قَدْ جَاءَ یَوْمُ اللہِ یَوْمٌ اَطْیَبُ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قَدْ جَاءَ يَوْمُ اللَّهِ يَوْمٌ أَطْيَبُ بُشْرَى لِذِي رُشُدٍ يَقُومُ وَيَطْلُبُ
خدا کا دن آگیا جو پاک دن ہے اس رشید کو خوشخبری ہو جو کھڑا ہوتا ہے اور اس کو ڈھونڈتا ہے۔
سَبَقَتْ يَدَا جَبَّارِنَا سَيْفَ العِدَا فَتَرَى الْعَدُوَّ النِّكْسَ كَيْفَ يُتَرَّبُ
ہمارے جبار کے ہاتھ دشمنوں کی تلوار سے بڑھ گئے پس تو دشمن ضعیف کو دیکھے گا کہ کیونکر خاک میں ملایا جاتا ہے۔
وَأَنَا الْمَسِيحُ فَلَا تَظُنَّنُ غَيْرَهُ قَدْ جَاءَكَ الْمَهْدِيُّ وَأَنْتَ تُكَذِّبُ
اور میں ہی مسیح موعود ہوں پس کوئی دوسرا خیال مت کر تیرے پاس مہدی موعود آیا اور تو تکذیب کرتا ہے۔
هَلْ غَادَرَ الْكُفَّارُ مِنْ نُّوعِ الاذى اَمْ لَا تَرَى الْإِسْلَامَ كَيْفَ يُذَوَّبُ
کیا کفار نے کسی قسم کا دکھ اٹھا رکھا ہے یا تو اسلام کو نہیں دیکھتا کہ کیونکر گداز کیا جاتا ہے؟

حَلَّتْ بِأَرْضِ الْمُسْلِمِينَ جُمُوعُهُمْ وَ خَبِيْتُهُمْ يُؤْذِي النَّبِيَّ وَيَأْشُبُ
مسلمانوں کی زمین میں ان کے گروہ نازل ہوئے اور ان میں سے جو پلید ہے وہ نبی ﷺ کو دکھ دیتا اور عیب نکالتا ہے۔
إِنَّى أَرَى إِيْذَا ءَ هُمْ وَ فَسَادَهُمْ وَيَذُوبُ رُوحِي وَالْوَجُودُ يُشَقَّبُ
میں ان کے ایذا اور فساد دیکھتا ہوں اور روح گداز ہوتی ہے اور وجود میں سوراخ ہوتا ہے۔
عَيْنٌ جَرَتْ مِنْ قَطْرِ دَمْعِ عَيْنُهَا قَلْبٌ عَلَى جَمْرِ الْغَضَا يَتَقَلَّبُ
آنکھ سے آنسوؤں کی بارش کے ساتھ چشمہ جاری ہے دل افروختہ کوئلوں پر جو فضا کی لکڑی کے ہیں لوٹ رہا ہے۔
مِنْ كُلِ قُنَّاتٍ وَجَبَلٍ شَاهِقٍ وَ شَوَامِلٍ نَسَلُوا وَ وُطِيَّ الْمِجْنَبُ
تمام پہاڑوں کی چوٹیوں اور بلند پہاڑوں سے اور اونچے پہاڑوں سے دشمن دوڑے اور عرب کی سرحد تک پہنچ گئے۔
وَعَلَى قِنَانِ الشَّامِخَاتِ مُصِيبَةٌ عُظمى فَأَيْنَ الْوَهْدُ مِنْهُمْ تَهْرُبُ
اور بلند پہاڑوں کی چوٹیوں پر ایک بڑی مصیبت ہے پس نشیب ان کے حملوں سے کہاں بھاگ جائیں ۔
رِيحُ الْمَصَائِفِ قَدْ أَطَالَتْ لَهُبَهَا مِنْ سَوْمِهَا وَ سَهَامِهَا نَتَعَجَّبُ
گرمی کی ہوا نے اپنے شعلے لمبے کر دیئے۔ اس کے چلنے اور اس کی لو سے ہم تعجب کرتے ہیں۔
مَا بَقِيَ مِنْ سَبَبٍ وَلَا مِنْ رُمَّةٍ إِلا الَّذِي هُوَ قَادِرٌ وَمُسَبِّبُ
کوئی پکا سبب اور کوئی کچا سبب باقی نہ رہا گر وہ خدا جو سبوں کو پیدا کرتا ہے۔
شَبُّوا لَظَى الطَّغُوى فَبَعْدَ ضِرَامِهِ هَاجَ الدُّخَانُ وَ كُلَّ طَرَفٍ يَشْغَبُ
انہوں نے حد سے بڑھنے کی آگ کو بھڑکا دیا سو اس کے بھڑکنے کے بعد دھواں اٹھا اور ہر ایک طرف تباہی ڈالی ۔
حَرَقَ كَجَبَلٍ سَاطِعٍ أَسْنَامُهُ فَتَنْ تُبِيدُ الْكَائِنَاتِ وَ تَنْهَبُ
یہ وہ آگ ہے جو بلند پہاڑ کی طرح اس کی چوٹی ہے۔ یہ وہ فتنے ہیں جو ہلاک کرتے جاتے اور لوٹتے جاتے ہیں۔
إِنِّي أَرى أَقْوَالَهُمْ كَاسِنَّةٍ تُؤْذِي الْقُلُوبَ جُرُوحُهَا وَ تُعَذِّبُ
میں ان کی باتوں کو برچھیوں کی طرح دیکھتا ہوں دلوں کو ان کے زخم دکھ دیتے ہیں اور عذاب پہنچاتے ہیں۔

اَوْ كَابْنِ عَمِّ الْمُرْهَفَاتِ كَلَالَةً اَوْ كَالسِّهَامِ الْمُصْمِيَاتِ تُنَبِّبُ
یا وہ دور کے رشتہ سے تلواروں کے چچیرے بھائی ہیں یا وہ ان تیروں کی طرح جو خطا نہیں کرتے ہلاک کرنے والے ہیں۔
ظَلَعُوا إِلَى ظُلْمٍ وَزَيْعَ حِشْنَةً وَإِلَى كَلَامٍ يُؤْذِينُ وَيُحَرِّبُ
کینہ کی وجہ سے ظلم او ظلم اور کبھی کی طرف مائل ہو گئے اور اس کلام کی طرف مائل ہوئے جو دکھ دیتی اور غصہ دلاتی ہے۔
وَارَى الدَّنِيَّ الْغُولَ يَهْوِي نَحْوَهُمْ وَإِلَى اَشَائِبِ قَوْمِهِمْ يَتَأَشَّبُ
اور میں کمینہ دیو کو دیکھتا ہوں جو ان کی طرف جھکتا ہے اور ان جماعتوں میں ملتا ہے۔
ابِلٌ مِّنَ الْفَاقَاتِ اَحْنَقَ صُلْبُهَا فَاخْتَارَ أَدْيَارًا لِّقُوتٍ يَكْسِبُ
ایک اونٹ ہے جو فاقوں سے اس کی کمر دبلی ہوگئی، سو اس نے گرجا اختیار کیا تا قوت حاصل کرے۔
لَيْسُوا مِنَ الْأَسْرَارِ فِي شَيْءٍ هُدًى مَا إِنْ أَرَى مَنْ بِالدَّقَائِقِ يَأْرَبُ
اسرار ہدایت میں سے ان کو کچھ بھی حصہ نہیں میں ان میں کوئی نہیں دیکھتا جو بار یک باتوں کو شناخت کرنے والا ہو۔
مَا آمَنُوا حَتَّى إِذَا خَسَفَ الْقَمَرُ عَلِهَتُ قُلُوبُ الْمُنكِرِينَ وَانْبُوا
ایمان نہ لائے یہاں تک کہ چاند گرہن ہوا۔ منکروں کے دل حیران ہو گئے اور سرزنش کئے گئے ۔
يَئِسُوا مِنَ الرَّحْمَانِ وَالْكَلِمِ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا قَائِمِينَ وَتُرِّبُوا
خدا تعالی سے نومید ہو گئے اور نیز ان کلموں سے جن پر قائم تھے اور سرزنش کئے گئے۔
أَوَلَمْ تَكُنْ تَدْرِي قُلُوبُ عِدَا الهُدى أَنَّ الْمُهَيْمِنَ يُخْزِيَنُ مَنْ يَنْكَبُ
کیا وہ جو ہدایت کے دشمن ہیں ان کے دل نہیں جانتے ۔ کہ خدا تعالی راہ سے پھرنے والے کو رسوا کرتا ہے؟
اَوَلَمْ تَكُنْ عَيْنُ الْبَصِيرِ رَقِيبَنَا هَلْ يَسْتَوِي الْأَتْقَى وَ رَجُلٌ أَحْوَبُ
کیا دیکھنے والے کی آنکھ ہم کو تاڑ نہیں رہی کیا پر ہیز گار اور گنہ گار دونوں برابر ہو سکتے ہیں؟
ظَهَرَتْ عَلَامَاتُ الْخُسُوفِ بِلَيْلَةٍ طَلْقٍ لَذِيذ وَ الرَّوَاعِدُ تَصْخَبُ
چاند گرہن کی علامات ایک رات خوشنما میں ظاہر ہوگئیں اور بادل آواز کر رہے ہیں۔

مُتَفَرِّقَ غَيْمُ السَّمَاءِ وَزُجُلُهُ بِيضٌ كَانَّ نِعَاجَ وَادٍ تَسْرَبُ
بادل الگ الگ ہیں اور ان کی جماعتیں سفید ہیں گویا جنگل کی بھیڑیں ایک طرف چلی جا رہی ہیں۔
طورًا يُرى مِثْلَ النِّبَاءِ بِحُسْنِهَا أُخْرَى كَا رَامٍ تَمِيسُ وَتَهْرُبُ
بعض وقت تو یہ بادلوں کے ٹکڑے ہرنوں کی طرح اپنے حسن میں ظاہر ہوتے ہیں اور کبھی کم عمر ہرنوں کی طرح ناز سے چلتے اور بھاگتے ہیں۔
قَمَرٌ كَظُعْنِ وَالسَّحَابُ قِرَامُهَا وَالرِّيحُ كلَّتُهَا لِيُنْهَى الْأَجْنَبُ
چاند ہو درج نشین عورتوں کی طرح ہے اور بادل اس ہودہ کا موٹا پردہ ہے اور ہوا اس کا بار یک پردہ ہے تا کہ اجنبی کو روکا جاوے۔
صُبَّتْ عَلَى قَمَرِ السَّمَاءِ مُصِيبَةٌ وَكَمِثْلِنَا بِزَوَالِ نُورٍ يُرْعَـبُ
آسمان کے چاند پر مصیبت پڑگئی اور ہماری طرح نور کے زوال پر ڈرایا جاتا ہے۔
إِنِّي أَرى قَطْرًا لَدَيْهِ كَأَنَّهُ يَبْكِي كَرَجُلٍ يُنْهَبَنُ وَيَخُيِّبُ
میں مینہ اس کے پاس دیکھتا ہوں گویا کہ وہ اس شخص کی طرح روتا ہے جو لوٹا جائے اور نومید کیا جائے۔
يَا قَمَرَ زَاوِيَةِ السَّمَاءِ تَصَبَّرَنُ مِثْلِى فَيُدْرِكَكَ النَّصِيرُ الْأَقْرَبُ
اے گوشئہ آسمان کے چاند ! میری مانند صبر کر پس خدا تیری مدد کرے گا۔
أَبْشِرُ سَيَنْحَسِرُ الظَّلَامُ بِفَضْلِهِ إِنَّ الْبَلِيَّةَ لَا تَدُومُ وَ تَذْهَبُ
خوش ہو کہ عنقریب تاریکی دور ہو جائے گی مصیبت ہمیشہ نہیں رہتی اور چلی جاتی ہے۔
إِنَّ الْمُهَيْمِنَ لَا يُضِيعُ ضِيَاءَهُ فَلِكُلِّ نُورٍ حَافِظٌ وَمُؤَرِّبُ
خدا اپنی روشنی کو دور نہیں کرتا اور ہر یک نور کے لئے نگہبان ہے اور پورا کرنے والا ۔
هذَا ظَلَامُ السَّاعَتَيْنِ وَإِنَّنِي مِنْ بُرْهَةٍ أَرْنُوا الدُّجى وَأُعَذَّبُ
یہ تو دو گھڑی کا اندھیرا ہے اور میں ایک زمانہ سے اندھیرا دیکھ رہا ہوں اور دکھ اٹھا رہا ہوں۔
تَلِجُ السَّحَابَ لِتَبْكِيَنَّ تَأَلُّمًا وَالصَّبْرُ خَيْرٌ لِّلْمُصَابِ وَاصْوَبُ
تو بادل میں داخل ہوتا ہے تا کہ درد دل سے رو دے اور مصیبت زدہ کے لئے صبر کرنا بہتر ہے۔

ذَرَفَتْ عُيُونُكَ وَالدُّمُوعُ تَحَدَّرَتْ مِنْ مِّثْلِكَ الْأَوَّابِ هَذَا أَعْجَبُ
تیرے آنسو جاری ہو گئے اور یہ تیرے جیسے اوّاب سے عجیب ہے۔
هَلَّا سَأَلْتَ مُجَرِّبًا عِنْدَ الأذى ولِكُلِّ أَمْرٍ عُقْدَةٌ و مُجَرِّبُ
تو نے دکھ کے وقت کسی تجربہ کار کو کیوں نہ پوچھا اور ہر یک امر میں ایک عقدہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی ایک تجربہ کار۔
تَبْكِي عَلَى هَذَا الْقَلِيلِ مِنَ الدُّجى سِرْنَا بِجَوْفِ اللَّيْلِ يَا مُتَأَوِّبُ
تو تھوڑے سے اندھیرے کے لئے روتا ہے ہم تو رات کی وسط میں پھر رہے ہیں ۔ اے رات کے ابتدا میں آنے والے!
اثْنِي عَلَى رَبِّ الْأَنَامِ فَإِنَّهُ أَبْدَى نَظِيرِي فِي السَّمَاءِ فَأَطْرَبُ
میں خدا تعالیٰ کی تعریف کرتا ہوں جو اس نے آسمان میں میرا نظیر ظاہر کیا۔
قَمَرُ السَّمَاءِ مُشَابِةٌ بِقَرِيُحَتِى كَطَلِيُحِ أَسْفَارِ السُّرَى يَتَطَرَّبُ
آسمان کا چاند میری طبیعت سے مشابہ ہے۔ اس اونٹ کی طرح جو رات چلنے کی مشق رکھتا ہے خوش ہے۔
نَصَعَتْ مَقَاصِدُ رَبِّنَا بِخُسُوفِهِ فَاطْلُبُ هُدَيهُ وَمَا أَخَالُكَ تَطْلُبُ
اس کے گرہن سے ہمارے خداوند کے مقاصد ظاہر ہو گئے سواس کی ہدایت کو ڈھونڈھ اور میں نہیں امید رکھتا کہ تو ڈھونڈے۔
ظَهَرَتْ بِفَضْلِ اللَّهِ فِي بُلْدَانِنَا آيَاتُهُ الْعُظمى فَتُوبُوا وَارْهَبُوا
خدا کے فضل سے اس کے بڑے نشان ہمارے ملک میں ظاہر ہو گئے پس تو بہ کرو اور اس سے ڈرو۔
قَمَرٌ كَمِثْلِ ظَعِينَةٍ فِى ظَعْنِهَا شَاقَتُكَ جَلُوَتُهُ وَفِيهَا تَرْغَبُ
چاند ایسا ہے جیسے ہودہ میں ہو دہ نشین عورت ۔ اس کا جلوہ شوق بخش ہے اور رغبت دہ ہے۔
وَدْقُ الرَّوَاعِدِ قَدْ تَعَرَّضَ حَوْلَهُ اِرْزَامُهَا فِي كُلِّ حِينٍ يُعْجِبُ
بادلوں کا مینہ اس کے گردا گرد ہے ان بادلوں کی آواز ہر وقت تعجب میں ڈالتی ہے۔
غَيْمٌ كَاطْبَاقٍ تَصِرُّ خِيَامُهُ رَعْدٌ كَمِثْلِ الصَّالِحِيْنَ يُلَوِّبُ
بادل طبق بر طبق سے اس کے خیموں کی آواز آ رہی ہے اور بادل کی گرج نیک بختوں کی طرح تسبیح میں ہے۔

قَمَرٌ بِحِلْيَتِهِ مُشَاكِهَةُ الدَّمِ وَجْهٌ كَغَضْبَان يَهُولُ وَيُرْعِبُ
چاند اپنی شکل میں خون کے مشابہ ہو رہا ہے غصہ والوں کی طرح منہ ہے جو ڈراتا ہے۔
فِي جَلْهَتَيْهِ بَدَا السَّحَابُ كَأَنَّهُ كَفَفٌ عَلَى أَيْدِي الَّتِي هِيَ تَغْضَبُ
اس کے دونوں کناروں میں اس طور سے بادل ہے گویا وہ سوئی کے نقش کے دائرے ہیں اس عورت کے ہاتھ میں جو غصہ میں ہو۔
قَدْ صَارَ قَمَرُ اللهِ مَطْعُونَ الدُّجى لَيْلٌ مُّنِيرٌ كَافِرٌ فَتَعَجَّبُوا
خدا تعالیٰ کے چاند کو تاریکی کی تہمت لگائی گئی چاندنی رات اندھیری رات بن گئی ۔ پس تعجب کرو۔
اِنّى اَرَاهُ كَنُویِ دَارٍ خَرْبَةٍ لَمْ يَبْقَ الأَمِثْلَ طَلَلٍ يُشْجِبُ
میں اس کو خراب شدہ گھر کی خندق کی طرح دیکھتا ہوں صرف نشان کی طرح باقی رہ گیا ہے جو تمکین کرتا ہے۔
كُسِفَتْ ذُكَاءُ اللَّهِ بَعْدَ خُسُوفِهِ إِنِّي أَرَاهَا مِثْلَ دَارٍ تُخْرَبُ
پھر سورج کو خسوف کے بعد گرہن لگا اور میں اس کو دیکھتا ہوں جیسا کہ گھر خراب شدہ۔
كُسِفَتْ وَظَهَرَ الْكَدْرُ فِي أَجْزَاعِهَا عَفَتِ الا نَارَةُ مِثْلَ مَاءٍ يَنصُبُ
گرہن لگا اور اس کے تمام کناروں میں گرہن ظاہر ہو گیا اور روشنی اس طرح دور ہو گئی جیسا کہ پانی زمین کے نیچے چلا جاتا ہے۔
حَتَّى انْشَنَتْ فِي السَّاعَتَيْنِ كَكَافِرٍ ضَاهَـتُ نَذِيرًا يُكْفَرَنُ وَيُكَذَّبُ
یہاں تک کہ دو گھنٹہ میں شب تاریک سے مشابہ ہو گیا اس نذیر سے مشابہ ہوا جس کو کافر ٹھہرایا گیا۔
وَتَبَيَّنَتْ صُوَرُ الظَّلَامِ كَأَنَّهَا الْقَتْ يَدًا فِي اللَّيْلِ أَوْ هِيَ كَوْكَبُ
لک
اور اندھیرے کی کئی صورتیں ظاہر ہوئیں گویا کہ سورج نے اپنا ہاتھ رات میں ڈال دیا یا وہ ایک ستارہ ہے۔
النِّيرَانِ تَجَاوَبَا فِي أَمْرِنَا قَامَا كَشُهَدَاء وَ زَالَ الْهَيْدَبُ
سورج اور چاند ہمارے امر میں متفق ہو گئے اور گواہوں کی طرح کھڑے ہو گئے اور شک کا بادل دور ہو گیا۔
لَمَّا رَأَيْتُ النَّيِّرَيْنِ تَكَسَّفَا وَاَنَارَ وَجْهُهُمَا وَ زَالَ الْغَيْهَبُ
جبکہ میں نے دیکھا کہ سورج گرہن اور چاند گرہن ہوا اور پھر دیکھا کہ ان دونوں کا منہ روشن ہو گیا اور تاریکی جاتی رہی ۔

فَفَهِمْتُ مَنْ لُطْفِ الْكَرِيمِ بِخُطَّتِى اَنَّ السَّنَا بَعْدَ الدُّجى مُتَرَقَّبُ
پس میں خداوند کریم کے لطف سے اپنے کام میں سمجھ گیا کہ اندھیری کے بعد روشنی امید کی گئی ہے۔
النَّيْرَانِ يُبَشِّرَانِ بِنَصْرِنَا غَرُبَا وَنَيِّرُ دِينِنَا لَا يَغُرُبُ
سورج اور چاند ہماری فتح کی خوشخبری دے رہے ہیں وہ دونوں غروب ہو گئے اور ہمارے دین کا نیر غروب نہیں ہوگا۔
يَا مَعْشَرَ الْأَعْدَاءِ تُوبُوا وَاتَّقُوا وَاللَّهِ إِنِّي مُرْسَلٌ وَمُقَرَّبُ
اے دشمنوں کے گرو ہو! تو بہ کرو اور بچو۔ اور بخدا میں بھیجا گیا ہوں اور قریب کیا گیا ہوں ۔
إِنْ كَانَ زَعُمُ الْعِلْمِ عِلَّةَ كِبْرِكُمْ فَأْتُوا بِمِثْلِ قَصِيدَتِي وَ تَعَرَّبُوا
اگر تمہارے تکبر کا سبب علم کا زعم ہو۔ تو میرے قصیدہ جیسا بنا کر لاؤ اور عرب بن کر دکھاؤ۔
(نور الحق جلد ثانی ۔ روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۳۸ تا ۲۴۳)

آج 10 میں سے 10 باقی