رُوَیْدَکَ لَا تَھْجُ الصَّحَابَةَ وَاحْذَرِ
القصائد الاحمدیہ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْقَصِيدَةُ فِي مَدْحٍ أَبِي بَكْرِ الصِّدِّيقِ وَ عُمَرَ الْفَارُوقِ وَ غَيْرِهِمَا
مِنَ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَجْمَعِينَ
حضرت ابو بکر صدیق، عمر فاروق اور دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین
کی مدح میں قصیدہ
رُوَيْدَكَ لَا تَهْجُ الصَّحَابَةَ وَاحْذَرِ وَلَا تَقْفُ كُلَّ مُزَوِّرٍ وَ تَبَصَّرِ
سنبھل جا۔ صحابہ کی ہونہ کر اور ڈر اور ہر فریبی کے پیچھے نہ چل اور بصیرت سے کام لے۔
وَلَا تَتَخَيَّرُ سُبُلَ غَيٌّ وَشِقْوَةٍ وَلَا تَلْعَنَنُ قَوْمًا أَنَارُوا كَبِيرِ
گمراہی اور بدبختی کے راستوں کو اختیار نہ کر اور ایسے لوگوں پر لعنت نہ کر جو آفتاب کی طرح روشن ہوئے ۔
أُولَئِكَ أَهْلُ اللَّهِ فَاخْشَ فِنَاءَهُمْ وَلَا تَقْدَ حَنُ فِي عِرْضِهِمْ بِتَهَوُّرِ
یہ لوگ اہل اللہ ہیں۔ سوان کے صحن میں داخل ہونے سے ڈر اور دیدہ دلیری سے ان کی عزت و آبرو پر طعنہ زنی نہ کر۔
أُولَئِكَ حِزْبُ اللَّهِ حُفَّاظٌ دِينِهِ وَإِيْذَاءُ هُمْ إِبْدَاءُ مَوْلَى مُّؤْثِرِ
یہ سب اللہ کے گروہ ہیں اور اس کے دین کے محافظ ہیں اور ان کو ایذا دینا انہیں پسند کرنے والے مولیٰ کو ایذا دینا ہے۔
تَصَدَّوْا لِدِينِ اللهِ صِدْقًا وَ طَاعَةً لِكُلِّ عَذَابٍ مُّحْرِقٍ أَوْ مُدَمِّر
وہ تیار ہو گئے دینِ الہی کی خاطر صدق اور اطاعت سے ہر جلانے والے یا مہلک عذاب کے اٹھانے کے لئے ۔
وَ طَهَّرَ وَادِي الْعِشْقِ بَحْرَ قُلُوبِهِمْ فَمَا الزَّبَدُ وَالْغُفَّاءُ بَعْدَ التَّطَهَّرِ
عشق کی وادی نے ان کے دلوں کے سمندر کو پاک کر دیا پس جھاگ اور میل کچیل پاک ہو جانے کے بعد باقی نہیں رہی ۔
وَجَاءُوا نَبِيَّ اللهِ صِدْقًا فَنُوِّرُوا وَلَمْ يَبْقَ أَثْرٌ مِّنْ ظَلَامٍ مُّكَدِّرِ
اور وہ اللہ کے نبی کے پاس صدق دل سے آئے تو روشن کر دیئے گئے اور کدورت پیدا کرنے والی تاریکی کا کوئی اثر باقی نہ رہا۔
بِأَجْنِحَةِ الَا شُوَاقِ طَارُوا اِطَاعَةً وَصَارُوا جَوَارِحَ لِلَّنِي الْمُوَقَّرِ
وہ فرمانبرداری کرتے ہوئے شوق کے پروں کے ساتھ اڑے اور نبی محترم کے لئے وہ دست و باز و بن گئے ۔
وَ نَحْنُ وَانْتُمْ فِي الْبَسَاتِيْنِ نَرْتَعُ وَهُمْ حَضَرُوا مَيْدَانَ قَتْلٍ كَمَحْشَرِ
ہم اور تم تو (آج) باغوں میں مزے کرتے ہیں حالانکہ وہ قتل کے میدان میں روز محشر کی طرح حاضر ہوئے تھے۔
وَتَرَكُوا هَوَى الْأَوْطَانِ لِلَّهِ خَالِصًا وَجَاوُا الرَّسُولَ كَعَاشِقٍ مُّتَخَيْرِ
اور انہوں نے خلوص نیت سے اللہ کے لئے وطن کی محبت چھوڑ دی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عاشق شیدا کی طرح آئے۔
عَلَى الضُّعْفِ صَوَّالُونَ مِنْ قُوَّةِ الْهُدَى عَلَى الْجُرْحِ سَلَّالُوْنَ سَيْفَ التَّشَدُّرِ
وہ باوجود ضعف کے ہدایت کی قوت کے ساتھ حملہ آور تھے۔ مجروح ہو جانے پر بھی ٹکڑے ٹکڑے کرنے والی تلوار سونتنے والے تھے۔
اتُكْفِرُ خُلَفَاءَ النَّبِيِّ تَجَاسُرًا اَتَلْعَنُ مَنْ هُوَ مِثْلَ بَدْرٍ مُنَوَّرٍ
اے مخاطب ! کیا تو جسارت سے نبی کے خلفاء کی تکفیر کرتا ہے؟ کیا تو ان پر لعنت کرتا ہے جو کامل چاند کی طرح روشن ہیں؟
وَإِنْ كُنْتَ قَدْ سَاءَ تُكَ اَمْرُ خِلَافَةٍ فَحَارِبُ مَلِيكًا اِجْتَبَاهُمْ كَمُشْتَرِى
اور اگر تجھ کو ( ان کی ) خلافت کا معاملہ بر الگتا ہے تو اس بادشاہ سے لڑائی کر جس نے انہیں خریدار کی طرح پسند کر لیا ہے۔
فَبِإِذْنِهِ قَدْ وَقَعَ مَا كَانَ وَاقِعًا فَلَا تَبْكِ بَعْدَ ظُهُورِ قَدْرٍ مُّقَدَّرِ
اُسی بادشاہ کے اذن سے واقع ہونے والا امر واقعہ ہو چکا ہے پس مقدر تقدیر کے ظاہر ہو جانے کے بعد مت رو۔
وَمَا اسْتَخْلَفَ اللهُ الْعَلِيمُ كَذَاهِلٍ وَمَا كَانَ رَبُّ الْكَائِنَاتِ كَمُهْتَرِ
اور انہیں خداوند علیم نے بھولنے والے کی طرح خلیفہ نہیں بنایا اور رب کائنات غلط بات کہنے والے کی طرح نہ تھا۔
وَقُضِيَتْ أُمُورُ خِلَافَةٍ مَّوْعُودَةٍ وَفِي ذَاكَ ايَاتٌ لِّقَلْبٍ مُّفَكِّرِ
اور خلافت موعودہ کے کام پورے ہو گئے اور اس میں سوچنے والے دل کے لئے نشانات ہیں ۔
وَإِنِّي أَرَى الصِّدِّيقَ كَالشَّمْسِ فِي الضُّحَى مَاثِرُهُ مَقْبُولَةٌ عِنْدَ هُوَ جِرٍ
میں (ابوبکر) صدیق کو چاشت کے سورج کی طرح پاتا ہوں آپ کے مناقب و اخلاق ایک روشن ضمیر انسان کی نگاہ میں مقبول ہیں۔
وَكَانَ لِذَاتِ الْمُصْطَفَى مِثْلَ ظِلِّهِ وَمَهُمَا أَشَارَ الْمُصْطَفَى قَامَ كَالْجَرِي
وہ مصطفی اصلی اللہ علیہ وسلم کے لئے آپ کے سائے کی مثل تھا اور جب بھی مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا تو وہ بہادر کی طرح اٹھ کھڑا ہوا ۔
وَاعْطَى لِنَصْرِ الدِّيْنِ اَمْوَالَ بَيْتِهِ جَمِيعًا سِوَى الشَّيْءِ الْحَقِيرِ الْمُحَقَّرِ
اور اس نے دین کی نصرت کے لئے اپنے گھر کے سب اموال دے دیئے سوائے ناچیز اور معمولی اشیاء کے۔
وَلَمَّا دَعَاهُ نَبِيُّنَا لِرِفَاقَةٍ عَلَى الْمَوْتِ أَقْبَلَ شَائِقًا غَيْرَ مُدْبِرِ
اور جب ہمارے نبی نے اسے رفاقت کے لئے بلایا تو وہ موت پر شوق کے ساتھ آگے بڑھا اس حال میں کہ وہ پیٹھ پھیرنے والا نہ تھا۔
وَلَيْسَ مَحَلَّ الطَّعْنِ حُسْنُ صِفَاتِهِ وَإِنْ كُنْتَ قَدْ أَزْمَعْتَ جَوْرًا فَعَيِّرِ
اور اس کی اچھی صفات طعن کا محل نہیں ۔ اگر تو نے ظلم سے ارادہ کیا ہے تو عیب لگا تارہ۔
أَبَادَ هَوَى الدُّنْيَا لِإِحْيَاءِ دِينِهِ وَجَاءَ رَسُولَ اللَّهِ مِنْ كُلِّ مَعْبَرٍ
اس نے دنیا کی خواہشات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے احیاء کی خاطر مٹادیا اور رسول اللہ کے پاس ہر گزرگاہ سے آیا۔
عَلَيْكَ بِصُحُفِ اللَّهِ يَا طَالِبَ الْهُدَى لِتَنْظُرَ أَوْصَافَ الْعَتِيقِ الْمُطَهَّرِ
اے طالب ہدایت ! اللہ کے صحیفوں کو لازم پکڑتا تو اس پاک شریف النفس کے اوصاف دیکھے۔
وَمَا إِنْ أَرَى وَاللَّهِ فِى الصَّحْبِ كُلِّهِمْ كَمِثْلِ أَبِي بَكْرٍ بِقَلْبٍ مُّعَطَّرِ
اور خدا کی قسم ! میں تمام کے تمام صحابہ میں کوئی شخص ابوبکر کی طرح معطر دل والا نہیں پاتا۔
تَخَيَّرَهُ الْأَصْحَابُ طَوْعًا لِفَضْلِهِ وَلِلْبَحْرِ سُلْطَانٌ عَلَى كُلِّ جَعْفَرٍ
صحابہ نے بخوشی اس کی بزرگی کی وجہ سے اس کا انتخاب کیا۔ اور سمندر کو غلبہ حاصل ہے ہر دریا پر۔
وَيُثْنِي عَلَى الصِّدِّيقِ رَبِّ مُّهَيْمِنٌ فَمَا أَنْتَ يَا مِسْكِينُ إِنْ كُنتَ تَزْدَرِى
اور رب مھیمن صدیق کی مدح کر رہا ہے ۔ پس اے مسکین ! تو کیا چیز ہے؟ اگر تو عیب لگاتا ہے۔
لَهُ بَاقِيَاتٌ صَالِحَاتٌ كَشَارِقٍ لَهُ عَيْنُ ايَاتٍ لَّهَذَا التَّطَهُرِ
سورج کی طرح اس کے باقیات صالحات موجود ہیں اس پاکیزگی کی وجہ سے اس کے لئے نشانات کا ایک چشمہ موجود ہے
تَصَدَّى لِنَصْرِ الدِّيْنِ فِي وَقْتِ عُسْرِهِ تَبَدَّى بِغَارِ بِالرَّسُولِ المُؤَزَّرِ
دین کی تنگی کے وقت اس نے اس کی مدد کی ذمہ داری لی اور تائید یافتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غار میں جانے میں پہل کی۔
مَكِينٌ أَمِينٌ زَاهِدٌ عِنْدَ رَبِّهِ مُخَلِّصُ دِينِ الحَقِّ مِنْ كُلِّ مُهْجِرٍ
وہ اپنے رب کے حضور میں صاحب مرتبہ امانتدار اور تارک دنیا ہے۔ دین حق کو خلاصی دینے والا ہے ہر ایک بیہودہ گو سے
وَمِنْ فِتَن يَخْشَى عَلَى الدِّيْنِ شَرُّهَا وَمِنْ مِّحَنٍ كَانَتْ كَصَخْرٍ مُّكَسِرِ
اور خلاصی دینے والا ہے دین کو ایسے فتنوں سے جن کے شر سے دین کو خوف تھا اور ایسے دکھوں سے جو توڑنے والے پتھر کی طرح تھے
وَلَوْ كَان هَذَا الرَّجُلُ رَجُلًا مُّنَافِقًا فَمَنْ لِلنَّبِيِّ الْمُطَفَى مِنْ مُّعَزِّرِ
اگر یہ آدمی کوئی منافق آدمی تھا تو پھر نبی مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا مددگار کون تھا ؟
ا تَحْسَبُ صِدِّيقَ الْمُهَيْمِنِ كَافِرًا لِقَوْلِ غَرِيقٍ فِي الضَّلَالَةِ أَكُفَرِ
کیا تو خدائے مھیمن کے صدیق کو کافر خیال کرتا ہے ایسے شخص کے کہنے پر جو گمراہی میں غرق اور سب سے بڑا کافر ہے
وَكَانَ كَقَلْبِ الأَنْبِيَاءِ جَنَانُهُ وَهِمَّتُهُ صَوَّالَةٌ كَالْغَضَنُفَرِ
اس کا دل تو انبیاء کے دل کی طرح تھا اور اس کی ہمت شیر کی طرح خوب حملہ کرنے والی تھی
أَرَى نُورَ وَجْهِ اللهِ فِي عَادَاتِهِ وَجَلْوَاتِهِ كَأَنَّهُ قِطْعُ نَيِّرِ
میں تو اس کی عادات میں اللہ کے چہرے کا نور پاتا ہوں اور اس کے جلووں میں بھی۔ گویا کہ وہ آفتاب کے ٹکڑوں کی طرح تھا۔
وَإِنَّ لَهُ فِي حَضْرَةِ الْقُدْسِ دَرَجَةً فَوَيْلٌ لِأَلْسِنَةٍ حِدَادٍ كَخَنُجَرٍ
اور اسے جناب الہی میں ایک مرتبہ حاصل ہے۔ پس ہلاکت ہے ان زبانوں کو جو خنجر کی طرح تیز ہیں
وَخِدْمَا تُهُ مِثْلَ الْبُدُورِ مُنِيرَةٌ وَثَمَرَاتُهُ مِثْلَ الْجَنَا الْمُسْتَكْثَرِ
اور اس کی خدمات کامل چاندوں کی طرح روشن ہیں اور اس کے پھل کثرت سے چنے ہوئے میووں کی طرح ہیں
وَجَاءَ لِتَنْضِيرِ الرِّيَاضِ مُبَشِّرًا فَلِلَّهِ دَرُّ مُنَبِّرٍ وَ مُبَشِّرِ
اور وہ باغوں کی شادابی کے لئے بشیر ہو کر آیا۔ پس خدا بھلا کرے اس شاداب کرنے والے اور بشارت دینے والے کا
وَ شَابَهَهُ الْفَارُوقُ فِي كُلِّ خُطَّةٍ وَسَاسَ الْبَرَايَا كَالْمَلِيُكِ الْمُدَبِّرِ
اور ( عمر ) فاروق ہر فضیلت میں ان کے مشابہ ہوا اور اس نے ایک مدبر بادشاہ کی طرح رعایا کا انتظام کیا
سَعَى سَعْيَ اِخْلَاصِ فَظَهَرَتْ عِزَّةٌ وَشَأْنٌ عَظِيمٌ لِلْخِلَافَةِ فَانْظُرِ
اس نے اخلاص سے کوشش کی تو ظاہر ہوگئی خلافت کے لئے عزت اور شانِ عظیم ۔ سود یکھ تو سہی
وَ صَبَّعَ وَجْهَ الْأَرْضِ مِنْ قَتْلِ كَفَرَةٍ فَيَا عَجَبًا مِنْ عَزْمِهِ الْمُتَشَمِّرِ
اور اس نے زمین کی سطح کو کفار کو قتل کر کے رنگ دیا پس اس کا عزم مصمم کیا ہی عجیب تھا
وَصَارَ ذُكَاءً كَوْكَبٌ فِي وَقْتِهِ فَوَاجًا لَّهُ وَلِوَقْتِهِ الْمُتَطَهِّرِ
اور اس کے عہد میں ستارہ سورج بن گیا تھا۔ پس آفرین ہے اس پر بھی اور اس کے پاک وقت پر بھی ۔
وَبَارَى مُلُوكَ الْكُفْرِ فِي كُلِّ مَعْرِكَ وَأَهْلَكَ كُلَّ مُبَارِزٍ مُتَكَبِّرِ
اور اس نے کافر بادشاہوں سے ہر معرکے میں مقابلہ کیا اور ہر متکبر جنگجو کو ہلاک کر دیا
أَرَى ايَةً عُظمى بِاَيْدِ قَوِيَّةٍ فَوَاجًا لِّهَذَا الْعَبْقَرِيِّ الْمُظَفَّرِ
اس نے قومی ہاتھوں سے بڑا نشان دکھایا۔ پس آفرین ہے اس فتح مند جوانمرد پر
اِمَامُ أَنَاسٍ فِي بِجَادٍ مُرَقَّعٍ مَلِي دِيَارٍ فِي كِسَاءٍ مُّغَبَّرٍ
وہ پیوند شدہ کمبل میں لوگوں کا امام تھا اور غبار آلود چادر میں ملکوں کا بادشاد تھا
وَأُعْطِيَ أَنْوَارًا فَصَارَ مُحَدَّثًا وَكَلَّمَهُ الرَّحْمَنُ كَالْمُتَخَيَّرِ
اور اسے انوار الہی دیئے گئے سو وہ خدا کا محدث بن گیا اور خدائے رحمان نے اس سے برگزیدوں کی طرح کلام کیا
مَاثِرُهُ مَمْلُوَّةٌ فِي دَفَاتِرٍ فَضَائِلُهُ أَجْلَى كَبَدْرٍ أَنْوَرِ
اس کی خوبیوں سے دفاتر بھرے پڑے ہیں اور اس کے فضائل بدرانور کی طرح زیادہ روشن ہیں
فَوَاهَا لَّهُ وَلِسَعُيهِ وَلِجُهْدِهِ وَكَانَ لِدِينِ مُحَمَّدٍ خَيْرَ مِغْفَرِ
پس آفرین ہے اس کے لئے اور اس کی کوشش اور جد و جہد کے لئے وہ دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بہترین خود تھا
وَفِي وَقْتِهِ أَفْرَاسُ خَيْلٍ مُحَمَّدٍ أَثَرْنَ غُبَارًا فِي بِلَادِ التَّنَصُّرِ
اور اس کے عہد میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے شاہسواروں کے گھوڑوں نے عیسائیوں کے ملک میں غبار اڑائی
وَكَسَّرَ كِسْرَى عَسْكَرُ الدِّيْنِ شَوْكَةً فَلَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ غَيْرُ صُوَرِ التَّصَوُّرِ
اور دین کے لشکر نے کسری کو شوکت کے لحاظ سے توڑ ڈالا پس ان (اکا سرہ ) میں سے خیالی صورتوں کے سوا کچھ باقی نہ رہا
وَكَانَ بِشَوْكَتِهِ سُلَيْمَانُ وَقُتِهِ وَجُعِلَتْ لَهُ جِنُّ الْعِدَا كَالْمُسَخَّرِ
اور وہ اپنی شوکت میں اپنے زمانہ کا سلیمان تھا اور دشمنوں کے جن اس کے لئے مسخر کر دیئے گئے تھے۔
رَأَيْتُ جَلَالَةَ شَانِهِ فَذَكَرْتُهُ وَمَا اَمْدَحُ الْمَخْلُوقَ إِلا لِجَوْهَرِ
میں نے اس کی بزرگ شان کو دیکھا سو اس کا ذکر کیا اور میں مخلوق کی مدح و ثناء صرف اس کی خوبی کی وجہ سے کرتا ہوں ۔
وَمَا إِنْ أَخَافُ الْخَلْقَ عِنْدَ نَصَاحَةٍ وَإِنَّ الْمَرَارَةَ يَلْزَمَنُ قَوْلَ مُنْذِرِ
اور نصیحت کے وقت میں مخلوق سے نہیں ڈرتا اور انذار کرنے والے کی بات کو تلخی تو لازم ہی ہوتی ہے
فَلَمَّا أَجَازَتْ حُلَلُ قَوْلِى لُدُونَةً وَغَارَتْ دَقَائِقُهُ كَبِرٍ مُّقَعَرِ
جب میرے قول کے لباس ( الفاظ ) نرمی سے تجاوز کر گئے اور ان کی باریکیاں گہرے کنوئیں کی طرح گہری ہوگئیں
فَافْتَوا جَمِيعًا أَنَّ كُفَرَكَ ثَابِتٌ وَقَتُلَكَ عَمَلٌ صَالِحٌ لِلْمُكَفِّرِ
تو ان سب نے فتوی دے دیا کہ تیرا کفر تو ثابت ہے اور مکفر کے لئے تجھے مارڈالنا عمل صالح ہے
لَقَدْ زَيَّنَ الشَّيْطَانُ أَوْهَامَهُمْ لَهُمْ فَتَرَكُوا الصَّلَاحَ لَأَجْلِ غَيٌّ مُّدْخِرٍ
یقیناً شیطان نے انسان کے وہموں کو ان کے لئے خوبصورت کر دکھایا ہے۔ پس انہوں نے نیکی کو چھوڑ دیا ہے ذلیل کرنے والی گمراہی کی خاطر
وَقَدْ مَسَخَ الْقَهَّارُ صُوَرَ قُلُوبِهِمْ وَفَقَدُوا مِنَ الْأَهْوَاءِ قَلْبَ التَّدَبُّرِ
اور خدائے قہار نے ان کی اندرونی صورتوں کو مسخ کر دیا ہے اور ہوا و ہوس کی وجہ سے انہوں نے سوچنے والا دل کھو دیا ہے
مَا بَقِيَتْ فِي طِينِهِمْ رِيحُ عِفَّةٍ فَذَرَهُمْ يَسُبُّوا كُلَّ بَرٌ مُّوَقَرِ
اور ان کی سرشت میں عفت کی بو بھی باقی نہیں رہی۔ پس چھوڑ ان کو اس حالت میں کہ وہ ہر باعزت نیک شخص کو گالیاں دیتے رہیں۔
وَقَدْ كُفِّرَتْ قَبْلِي صَحَابَةُ سَيِّدِى وَقَدْ جَاءَكَ الْأَخْبَارُ مِنْ كُلِّ مُخْبِرٍ
اور مجھ سے پہلے میرے آقا کے صحابہ کی تکفیر کی گئی ہے اور ہر مخبر کی طرف سے تجھے ایسی خبریں مل چکی ہیں۔
يُسِرُّونَ إِبْدَائِي لِجُبْنِ قُلُوبِهِمْ وَمَا إِنْ أَرَى فِيهِمْ خَصِيمًا يَنْبَرِى
وہ اپنی بزدلی کی وجہ سے میری ایذاء کو چھپاتے ہیں اور میں ان میں کوئی ایسا مد مقابل نہیں پاتا جو سامنے آئے۔
يَفِرُّونَ مِنِّي كَالثَّعَالِبِ خَشْيَةً يَخَافُونَ اَسْيَافِي وَرُمُحِي وَ خَنْجَرِى
وہ ڈر کے مارے مجھ سے لومڑیوں کی طرح بھاگتے ہیں، وہ میری تلواروں نیزے اور خنجر سے ڈرتے ہیں۔
وَمِنْهُمْ حِرَاصٌ لِلنِّضَالِ عَدَاوَةً غِلَاظٌ شِدَادٌ لَوْ يُطِيقُونَ عَسْكَرِى
اور بعض ان میں سے عداوت کی وجہ سے مقابلہ کیلئے حریص ہیں۔ وہ سخت دشمن ہیں۔ کاش وہ میرے لشکر سے مقابلہ کی طاقت رکھتے ۔
قَدِ اسْتَتَرَتْ أَنْوَارُهُمْ مِّنْ تَعَصُّبٍ وَإِنِّي أَرَاهُمُ كَالدَّمَالِ الْمُعَفَّرِ
اور ان کے انوار تعصب کی وجہ سے چھپ گئے اور میں ان کو خاک آلوداُ پلے کی طرح پاتا ہوں ۔
فَأَعْرَضْنَا عَنْهُمْ وَعَنْ أَرْجَائِهِمْ كَأَنَّا دَفَنَّاهُمْ بِقَبْرٍ مُّقَطَّرِ
پس ہم نے ان سے اور ان کے اطراف و جوانب سے منہ پھیر لیا ہے گویا کہ ہم نے ان کو گہری قبر میں دفن کر دیا ہے۔
وَ وَاللَّهِ إِنَّا لَا تَخَافُ شُرُورَهُمْ نَقَلْنَا وَضِيْتَنَا إِلَى بَيْتِ أَقْدَرِ
اور خدا کی قسم ! ہم ان کی شرارتوں سے نہیں ڈرتے اور ہم نے اپنا قیمتی متاع خدائے قادر کے گھر منتقل کر دیا ہے۔
وَمَا إِنْ أَخَافُ الْخَلْقَ فِي حُكْمِ خَالِقِي وَقَدْ خَوَّفُوا وَاللَّهُ كَهْفِ وَمَأْزَرِى
اور میں خالق کے حکم کے بارہ میں خلقت سے نہیں ڈرتا حالانکہ انہوں نے مجھے خوف دلایا ہے اور اللہ میری پناہ اور جائے امان ہے۔
وَإِنَّ الْمُهَيْمِنَ يَعْلَمَنْ كُلَّ مُضْمَرِى فَدَعْنِي وَرَبِّي يَا خَصِيمِي وَ مُكْفِرِي
اور خدائے ھیمن میرے تمام اندرونے کو جانتا ہے۔ پس مجھے میرے رب کے حوالہ کر دے۔ اے میرے دشمن اور ملکٹر !
وَلَوْ كُنتُ مُفْتَرِيًا كَذُوبًا لَضَرَّنِى عَدَاوَةُ قَوْمٍ جَرَّدُوا كُلَّ خَنْجَرِ
اور اگر میں مفتری کا ذب ہوتا تو ضرور مجھے نقصان دیتی ان لوگوں کی عداوت جنہوں نے ہر خنجر کو نکال لیا ہے۔
بِوَجْهِ الْمُهَيْمِنِ لَسْتُ رَجُلًا كَافِرًا وَإِنَّ الْمُهَيْمِنَ يَعْلَمَنُ كُلَّ مُضْمَرِى
خدائے مہیمن کی ذات کی قسم ! میں کا فرآدمی نہیں اور یقیناً خدائے مہیمن میرے تمام اندرونے کو جانتا ہے۔
وَلَسْتُ بِكَذَّابٍ وَ رَبِّي شَاهِدٌ وَيَعْلَمُ رَبِّي كُلَّ مَا فِي تَصَوُّرِى
اور میں کذاب نہیں اور میرا رب گواہ ہے اور میرا رب جو کچھ میرے تصور میں ہے خوب جانتا ہے۔
وَ أُعْطِيتُ أَسْرَارًا فَلَا يَعْرِفُونَهَا وَلِلنَّاسِ أَرَاء بِقَدْرِ التَّبَصُّرِ
اور مجھے کچھ اسرار دیئے گئے ہیں سو وہ ان کو نہیں جانتے اور لوگوں کی رائیں ان کی بصیرت کے مطابق ہی ہوتی ہیں ۔
فَسُبْحَانَ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا تَقَوَّلُوا عَلَيْهِ بِأَقْوَالِ الضَّلَالِ كَمُفْتَرِى
رب العرش پاک ہے اس سے جو انہوں نے ایک مفتری کی طرح اس پر گمراہی کے اقوال گھڑ لئے ہیں۔
وَمَا أَنَا إِلا مُسْلِمٌ تَابِعُ الْهُدَى فَيَاصَاحٍ لَا تَعْجَلُ هَوَى وَ تَدَبَّرِ
اور میں تو صرف ایک مسلمان ہوں جو ہدایت کے تابع ہے پس اے دوست ! ہوائے نفس کی وجہ سے جلدی نہ کر اور سوچ سے کام لے۔
وَلَكِنْ عُلُومِی قَدْ بَدَا لُبُّ لُبّهَا لِمَا رَدِفَتُهَا ظُفُرُ كَشْفِ مُّقَشِّرِ
اور میرے علوم کا یہ حال ہے کہ ان کا خلاصہ مغز ظاہر ہو چکا ہے کیونکہ ان علوم کے پیچھے چھلکا اتار دینے والی وضاحت کے ناخن چلے آ رہے ہیں۔
لَقَدْ ضَلَّ سَعيًا مَنْ أَتَانِي مُخَالِفًا وَرَبِّي مَعِي وَاللَّهُ حِبِّي وَ مُؤْثِرِى
بے شک اس کی کوشش ضائع ہوگئی جو مخالف ہو کر میرے پاس آیا اور میرا رب میرے ساتھ اور اللہ تعالیٰ میرا دوست اور مجھے پسند کرنے والا ہے۔
وَيَعْلُو أُولُو الطَّغْوَى بِاَوَّلِ اَمْرِهِمْ وَأَهْلُ السَّعَادَةِ فِي الزَّمَانِ الْمُؤَخَّرِ
اور ابتدائے امر میں تو سرکش لوگ اوپر چڑھ آتے ہیں اور سعادتمند لوگ بالآخر بلند ہوتے ہیں۔
وَلَوْ كُنْتَ مِنْ أَهْلِ الْمَعَارِفِ وَالْهُدَى لَصَدَّقْتَ أَقْوَالِي بِغَيْرِ تَحَيُّرِ
اور اگر تو اہلِ معرفت اور اہلِ ہدایت سے ہوتا تو تو میرے اقوال کی کسی حیرانی کے بغیر تصدیق کرتا۔
وَلَوْ جِئْتَنِي مِنْ خَوْفِ رَبِّ مُّحَاسِبٍ لَأَصْبَحْتَ فِي نَعْمَائِهِ الْمُسْتَكْثَرِ
اگر رب محاسب کے خوف سے تو میرے پاس آتا تو تو اس کی بہت بڑی نعمت میں رہتا۔
ا لَا لَا تُضِعُ وَقْتَ الْإِنَابَةِ وَالْهُدَى صُدُودُكَ سَمٌ يَا قَلِيلَ التَّفَكَّرِ
خبردار ! رجوع الی اللہ اور ہدایت کے وقت کو ضائع نہ کر ۔ تیر ارک جانا اے کم سوچنے والے! ایک زہر ہے
وَإِنْ كُنْتَ تَزْعَمُ صَبْرَ جِسْمِكَ فِي اللَّظى فَجَرِّبُهُ تَمْرِينَا بِحَرْقٍ مُّسَعَرٍ
اگر تیرا خیال ہے کہ تیرا جسم آگ کے شعلے کو برداشت کر سکتا ہے تو اس کا تجربہ کر بھڑکنے والی آگ کی جلن کی مشق کرتے ہوئے۔
وَمَالَكَ لَا تَبْغِى الْمُعَالِجَ خَائِفًا وَإِنَّكَ فِي دَاءٍ عُضَالٍ كَمُحْصَرٍ
اور تجھے کیا ہو گیا ہے کہ تو ڈر کر معالج کی خواہش نہیں کرتا حالانکہ تو قولنج کے مریض کی طرح سخت بیماری میں مبتلا ہے۔
فَيَا أَيُّهَا الْمُرْخِي عِنَانَ تَعَصُّبِ خَفِ اللَّهَ وَاقْبَلُ تُحَفَ وَعْظِ الْمُذَكِّرِ
پس اے تعصب کی باگ کو ڈھیلا کرنے والے ! اللہ سے ڈر اور نصیحت کرنے والے کے وعظ کے تحفوں کو قبول کر لے
وَخَفْ نَارَيَوْمٍ لَا يَرُدُّ عَذَابَهَا تَدَلُّلُ شَيْءٍ أَوْتَظَاهُرُ مَعْشَرٍ
اور اس دن کی آگ سے ڈر جس کے عذاب کو نہیں ہٹا سکے گا شیخ کا ناز و نخرہ اور نہ ہی قبیلہ کی باہمی امداد
سَئِمُنَا تَكَالِيْفَ التَّطَاوُلِ مِنْ عِدَا تَمَادَتْ لَيَالِي الْجَوْرِ يَا رَبِّ فَانْصُرِ
ہم دشمنوں کی دست درازی کی تکلیفوں سے اکتا چکے ہیں۔ ظلم کی راتیں لمبی ہوگئی ہیں ۔ اے میرے رب ! تو مدد کر
وَأَنْتَ رَحِيمٌ ذُو حَنَانِ وَ رَحْمَةٍ فَنَجٌ عِبَادَكَ مِنْ وَ بَالٍ مُدَمِّر
اور تو رحیم ہے مہربان اور صاحب رحمت ہے سو اپنے بندوں کو مہلک وبال سے بچالے
رَأَيْتَ الْخَطَايَا فِي أُمُورٍ كَثِيرَةٍ وَإِسْرَافَنَا فَاغْفِرْ وَأَيَّدْ وَعَزّرِ
تو نے بہت سے معاملات میں (ہماری) خطائیں دیکھی ہیں اور ہماری زیادتیوں کو بھی ۔ پس بخش دے اور مدد فرما اور تقویت دے
وَ أَنْتَ كَرِيمُ الْوَجْهِ مَوْلَى مُجَامِلٌ فَلَا تَطْرُدِ الْغِلْمَانَ بَعْدَ التَّخَيُّرِ
اے کریم و مہربان ! تو حسن سلوک فرمانے والا آتا ہے۔ پس تو ان غلاموں کو منتخب فرمانے کے بعد نہ دھتکار
وَجِئْنَاكَ كَالْمَوْتَى فَاحْيِ أُمُورَنَا وَنَسْتَغْفِرَنَّكَ مُسْتَغِيثِينَ فَاغْفِرِ
ہم تیرے پاس مردوں کی طرح آئے ہیں پس ہمارے معاملات کو زندگی بخش۔ ہم تجھ سے بخشش مانگتے ہیں مدد کی درخواست کرتے ہوئے ۔ پس معاف فرما
إِلى أَيِّ بَابِ يَا الهِي تَرُدُّنِى اَتَتْرُكُنِي فِي كَفَّ خَصْمٍ مُخَسِّرِ
کس دروازے کی طرف اے میرے معبود ! تو مجھے دھکیلے گا ؟ کیا تو مجھے نقصان رساں دشمن کے ہاتھوں میں چھوڑ دے گا ؟
الهِي فَدَتْكَ النَّفْسُ أَنْتَ مَقَاصِدِى تَعَالَ بِفَضْلٍ مِّنْ لَّدُنْكَ وَبَشِّرِ
اے میرے معبود ! میری جان تجھ پر فدا ہو۔ تو ہی تو میرا مقصود ہے۔ اپنے فضل کے ساتھ آ اور مجھے خوشخبری دے
ا اَعْرَضْتَ عَنِّى لَا تُكَلِّمُ رَحْمَةً وَقَدْ كُنتَ مِنْ قَبْلِ الْمَصَائِبِ مُخْبِرِى
کیا تو نے مجھ سے منہ پھیر لیا ہے ( جو ) تو شفقت کے ساتھ مجھ سے کلام نہیں فرماتا۔ تو تو ان مصائب سے پہلے میرا مخبر تھا
وَكَيْفَ أَظُنُّ زَوَالَ حُبِّكَ طَرْفَةً وَيَأْطِرُ قَلْبِي حُبُّكَ الْمُتَكَفِّرِ
اور میں تیری محبت کے زوال کا ایک لحظہ کے لئے بھی کیسے گمان کر سکتا ہوں جب کہ تیری بہت بڑی محبت میرے دل کو ( تیری طرف ) جھکا رہی ہے
وَجَدْتُ السَّعَادَةَ كُلَّهَا فِي إِطَاعَةٍ فَوَفِّقُ لِأَخَرَمِنُ خُلُوصٍ وَيَسْرِ
اے خدا! میں نے ساری کی ساری خوش بختی اطاعت میں پائی ہے۔ پس دوسروں کو بھی خلوص کی توفیق دے اور آسانی پیدا کر۔
الهِي بِوَجْهِكَ اَدْرِكِ الْعَبْدَ رَحْمَةً تَعَالَ إِلَى عَبْدٍ ذَلِيْلٍ مُكَفِّرِ
اے میرے خدا! اپنی ذات کے طفیل اس بندے کی رحم کے ساتھ دستگیری فرما اور (اپنے ) کمزور اور عاجز بندے کی طرف جو تکفیر کیا گیا ہے آجا
وَمِنْ قَبْلِ هَذَا كُنْتَ تَسْمَعُ دَعْوَتِي وَقَدْ كُنْتَ فِي الْمِضْمَارِ تُرْسِي وَ مَأْزَرِى
اور اس سے پہلے تو میری دعائیں سنتا رہا ہے اور تو میدان میں میری ڈھال اور پناہ بنا رہا ہے
الْهِي اَعْتُنِي يَا الهِي اَمِدَّنِي وَبَشِّرْ بِمَقْصُودِى حَنَانًا وَ خَيْرٍ
اے میرے خدا! میری فریاد رسی کر۔ اے میرے خدا! میری مدد کر اور مہربانی سے میرے مقصود کی بشارت دے اور آگاہ کر
اَنِرْنِي بِنُورِكَ يَا مَلَاذِى وَ مَلْجَأَى نَعُوذُ بِوَجْهِكَ مِنْ ظَلَامٍ مُّدَعْثِرِ
مجھے اپنے نور سے منور کر دے۔ اے میرے ملجا و ماوی ! ہم تیری ذات کی پناہ لیتے ہیں چھا جانے والی تاریکی سے
وَخُذْ رَبِّ مَنْ عَادَى الصَّلَاحَ وَمُفْسِدًا وَنَزِّلُ عَلَيْهِ الرِّجْزَ حَقًّا دَمِّر
اور اے میرے رب ! نیکی کے دشمن اور مفسد کو گرفتار کر۔ اور حق کی خاطر اس پر عذاب نازل کر اور اسے تباہ کر
وَكُنْ رَبِّ حَنَّانًا كَمَا كُنتَ دَائِمًا وَإِنْ كُنْتُ قَدْ غَادَرْتُ عَهْدًا فَذَكِّرِ
اور اے میرے رب ! تو مہربان رہ جیسا کہ تو ہمیشہ مہربان تھا اور اگر میں ذمہ داری کو چھوڑ چکا ہوں تو یاد دلا۔
وَإِنَّكَ مَوْلى رَاحِمٌ ذُو كَرَامَةِ فَبَعّدُ عَنِ الْغِلْمَانِ يَوْمَ التَّشَوُّرِ
اور یقینا تو رحم کرنے والا آقا اور صاحب کرم ہے سو تو اپنے غلاموں سے شرمندگی کے دن کو دور کر دے
أَرَى لَيْلَةً لَيْلَاءَ ذَاتَ مَخَافَةٍ فَهَنِّى وَ بَشِّرُنَا بِيَوْمٍ عَبْقَرِى
میں بہت سیاہ خوفناک رات کو دیکھ رہا ہوں پس تو مبارک بادی دے اور ہمیں شاندار دن کی بشارت دے
وَفَرِّجُ كُرُوبِي يَا كَرِيُمِي وَنَجِّنِي وَمَرِّقَ خَصِيمِي يَا الهِي وَعَفْرِ
اور اے میرے کریم ! میرے دکھوں کو دور کر دے اور مجھے نجات دے اور اے میرے خدا ! میرے دشمن کو پارہ پارہ کر دے اور خاک آلود کر دے۔
وَلَيْسَتْ عَلَيْكَ رُمُوزُ اَمْرِى بِغُمَّةٍ وَتَعْرِفُ مَسْتُورِى وَ تَدْرِي مُقَطَّرِي
اور میرے کام کے رموز تجھ پر مخفی نہیں ہیں اور تو میری پوشیدہ باتوں کا علم رکھتا ہے اور میرے دل کی گہرائی کو جانتا ہے
زُلَالُكَ مَطْلُوبٌ فَأَخْرِجُ عُيُونَهُ جَلَالُكَ مَقْصُودٌ فَأَيِّدْ وَأَظْهِرِ
تیرا آب زلال مجھے مطلوب ہے سو اس کے چشموں کو جاری کر۔ تیرا جلال مقصود ہے پس تائید کر اور اپنا جلال ظاہر کر
وَجَدْنَاكَ رَحْسَمَانًا فَمَا الهَمُّ بَعْدَهُ نَعُوذُ بِنُورِكَ مِنْ زَمَانٍ مُّكَوَّرِ
جب ہم نے تجھ کو رحمان پایا ہے تو اس کے بعد کیا غم ہوسکتا ہے۔ ہم تار یک زمانہ سے تیرے نور کی پناہ لیتے ہیں۔
وَاخِرُ دَعْوَانَا آنِ الْحَمْدُ كُلُّهُ لِرَبِّ كَرِيمٍ قَادِرٍ وَ مُيَسِّرِ
اور ہماری آخری پکار یہ ہے کہ تمام کی تمام حمد رب کریم قادر اور آسانی پیدا کرنے والے کے لئے ہے۔