فَدَتْکَ النَّفْسُ یَا خَیْرَ الْاَنَامِ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قصیده
فَدَتكَ النَّفْسُ يَا خَيْرَ الْأَنَامِ رَأَيْنَا نُورَ نَباكَ فِي الضَّلَامِ
تیرے پر جان قربان ہواے بہتر مخلوقات ! ہم نے تیری خبر کا نو راندھیرے میں دیکھ لیا۔
رَأَيْنَا آيَةً تَسْقِي وَتُرُوِى وَتَشْفِي الْغَافِلِينَ مِنَ السَّقَامِ
ہم نے وہ نشان دیکھ لیا جو پلاتا ہے اور سیراب کرتا ہے۔ اور غافلوں کو مرض سے شفا بخشتا ہے۔
رَأَيْنَا النَّيِّرَيْنِ كَمَا أَشَرْنَا قَدِ انْخَسَفَا لِتَنْوِيرِ الْأَنَامِ
ہم نے سورج اور چاند کود یکھ لیا جیسا کہ تو نے اشارہ کیا تھا۔ یہ تحقیق دونوں کو گرہن لگ گیا تا خلقت منور ہو۔
بِحَمْدِ اللهِ قَدْ خَسَفَا وَكَانَا شَرِيكَى مِحَنِ أَيَّامِ الصِّيَامِ
شکر خدا تعالیٰ کا کہ دونوں کو گرہن لگ گیا۔ اور دونوں رمضان کی تکالیف کے شریک ہو گئے ۔

أَتَانَا النَّصْرُ بَعْدَ ثَلْثِ مِأَةٍ وَبَعْدَ مُرُورِ مُدَّةِ الْفِ عَامِ
ہمیں خدا تعالیٰ کی مدد ۔ تیرہ سو برس گزرنے کے بعد آئی۔
بَدَا أَمْرٌ يُعِينُ الصَّادِقِينَا وَلَا يُبقِي شُكُوكَ ذَوِي الْخِصَامِ
وہ امرظاہر ہوا جو صادقوں کی مدد کرتا ہے۔ اور جھگڑنے والوں کے شکوں کو باقی نہیں رکھتا۔
بَدَا بَطَلٌ يُحَارِبُ كُلَّ خَصْمٍ وَيَضْرِبُ بِالصَّوَارِمِ وَالسَّهَامِ
وہ دلیر ظاہر ہوا جو ہر یک دشمن سے لڑائی کرتا ہے۔ اور تلواروں اور تیروں کے ساتھ مارتا ہے۔
فَلَيْسَ لِمُنْكِرٍ عُذْرٌ صَحِيحٌ سِوَى التَّسْوِيلِ زُورًا كَالْحَرَامِي
پس منکر کو کوئی صحیح عذر نہیں ہے۔ سوائے اُس کے جو چوروں کی طرح جھوٹی باتیں آراستہ کرے۔
فَهذَا يَوْمُ تَهْنِيَةٍ وَفَتْحِ وَتَنْجِيَةِ الْخَلَائِقِ مِنْ أَثَامِ
پس یہ دن مبارک بادی اور فتح کا ہے۔ اور خلقت کو گناہ سے نجات دینے کا دن ہے۔
إِذَا مَا عَى قَوْمِي مِنْ جَوَابِ فَمَالُوْا نَحْوَ هَذِي كَالْجَهَامِ
جس وقت میری قوم جواب دینے سے عاجز آگئی ۔ سو بکواس کی طرف مائل ہوگئی جیسے وہ بادل کہ جس میں پانی نہ ہو۔
وَقَالُوا آيَةٌ لِّبَنِي حُسَيْنٍ وَمِنْهُمْ تَرْقُبَنُ بَعْثَ الْإِمَامِ
اور بولے کہ یہ ایک نشان بنی حسین کے لئے ہے۔ اور انہیں میں سے امام کے پیدا ہونے کی امید کی جاتی ہے۔
فَقُلْتُ اخْشَوْا اِلهَا ذَاجَلَالٍ وَفِرُّوا نَحْوَ عَيْنِي بِالْأَوَامِ
پس میں نے کہا کہ خدائے بزرگ سے ڈرو۔ اور میرے چشمہ کی طرف پیاس کے ساتھ دوڑو۔
لک
وَلَا يَدْرِي الْخَفَايَا غَيْرُ رَبِّي وَمَا الْأَقْوَامُ إِلا كَالًا سَامِي
اور پوشیدہ باتوں کو میرے رب کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ اور قو میں صرف نام ہیں۔
وَنَحْنُ الْوَارِثُونَ كَمِثْلِ وُلُدٍ وَرِثْنَا كُلَّ أَمْوَالِ الْكِرَامِ
اور ہم بیٹوں کی طرح وارث ہیں ۔ اور بزرگوں کے تمام مال کے ہم وارث ہو گئے ۔

وَأَيُّ ثُبُوتِ نَسَبٍ عِنْدَ قَوْمٍ سِوَى الدَّعُوَى كَأَوْهَامِ الْمَنَامِ
اور کس قوم کے پاس اپنے نسب کا ثبوت ہے۔ بجز دعوی کے جو خواب کے وہموں کی طرح ہے۔
فَتُوبُوا وَاتَّقُوا رَبَّا قَدِيرًا مَلِيْكَ الْخَلْقِ وَالرُّسُلِ الْعِظَامِ
پس تو بہ کرو اور اُس رب قادر سے ڈرو۔ جو خلقت اور (عظیم ) رسولوں کا بادشاہ ہے۔
وَمَنْ رَام فَأَيْنَ يَفِرُّ مِنَّا وَإِنَّا النَّازِلُونَ بِأَرْضِ رَامِي
اور جو شخص ہم سے تیراندازی کرے ہم سے کہاں بھاگے گا۔ کیونکہ ہم تیر چلانے والوں کی زمین پر اتریں گے۔
وَرَدْنَا الْمَاءَ صَفُوًا غَيْرَ كَدْرٍ وَيَشْرَبُ غَيْرُنَا وَشُلَ الْآجَامِ
ہم پانی میں وارد ہو گئے جو مصفا اور غیر مکر رہے۔ اور ہمارے مخالف تھوڑ اسا جنگلوں کا پانی پی رہے ہیں۔
أَتَانِي الصَّالِحُونِ فَبَايَعُونِي وَخَافُوا رَبَّهُمُ يَوْمَ الْقِيَامِ
نیک لوگ میرے پاس آئے اور اُنہوں نے بیعت کی۔ اور خدا تعالیٰ سے اور جزا سزا کے دن سے ڈرے۔
وَأَمَّا الطَّالِحُونَ فَاَ كُفَرُونِي وَلَعَنُونِي وَمَا فَهِمُوا كَلَامِي
جو تباہ کار تھے سو انہوں نے مجھے کا فرٹھہرایا۔ اور میرے پر لعنتیں کیں اور میرے کلام کو نہ سمجھا۔
وَافْتَوْا بِالْهَوَى مِنْ غَيْرِ عِلْمٍ وَقَالُوا كَافِرٌ لِلْكُفْرِ كَامِي
اور بغیر بصیرت علم کے اور ہوا و ہوس کے (ساتھ ) فتویٰ لکھا۔ اور کہا کہ کافر ہے اور کفر کے لئے گواہی کو چھپانے والا ۔
وَصَالُوا كَالْافَاعِى أَوْ ذِيَابٍ وَإِنَّ اللَّهَ لِلصَّدِّيقِ حَامِي
اور سانپوں کی طرح انہوں نے حملہ کیا یا بھیڑیوں کی طرح ۔ اور راستباز کے لئے خدا تعالیٰ حمایت کرنے والا ہے۔
لَقَدْ كَذَبُوا وَخَلاقِي يَرَاهُمْ وَلِلشَّيْطَانِ صَارُوا كَالْغُلَامِ
اُنہوں نے جھوٹ بولا اور میرا خدا اُن کو دیکھ رہا ہے۔ اور شیطان کے لئے غلام کی طرح ہو گئے ۔
فَلَا وَاللَّهِ لَسْتُ كَكَافِرِينَــا فَدَتْ نَفْسِي نَبِيًّا ذَا الْمَقَامِ
پس یہ بات نہیں اور بخدا میں کا فرنہیں۔ میری جان اُس نبی پر قربان ہے جو صاحب مقام محمود ہے۔

وَأَصْبَانِي النَّبِيُّ بِحُسْنِ وَجْهِ اَرى قَلْبِي لَهُ كَالْمُسْتَهَامِ
اور میرا دل نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف کھینچ لیا۔ میں اپنے دل کو آپ کے لئے سراسیمہ دیکھتا ہوں۔
وَذِكْرُ الْمُصْطَفَى رَوْحٌ لِّقَلْبِي وَصَارَ لِمُهْجَتِي مِثْلَ الطَّعَامِ
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر میرے دل کے لئے آرام ہے۔ اور میری جان کے لئے مثل طعام کے ہے۔
وَخَصْمِي يَجْلَعَنُ مِّنْ غَيْرِ حَقٍ وَيَأْمَنُ مَكْرَ رَبِ ذِي انْتِقَامِ
اور میرا دشمن بے شرمی سے ناحق بدگوئی کر رہا ہے۔ اور خدا تعالیٰ کے مکر سے جو ذ وانتقام ہے اپنے تئیں امن میں سمجھتا ہے۔
سَيَبْكِي حِينَ يُضْحِكُنَا الْقَدِيرُ وَقُلْنَا الْحَقَّ مِنْ غَيْرِ احْتِشَامِ
سو وہ اس دن روئے گا جس دن خدا تعالیٰ ہمیں ہنسائے گا۔ اور ہم نے بغیر کسی سے شرم کرنے کے سچی بات کہی ہے۔
يُخَيِّبُنِي عَدُوِّى مِنْ وَرَائِي يُبَشِّرُ ذُو الْعَجَائِبِ مِنْ قُدَامِي
میرے پیچھے سے دشمن مجھے نومید کرتا ہے۔ اور میرے آگے سے میرا رب مجھے خوشی دے رہا ہے۔
وَإِنِّي سَوْفَ يُدْرِ كُنِى اِلهٌ عَلِيمٌ قَادِرٌ كَهْفِي مُرَامِي
اور عنقریب خدا تعالیٰ میری مدد کرے گا۔ اور وہ دانا قادر اور میری پناہ اور میرا مقصود ہے۔
انْتَ تُكَذِّبَنْ آيَاتِ رَبِّي أَأَنْتَ تُعَادِيَنُ سُبُلَ السَّلَامِ
کیا تو خدا تعالیٰ کے نشانوں کی تکذیب کرتا ہے؟ کیا تو اسلام کی راہوں کا دشمن ہے؟
لَنَا مِن رَّبِّنَا نُورٌ عَظِيمٌ نُرِيكَ كَمَا يرى بَرْقُ الْحُسَامِ
ہمارے لئے ہمارے رب کی طرف سے نور عظیم ہے ہم تجھے دکھا ئیں گے جیسا کہ تلوار کی چمک دکھلائی جاتی ہے۔
(نور الحق جلد ثانی۔روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۲۵۶ تا ۲۵۸)

آج 10 میں سے 10 باقی