اِنَّ الصَّحَابَةَ کُلَّھُمْ کَذُکَاءِ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

( سِرُّ الخلافة - روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۸۶ تا ۳۹۱)
قَصِيدَةٌ فِي مَدْحِ الصَّحَابَةِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی مدح میں قصیدہ
إِنَّ الصَّحَابَةَ كُلَّهُمْ كَذكَاءِ قَدْ نَوَّرُوا وَجْهَ الْوَرَى بِضِيَاءِ
یقیناً صحابہ سب کے سب سورج کی مانند ہیں۔ انہوں نے مخلوقات کا چہرہ اپنی روشنی سے منور کر دیا
تَرَكُوا أَقَارِبَهُمْ وَحُبَّ عِيَالِهِمْ جَاءُوا رَسُولَ اللَّهِ كَالْفُقَرَاءِ
انہوں نے اپنے اقارب کو اور عیال کی محبت کو بھی چھوڑ دیا اور رسول اللہ کے حضور میں فقراء کی طرح حاضر ہو گئے
ذُبِحُوا وَمَا خَافُوا الْوَرَى مِنْ صِدْقِهِمْ بَلْ أَثَرُوا الرَّحْمَانَ عِنْدَ بَلَاءِ
وہ ذبح کئے گئے اور اپنے صدق کی وجہ سے مخلوق سے نہ ڈرے بلکہ مصیبت کے وقت انہوں نے خدائے رحمن کو اختیار کیا

تَحْتَ السُّيُوفِ تَشَهَّدُوا لِخُلُوصِهِمْ شَهِدُوا بِصِدْقِ الْقَلْبِ فِي الْأَمْلَاءِ
اپنے خلوص کی وجہ سے وہ تلواروں کے نیچے شہید ہو گئے اور مجالس میں انہوں نے صدق قلب سے گواہی دی
حَضَرُوا الْمَوَاطِنَ كُلَّهَا مِنْ صِدْقِهِمْ حَفَدُوا لَهَا فِي حَرَّةٍ رَجُلَاءِ
اپنے صدق کی وجہ سے وہ تمام میدانوں میں حاضر ہو گئے ۔ وہ ان میدانوں کی سنگلاخ سخت زمین میں جمع ہو گئے
الصَّالِحُونَ الْخَاشِعُونَ لِرَبِّهِمُ الْبَائِتُونَ بِذِكْرِهِ وَبُكَاءِ
وہ صالح تھے اپنے رب کے حضور عاجزی کرنے والے تھے وہ اس کے ذکر میں رور وکر راتیں گزارنے والے تھے
قَوْمٌ كِرَامٌ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَهُمْ كَانُوا لِخَيْرِ الرُّسُلِ كَالْأَعْضَاءِ
وہ بزرگ لوگ ہیں ۔ ہم ان کے درمیان تفریق نہیں کرتے ۔ وہ خیر الرسل کے لئے بمنزلہ اعضاء کے تھے
مَا كَانَ طَعْنُ النَّاسِ فِيهِمْ صَادِقًا بَلْ حِشْنَةٌ نَشَأَتُ مِنَ الْأَهْوَاءِ
لوگوں کے طعن ان کے بارے میں سچے نہ تھے بلکہ وہ ایک کینہ ہے جو ہوا و ہوس سے پیدا ہوا ہے
إِنِّي أَرَى صَحْبَ الرَّسُولِ جَمِيعَهُمْ عِنْدَ الْمَلِيكِ بِعِدَّةٍ قَعْسَاءِ
میں رسول ﷺ کے تمام کے تمام صحابہ کو خدا کے حضور میں دائمی عزت کے مقام پر پاتا ہوں ۔
تَبِعُوا الرَّسُولَ بِرَحْلِهِ وَثَوَاءِ صَارُوا بِسُبُلِ حَبِيبِهِمْ كَعَفَاءِ
انہوں نے رسول ﷺ کی پیروی کی سفر اور حضر میں اور وہ ا۔ علیسه پیروی کی سفر اور حضر میں اور وہ اپنے حبیب کی راہوں میں خاک راہ ہو گئے ۔
نَهَضُوا لِنَصْرِ نَبِيِّنَا بِوَفَاء عِنْدَ الضَّلَالِ وَفِتْنَةِ صَمَّاءِ
وہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کے لئے وفاداری کے ساتھ اٹھ کھڑ ہوئے گمراہی اور سخت فتنہ کے وقت میں
وَتَخَيَّرُوا لِلَّهِ كُلَّ مُصِيبَةٍ وَتَهَلَّلُوا بِالْقَتْلِ وَالْإِجْلَاءِ
صلى الل
اور انہوں نے اللہ کی خاطر ہر مصیبت کو اختیار کر لیا اور قتل اور جلا وطنی کو بھی بخوشی قبول کر لیا
أَنْوَارُهُمْ فَاقَتْ بَيَانَ مُبَيِّنٍ يَسْوَدُّ مِنْهَا وَجْهُ ذِي الشَّحْنَاءِ
ان کے انوار بیان کرنے والے کے بیان سے بھی بالا ہو گئے ۔ کینہ ورکا چہرہ ان انوار کے مقابلہ میں سیاہ ہو رہا ہے

فَانْظُرُ إِلَى خِدْمَاتِهِمْ وَثَبَاتِهِمْ وَدَعِ الْعِدَا فِي غُصَّةٍ وَ صَلَاءِ
تو ان کی خدمتوں اور ثابت قدمی کو دیکھ اور دشمن کو ان کے غصہ اور جلن میں چھوڑ دے
يَارَبِّ فَارْحَمْنَا بِصَحْبِ نَبِيِّنَا وَاغْفِرُ وَأَنْتَ اللهُ ذُوا لَاءِ
اے میرے رب ! ہم پر بھی نبی ﷺ کے صحابہ کے طفیل رحم کر اور ہماری مغفرت فرما اور تو ہی نعمتوں والا اللہ ہے
وَاللَّهُ يَعْلَمُ لَوْ قَدَرْتُ وَلَمْ أَمُتُ لَا شَعْتُ مَدْحَ الصَّحُبِ فِي الْأَعْدَاءِ
اللہ جانتا ہے اگر میں قدرت رکھتا اور مجھے موت کا سامنا نہ ہوتا تو میں صحابہ کی تعریف ان کے تمام دشمنوں میں خوب پھیلا کر چھوڑتا
إِنْ كُنْتَ تَلْعَنُهُمْ وَتَضْحَكُ خِيَّةً فَارْقُبُ لِنَفْسِكَ كُلَّ اِسْتِهْزَاءِ
اگر تو ان کو لعنت کرتار ہا اور کمینگی سے ہنستا رہا تو اپنے لئے ہر استہزاء کا انتظار کر
مَنْ سَبَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ فَقَدْ رَدَى حَقٌّ فَمَا فِي الْحَقِّ مِنْ إِخْفَاءِ
جس نے نبی کریم ﷺ کے اصحاب کو گالی دی تو بے شک وہ ہلاک ہو گیا ۔ یہ ایک سچائی ہے سو اس سچائی میں کوئی اختفاء نہیں۔
( سر الخلافة - روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۹۷)

آج 10 میں سے 10 باقی