْنِ مَرْيَمَ غُرْبَةً حَقٌّ وَ رَبِّي يَسْمَعَنُ وَيَرَانِي
میں ابن مریم کی طرح غریب ہو کر تمہارے پاس آیا ہوں یہ حق ہے اور میرا رب سنتا ہے اور دیکھ رہا ہے۔
السَّيْفُ أَنْفَاسِي وَرُمُحِي كَلِمَتِى مَا جِئْتُكُمْ كَمُحَارِبِ بِسِنَانِ
میری انفاس میری تلوار ہیں اور میرے کلمات میرے نیزے ہیں اور میں جنگجو کی طرح نیزہ کے ساتھ نہیں آیا۔
حَقٌّ فَلَا يَسَعُ الْوَرَى اِنْكَارُهُ فَاتُرُكُ مِرَاءَ الْجَهْلِ وَالْكُفْرَانِ
یہی سچ ہے پس انکار پیش نہیں جا سکتا سو جہالت اور ناسپاسی کی لڑائی کو چھوڑ دے۔
يَا طَالِبَ الرَّحْمَنِ ذِي الْإِحْسَانِ قُمْ وَالِهَا وَاطْلُبُهُ كَالظَّمَـانِ
اے خدائے ذوالاحسان کے طلب کرنے والے ! شیفتہ کی طرح اٹھ اور پیاسے کی طرح اس کو ڈھونڈ ۔
بَادِرُ إِلَى سَأَخْبِرَنَّكَ مُشْفِقًا عَنْ ذلِكَ الْوَجْهِ الَّذِي أَصْبَانِي
میری طرف دوڑ کہ میں تجھے شفقت کی راہ سے خبر دوں گا اس منہ سے جس نے مجھے اپنی طرف کھینچا۔
احْرِقُ قَرَاطِيْسَ الْبَغَاوَةِ وَالآبَا وَارْكَنُ إِلَى الْإِيْقَانِ وَالْإِذْعَـانِ
بغاوت اور سرکشی کے کاغذات جلادے اور یقین کی طرف جھک جا۔
أُعْطِيتُ نُورًا مِّنْ ذُكَاءِ مُهَيْمِنِى لا نِيرَ وَجْهَ الْبَرِّ وَالْعُمْرَانِ
مجھے اپنے خدا کے آفتاب سے ایک نور ملا ہے تا کہ میں جنگلوں اور آبادیوں کو روشن کروں ۔
بَارَزْتُ لِلهِ الْمُهَيْمِنِ غَيْرَةً اَدْعُو عَدُوَّ الدِّينِ فِي الْمَيْدَانِ
میں اللہ تعالیٰ کے لئے غیرت کی راہ سے میدان میں نکلا ہوں اور دشمن دین کو میدان میں بلاتا ہوں۔
وَاللهِ اِنّى اَوَّلُ الشُّجْعَانِ وَسَتَعْرِفَنَّ إِذَا الْتَقَى الْجَمْعَانِ
اور بخدا میں سب بہادروں سے پہلے ہوں اور عنقریب تجھے معلوم ہو گا جب دونوں لشکر ملیں گے۔
مَنْ كَانَ خَصْمِي كَانَ رَبِّى خَصْمَهُ قَدْ بَارَزَ الْمَوْلَى لِمَنْ بَارَانِي
جو شخص میرا دشمن ہو خدا تعالیٰ اس کا دشمن ہوگا خدا اس کے مقابلہ پر نکلا جس نے میرا مقابلہ کیا۔
إِنِّي رَأَيْتُ يَدَ الْمُهَيْمِنِ حَافِظِي وَمُؤَيِّدِي فِي سَائِرِ الْأَحْيَانِ
میں نے خدا کا ہاتھ اپنا محافظ دیکھا اور ہر ایک وقت میں اپنا مؤید پایا۔
مِنْ فَضْلِهِ إِنِّي كَتَبْتُ مَعَارِفًا اَدْخَلْتُ بَحْرَ الْعِلْمِ فِي الْكِيْزَانِ
اس کے فضل سے ہے جو میں نے معارف لکھے اور علم کا دریا کوزہ میں داخل کر دیا۔
يَا قَوْمِ فِي رَمَضَانَ ظَهَرَتْ ايْتِى مِنْ رَّبِّنَـا الرَّحْمَنِ وَالدَّيَّانِ
اے میری قوم! میرانشان رمضان میں ظاہر ہوا خدائے رحمان اور جزا د ہندہ سے۔
فَاقْرَءُ إِذَا مَا شِئْتَ أَيَةَ رَبِّنَا خَسَفَ الْقَمَرُ ، وَتَجَافَ عَنْ عُدْوَانِ
پس اگر تو چاہے تو ہمارے رب کی آیت کو پڑھ اور وہ آیت یہ ہے خَسَفَ الْقَمَرُ اور ظلم سے الگ ہو جا۔
ثُمَّ الْحَدِيثَ حَدِيثُ آلِ مُحَمَّدٍ شَرْحٌ لِّمَا يُتْلَى مِنَ الْفُرْقَانِ
پھر حدیث حدیث آل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ۔ قرآن شریف کی آیات کی شرح میں ۔
هذَا كَلَامُ نَبِيِّنَا وَحَبِيبِنَا فَافُرُعُ إِلَيْهِ وَخَلَّ ذِكْرَادَانِي
یہ ہمارے نبی اور حبیب کا کلام ہے پس اس کی طرف متوجہ ہو اور ادنی لوگوں کا ذکر چھوڑ دے۔
هَذَا أَشَدُّ عَلَى الْعِدَا وَجُمُوْعِهِمْ مِنْ وَقْعِ سَيْفٍ قَاطِع وَسِنَانِ
یہ پیشگوئی دشمنوں پر بہت سخت ہے۔ تلوار اور نیزہ سے بھی زیادہ سخت ۔
وَالْحُرُّ بَعْدَ ثُبُوتِ اَمْرٍ قَاطِعٍ يُهُدى وَلَا يَصْــــى إِلَى بُهْتَانِ
اور ایک آزاد آدمی ثبوت قطعی کے بعد ہدایت دیا جاتا ہے اور بہتان کی طرف کان نہیں دھرتا۔
لَا تُعْرِضُوا عَنِّى وَكَيْفَ صُدُودُكُمْ عَنْ مُّرْسَلٍ يَهْدِى إِلَى الْفُرْقَانِ
تم مجھ سے اعراض مت کرو اور کیونکر تم ایسے بھیجے ہوئے سے کنارہ کش ہوتے ہو جو فرقان کی طرف ہدایت دیتا ہے۔
مَا جَاءَ نِي قَوْمِي شَقًّا وَ تَبَاعَدُوا فَتَرَكُتُهُمْ مَّعَ لَوْعَةِ الْهِجْرَانِ
میری قوم بوجہ بدبختی کے میرے پاس نہیں آئی اور دور ہو گئی پس میں نے باوجود سوزش جدائی انہیں چھوڑ دیا۔
إِنِّي رَأَيْتُ بِهِجْرِ قَوْمٍ فَارَقُوْا حَالًا كَحَالَةِ مُرْسَلٍ كِنْعَانِي
میں نے اس قوم کی جدائی میں جو جدا ہو گئی وہ حالت دیکھی جو یعقوب علیہ السلام کی حالت سے مشابہ ہے۔
وَسَأَلْتُ رَبِّي فَاسْتَجَابَ لِيَ الدُّعَا فَرَجَعْتُ مَجْلُوا مِّنَ الْأَحْزَانِ
اور میں نے اپنے رب سے سوال کیا اور اس نے میری دعا قبول کی پس میں غموں سے نجات یافتہ ہو گیا۔
إِنَّ الْعِدَا لَا يَفْهَمُونَ مَعَارِفِي وَيُكَذِّبُونَ الْحَقَّ كَالنَّشْوَانِ
دشمن میرے معارف کو نہیں سمجھتے اور مستوں کی طرح حق کی تکذیب کر رہے ہیں۔
لَا يَنْظُرُونَ تَدَبُّرًا وَتَفَكَّرًا وَتَابَعُوا الْأَوْهَامَ كَالْأَوْثَانِ
اور تدبر اور تفکر سے نہیں سوچتے اور وہموں کو بتوں کی طرح اپنی بغل میں رکھتے ہیں۔
إِنَّ العُقُولَ عَلَى النُّقُوْلِ شَوَاهِدٌ تَحْتَاجُ أَثْقَالُ إِلَى مِيزَانِ
عقلیں نقلوں پر گواہ ہیں بوجھ میزان کے محتاج ہوتے ہیں۔
إِنَّ النُّهَى مَلَكَتْ يَدَاهُ قُلُوبَنَا وَنَرَى بَرِيقَ الْحَقِّ بِالْبُرْهَانِ
عقل کے دونوں ہاتھ ہمارے دلوں کے مالک ہیں اور حق کی روشنی ہم برہان سے ہی دیکھتے ہیں۔
إِنَّ الْعِدَا يَئِسُوا إِذَا كُشِفَ الْهُدَى فَالْيَوْمَ لَيْسَ لَهُمْ بِذَاكَ يَدَانِ
دشمن نومید ہو گئے جب کہ ہدایت کھل گئی پس آج ان کو اس کے ساتھ مقابلہ کے ہاتھ نہیں۔
يَالَا عِنِي خَفْ قَهُرَ رَبِّ قَادِرٍ وَاللَّهِ إِنِّي مُسْلِمٌ ذُو شَانِ
اے میرے لعنت کرنے والے ! خدا تعالیٰ کے قہر سے ڈر۔ اور بخدا میں ایک مسلمان ذی شان ہوں ۔
وَاللَّهِ إِنِّي صَادِقٌ لا كَاذِبٌ شَهِدَتْ سَمَاءُ اللَّهِ وَالْمَلَوَانِ
اور بخدا میں صادق ہوں نہ کا ذب آسمان اور رات دن نے گواہی دے دی۔
وَدَّعْتُ أَهْوَائِي لِحُبِّ مُهَيْمِنِى وَتَرَكْتُ دُنْيَاكُمْ بِعَطْفِ عِنَانِي
حرص و ہوا کو میں نے خدا تعالیٰ کے لئے رخصت کر دیا اور تمہاری دنیا کو چھوڑا اور اس سے منہ پھیر لیا۔
وَتَعَلَّقَتْ نَفْسِي بِحَضْرَةِ مَلْجَأَى وَتَبَرَّءَتْ مِنْ كُلِّ نَشْبٍ فَانِي
اور میر انفس حضرت پروردگار سے تعلق پکڑ گیا اور ہر یک مال فانی سے بیزار ہو گیا۔
لَا تَعْجَلُوا وَتَفَكَّرُوا وَتَدَبَّرُوا وَالْعَقْلُ كُلَّ الْعَقْلِ فِي الْإِمْعَانِ
مت جلدی کرو اور فکر کرو اور سوچو اور تمام عقل غور کرنے میں ہے۔
إِنْ كُنْتَ لَا تَبْغِى الهُدَى وَتُكَذِّبُ فَاضِرَّنِي بِجَوَارِحٍ وَ لِسَانِ
اور اگر تو ہدایت کو قبول نہیں کرتا اور تکذیب کرتا ہے سو مجھے اپنے ہاتھ پیر اور زبان سے دکھ پہنچا۔
وَالْعَنُ وَلَعْنُ الصَّادِقِينَ وَسَبُّهُمْ مُتَوَارَتْ مِّنْ قَادِمِ الْأَزْمَانِ
اور لعنت کرتا رہ اور سیچوں کو لعنت کرنا قدیم زمانہ سے لوگوں کا ورثہ چلا آیا ہے۔
لَنْ تُعْجِزُوا بِمَكَائِدِ رَبَّ السَّمَا لِلَّهِ سُلْطَانُ عَلَى السُّطَانِ
تم ہرگز اپنے فریبوں سے خدا تعالیٰ کو عاجز نہیں کر سکتے خدا تعالیٰ کا تسلط ہر یک تسلط پر غالب ہے۔
انظُرُ ذُكَاءً ثُمَّ قَمَرًا مُنْصِفًا هَذَانِ لِلْكَذَّابِ يَنْخَسِفَانِ؟
سورج اور چاند کو منصف ہونے کی حالت میں دیکھ۔ کیا ان دونوں کو ایک کذاب کے لئے گرہن لگا ؟
يَا لَا عِنِى خَفْ قَهْرَ رَبِّ شَاهِدٍ وَيُرِيكَ أَيَّاتٍ مِّنَ الْإِحْسَانِ
اے میرے لعنت کرنے والے ! خدا تعالیٰ سے جو گواہ ہے خوف کر اور وہ تجھے اپنے نشان دکھاتا ہے۔
قَمَرُ الْقَدِيرِ وَشَمْسُهُ بِقَضَاءِهِ خُسِفَا وَأَنْتَ تَصُولُ كَالسِّرُحَانِ
چاند اور سورج کو گرہن لگا۔ اور تو ا بھی بھیڑیے کی طرح حملہ کر رہا ہے۔
لِلهِ آيَاتٌ يُرِيهَا بَعْدَهَا هذَانِ قَدْ جَاءَكَ كَالْعُنُوَانِ
ان دونوں کسوفوں کے بعد خدا تعالیٰ کے اور بھی نشان ہیں یہ دونوں عنوان کی طرح ظاہر ہوئے ہیں۔
هَذَا مِنَ اللَّهِ الْكَرِيمِ الْمُحْسِنِ فَاسْتَيْقِضُوا مِنْ رَقْدَةِ الْعِصْيَانِ
یہ خدائے کریم محسن کی طرف سے ہے سوتم نافرمانی کی نیند سے بیدار ہو جاؤ۔
مَنْ كَانَ فِي بِرِ الشَّقَامُتَهَافِتًا لَا يُنْصَرَنُ بَلْ يُهْلَكَنُ كَالْعَانِي
جو شخص بدبختی کے کنوئیں میں گرنے والا ہو اس کو مد د نہیں دی جاوے گی بلکہ وہ قیدی کی طرح مرے گا۔
لَا تَحْسَبُوا بَرَّ الْفَسَادِ حَدِيقَةً عَذْبَ الْمَوَارِدِ مُثْمِرَ الْأَغْصَانِ
تم ایسے باغ کو فساد کا جنگل مت خیال کرو جس کا میٹھا پانی اور شاخیں پھلدار ہیں۔
لَا تَظْلِمُوا لَا تَعْتَدُوا لَا تَجْرَءُوا وَتَبَاعَدُوا عَنْ ذَالِكَ اللَّهَبَانِ
ظلم مت کرو نتجا و زمت کرو د لیری مت کرو اور اس لہبان سے دور رہو۔
لَا تُكْفِرُوا يَا قَوْمِ نَاصِرَ دِينِكُمْ وَاخْشُوا الْمَلِيْكَ وَ سَاعَةَ اللُّقْيَانِ
اے میری قوم دین کے حامی کو کا فرمت ٹھہراؤ اور اس حقیقی بادشاہ سے ڈرو اور نیز ملاقات کے دن سے۔
قَدْ جِئْتُكُمْ يَا قَوْمِ مِنْ رَّبِّ الْوَرَى بُشْرَى لِتَوَّابِ إِذَا لَا قَانِـي
اے میری قوم! میں تمہاری طرف خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہوں اس تو بہ کرنے والے کو خوشخبری ہو جب وہ مجھ سے ملے۔
أُرْسِلْتُ مِنْ رَّبِّ الَّا نَامِ فَجِئْتُكُمْ فَاسْعَوْا إِلَى بُسْتَانِهِ الرَّيَّانِ
میں خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا۔ پس تمہاری طرف آیا۔ پس خدا تعالیٰ کے ترو تازہ باغ کی طرف دوڑو۔
هذَا مَقَامُ الشُّكْرِ إِنَّ مُغِيثَكُمْ قَدْ خَصَّكُمْ بِعِنَايَةٍ وَحَنَانِ
یہ شکر کا مقام ہے جو تمہارے فریاد رس نے تم کو عنایت اور مہربانی کے ساتھ کے ساتھ خاص کر دیا۔
يَا قَوْمِ قُوْمُوا طَاعَةً لِاِمَامِكُمْ وَتَبَاعَدُوا مِنْ مُّعْتَدٍ لَّعَانِ
اے میری قوم اپنے امام کے لئے فرمانبردار بن کر کھڑے ہو جاؤ اور اس شخص سے دور ہو جو حد سے تجاوز کرنے والا اور لعنت کرنے والا ہے۔
قَدْ جَاءَ يَوْمُ اللَّهِ فَارُنُوا وَاتَّقُوا وَتَسَتَرُوا بِمَلَاحِفِ الْإِيْمَانِ
خدا کا دن آیا ہے سوسو چو اور ڈرو اور ایمان کی چادروں سے اپنی پردہ پوشی کر لو۔
لَا يُلْهِكُمْ غُولٌ دَنِي مُفْسِدٌ عَنْ رَّبِّكُمُ يَا مَعْشَرَ الْحُدْثَانِ
تمہیں کوئی مفسد کمینہ اپنے رب سے مت رو کے اے نو عمر لوگو!
قَدْ قُلْتُ مُرْتَجِلًا فَجَاءَتْ هَذِهِ كَالدُّرَرِ أَوْ كَسَبِيكَةِ الْعِقْيَانِ
میں نے یہ قصیدہ جلدی سے کہا ہے اور یہ قصیدہ موتی کی طرح ہے یا اس سونے کی طرح جو کٹھالی سے نکلتا ہے۔
مَا قُلْتُهَا مِنْ قُوَّتِي لَكِنَّهَا دُرَرٌ مِّنَ الْمَوْلَى وَنَظْمُ بَنَانِي
میں نے اس کو اپنی قوت سے نہیں کہا مگر وہ موتی خدا تعالیٰ سے ہیں اور میرے ہاتھوں نے پروئے ہیں۔
يَارَبِّ بَارِكُهَا بِوَجُهِ مُحَمَّدٍ رَيقُ الْكِرَامِ وَنُخْبَةُ الْأَعْيَانِ
اے خدا! محمد کے منہ کے لئے اس میں برکت ڈال جو سب کریموں سے افضل اور برگزیدوں سے برگزیدہ ہے۔
(نور الحق جلد ثانی۔روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۱۷ تا ۷ ۲۲)